الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
The Book of Virtues
23. بَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
23. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور اخلاق فاضلہ کا بیان۔
(23) Chapter. The description of the Prophet (p.b.u.h).
حدیث نمبر: 3542
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا ابو عاصم، عن عمر بن سعيد بن ابي حسين، عن ابن ابي مليكة، عن عقبة بن الحارث، قال: صلى ابو بكر رضي الله عنه العصر، ثم خرج يمشي فراى الحسن يلعب مع الصبيان فحمله على عاتقه، وقال: بابي شبيه بالنبي لا شبيه بعلي وعلي يضحك".حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: صَلَّى أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الْعَصْرَ، ثُمَّ خَرَجَ يَمْشِي فَرَأَى الْحَسَنَ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَحَمَلَهُ عَلَى عَاتِقِهِ، وَقَالَ: بِأَبِي شَبِيهٌ بِالنَّبِيِّ لَا شَبِيهٌ بِعَلِيٍّ وَعَلِيٌّ يَضْحَكُ".
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے عمر بن سعید بن ابی حسین نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے عقبہ بن حارث نے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ عصر کی نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے باہر نکلے تو دیکھا کہ حسن رضی اللہ عنہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ آپ نے ان کو اپنے کندھے پر بٹھا لیا اور فرمایا: میرے باپ تم پر قربان ہوں تم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شباہت ہے۔ علی کی نہیں۔ یہ سن کر علی رضی اللہ عنہ ہنس رہے تھے (خوش ہو رہے تھے)۔

Narrated `Uqba bin Al-Harith: (Once) Abu Bakr offered the `Asr prayer and then went out walking and saw Al-Hasan playing with the boys. He lifted him on to his shoulders and said, " Let my parents be sacrificed for your sake! (You) resemble the Prophet and not `Ali," while `Ali was smiling.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 56, Number 742

   صحيح البخاري3542عبد الله بن عثمانبأبي شبيه بالنبي لا شبيه بعلي وعلي يضحك

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3542  
3542. حضرت عقبہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نماز عصر پڑھی اور حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بچوں میں کھیلتے ہوئے دیکھا تو انھیں اپنے کندھے پر اٹھالیا اور فرمایا: میرا باپ ان پر قربان ہو!یہ نبی ﷺ کے مشابہ ہیں، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مشابہ نہیں ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سن کر ہنس رہے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3542]
حدیث حاشیہ:
حضرت حسن رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت مشابہ تھے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ جناب حسین رضی اللہ عنہ بہت مشابہ تھے۔
ان دونوں میں اختلاف نہیں ہے۔
وجوہ مشابہت مختلف ہوں گے بعض نے کہا کہ حضرت حسن نصف اعلیٰ بدن میں مشابہ تھے اور حضرت حسین نصف اسفل میں۔
غرض یہ کہ دونوں شاہزادے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری تصویر تھے۔
اس حدیث سے رافضیوں کا بھی رد ہوا جو جناب ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن اور مخالف خیال کرتے ہیں کیوں کہ یہ قصہ آپ کی وفات کے بعد کا ہے، کوئی بے وقوف بھی ایسا خیال نہیں کرسکتا۔
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب تک زندہ رہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل و اولاد کے خیر خواہ اور جاں نثار بن کر رہے۔
رضي اللہ عنه وأرضاہ۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3542   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.