الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
حج کے مسائل
हज के नियम
1. باب فضله وبيان من فرض عليه
1. حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان
१. “ हज्ज की फ़ज़ीलत और फ़र्ज़ होना ”
حدیث نمبر: 589
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعنه رضي الله عنه قال: خطبنا رسول صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏إن الله كتب عليكم الحج» ‏‏‏‏ فقام الاقرع بن حابس فقال: افي كل عام يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏لو قلتها لوجبت الحج مرة فما زاد فهو تطوع» .‏‏‏‏ رواه الخمسة غير الترمذي واصله في مسلم من حديث ابي هريرة.وعنه رضي الله عنه قال: خطبنا رسول صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏إن الله كتب عليكم الحج» ‏‏‏‏ فقام الأقرع بن حابس فقال: أفي كل عام يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏لو قلتها لوجبت الحج مرة فما زاد فهو تطوع» .‏‏‏‏ رواه الخمسة غير الترمذي وأصله في مسلم من حديث أبي هريرة.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے۔ اس پر اقرع بن حابس کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کیا کیا ہر سال، اے اللہ کے رسول!؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں ہاں کہ دیتا تو یہ (ہر سال کے لیے) فرض ہو جاتا۔ حج ایک بار ہے اور اس سے جو زائد ہے وہ نفل ہے۔ اسے ترمذی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔
हज़रत इब्न अब्बास रज़ि अल्लाहु अन्हुमा ही कहते हैं कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने हमें ख़ुत्बा दिया तो आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “बेशक अल्लाह तआला ने तुम पर हज्ज फ़र्ज़ किया है ।” उस पर अक़राअ बिन हाबिस खड़े हुए और उन्हों ने कहा “क्या हर साल, ऐ अल्लाह के रसूल ! ?” आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “अगर मैं हाँ कह देता तो ये (हर साल के लिए) फ़र्ज़ हो जाता । हज्ज एक बार है और इस से जो अधिक है वह नफ़िल है ।”
इसे त्रिमीज़ी के सिवा पांचों ने रिवायत किया है और इस की असल मुस्लिम में अबु हुरैरा रज़िअल्लाहुअन्ह की रिवायत है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، المناسك، باب فرض الحج، حديث:1721، والنسائي، مناسك الحج، حديث:2621، وابن ماجه، المناسك، حديث:2886، وأحمد:1 /371، وأصله في مسلم، الحج، حديث:1337 من حديث أبي هريرة.»

Ibn 'Abbas (RAA) narratedThat the Messenger of Allah (ﷺ) once addressed us and said, “O People! Hajj has been prescribed for you." Al-Aqra’ bin Habis stood up and asked, ‘O Prophet of Allah! Are we to perform Hajj every year?” The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Had I said ‘yes’, it would have become a (yearly) obligation. Hajj is obligatory only once in one’s lifetime. Whatever one does over and above this is supererogatory (a voluntary act) for him." Related by the five Imams except for at-Tirmidhi. A similar narration was also related by Muslim on the authority of Abu Hurairah.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   سنن النسائى الصغرى2621عبد الله بن عباسالله كتب عليكم الحج فقال الأقرع بن حابس التميمي كل عام يا رسول الله
   سنن أبي داود1721عبد الله بن عباسمرة واحدة فمن زاد فهو تطوع
   سنن ابن ماجه2886عبد الله بن عباسبل مرة واحدة فمن استطاع فتطوع
   بلوغ المرام589عبد الله بن عباسلو قلتها لوجبت الحج مرة فما زاد فهو تطوع

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 589  
´حج کی فضیلت و فرضیت کا بیان`
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے۔ اس پر اقرع بن حابس کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کیا کیا ہر سال، اے اللہ کے رسول!؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میں ہاں کہ دیتا تو یہ (ہر سال کے لیے) فرض ہو جاتا۔ حج ایک بار ہے اور اس سے جو زائد ہے وہ نفل ہے۔ اسے ترمذی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 589]
589 فوائد و مسائل:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ حج عمر بھر میں صرف ایک بار فرض ہے، اس سے زائد نفل ہے۔
➋ اس روایت میں جو یہ مذکور ہے کہ اگر میں ہر سال حج فرض ہونے کا کہہ دیتا تو ہر سال حج فرض ہو جاتا، اس سے بعض علماء کا خیال ہے کہ احکام شرعیہ کا تقرر نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنی مرضی سے کر سکتے تھے لیکن اکثر علماء اس قول کو درست نہیں سمجھتے اور یہی موقف درست ہے۔
➌ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تشریعی حکم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا پر ہی موقوف ہوتا تھا۔ اس اصولی اختلاف کی تفصیل اصول و عقائد کی کتابوں میں موجود ہے جس کا یہاں ذکر کرنا غیر ضروری ہے۔

وضاحت:
حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ، یہ قبیلہ تمیم سے تعلق رکھتے تھے۔ فتح مکہ کے بعد بنوتمیم کا جو وفد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا، اس میں شامل تھے۔ مؤلفۃ القلوب میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ جاہلیت اور اسلام میں اپنے قبیلے کے سردار تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ان کا انتقال ہوا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 589   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.