سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. باب : إباحة التزوج بغير صداق
باب: بغیر مہر کے نکاح کے جواز کا بیان۔
حدیث نمبر: 3358
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَمَاتَ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا، وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا، قَالَ: لَهَا الصَّدَاقُ , وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ , وَلَهَا الْمِيرَاثُ، فَقَالَ مَعِقْلُ بْنُ سِنَانٍ: فقد سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى بِهِ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ،
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک ایسا شخص جس نے ایک عورت سے شادی کی پھر مر گیا نہ اس سے خلوت کی تھی اور نہ ہی اس کا مہر مقرر کیا تھا۔ تو اس کے بارے میں انہوں نے فرمایا: اس عورت کا مہر (مہر مثل) ہو گا۔ اسے عدت گزارنی ہو گی اور اسے میراث ملے گی۔ (یہ سن کر) معقل بن سنان نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بروع بنت واشق کے معاملہ میں ایسا ہی فیصلہ کرتے سنا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3358]
حضرت مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے بارے میں، جس نے ایک عورت سے نکاح کیا اور وہ فوت ہو گیا جب کہ اس نے اس سے نہ جماع کیا تھا اور نہ اس کا مہر ہی مقرر کیا تھا، فرمایا: ”عورت کو مہرِ مثل ملے گا، اسے عدت گزارنی پڑے گی اور اسے وراثت بھی ملے گی۔“ حضرت معقل بن سنان رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بروع بنت واشق رضی اللہ عنہا کے بارے میں ایسا ہی فیصلہ فرماتے سنا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3358]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3356 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
3357
| لها صداق نسائها لا وكس ولا شطط ولها الميراث وعليها العدة |
سنن النسائى الصغرى |
3358
| لها الصداق وعليها العدة ولها الميراث |
جامع الترمذي |
1145
| صداق نسائها لا وكس ولا شطط وعليها العدة ولها الميراث |
سنن ابن ماجه |
1891
| لها الصداق ولها الميراث وعليها العدة |
Sunan an-Nasa'i Hadith 3358 in Urdu
عبد الله بن مسعود ← معقل بن سنان الأشجعي