🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. باب الْهِرَّةِ إِذَا وَلَغَتْ في الإِنَاءِ:
بلی کے جھوٹے برتن کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 759 (کل: 24 مقامات، 20 کتب)
سنن دارمی: 759
سنن ابوداود: 75
سنن ترمذی: 92
سنن نسائی: 68، 341
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 30
بلوغ المرام: 9
مشکوۃ المصابیح: 482
مسند احمد: 22528، 22580، 22636
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 41
صحیح ابن خزیمہ: 104
المنتقى ابن الجارود: 60
سنن دارقطنی: 219
الفتح الربانی: 402، 403
صحیح ابن حبان: 1299
المستدرک علی الصحیحین: 576
مسند امام شافعی: 7
الجامع الكامل: 1324
السنن الكبرى للبيهقي: 1159
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2437
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 20
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22636
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ حُمَيْدَةَ ، عَنْ كَبْشَةَ ، قَالَتْ: رَأَيْتُ أَبَا قَتَادَةَ أَصْغَى الْإِنَاءَ لِلْهِرَّةِ، فَشَرِبَتْ، فَقَالَ أَتَعْجَبِينَ؟ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَنَا: " إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ" .
کبشہ بنت کعب جو حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے نکاح میں تھیں " کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ان کے یہاں آئے کبشہ نے ان کے لئے وضو کا پانی رکھا اسی دوران ایک بلی آئی اور اسی برتن میں سے پانی پینے لگی حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے اس کے لئے برتن ٹیڑھا کردیا، یہاں تک کہ بلی سیراب ہوگئی انہوں نے دیکھا کہ میں تعجب سے ان کی طرف دیکھ رہی ہوں تو فرمایا بھتیجی! کیا تمہیں اس سے تعجب ہو رہا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں! انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے یہ ناپاک نہیں ہوتی کیونکہ یہ تمہارے گھروں میں بار بار آنے والا جانور ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22636]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 41
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدَةَ عُبَيْدِ بْنِ فَرْوَةَ ، عَنْ خَالَتِهَا كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهَا، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ عَلَيْهَا فَسَكَبَتْ لَهُ وَضُوءًا، فَجَاءَتْ هِرَّةٌ لِتَشْرَبَ مِنْهُ، فَأَصْغَى لَهَا الْإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ، قَالَتْ كَبْشَةُ: فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّمَا هِيَ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ أَوِ الطَّوَّافَاتِ" .
قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: لَا بَأْسَ بِهِ إِلَّا أَنْ يُرَى عَلَى فَمِهَا نَجَاسَةٌ
حضرت کبشہ بنت کعب سے روایت ہے کہ سیّدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ گئے ان کے پاس تو رکھا کبشہ نے ایک برتن میں پانی ان کے وضو کے لیے، پس آئی بلی اس میں سے پینے کو تو جھکا دیا برتن کو سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے یہاں تک کہ پی لیا بلی نے پانی۔ کہا کبشہ نے: دیکھ لیا سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ میں ان کی طرف تعجب سے دیکھتی ہوں، تو پوچھا سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے: کیا تعجب کرتی ہو اے بھتیجی میری! میں نے کہا: ہاں۔ تو کہا سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے: فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”بلی ناپاک نہیں ہے، وہ رات دن پھرنے والوں میں سے ہے تم پر۔“
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: کچھ حرج نہیں بلی کے جھوٹے میں مگر جب اس کے منہ پر پلیدی معلوم ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 103، 104، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1299، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 571، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 68، 339، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 63، وأبو داود فى «سننه» برقم: 75، والترمذي فى «جامعه» برقم: 92، والدارمي فى «مسنده» برقم: 763، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 367، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1179، 1180، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22964، 23019، 23077، 23078، والحميدي فى «مسنده» برقم: 434، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 346، 348، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 67، شركة الحروف نمبر: 38، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 13» سلیم ہلالی نے کہا ہے کہ یہ روایت صحیح ہے، امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے حسن حدیث قرار دیا ہے، امام عقیلی رحمہ اللہ نے کہا کہ اس کی سند صحیح ثابت ہے، امام ابن ملقن رحمہ اللہ نے کہا کہ یہ حدیث صحیح مشہور ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام بخاری رحمہ اللہ، امام ترمذی رحمہ اللہ، امام عقیلی رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے اور امام نووی رحمہ اللہ نے بھی اسے صحیح کہا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 104
