الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
10. بَابُ قَوْلِهِ: {إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالأَنْصَابُ وَالأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ} :
10. باب: آیت کی تفسیر ”شراب اور جوا اور بت اور پانسے یہ سب گندی چیزیں ہیں بلکہ یہ شیطانی کام ہیں“۔
(10) Chapter. Allah’s Statement: “Intoxicants (all kinds of alcoholic drinks), gambling, Al-Ansab and Al-Azlam (arrows for seeking luck or a decision) are an abomination of Satan’s handiwork..." (V.5:90)
حدیث نمبر: Q4616
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
وقال ابن عباس: الازلام: القداح، يقتسمون بها في الامور، والنصب: انصاب يذبحون عليها، وقال غيره، الزلم القدح، لا ريش له وهو واحد، الازلام والاستقسام، ان يجيل القداح فإن نهته انتهى، وإن امرته فعل ما تامره به، يجيل يدير، وقد اعلموا القداح اعلاما بضروب يستقسمون بها، وفعلت منه قسمت والقسوم المصدر.وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: الْأَزْلَامُ: الْقِدَاحُ، يَقْتَسِمُونَ بِهَا فِي الْأُمُورِ، وَالنُّصُبُ: أَنْصَابٌ يَذْبَحُونَ عَلَيْهَا، وَقَالَ غَيْرُهُ، الزَّلَمُ الْقِدْحُ، لَا رِيشَ لَهُ وَهُوَ وَاحِدُ، الْأَزْلَامِ وَالِاسْتِقْسَامُ، أَنْ يُجِيلَ الْقِدَاحَ فَإِنْ نَهَتْهُ انْتَهَى، وَإِنْ أَمَرَتْهُ فَعَلَ مَا تَأْمُرُهُ بِهِ، يُجِيلُ يُدِيرُ، وَقَدْ أَعْلَمُوا الْقِدَاحَ أَعْلَامًا بِضُرُوبٍ يَسْتَقْسِمُونَ بِهَا، وَفَعَلْتُ مِنْهُ قَسَمْتُ وَالْقُسُومُ الْمَصْدَرُ.
‏‏‏‏ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ «الأزلام» سے مراد وہ تیر ہیں جن سے وہ اپنے کاموں میں فال نکالتے تھے۔ کافر ان سے اپنی قسمت کا حال دریافت کیا کرتے تھے۔ «نصب» (بیت اللہ کے چاروں طرف بت 360 کی تعداد میں کھڑے کئے ہوئے تھے جن پر وہ قربانی کیا کرتے تھے۔) دوسرے لوگوں نے کہا ہے کہ لفظ «زلم» وہ تیر جن کے پر نہیں ہوا کرتے، «الأزلام» کا واحد ہے۔ «استقسام» یعنی پانسا پھینکنا کہ اس میں نہیں آ جائے تو رک جائیں اور اگر حکم آ جائے تو حکم کے مطابق عمل کریں۔ تیروں پر انہوں نے مختلف قسم کے نشانات بنا رکھے تھے اور ان سے قسمت کا حال نکالا کرتے تھے۔ «استقسام» سے (لازم) «فعلت» کے وزن پر «قسمت» ہے اور «لقسوم»، «مصدر» ہے۔

حدیث نمبر: 4616
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا إسحاق بن إبراهيم، اخبرنا محمد بن بشر، حدثنا عبد العزيز بن عمر بن عبد العزيز، قال: حدثني نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما، قال:" نزل تحريم الخمر، وإن في المدينة يومئذ لخمسة اشربة، ما فيها شراب العنب".(موقوف) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، وَإِنَّ فِي الْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ لَخَمْسَةَ أَشْرِبَةٍ، مَا فِيهَا شَرَابُ الْعِنَبِ".
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم کو محمد بن بشر نے خبر دی، ان سے عبدالعزیز بن عمر بن عبدالعزیز نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو مدینہ میں اس وقت پانچ قسم کی شراب استعمال ہوتی تھی۔ لیکن انگوری شراب کا استعمال نہیں ہوتا تھا (بہرحال وہ بھی حرام قرار پائی)۔

Narrated Ibn `Umar: (The Verse of) prohibiting alcoholic drinks was revealed when there were in Medina five kinds of (alcoholic) drinks none of which was produced from grapes.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 140



