الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
22. بَابُ جَوَازِ اقْتِرَاضِ الْحَيَوَانِ وَاسْتِحْبَابِ تَوْفِيَتِهِ خَيْرا مِّمَّا عَلَيْهِ
باب: جانوروں کا قرض لینا درست ہے اور اس سے بہتر دینا مستحب ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4108 (کل: 15 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 3346
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 524
بلوغ المرام: 725
مسند احمد: 27181
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1386
الفتح الربانی: 6014
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 239
الجامع الكامل: 5613
1 تا 10
ترقیم عبدالباقی: 1600 ترقیم شاملہ: -- 4108
حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا، فَقَدِمَتْ عَلَيْهِ إِبِلٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَأَمَرَ أَبَا رَافِعٍ أَنْ يَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَهُ فَرَجَعَ إِلَيْهِ أَبُو رَافِعٍ، فَقَالَ: لَمْ أَجِدْ فِيهَا إِلَّا خِيَارًا رَبَاعِيًا، فَقَالَ: أَعْطِهِ إِيَّاهُ إِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً "،
امام مالک بن انس نے زید بن اسلم سے، انہوں نے عطاء بن یسار سے اور انہوں نے حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے بعد میں ادائیگی (سلف) کے عوض ایک نو عمر اونٹ لیا، آپ کے پاس زکاۃ کے اونٹ آئے تو آپ نے حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اس آدمی کو اس کے نو عمر اونٹ کی ادائیگی کر دیں۔ حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ لوٹ کر آپ کے پاس آئے اور عرض کی: میں نے تو (آئے ہوئے) ان اونٹوں میں ساتویں سال کا بہت اچھا اونٹ ہی پایا ہے۔ تو آپ نے فرمایا: ”اسے وہی دے دو، لوگوں میں سے بہترین وہ ہے جو ادا کرنے میں بہترین ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4108]
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے جوان اونٹ قرض لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ اس آدمی کو اس کے (جوان اونٹ کے عوض) جوان اونٹ دے دو، تو حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ نے واپس آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ مجھے ان اونٹوں میں اس سے بہتر ساتویں سال کا اونٹ ہی ملتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے وہی دے دو، کیونکہ بہترین لوگ وہی ہیں، جو قرض بہتر انداز میں ادا کرتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4108]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1600
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1600 ترقیم شاملہ: -- 4109
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ ، أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍمَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ: " فَإِنَّ خَيْرَ عِبَادِ اللَّهِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً ".
محمد بن جعفر سے روایت ہے، میں نے زید بن اسلم سے سنا، انہوں نے کہا: ہمیں عطاء بن یسار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ابورافع رضی اللہ عنہ سے خبر دی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نو عمر اونٹ بعد کی ادائیگی پر لیا۔۔۔اسی کے مانند، مگر انہوں نے کہا: ”اللہ کے بندوں میں سے بہترین وہ ہے جو ان میں سے ادائیگی میں بہترین ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4109]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جوان اونٹ قرض لیا، آگے مذکورہ بالا حدیث ہے، اتنا فرق ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بہترین بندے وہ ہیں جو ادائیگی میں بہترین ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4109]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1600
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3346
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ:" اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا، فَجَاءَتْهُ إِبِلٌ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَهُ، فَقُلْتُ: لَمْ أَجِدْ فِي الْإِبِلِ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:أَعْطِهِ إِيَّاهُ، فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً".
ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھوٹا اونٹ بطور قرض لیا پھر آپ کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ نے مجھے حکم دیا کہ ویسا ہی اونٹ آدمی کو لوٹا دوں، میں نے (آ کر) عرض کیا: مجھے کوئی ایسا اونٹ نہیں ملا سبھی اچھے، بڑے اور چھ برس کے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اسی کو دے دو، لوگوں میں اچھے وہ ہیں جو قرض کی ادائیگی اچھی کریں“۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3346]
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک بار) ایک جوان اونٹ ادھار لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقے کے اونٹ آ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ ”اس کا (جوان) اونٹ ادا کر دوں۔“ میں نے عرض کیا: ”گلے میں اس کے اونٹ سے عمدہ رباعی اونٹ ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے وہی دے دو، لوگوں میں بہترین وہی ہوتے ہیں جو ادائیگی میں بہترین ہوں۔“ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3346]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البیوع 43 (1600)، سنن الترمذی/البیوع 75 (1318)، سنن النسائی/البیوع 62 (4621)، سنن ابن ماجہ/التجارات 62 (2285)، (تحفة الأشراف: 12025)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع 43 (89)، مسند احمد (6/390)، سنن الدارمی/البیوع 31 (2607) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1600)
حدیث نمبر: 524
172- وبه: عن عطاء بن يسار عن أبى رافع مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: استسلف رسول الله صلى الله عليه وسلم بكرا، فجاءته إبل الصدقة قال أبو رافع: فأمرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أقضي الرجل بكره، فقلت: لم أجد فى الإبل إلا جملا خيارا رباعيا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”أعطه إياه، فإن خيار الناس أحسنهم قضاء.“
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ مولٰی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ قرض لیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقے کے اونٹ آئے، تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں اس شخص کا قرض ادا کر دوں جس سے چھوٹا اونٹ لیا تھا۔ میں نے کہا: میں تو اونٹوں میں چھ سال کے بہترین اونٹوں کے سوا کچھ بھی نہیں پاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی میں سے اسے دے دو، کیونکہ لوگوں میں بہتریں وہ انسان ہیں جو قرض ادا کرنے میں سب سے اچھے ہیں۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 524]
تخریج الحدیث: «172- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 680/2 ح 1421، ك 31 ب 43 ح 89) التمهيد 58/4، الاستذكار:1342، و أخرجه مسلم (1600) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 725
وعن أبي رافع رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم استسلف من رجل بكرا فقدمت عليه إبل من إبل الصدقة فأمر أبا رافع أن يقضي الرجل بكره فقال: لا أجد إلا خيارا رباعيا فقال: «أعطه إياه فإن خيار الناس أحسنهم قضاء» . رواه مسلم.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے جوان اونٹ قرض لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابورافع رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ اس شخص کو جوان اونٹ ادا کر دیا جائے۔ میں نے عرض کیا اس سے بہتر سات سالہ اونٹ موجود ہے۔ فرمایا ”یہی اسے دے دو، کیونکہ بہترین آدمی وہ ہے جو ادائیگی میں سب سے اچھا ہو۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 725]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي رَافِعٍ» ابو رافع – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «اسْتَسْلَفَ» ادھار لیا – «مِنْ رَجُلٍ» ایک آدمی سے – «بَكْرًا» ایک جوان اونٹ – «فَقَدِمَتْ عَلَيْهِ» پھر آپ کے پاس آئے – «إِبِلٌ» اونٹ – «مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ» صدقے کے اونٹوں میں سے – «فَأَمَرَ» تو آپ نے حکم دیا – «أَبَا رَافِعٍ» ابو رافع کو – «أَنْ يَقْضِيَ» کہ وہ ادا کر دیں – «الرَّجُلَ» اس آدمی کو – «بَكْرَهُ» اس کا جوان اونٹ – «فَقَالَ» تو انہوں نے کہا: – «لَا أَجِدُ» میں نہیں پاتا – «إِلَّا خِيَارًا» مگر عمدہ – «رَبَاعِيًا» رباعی (چھ سال کا) اونٹ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَعْطِهِ إِيَّاهُ» اسے وہی دے دو – «فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ» کیونکہ بہترین لوگ – «أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً» وہ ہیں جو ان میں ادائیگی میں سب سے اچھے ہوں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے ایک جوان اونٹ ادھار لیا، پھر آپ کے پاس صدقے کے اونٹ آئے تو آپ نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ اس آدمی کو اس کا جوان اونٹ ادا کر دیں۔ انہوں نے عرض کیا: مجھے تو صرف عمدہ رباعی (چھ سالہ) اونٹ ہی ملتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”وہی اسے دے دو، کیونکہ بہترین لوگ وہ ہیں جو قرض کی ادائیگی میں سب سے اچھے ہوں۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 725]
اور سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے ایک جوان اونٹ ادھار لیا، پھر آپ کے پاس صدقے کے اونٹ آئے تو آپ نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ اس آدمی کو اس کا جوان اونٹ ادا کر دیں۔ انہوں نے عرض کیا: مجھے تو صرف عمدہ رباعی (چھ سالہ) اونٹ ہی ملتا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”وہی اسے دے دو، کیونکہ بہترین لوگ وہ ہیں جو قرض کی ادائیگی میں سب سے اچھے ہوں۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 725]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساقاة، باب من استسلف شيئًا فقضٰي خيرًا منه، حديث:1600.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 27181
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا، فَأَتَتْهُ إِبِلٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ:" أَعْطُوهُ"، فَقَالُوا: لَا نَجِدُ لَهُ إِلَّا رَبَاعِيًا خِيَارًا؟ قَالَ: " أَعْطُوهُ، فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً" .
حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی شخص سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ قرض پر لیا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے اونٹ کا تقاضا کرنے کے لئے آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا: ”اس کے اونٹ جتنی عمر کا ایک اونٹ تلاش کرکے لے آؤ۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے تلاش کیا لیکن مطلوبہ عمر کا اونٹ نہ مل سکا، ہر اونٹ اس سے بڑا عمر کا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اسے بڑی عمر کا اونٹ ہی دے دو، تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو اداء قرض میں سب سے بہترین ہو۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27181]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1600
حدیث نمبر: 1386
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا، فَجَاءَتْهُ إِبِلٌ مِنَ الصَّدَقَةِ، قَالَ أَبُو رَافِعٍ: فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَهُ، فَقُلْتُ: لَمْ أَجِدْ فِي الْإِبِلِ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَعْطِهِ إِيَّاهُ فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً"
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ، جو مولیٰ (غلام آزاد کیے ہوئے) تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے، سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض لیا ایک چھوٹا اونٹ، جب صدقے کے وقت اونٹ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےمجھ کو حکم کیا ویسا ہی اونٹ اد اکرنے کو۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! صدقے کے اونٹوں میں سب اونٹ اچھے بڑے بڑے ہیں، چھ چھ برس کے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں سے دے دے، اچھے وہ لوگ ہیں جو قرض اچھے طور سے ادا کریں۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1386]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1600، 1600، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2332، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4621، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6167، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3346، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1318، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2607، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2285، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7458، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27723، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1014، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14158، 14159، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5733، والطبراني فى «الكبير» برقم: 913، 914، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 89»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 6014
عَنْ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا فَأَتَتْهُ إِبِلٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ فَقَالَ أَعْطُوهُ فَقَالُوا لَا نَجِدُ لَهُ إِلَّا رَبَاعِيًا خِيَارًا قَالَ أَعْطُوهُ فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً
۔ سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی سے ادھار اونٹ لیا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اِس کو اس کااونٹ دے دو۔ صحابہ نے کہا: اب تو ہمارے پاس چار دانتوں والا (چھ سال عمر والا) ہی بچا ہے،جو اس کے اونٹ سے اچھا اور بہتر اونٹ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہی اِس کو دے دو، کیونکہ لوگوں میں بہترین آدمی وہی ہے، جواچھے طریقے سے قرض کی ادائیگی کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب السلم كتاب القرض والدين/حدیث: 6014]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1600، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27181 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27723»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1600
حدیث نمبر: 1447
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا فَجَاءَتْهُ إِبِلٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ، وَأَمَرَنِي أَنْ أُقْضِيَهُ إِيَّاهُ.
ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے اونٹ قرض لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زکوٰۃ کے اونٹ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس آدمی کا اونٹ واپس کر دینے کا حکم دیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1447]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم البيوع، باب جواز اعتراض اقتراض الحيوان و استحباب توفيته خيرًا مما عليه (1600).»
حدیث نمبر: 1448
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا فَجَاءَتْهُ إِبِلُ الصَّدَقَةِ، قَالَ أَبُو رَافِعٍ: فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أَجِدْ فِي الْإِبِلِ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًّا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَعْطِهِ إِيَّاهُ، فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ابو رافع رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ قرض لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زکوٰۃ کے اونٹ آئے۔ ابو رافع نے کہا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں اس آدمی کا اونٹ واپس کر دوں، جب میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے عمدہ رباعی اونٹ کے سوا اور کچھ نہیں ملتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے وہی دے دو، لوگوں میں سے بہترین وہ ہے جو قرض ادا کرنے میں اچھا ہو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1448]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1447).»