الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ أَبْغَضِ الأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ:
باب: اللہ کو جو نام بہت ہی زیادہ ناپسند ہیں ان کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6206 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 5610
سنن ابوداود: 4961
سنن ترمذی: 2837
مسند احمد: 7329
مسند الحمیدی: 1161
الفتح الربانی: 4777
صحیح ابن حبان: 5835
المستدرک علی الصحیحین: 7916
الجامع الكامل: 14524
1 تا 10
حدیث نمبر: 6206
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رِوَايَةً قَالَ:" أَخْنَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ، وَقَالَ سُفْيَانُ غَيْرَ مَرَّةٍ: أَخْنَعُ الْأَسْمَاءِ عِنْدَ اللَّهِ رَجُلٌ تَسَمَّى بِمَلِكِ الْأَمْلَاكِ، قَالَ سُفْيَانُ: يَقُولُ غَيْرُهُ تَفْسِيرُهُ شَاهَانْ شَاهْ".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے ابوالزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک سب سے بدترین نام۔ اور کبھی سفیان نے ایک سے زیادہ مرتبہ یہ روایت اس طرح بیان کیا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بدترین ناموں (جمع کے صیغے کے ساتھ) میں اس کا نام ہو گا جو ”ملک الاملاک“ اپنا نام رکھے گا۔ سفیان نے بیان کیا کہ ابوالزناد کے غیر نے کہا کہ اس کا مفہوم ہے ”شاہان شاہ“۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6206]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک سب سے بدترین نام اس شخص کا ہوگا جو اپنا نام «مَلِكُ الْأَمْلَاكِ» ”ملک الاملاک“ رکھے گا۔“ سفیان بیان کرتے ہیں کہ ابوالزناد کے غیر نے کہا: ” «مَلِكُ الْأَمْلَاكِ» ”ملک الاملاک“ کا مفہوم شاہان شاہ ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6206]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6205
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَخْنَى الْأَسْمَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اللَّهِ رَجُلٌ تَسَمَّى مَلِكَ الْأَمْلَاكِ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا، ان سے اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے بدترین نام اس کا ہو گا جو اپنا نام ملک الاملاک (شہنشاہ) رکھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6205]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے برا نام اس شخص کا ہوگا جس نے اپنا نام «مَلِكُ الْأَمْلَاكِ» (شہنشاہ مہاراج) رکھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6205]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2143 ترقیم شاملہ: -- 5610
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَاللَّفْظُ لِأَحْمَدَ، قَالَ الْأَشْعَثِيُّ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ أَخْنَعَ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ رَجُلٌ تَسَمَّى مَلِكَ الْأَمْلَاكِ "، زَادَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ فِي رِوَايَتِهِ، لَا مَالِكَ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ الْأَشْعَثِيُّ: قَالَ سُفْيَانُ: مِثْلُ شَاهَانْ شَاهْ، وقَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: سَأَلْتُ أَبَا عَمْرٍو، عَنْ أَخْنَعَ، فَقَالَ: أَوْضَعَ.
