عبداللہ بن وہب نے کہا: ہمیں عمرو بن حارث نے خبر دی کہ یزید بن ابی حبیب اور حارث بن یعقوب نے انہیں یعقوب بن عبداللہ بن اشج سے حدیث بیان کی، انہوں نے بسر بن سعید سے، انہوں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے حضرت خولہ بنت حکیم سلمیہ سے روایت کی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: "تم میں سے کوئی شخص جب کسی منزل پر پہنچے تو یہ کلمات کہے: "میں ہر اس چیز کے شر سے جو اللہ نے پیدا کی، اس نے مکمل ترین کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس طرح وہاں سے کوچ کر جانے تک کوئی بھی چیز اسے نقصان نہیں پہنچائے گی۔"
حضرت خولہ بنت حکیم سلمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہےکہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا،" کہ جب تم میں سے کوئی کسی منزل پر اترتے تو یہ کلمات کہے۔"،"اعوذ بكلمات الله التامات من شر خلق" تو جب تک وہ وہاں سے کوچ نہیں کرے گا۔ اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