ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ کچھ صحابہ
(جن میں شامل میں بھی تھا) عرب کے ایک قبیلہ کے پاس سے گزرے، انہوں نے ان کی مہمان نوازی نہیں کی، اسی دوران ان کا سردار بیمار ہو گیا، چنانچہ ان لوگوں نے ہمارے پاس آ کر کہا: آپ لوگوں کے پاس کوئی علاج ہے؟ ہم نے کہا: ہاں، لیکن تم نے ہماری مہمان نوازی نہیں کی ہے اس لیے ہم اس وقت تک علاج نہیں کریں گے جب تک تم ہمارے لیے اجرت نہ متعین کر دو، انہوں نے اس کی اجرت میں بکری کا ایک گلہ مقرر کیا، ہم میں سے ایک آدمی
(یعنی میں خود) اس کے اوپر سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرنے لگا تو وہ صحت یاب ہو گیا، پھر جب ہم نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے اس واقعہ کو بیان کیا تو آپ نے فرمایا:
”تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ سورۃ فاتحہ جھاڑ پھونک
(کی دعا) ہے؟ ابو سعید خدری رضی الله عنہ نے آپ سے اس پر کوئی نکیر ذکر نہیں کی، آپ نے فرمایا:
”کھاؤ اور اپنے ساتھ اس میں میرا بھی حصہ لگاؤ
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے،
۲- یہ حدیث اعمش کی اس روایت سے جو جعفر بن ایاس کے واسطہ سے آئی ہے زیادہ صحیح ہے،
۳- کئی لوگوں نے یہ حدیث
«عن أبي بشر جعفر بن أبي وحشية عن أبي المتوكل عن أبي سعيد» کی سند سے روایت کی ہے۔
● صحيح البخاري | 2276 | سعد بن مالك | انطلق نفر من أصحاب النبي في سفرة سافروها حتى نزلوا على حي من أحياء العرب فاستضافوهم فأبوا أن يضيفوهم فلدغ سيد ذلك الحي فسعوا له بكل شيء لا ينفعه شيء فقال بعضهم لو أتيتم هؤلاء الرهط الذين نزلوا لعله أن يكون عند بعضهم شيء فأتوهم فقالوا يا |
● صحيح البخاري | 5007 | سعد بن مالك | ما كان يدريه أنها رقية اقسموا واضربوا لي بسهم |
● صحيح مسلم | 5735 | سعد بن مالك | ما كان يدريه أنها رقية اقسموا واضربوا لي بسهم معكم |
● صحيح مسلم | 5733 | سعد بن مالك | ما أدراك أنها رقية ثم قال خذوا منهم واضربوا لي بسهم معكم |
● جامع الترمذي | 2063 | سعد بن مالك | ما علمت أنها رقية اقبضوا الغنم واضربوا لي معكم بسهم |
● جامع الترمذي | 2064 | سعد بن مالك | ما يدريك أنها رقية ولم يذكر نهيا منه وقال كلوا واضربوا لي معكم بسهم |
● سنن أبي داود | 3418 | سعد بن مالك | من أين علمتم أنها رقية أحسنتم واضربوا لي معكم بسهم |
● سنن أبي داود | 3900 | سعد بن مالك | من أين علمتم أنها رقية أحسنتم اقتسموا واضربوا لي معكم بسهم |
● سنن ابن ماجه | 2156 | سعد بن مالك | أو ما علمت أنها رقية اقتسموها واضربوا لي معكم سهما |
● بلوغ المرام | 773 | سعد بن مالك | إن أحق ما أخذتم عليه أجرا كتاب الله |