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا حَدَّثَهُ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ عَلَيْهَا، فَسَكَبَتْ لَهُ وُضُوءًا، فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ مِنْهُ، فَأَصْغَى لَهَا أَبُو قَتَادَةَ الإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ، قَالَتْ كَبْشَةُ: فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا بِنْتَ أَخِي؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّمَا هِيَ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ أَوِ الطَّوَّافَاتِ"
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی بہو سیدہ کبشہ بنت کعب بن مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ اُن کے پاس تشریف لائے تو میں نے اُن کے لیے وضو کا پانی (برتن میں) ڈالا، (اسی دوران) ایک بِلّی آئی اور اُس میں سے پینے لگی، سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے بِلّی کے لیے برتن جُھکادیا حتیٰ کہ اُس نے (سیر ہو کر پانی) پی لیا۔ سیدہ کبثہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اُنہوں نے مجھے اپنی طرف (تعجب بھری نظروں سے) دیکھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ میری بھتیجی، کیا تم (اس منظرپر) تعجب کرتی ہو؟ وہ کہتی ہیں، میں نے کہا کہ جی ہاں۔ تو اُنہوں نے کہا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک وہ نجس نہیں ہے۔ وہ تو تم پر چکّر لگانے والے (غلاموں) یا چکّر لگانے والیوں (لونڈیوں) میں سے ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الماء الذي لا ينجس، والذي ينجس إذا خالطته نجاسة/حدیث: 104]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 61، وابن الجارود فى "المنتقى"، 67، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 103، 104، 828، 829، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1299، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 571، 941، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 68، وأبو داود فى (سننه) برقم: 75، والترمذي فى (جامعه) برقم: 92، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 367، 369، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1179، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22964، والحميدي فى (مسنده) برقم: 434»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 60
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، وَحَدَّثَنِي مُطَرِّفُ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دَخَلَ عَلَيْهَا فَسَكَبَتْ لَهُ وُضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ مِنْهُ فَأَصْغَى لَهَا الإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ، قَالَتْ كَبْشَةُ: فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجِسٍ إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ أَوِ الطَّوَّافَاتِ" .
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی بہو، کبشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، تو انہوں نے انہیں وضو کے لیے پانی ڈال کر دیا۔ بلی آئی اور پینے لگی۔ انہوں نے اس کی طرف برتن جھکا دیا حتی کہ اس نے سیر ہو کر پی لیا، کبشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: آپ نے مجھے دیکھ کر کہ میں انہیں دیکھ رہی ہوں فرمایا: اے بھتیجی! کیا آپ تعجب کر رہی ہیں؟ میں نے کہا: جی ہاں! فرمایا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: یہ (بلی) پلید نہیں ہے، کیوں کہ یہ تم پر گھومنے پھرنے والے مرد یا عورتوں میں سے ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 60]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: موطأ الإمام مالك: 23,22/1، مسند الإمام أحمد: 303/5-309، سنن أبي داود: 75، سنن النسائي: 68، سنن الترمذي: 92، سنن ابن ماجه: 367، اس حديث كو امام ترمذي رحمہ اللہ نے ”حسن صحيح“، امام ابن خزيمه رحمہ اللہ 104، امام ابن حبان رحمہ اللہ 1299 اور امام حاكم رحمہ اللہ 160/1 نے ”صحيح“ كہا ہے، حافظ ذہبي رحمہ اللہ نے ان كي موافقت كي ہے. امام عقيلی رحمہ اللہ فرماتے ہيں: هذا اسناد ثابت صحيح: [الضعفاء الكبير: 141/2] ، حافظ نووي رحمہ اللہ [الجموع: 1/ 118] اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ [المطالب العالية: 111/2] نے ”صحيح“ كہا ہے. امام دارقطني رحمہ اللہ فرماتے هيں: احسنها إسنادا ما رواه مالك.... [العلل: 163/6] »

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 215 ترقیم الرسالہ : -- 219
نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِيُّ ، نا مَالِكٌ ، وَثنا الْحُسَيْنُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، نا مَالِكٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدٍ ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ الأَنْصَارِيَّ ، دَخَلَ فَسَكَبْتُ لَهُ وُضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ لِتَشْرَبَ مِنْهُ، فَأَصْغَى لَهَا أَبُو قَتَادَةَ الإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ، قَالَ: فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، قَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي؟ قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ" .