سعید بن عمرو اشعثی، احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے ہمیں حدیث بیان کی۔ الفاظ امام احمد کے ہیں، اشعثی نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے خبر دی جبکہ دیگر نے کہا: ہمیں حدیث بیان کی۔ ابوزناد سے، انہوں نے اعرج سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے قابل تحقیر نام اس شخص کا ہے جو شہنشاہ کہلائے۔“ اور ابن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں اضافہ کیا: (اللہ عزوجل کے سوا کوئی (بادشاہت کا) مالک نہیں ہے۔) اشعثی کا قول ہے: سفیان نے کہا: جیسے شاہان شاہ (شہنشاہ) ہے۔ اور احمد بن حنبل نے کہا: میں نے ابوعمرو (اسحاق بن مرار شیبانی، نحوی، کوفی) سے (اخنع) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: (اس کے معنی ہیں) اوضع (انتہائی حقیر)۔ [صحيح مسلم/كتاب الآداب/حدیث: 5610]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک سب سے برا نام اس آدمی کا ہے جو اپنا نام شاہِ شاہاں رکھتا ہے۔“ ابن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ بیان کیا ہے: ”اللہ عزوجل کے سوا کوئی مالک نہیں ہے۔“ سفیان نے کہا: جیسے شاہانِ شاہ ہے، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کہتے ہیں، میں نے ابو عمرو سے «أَخْنَعَ» کا معنی دریافت کیا تو اس نے کہا: سب سے زیادہ پست و ذلیل۔ [صحيح مسلم/كتاب الآداب/حدیث: 5610]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2143
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4961
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَخْنَعُ: اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ تَسَمَّى مَلِكَ الْأَمْلَاكِ" , قَالَ أبو داود: رَوَاهُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ بِإِسْنَادِهِ، قَالَ: أَخْنَى اسْمٍ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے ذلیل نام والا اللہ کے نزدیک قیامت کے دن وہ شخص ہو گا جسے لوگ شہنشاہ کہتے ہوں“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: شعیب بن ابی حمزہ نے اسے ابوالزناد سے، اسی سند سے روایت کیا ہے، اور اس میں انہوں نے «أخنع اسم» کے بجائے «أخنى اسم» کہا ہے، (جس کے معنیٰ سب سے فحش اور قبیح نام کے ہیں)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4961]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے روز سب سے برا نام اس شخص کا ہو گا جس نے اپنا نام «مَلِكُ الْأَمْلَاكِ» ”شہنشاہ، مہاراج“ رکھا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شعیب بن ابوحمزہ نے بواسطہ ابوزناد اس کی سند سے یہ روایت بیان کی تو اس میں «أَخْنَعُ اسْمٍ» کی بجائے «أَخْنَى اسْمٍ» ”مبغوض ترین نام“ کہا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4961]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأدب 114 (6206)، صحیح مسلم/الأداب 4 (2143)، سنن الترمذی/الأدب 65 (2837)، (تحفة الأشراف: 13672)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/244) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6206) صحيح مسلم (2143)
حدیث نمبر: 2837
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَخْنَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ تَسَمَّى بِمَلِكِ الْأَمْلَاكِ "، قَالَ سُفْيَانُ: شَاهَانْ شَاهْ، وَأَخْنَعُ يَعْنِي أَقْبَحُ، هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے بدتر نام اس شخص کا ہو گا جس کا نام «ملک الاملاک» ہو گا“، سفیان کہتے ہیں: «ملک الاملاک» کا مطلب ہے: شہنشاہ۔ اور «اخنع» کے معنی «اقبح» ہیں یعنی سب سے بدتر اور حقیر ترین۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2837]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2837]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأدب 114 (6205)، صحیح مسلم/الآداب 4 (2143)، سنن ابی داود/ الأدب 70 (4961) (تحفة الأشراف: 13672)، و مسند احمد (2/244) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (914)
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 7329
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَخْنَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، رَجُلٌ تَسَمَّى بِمَلِكِ الْأَمْلَاكِ". قال عبدُ الله: قال أبى: سَأَلْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ عَنْ" أَخْنَعِ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ"، فَقَالَ: أَوْضَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بارگاہ الٰہی میں سب سے حقیر نام اس شخص کا ہو گا جو اپنے آپ کو شہنشاہ کہلواتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7329]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6206، م: 2143.
