یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب : القود في الطعنة
باب: نیزے کی ضرب کے قصاص کا بیان۔
حدیث نمبر: 4777
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ مُسَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ شَيْئًا أَقْبَلَ رَجُلٌ فَأَكَبَّ عَلَيْهِ، فَطَعَنَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُرْجُونٍ كَانَ مَعَهُ، فَخَرَجَ الرَّجُلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَالَ , فَاسْتَقِدْ"، قَالَ: بَلْ قَدْ عَفَوْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص آپ کے اوپر گر پڑا تو آپ نے اسے ایک لکڑی جو آپ کے ساتھ تھی چبھا دی، وہ شخص نکل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آؤ اور بدلہ لے لو“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے تو معاف کر دیا۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4777]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی چیز تقسیم فرما رہے تھے کہ ایک آدمی آیا اور (بے صبری میں) آپ پر اوندھا ہی ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چھڑی کی نوک اس کو مار دی، وہ آدمی (حلقہ سے) نکل گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھائی! ادھر آ اور بدلہ لے لے۔“ اس نے کہا: (نہیں) بلکہ میں نے معاف کر دیا۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4777]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الدیات 15 (4536)، (تحفة الأشراف: 4147)، مسند احمد (3/28) (ضعیف) (اس کے راوی ’’عبیدہ‘‘ لین الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (4536) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 356
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
4777
| استقد قال بل قد عفوت يا رسول الله |
سنن النسائى الصغرى |
4778
| استقد قال بل عفوت يا رسول الله |
سنن أبي داود |
4536
| استقد فقال بل عفوت يا رسول الله |
Sunan an-Nasa'i Hadith 4777 in Urdu
عبيدة بن مسافع ← أبو سعيد الخدري