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4616  
4616. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: شراب کی حرمت نازل ہوئی تو مدینہ طیبہ میں اس وقت پانچ قسم کی شراب استعمال ہوتی لیکن انگوری شراب کا استعمال نہیں ہوتا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4616]
حدیث حاشیہ:

انگور کی شراب بالکل معدوم نہ تھی بلکہ اس کا استعمال بہت کم ہوتا تھا چنانچہ حضرت عمر ؓ ایک حدیث میں انگور کی شراب کا بھی ذکر آتا ہے۔
(صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4619)
بہر حال ہر وہ شراب حرام ہے جس کے پینے سے عقل پر پردہ پڑ جائے اور انسان کو نشہ آجائے چنانچہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
'' (صحیح مسلم، الأشربة، حدیث: 5211۔
(2001)
ایک روایت میں ہے کہ جس چیز کی زیادہ مقدار پینے سے نشہ آئے اس کی تھوڑی سی مقدار بھی حرام ہے۔
(جامع الترمذي، الأشربة، حدیث: 1865)

شراب کے متعلق قرآن کریم میں چار مراحل بیان ہوئے ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
۔
حرمت سے پہلے اس کی اباحت کا مرحلہ ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
"اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنا لیتے ہو اور عمدہ روزی بھی۔
'' (النحل16۔
67)

یہ آیت اس وقت اتری جب شراب نہیں تھی، اس لیے حلال چیزوں کے ساتھ اس کا بھی ذکرکیا گیا ہےلیکن اسلوب سے واضح ہوتا ہے کہ شراب رزق حسن نہیں ہے کیونکہ اسے الگ بیان کیا گیا ہے۔
اس کی حرمت کو اشارے سے بیان کیا گیا کہ اس کا نقصان فوائد سے زیادہ ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے:
"وہ آپ سے شراب اور جوئے کے متعلق پوچھتے ہیں۔
آپ کہہ دیں کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے بھی ہیں لیکن ان کا گناہ ان کے نفع کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
'' (البقرة: 219/2)
اس حکم میں شراب سے نفرت دلانے پر اکتفا کیا گیا ہے۔
۔
اس کے بعد نشے کی حالت میں نماز ادا کرنے کی ممانعت کا حکم نازل ہوا ارشاد باری تعالیٰ ہے:
''اے ایمان والو! نشے کی حالت میں نماز کے قریب تک نہ جاؤ یہاں تک کہ تمھیں یہ معلوم ہو سکے کہ تم نماز میں کیا کہہ رہے ہو۔
'' (النساء: 43/4)
یہ آیت حرمت شراب کے تدریجی احکام کی دوسری کڑی ہے اس کے بعد فیصلہ کن حکم نازل ہوا۔
۔
امام بخاری ؒ کی پیش کردہ آیت میں شراب کی حرمت کو فیصلہ کن انداز میں بیان کیا گیا اور اسے "رجس اور شیطانی عمل قرار دیا گیا۔
" 3۔
ان مراحل کی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے کہ حضرت عمر ؓ نے عرض کی:
اے اللہ! شراب کے متعلق شافی بیان نازل فرما تو اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کی آیت 291۔
نازل فرمائی، حضرت عمر ؓ کو بلا کر اس کی تلاوت کی گئی تو آپ نے عرض کی:
اے اللہ! اس کے متعلق بیان شافی نازل فرما۔
پھر سورہ نساء کی آیت: 43 نازل ہوئی۔
اس کے بعد حضرت عمرؓ کو بلا کر اس کی تلاوت کی گئی تو آپ نے پھر عرض کی:
اے اللہ! اس کےمتعلق فیصلہ کن حکم نازل فرما تو سورہ مائدہ کی آیت: 91 نازل ہوئی جس کے آخر میں ہے کہ تم اس سے باز نہیں آتے ہو۔
جب حضرت عمر ؓ کے سامنے اسے تلاوت کیا گیا تو انھوں نے کہا:
اے اللہ! ہم باز آ گئے۔
اللہ!ہم باز آگئے۔
(جامع الترمذي، التفسیر، حدیث: 3049)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4616   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.