سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. باب : الوضوء مما غيرت النار
باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 173
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ مُضَرَ، قال: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ قَارِظٍ، قال: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَتَوَضَّأُ عَلَى ظَهْرِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: أَكَلْتُ أَثْوَارَ أَقِطٍ فَتَوَضَّأْتُ مِنْهَا، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَأْمُرُ بِالْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ".
عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے دیکھا، تو انہوں نے کہا: میں نے پنیر کے کچھ ٹکڑے کھائے ہیں، اسی وجہ سے میں نے وضو کیا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگ کی پکی چیز (کھانے) سے وضو کا حکم دیتے سنا ہے۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 173]
عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے دیکھا، انہوں نے فرمایا: ”میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے تھے، اس لیے میں نے وضو کیا کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ”آگ پر پکی ہوئی چیز (کھانے) سے وضو کرنے“ کا حکم دیتے سنا ہے۔“ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 173]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 171 (تحفة الأشراف: 13553) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
171
| توضئوا مما مست النار |
سنن النسائى الصغرى |
172
| توضئوا مما مست النار |
سنن النسائى الصغرى |
173
| الوضوء مما مست النار |
سنن النسائى الصغرى |
174
| توضئوا مما مست النار |
سنن النسائى الصغرى |
175
| توضئوا مما مست النار |
صحيح مسلم |
788
| توضئوا مما مست النار |
جامع الترمذي |
79
| الوضوء مما مست النار ولو من ثور أقط |
سنن ابن ماجه |
485
| توضئوا مما غيرت النار |
Sunan an-Nasa'i Hadith 173 in Urdu
إبراهيم بن عبد الله الكناني ← أبو هريرة الدوسي