الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3326
´سورۃ المدثر سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «صعود» جہنم کا ایک پہاڑ ہے، اس پر کافر ستر سال تک چڑھتا رہے گا پھر وہاں سے لڑھک جائے گا، یہی عذاب اسے ہمیشہ ہوتا رہے گا“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3326]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مولف یہ حدیث ارشاد باری تعالیٰ ﴿سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا﴾ (المدثر: 17) کی تفسیرمیں لائے ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3326