سیدہ کبشہ بنت کعب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، جو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے کی اہلیہ تھیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ گھر میں داخل ہوئے تو اس خاتون نے ان کے لیے وضو کا پانی رکھا۔ اس دوران ایک بلی آئی تاکہ وہ اس میں سے پانی پی لے تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے برتن اس کی طرف انڈیل دیا، اس بلی نے پانی پی لیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے میری طرف دیکھا کہ میں ان کی طرف بڑے غور سے دیکھ رہی ہوں تو انہوں نے دریافت کیا: ”اے میری بھتیجی! کیا تم اس بات پر حیران ہو رہی ہو؟“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے، بلکہ یہ تمہارے ہاں آنے جانے والے (پالتو) جانوروں میں سے ایک ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 219]
ترقیم العلمیہ: 215
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 61، وابن الجارود فى "المنتقى"، 67، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 103، 104، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1299، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 571، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 68، برقم: 339، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 63، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 75، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 92، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 763، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 367، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1179، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 434، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 219، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22964»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 402
عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دَخَلَ عَلَيْهَا فَسَكَبَتْ لَهُ وَضُوءَهُ فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ مِنْهُ فَأَصْغَى لَهَا الْإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ، قَالَتْ كَبْشَةُ: فَرَأَنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي؟ قَالَتْ: نَعَمْ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ) ) وَقَالَ إِسْحَاقُ: ( (أَوِ الطَّوَّافَاتِ) )
سیدہ کبشہ بنت کعب بن مالک رضی اللہ عنہا، جو سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں، سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں کہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور انہوں نے ان کے لیے وضو کا پانی ڈال کر رکھا، اتنے میں ایک بلی آ گئی اور اس نے اس برتن سے پینا شروع کر دیا، انہوں نے اس کے لیے برتن کو جھکایا، یہاں تک کہ اس نے پانی پی لیا۔ سیدہ کبشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب انہوں نے مجھے دیکھا کہ میں ان کی طرف دیکھ رہی ہوں تو انہوں نے کہا: ”اے بھتیجی! کیا تجھے تعجب ہو رہا ہے؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں،“ انہوں نے کہا: ”بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک یہ بلی ناپاک نہیں ہے، بیشک یہ تو چکر لگانے والوں اور چکر لگانے والیوں میں سے ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 402]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 75، وابن ماجه: 367، والترمذي: 92، والنسائي: 1/ 55، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22580 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22950»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابوداود: 75
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 403
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ حَدَّثَتْنِي امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ كَانَ يُصْغِي الْإِنَاءَ لِلْهِرِّ فَيَشْرَبُ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا: ( (أَنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ وَالطَّوَّافَاتِ عَلَيْكُمْ) )
سیدنا عبداللہ بن ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی بیوی بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بلی کے لیے برتن کو جھکایا، پس اس نے پانی پیا، پھر انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک یہ بلی ناپاک نہیں ہے، بیشک یہ تو تم پر چکر لگانے والوں اور چکر لگانے والیوں میں سے ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 403]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22895»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22895
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1299
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَة، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ " دَخَلَ عَلَيْهَا، فَسَكَبَتْ لَهُ وُضُوءًا، فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ، فَأَصْغَى أَبُو قَتَادَةَ الإِنَاءَ، فَشَرِبَتْ، قَالَتْ كَبْشَةُ: فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّمَا هِيَ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ" .
