سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب : القراءة خلف الإمام
باب: امام کے پیچھے قرات کا حکم۔
حدیث نمبر: 842
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَقْرَأُ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ، فَقَالَ:" سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَجَبَ هَذَا".
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ان سے پوچھا اور کہا: جس وقت امام قراءت کر رہا ہو کیا میں امام کے پیچھے قراءت کروں؟ تو انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا ہر نماز میں قراءت ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، یہ سن کر لوگوں میں سے ایک شخص بولا: اب تو قراءت واجب ہو گئی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 842]
حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ان سے ایک شخص نے سوال کیا: ”کیا میں اس وقت بھی قراءت کیا کروں جب امام قراءت کر رہا ہو؟“ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا: ”کیا ہر نماز میں قراءت ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔““ حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: ”یہ تو واجب ہوگئی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 842]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10944، ومصباح الزجاجة: 308)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الافتتاح 31 (924)، مسند احمد (1/448) (ضعیف الإسناد)» (اس حدیث کی سند میں معاویہ بن یحییٰ الصدفی ضعیف ہیں)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
معاوية بن يحيي الصدفي أبو روح: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 408
إسناده ضعيف
معاوية بن يحيي الصدفي أبو روح: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 408
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
924
| ما أرى الإمام إذا أم القوم إلا قد كفاهم |
سنن ابن ماجه |
842
| أفي كل صلاة قراءة فقال رسول الله نعم |
Sunan Ibn Majah Hadith 842 in Urdu
أبو إدريس الخولاني ← عويمر بن مالك الأنصاري