یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب ما جاء في الرجل تفوته الصلوات بأيتهن يبدأ
باب: کئی وقت کی نماز چھوٹ جائے تو آدمی پہلے کون سی پڑھے؟
حدیث نمبر: 179
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: " إِنَّ الْمُشْرِكِينَ شَغَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَرْبَعِ صَلَوَاتٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَتَّى ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ مَا شَاءَ اللَّهُ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ " قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ , وَجَابِرٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ لَيْسَ بِإِسْنَادِهِ بَأْسٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ الَّذِي اخْتَارَهُ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي الْفَوَائِتِ، أَنْ يُقِيمَ الرَّجُلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ إِذَا قَضَاهَا، وَإِنْ لَمْ يُقِمْ أَجْزَأَهُ، وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ.
ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے کہا: مشرکین نے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کو خندق کے دن چار نمازوں سے روک دیا۔ یہاں تک کہ رات جتنی اللہ نے چاہی گزر گئی، پھر آپ نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے اذان کہی، پھر اقامت کہی تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے ظہر پڑھی، پھر بلال رضی الله عنہ نے اقامت کہی تو آپ نے عصر پڑھی، پھر بلال رضی الله عنہ نے اقامت کہی تو آپ نے مغرب پڑھی، پھر انہوں نے اقامت کہی تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے عشاء پڑھی۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں ابوسعید اور جابر رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،
۲- عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کی حدیث کی سند میں کوئی برائی نہیں ہے سوائے اس کے کہ ابوعبیدہ نے اپنے باپ عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے نہیں سنا ہے،
۳- اور چھوٹی ہوئی نمازوں کے سلسلے میں بعض اہل علم نے اسی کو پسند کیا ہے کہ آدمی جب ان کی قضاء کرے تو ہر نماز کے لیے الگ الگ اقامت کہے ۱؎ اور اگر وہ الگ الگ اقامت نہ کہے تو بھی وہ اسے کافی ہو گا، اور یہی شافعی کا قول ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 179]

تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/المواقیت 55 (623)، والأذان 22 (663)، و23 (664)، (تحفة الأشراف: 9633) (حسن) (سند میں ابو عبیدہ اور ان کے باپ ابن مسعود کے درمیان انقطاع ہے، نیز ابو الزبیر مدلس ہیں اور ”عنعنہ“ سے روایت کیے ہوئے ہیں، مگر شواہد سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن صحیح ہے/دیکھئے نسائی حدیث رقم 483، 536 اور 622)»
وضاحت: ۱؎: ہر نماز کے لیے الگ الگ اقامت ہی راجح ہے کیونکہ ابن مسعود اور ابو سعید خدری رضی الله عنہما کی حدیثوں سے اس کی تائید ہوتی ہے، سب کے لیے ایک ہی اقامت محض قیاس ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الإرواء (239)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف / ن 623
أبو زبير عنعن (تقدم:10) وأبو عبيد بن عبد الله بن مسعود لم يسمع من أبيه (د 995) وحديث النسائي (الأصل:662) يغني عنه .
أبو زبير عنعن (تقدم:10) وأبو عبيد بن عبد الله بن مسعود لم يسمع من أبيه (د 995) وحديث النسائي (الأصل:662) يغني عنه .
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
179
| أمر بلالا فأذن ثم أقام فصلى الظهر |
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 179 کے فوائد و مسائل
حافظ عمران ايوب لاهوري حفظہ الله، فوائد و مسائل، سنن ترمذی 179
فوت شدہ نمازوں کے لیے اذان۔
ایسا شخص جس کی ایک سے زائد نمازیں فوت ہو چکی ہوں وہ اذان کہے اور پھر ہر نماز کے لیے اقامت کہے جیسا کہ جنگ احزاب میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار نمازیں فوت ہو گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا جیسا کہ حدیث میں ہے کہ «فأمر بلال فأذن ثم أقام فصلى الظهر، ثم أقام فصلى العصر، ثم أقام فصلى المغرب، ثم أقام فصلى العشاء» ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی پھر اقامت کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر پڑھائی، پھر انہوں نے اقامت کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عصر پڑھائی، پھر اقامت کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مغرب پڑھائی اور پھر اقامت کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عشاء پڑھائی۔“
[ضعيف: ضعيف نسائي 21، إرواء الغليل 239، ترمذي 179، كتاب الصلاة: باب ما جاء فى الرجل تفوته الصلوات بأيتهن بيدا]
اگرچہ يہ حديث ضعيف ہے ليكن ديگر شواهد كی بنا پر معناً درست هے۔
(احمدؒ، ابو حنیفہؒ) اذان اور اقامت دونوں فوت شدہ نماز کی قضائی میں مستحب ہیں۔
(مالکؒ، شافعیؒ) اذان کہنا مستحب نہیں ہے۔
[شرح المهذب 91/3، فتح الوهاب للشيخ زكريا 33/1، الهداية 42/1، حاشية الدسوقي 191/1، كشاف القناع 244/1، سبل السلام 172/1]
(راجع) اگر انسان کسی ایسی جگہ میں ہو کہ جہاں اذان نہ کہی گئی ہو تو اذان کہی جائے گی اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اذان کہنا ضروری نہیں البتہ ہر نماز کے لیے اقامت کہی جائے گی۔

[فقہ الحدیث، جلد اول، حدیث/صفحہ نمبر: 340]
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 179
اردو حاشہ:
1؎:
ہر نماز کے لیے الگ الگ اقامت ہی راجح ہے کیونکہ ابن مسعود اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما کی حدیثوں سے اس کی تائید ہوتی ہے،
سب کے لیے ایک ہی اقامت محض قیاس ہے۔
نوٹ:
(سند میں ابو عبیدہ اور ان کے باپ ابن مسعود کے درمیان انقطاع ہے،
نیز ابو الزبیر مدلس ہیں اور ”عنعنہ“ سے روایت کیے ہوئے ہیں،
مگر شواہد سے تقویت پا کر یہ حدیث حسن صحیح ہے/دیکھئے نسائی حدیث رقم 483، 536 اور 622)

[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 179]
Sunan at-Tirmidhi Hadith 179 in Urdu
أبو عبيدة بن عبد الله الهذلي ← عبد الله بن مسعود