پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. باب : ذكر الاختلاف على إبراهيم في النبيذ
باب: نبیذ کے سلسلے میں ابراہیم نخعی کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔
حدیث نمبر: 5752
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ , قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ , عَنْ أَبِي عَوَانَةَ , عَنْ أَبِي مِسْكِينٍ , قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ , قُلْتُ: إِنَّا نَأْخُذُ دُرْدِيَّ الْخَمْرِ , أَوِ الطِّلَاءِ , فَنُنَظِّفُهُ ثُمَّ نَنْقَعُ فِيهِ الزَّبِيبَ ثَلَاثًا , ثُمَّ نُصَفِّيهِ ثُمَّ نَدَعُهُ حَتَّى يَبْلُغَ , فَنَشْرَبُهُ , قَالَ:" يُكْرَهُ".
ابومسکین کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم نخعی سے پوچھا: ہم لوگ خمر (شراب) یا طلاء کا تل چھٹ لیتے ہیں، پھر اسے صاف کر کے اس میں تین روز تک کشمش بھگوتے ہیں، پھر ہم اسے صاف کرتے ہیں، پھر اسے چھوڑ دیتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنی حد کو پہنچ جائے، پھر ہم اسے پیتے ہیں، انہوں نے کہا: وہ مکروہ ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5752]
حضرت ابو مسکین رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے پوچھا کہ ہم شراب یا طلاء کی باقی ماندہ تلچھٹ کو لے کر اسے صاف کرتے ہیں، پھر اس میں منقیٰ بھگو کر تین دن تک پڑا رہنے دیتے ہیں، پھر اسے صاف کر کے چھوڑتے ہیں حتیٰ کہ وہ تیار ہو جاتی ہے، پھر ہم اسے پی لیتے ہیں، (کیا یہ درست ہے؟) انہوں نے کہا کہ مکروہ اور ناجائز ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5752]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18427) (حسن الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥إبراهيم النخعي، أبو عمران | ثقة | |
👤←👥الحر بن مسكين الأودي، أبو مسكين الحر بن مسكين الأودي ← إبراهيم النخعي | ثقة | |
👤←👥الوضاح بن عبد الله اليشكري، أبو عوانة الوضاح بن عبد الله اليشكري ← الحر بن مسكين الأودي | ثقة ثبت | |
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن المبارك الحنظلي ← الوضاح بن عبد الله اليشكري | ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥سويد بن نصر المروزي، أبو الفضل سويد بن نصر المروزي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي | ثقة |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5752 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5752
اردو حاشہ:
مکروہ دو قسم کا ہوتا ہے مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی۔ مکروہ تحریمی کرام کی طرح ہی ہوتا ہے۔ اگر یہاں مکروہ سے مکروہ تحریمی ہو تو یہ صحیح ہے اور حضرت ابراہیم کے سابقہ اقوال کے مطابق ہے۔ اسی معنیٰ کو ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ شراب کی تلچھٹ بھی شراب کی طرح حرام ہے۔ اس میں بھی شراب کے اثرات ہوتے ہیں، لہٰذا جس نبیذ میں وہ شامل ہو گی وہ بھی حرام ہو گی کیونکہ شراب کا ایک قطرہ بھی حرام ہے۔ اور اگر اس سے مکروہ تنزیہی مراد ہو کہ اس سے پرہیز بہتر ہے تو پھر یہ احناف کے مشہور قول کے مطابق ہو گا کہ شراب کے علاوہ دیگر نشہ آور مشروب نشے سے کم استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5752]
Sunan an-Nasa'i Hadith 5752 in Urdu
الحر بن مسكين الأودي ← إبراهيم النخعي