🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. باب : النهى عن صيام الدهر وذكر الاختلاف على مطرف بن عبد الله في الخبر فيه
باب: صیام الدھر (ہمیشہ روزہ رکھنے) کی ممانعت، اور اس سلسلہ کی حدیث میں مطرف بن عبداللہ پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2383
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ يُحَدِّثُ , عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي صَوْمِ الدَّهْرِ:" لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ".
عبداللہ بن شخیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صیام الدھر رکھنے والے کے بارے میں فرمایا: نہ اس نے روزہ رکھا، اور نہ ہی افطار کیا۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2383]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن الشخير الحرشيصحابي
👤←👥مطرف بن عبد الله الحرشي، أبو عبد الله
Newمطرف بن عبد الله الحرشي ← عبد الله بن الشخير الحرشي
ثقة
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← مطرف بن عبد الله الحرشي
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥أبو داود الطيالسي، أبو داود
Newأبو داود الطيالسي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة حافظ غلط في أحاديث
👤←👥محمد بن المثنى العنزي، أبو موسى
Newمحمد بن المثنى العنزي ← أبو داود الطيالسي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن النسائى الصغرى
2382
لا صام ولا أفطر
سنن النسائى الصغرى
2383
لا صام ولا أفطر
سنن ابن ماجه
1705
من صام الأبد فلا صام ولا أفطر
سنن نسائی کی حدیث نمبر 2383 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2383
اردو حاشہ:
نہ رکھا اور نہ چھوڑا۔ چھوڑا تو حقیقتاً نہیں، رکھا اس لیے نہیں کہ شریعت کی نافرمانی کی، ثواب نہ ملا گویا نہ رکھا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2383]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1705
ہمیشہ روزے رکھنا کیسا ہے؟
عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہمیشہ روزہ رکھا، اس نے نہ تو روزہ رکھا، اور نہ ہی افطار کیا۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1705]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
عبادت میں شرعی حد سے تجا وز کرنا منع ہے
(2)
ہمیشہ روزہ رکھنا منع ہے۔

(3)
نہ روزہ رکھا نہ افطار کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے روزہ رکھنے کا ثواب ملا نہ روزہ چھوڑنے کا آرام نصیب ہوا گو یا نہ آخروی نہ روحا نی فا ئدہ حاصل ہوا اور نہ دنیوی اور نہ جسمانی فائدہ حاصل ہوا بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی خلاف ورزی کرنے سے وہ صورت بن سکتی ہے کہ نیکی برباد گنا لازم۔

(4)
بعض علماء نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص عیدین اور ایا م تشریق کے روزے نہ رکھے باقی گیارہ مہینے پچیس دن روزے رکھتا ہے تو یہ شخص ہمیشہ روزے رکھنے والا شمار ہو گا کیونکہ اس نے سال میں پا نچ دن روزے نہیں رکھے لیکن غور کیا جائے تو اس عمل سے اس ممانعت کا مقصد ہی فو ت ہو جاتا ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیشہ روزے رکھنے شروع کیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں ان سے منع فرما دیا ان کی بار بار کی درخوا ست پر زیادہ سے زیادہ جو اجازت دی وہ داؤد علیہ السلام والے روزے کی تھی یعنی ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن نہ رکھنا جب حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا میں اس سے افضل عمل کی طا قت رکھتا ہوں یعنی اس سے زیا دہ روزے رکھ سکتا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا (لَااَفْضَل مِنْ ذٰلِكَ)
 اس سے کوئی افضل نہیں۔ (صحیح البخاري، الصوم، باب صوم الدھر، حدیث: 1967)
 اس سے معلوم ہو تا ہے کہ سال میں گیارہ مہینے پچیس دن روزے رکھنے والے کو بھی اتنا ثواب نہیں مل سکتا جتنا صوم داؤد رحمۃ اللہ علیہ رکھنے والے کو ملتا ہے لہٰذا اگر عیدین اور ایا م تشریق کو چھوڑ کر سارا سال روزے رکھنے جا ئز بھی مان لیا جائے تو کم محنت کے سا تھ زیادہ ثوا ب حا صل کرنا بہتر ہے نہ کہ زیا دہ محنت کر کے کم ثواب حا صل کرنا۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1705]