حدیث نمبر: 1161
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَخْنَعَ الأَسْمَاءِ عِنْدَ اللَّهِ رَجُلٌ تَسَمَّى بِمَلِكِ الأَمْلاكِ" , قَالَ سُفْيَانُ: شَاهَانْ شَاهَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک ناپسندیدہ ترین شخص وہ ہے، جس کا نام ”بادشاہوں کا بادشاہ“ ہو۔“ سفیان کہتے ہیں: اس سے مراد ”شہنشاہ“ ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 1161]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6205، 6206، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2143، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5835، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7818، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4961، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2837، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19374، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7447، 8293، والبزار فى «مسنده» برقم: 8862، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1076، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4365، والطبراني فى «الصغير» برقم: 597»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4777
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَخْنَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ تَسَمَّى بِمَلِكِ الْأَمْلَاكِ قَالَ أَبِي سَأَلْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ عَنْ أَخْنَعِ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ فَقَالَ أَوْضَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب سے برا نام، جس پر روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کے ہاں شرمندگی ہو گی، یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو مَلِکُ الْاَمْلَاک (بادشاہوں کا بادشاہ) کہلوائے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4777]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6206، ومسلم: 2143، وأبوداود!:4961، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7329 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7325»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ کو عجز وانکساری بہت پسند اور فخر و غرور اور تکبر سخت ناپسند ہے، بادشاہوں کا بادشاہ کہلانے میں عاجزی کے بجائے تکبر کا اظہار ہے۔ علاوہ ازیں یہ صفت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، اس سے دوسروں کو متصف کرنا کسی لحاظ سے مستحسن نہیں ہے۔ امام مبارکپویؒ نے کہا: امام حمیدی نے اَخْنَعُ کا معنی سب سے زیادہ ذلیل کیا ہے اور امام سفیان نے مَلِکُ الْاَمْلَاکِ کا معنی شاہانِ شاہ بیان کر کے یہ تنبیہ کی ہے کہ حدیث ِ مبارکہ کا مفہوم یہ نہیں کہ صرف لفظ مَلِکُ الْاَمْلَاکِ منع ہے، بلکہ جو لفظ ایسے معنوںپر مشتمل ہو گا، وہ کسی بھی زبان کا ہو، اس حدیث کی روشنی میں اس کا استعمال مخلوق کے لیے منع ہو گا۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سخت وعید ہونے کی وجہ سے مَلِکُ الْاَمْلَاکِ نام رکھنا حرام ہے اور اس لفظ پر قیاس کرتے ہوئے خَالِقُ الْخَلْق، اَحْکَمُ الْحَاکِمِیْن، سُلْطَانُ السَّلَاطِیْن اور اَمِیْرُ الْاُمَرَائِ نام رکھنا بھی ممنوع ہے، بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو اسما، اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں، اس حدیث پر قیاس کرتے ہوئے مخلوق کو ان کے ساتھ موسوم نہیں کیا جا سکتا، جیسے رحمن، قُدُّوس، جَبّار۔ (تحفۃ الاحوذی)
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6206
حدیث نمبر: 5835
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَخْنَعُ الأَسْمَاءِ عِنْدَ اللَّهِ رَجُلٌ تُسَمَّى بِمِلْكِ الأَمْلاكِ"، يَعْنِي: شَاهَانِ شَاهَا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے بدتر نام یہ ہے کہ کسی شخص کو بادشاہوں کا بادشاہ کہا جائے (راوی کہتے ہیں:) یعنی شہنشاہ کہا جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5835]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6205، 6206، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2143، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5835، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7818، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4961، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2837، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19374، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7447، 8293، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1161» «رقم طبعة با وزير 5805»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (915): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7916
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بشر بن موسى، حَدَّثَنَا الحُميدي، حَدَّثَنَا سفيان، أخبرنا أبو الزِّناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، أنَّ النَّبِيَّ ﷺ قال:"إنَّ أخنعَ الأسماء عند الله يومَ القيامة رجلٌ تَسمَّى مَلِكَ الأملاكِ"؛ شاهانْ شاهْ. قال سفيان: إنَّ العَجَم إذا عظَّموا ملكهم يقولون: شاهانْ شاهْ، إنَّكَ مَلِكُ الملوك (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه! لأنَّ جماعةً من أصحاب سفيان رَوَوه عنه بإسناده عن أبي هريرة يَبلُغ؛ به.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7723 - قد أخرجاه
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه! لأنَّ جماعةً من أصحاب سفيان رَوَوه عنه بإسناده عن أبي هريرة يَبلُغ؛ به.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7723 - قد أخرجاه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ نام اس شخص کا ہوگا جس نے اپنا نام «مَلِكُ الْاَمْلَاك» (شہنشاہ) رکھا ہو“۔ سفیان فرماتے ہیں: اہل عجم جب اپنے بادشاہ کی تعظیم کرتے ہیں تو اسے ”شاہان شاہ“ کہتے ہیں جس کا معنی ”بادشاہوں کا بادشاہ“ ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ سفیان کے شاگردوں کی ایک جماعت نے اسے ان سے ان کی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7916]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ سفیان کے شاگردوں کی ایک جماعت نے اسے ان سے ان کی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7916]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7916] [ترقيم الشركة 7822] [ترقيم العلميه 7723]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح