سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ : مُجَالَسَةِ الْفُقَرَاءِ
باب: فقیروں کے ساتھ بیٹھنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 4126
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ , عَنْ أَبِي الْمُبَارَكِ , عَنْ عَطَاءٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , قَالَ: أَحِبُّوا الْمَسَاكِينَ , فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ فِي دُعَائِهِ:" اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِينًا , وَأَمِتْنِي مِسْكِينًا , وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَةِ الْمَسَاكِينِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مسکینوں اور فقیروں سے محبت کرو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی دعا میں کہتے ہوئے سنا ہے: ” «اللهم أحيني مسكينا وأمتني مسكينا واحشرني في زمرة المساكين» اے اللہ مجھے مسکینی کی حالت میں زندہ رکھ، مسکین بنا کر فوت کر، اور میرا حشر مسکینوں کے زمرے میں کر“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4126]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مسکینوں سے محبت کیا کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان الفاظ کے ساتھ دعا کرتے سنا ہے: «اَللّٰهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِينًا، وَأَمِتْنِي مِسْكِينًا، وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَةِ الْمَسَاكِينِ» ”اے اللہ! مجھے مسکین بنا کر زندہ رکھ اور مسکین بنا کر فوت کر اور مجھے مسکینوں کی جماعت میں اٹھا۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4126]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4149، ومصباح الزجاجة: 1461) (صحیح)» (سند میں یزید بن سنان ضعیف، اور ابو المبارک مجہول راوی ہیں، لیکن شواہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے، سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 308و الإرواء: 861)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
يزيد بن سنان: ضعيف
وأبو المبارك: مجهول (تقريب: 8338)
وللحديث شواهد ضعيفة كلها ولم يصب من صححه (!)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 525
إسناده ضعيف
يزيد بن سنان: ضعيف
وأبو المبارك: مجهول (تقريب: 8338)
وللحديث شواهد ضعيفة كلها ولم يصب من صححه (!)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 525
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيد | صحابي | |
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد عطاء بن أبي رباح القرشي ← أبو سعيد الخدري | ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن | |
👤←👥أبو المبارك، أبو المبارك أبو المبارك ← عطاء بن أبي رباح القرشي | مجهول | |
👤←👥يزيد بن سنان التميمي، أبو فروة يزيد بن سنان التميمي ← أبو المبارك | ضعيف الحديث | |
👤←👥سليمان بن حيان الجعفري، أبو خالد سليمان بن حيان الجعفري ← يزيد بن سنان التميمي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥عبد الله بن سعيد الكندي، أبو سعيد عبد الله بن سعيد الكندي ← سليمان بن حيان الجعفري | ثقة | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← عبد الله بن سعيد الكندي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
4126
| اللهم أحيني مسكينا وأمتني مسكينا واحشرني في زمرة المساكين |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4126 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4126
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔
شیخ البانی نے إرواء الغلیل: 3/ 358، 363 رقم: 861)
(2)
نادار اور مسکین سے ہمدردی محبت اور احترام کا سلوک کرنا چاہیے۔
(3)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فقر اختیاری تھا یعنی غنیمت، فے اور خمس وغیرہ کی کثیر آمدنی ہونے کے باوجود سادہ زندگی گزارتے تھے اور آمدنی مدد کے مستحق افراد پر نیکی کے کاموں میں خرچ کردیتے تھے۔
(4)
آدمی دولت مند ہونے کے باوجود فقر کا ثواب حاصل کر سکتا ہے جب دل میں مال کی محبت نہ رکھے بلکہ مال دوسروں پر خرچ کرے اور خود اپنی ضروریات کو محدود رکھتے ہوئے سادہ زندگی بسر کرے۔
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قراردیا ہے۔
شیخ البانی نے إرواء الغلیل: 3/ 358، 363 رقم: 861)
(2)
نادار اور مسکین سے ہمدردی محبت اور احترام کا سلوک کرنا چاہیے۔
(3)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فقر اختیاری تھا یعنی غنیمت، فے اور خمس وغیرہ کی کثیر آمدنی ہونے کے باوجود سادہ زندگی گزارتے تھے اور آمدنی مدد کے مستحق افراد پر نیکی کے کاموں میں خرچ کردیتے تھے۔
(4)
آدمی دولت مند ہونے کے باوجود فقر کا ثواب حاصل کر سکتا ہے جب دل میں مال کی محبت نہ رکھے بلکہ مال دوسروں پر خرچ کرے اور خود اپنی ضروریات کو محدود رکھتے ہوئے سادہ زندگی بسر کرے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4126]
Sunan Ibn Majah Hadith 4126 in Urdu
عطاء بن أبي رباح القرشي ← أبو سعيد الخدري