سیدہ کبشہ بنت کعب رضی اللہ عنہا، جو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ان کے ہاں تشریف لائے، انہوں نے ان کے لیے وضو کا پانی رکھا، ایک بلی آئی اور اس میں سے پینے لگی، سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے برتن اس کی طرف کر دیا، اس بلی نے پانی پی لیا، سیدہ کبشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے میری طرف دیکھا، میں ان کی طرف غور سے دیکھ رہی تھی، تو انہوں نے دریافت کیا: اے میری بھتیجی! کیا تم حیران ہو رہی ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”یہ (یعنی بلی) ناپاک نہیں ہے، یہ تمہارے ہاں گھر میں آنے جانے والے جانوروں میں سے ایک ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 61، وابن الجارود فى "المنتقى"، 67، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 103، 104، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1299، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 571، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 68، وأبو داود فى (سننه) برقم: 75، والترمذي فى (جامعه) برقم: 92، والدارمي فى (مسنده) برقم: 763، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 367، والدارقطني فى (سننه) برقم: 219، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22964، والحميدي فى (مسنده) برقم: 434» «رقم طبعة با وزير 1296»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (68)، «الإرواء» (173). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حميدة: روى عنها اثنان، وذكرها المؤلف في «الثقات» 6/ 250، وكبشة: عدها المؤلف في «الثقات» 3/ 357 من الصحابة، وتبعه المستغفري، والزبير بن بكار، وأبو موسى المديني كما في «الإصابة» 4/ 383، و «التهذيب» 12/ 447، وباقي رجاله ثقات.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 576
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نصر قال: قرئَ على ابن وهب: أخبرك مالكُ بن أنس. وحدثنا أبو العباس، حدثنا الحسن بن علي بن عفَّان، حدثنا زيد بن الحُبَاب، حدثنا مالك بن أنس، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن حُميدة بنت عُبيد بن رِفَاعة، عن كَبْشة بنت كعب بن مالك - وكانت تحت ابن أبي قَتَادة -: أنَّ أبا قتادة دخل عليها فَسَكَبَت له وَضُوءًا، فجاءت هرَّةٌ لتشربَ منه فأَصغَى لها أبو قتادة الإناءَ حتى شربت، قالت كبشةُ: فرآني أنظرُ إليه، فقال: أتعجَبِينَ يا بنتَ أخي؟ فقلت: نعم، فقال: إنَّ رسول الله ﷺ قال:"إنها ليست بنَجَسٍ، إنها من الطوَّافِين عليكم والطوَّافات" (2) .
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه، على أنهما على ما أصَّلَاه في تركِه، غيرَ أنهما قد شَهِدَا جميعًا لمالك بن أنس أنه الحَكَمُ في حديث المدنيين، وهذا الحديث ممّا صحَّحه مالك واحتجَّ به في"الموطأ" (1) . ومع ذلك فإنَّ له شاهدًا بإسناد صحيح:
کبشہ بنت کعب بن مالک رضی اللہ عنہا (جو ابو قتادہ کے بیٹے کی زوجہ تھیں) بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے، انہوں نے ان کے لیے وضو کا پانی نکالا، اتنے میں ایک بلی آئی اور اس سے پینے لگی، ابو قتادہ نے برتن اس کی طرف جھکا دیا یہاں تک کہ اس نے پانی پی لیا۔ کبشہ کہتی ہیں کہ انہوں نے مجھے حیرت سے دیکھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”اے بھتیجی! کیا تم تعجب کر رہی ہو؟“ میں نے کہا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے، یہ تمہارے اردگرد گھومنے پھرنے والے (خادموں) کی طرح ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے اور امام مالک نے بھی اسے موطا میں بطور حجت ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، إن شاء الله» [ترقيم الرساله 576] [ترقيم الشركة 571]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ، أَوْ أَبِي قَتَادَةَ، الشَّكُّ مِنَ الرَّبِيعِ، أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ، فَسَكَبَتْ لَهُ وَضُوءًا، فَجَاءَتْ هِرَّةٌ، فَشَرِبَتْ مِنْهُ، فَقَالَتْ: فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَتَعْجَبِينَ يَا بِنْتَ أَخِي؟ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ أَوِ الطَّوَّافَاتِ"  . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
کبشہ بنت کعب بن مالک جو ابوقتادہ رضی اللہ عنہ یا ان کے کسی بیٹے کی بیوی تھیں بیان کرتی ہیں کہ ابوقتادہ رضی اللہ عنہ آئے تو میں نے ان کے وضو کے لیے برتن رکھا، بلی آئی اور اس نے اس برتن سے پانی پیا، وہ کہتی ہیں مجھے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ میں تعجب کے ساتھ اس کی طرف دیکھ رہی ہوں، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تو تعجب کرتی ہے اے میری بھتیجی؟ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نجس نہیں ہے، یہ ہر وقت تمہارے پاس آمد و رفت رکھنے والوں یا والیوں میں سے ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 7]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي: الطهارة، باب ماجاء في سؤر الهرة: (92) - وقال ”حسن صحيح“ وابوداؤد، الطهارة، باب سؤر الهرة (75) و ابن ماجة، الطهارة، باب الوضوء بسؤر الهرة والرخصه في ذلك: (367) وصححه ابن الجارود: (60) وابن خزيمة: (104). والحاكم: 159/1، 160.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں