سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب : بر الوالدين
باب: ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔
حدیث نمبر: 3659
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا جَرِيرٌ , عَنْ سُهَيْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَجْزِي وَلَدٌ وَالِدَهُ , إِلَّا أَنْ يَجِدَهُ مَمْلُوكًا فَيَشْتَرِيَهُ , فَيُعْتِقَهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی اولاد اپنے باپ کا حق ادا نہیں کر سکتی مگر اسی صورت میں کہ وہ اپنے باپ کو غلامی کی حالت میں پائے پھر اسے خرید کر آزاد کر دے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3659]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/العتق 6 (1510)، سنن الترمذی/البر والصلة 8 (1906)، (تحفة الأشراف: 12595)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/263) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
3799
| لا يجزي ولد والدا إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه |
جامع الترمذي |
1906
| لا يجزي ولد والدا إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه |
سنن أبي داود |
5137
| لا يجزي ولد والده إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه |
سنن ابن ماجه |
3659
| لا يجزي ولد والده إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3659 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3659
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
والدین کی خدمت زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔
(2)
غلام یا لونڈی کو آزاد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔
(3)
آزاد مرد کو اپنی لونڈی سے جو اولاد حاصل ہوتی ہے وہ آزاد ہوتی ہے جب کہ اس کی ماں لونڈی ہی رہتی ہے۔
اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ماں باپ اور اولاد سب مملوک ہوں۔
پھر آقا بیٹے کو آزاد کر دے اور اس کے ماں باپ غلام ہی رہیں۔
اس طرح کی کسی صورت میں اولاد والدین کو خرید سکتی ہے اور اولاد کی ملکیت میں آتے ہی والدین کو قانوناً آزاد قرار دے دیا جائے گا۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3659]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5137
ماں باپ کے ساتھ اچھے سلوک کرنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹا اپنے والد کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا سوائے اس کے کہ وہ اسے غلام پائے پھر اسے خرید کر آزاد کر دے۔“ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5137]

فوائد ومسائل:
آذا د کرنے کے یہ معنی نہیں کے بیٹا باپ کو خریدے۔
تو اب عملاً آزاد کرنے کا اعلان کرے۔
بلکہ علمائے امت کا اجماع ہے۔
کہ باپ بیٹے کی یا بیٹا باپ کی ملکیت میں آتے ہی فوراً از خود آذاد ہو جائے گا۔
آزاد کرنے کا بیان خریدنے کی نسبت سے آیا ہے۔
اور اس عمل کو بیتے کی طرف سے باپ کے حقوق کی ادایئگی سے تعبیر کیا گیا ہے۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5137]
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1906
اولاد پر ماں باپ کے حقوق کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی لڑکا اپنے باپ کا احسان نہیں چکا سکتا ہے سوائے اس کے کہ اسے (یعنی باپ کو) غلام پائے اور خرید کر آزاد کر دے“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1906]

وضاحت: 1؎:
یہ باپ کے احسان کا بدلہ اس لیے ہے کہ غلامی کی زندگی سے کسی کو آزاد کرانا اس سے زیادہ بہترکوئی چیز نہیں ہے،
جس کے ذریعہ کوئی کسی دوسرے پر احسان کرے۔
وضاحت: 1؎:
یہ باپ کے احسان کا بدلہ اس لیے ہے کہ غلامی کی زندگی سے کسی کو آزاد کرانا اس سے زیادہ بہترکوئی چیز نہیں ہے،
جس کے ذریعہ کوئی کسی دوسرے پر احسان کرے۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1906]
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي