عقبہ بن علقمہ یشکری کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ میرے کانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زبان مبارک سے سنا ہے آپ فرما رہے تھے: ”طلحہ اور زبیر دونوں میرے جنت کے پڑوسی ہیں“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 10243) (ضعیف) (سند میں ابو عبد الرحمن نضر بن منصور اور عقبہ بن علقمة یشکری دونوں ضعیف راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (6114)، الضعيفة (2311) // ضعيف الجامع الصغير (3627) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3741) إسناده ضعيف عقبة بن علقمة اليشكري و أبو عبدالرحمن النضر بن منصور ضعيفان (تق:4646، 7150) وصححه الحاكم (364/3 ح 5562) فتعقبه الذهبي