🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (مَنْ يُشَاوَرُ هُوَ أَمِينٌ)
جس سے مشورہ کیا جائے وہ امین ہے
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5062 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5062
سنن ترمذی: 2369
شمائل ترمذی: 373
الادب المفرد: 256
صحیح الادب المفرد: 193
المستدرک علی الصحیحین: 7355
المعجم الکبیر للطبرانی: 16619
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5062
5062 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التِّيِّهَانِ:"هَلْ لَكَ خَادِمٌ؟ فَقَالَ: لَا. قَالَ:"فَإِذَا أَتَانَا سَبْيٌ فَأْتِنَا. فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَأْسَيْنِ، فَأَتَاهُ أَبُو الْهَيْثَمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْتَرْ مِنْهُمَا. فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! اخْتَرْ لِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمُسْتَشَارَ مُؤْتَمَنٌ  . خُذْ هَذَا فَإِنِّي رَأَيْتُهُ يُصَلِّي، وَاسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ابو الہیثم بن التیہان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی خادم ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس قیدی آئیں تو تم ہمارے پاس آنا۔“ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس دو غلام لائے گئے تو ابو الہیثم رضی اللہ عنہ بھی آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے۔ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے کوئی ایک پسند کر لو۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! آپ ہی پسند فرما دیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ» ”جس شخص سے مشورہ طلب کیا جائے تو وہ امین ہوتا ہے، اسے لے لو کیونکہ میں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، میں تمہیں اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی وصیت کرتا ہوں۔“ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5062]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (2369 وقال: حسن صحيح غريب)
٭ عبد الملک بن عمير مدلس و عنعن و حديث الترمذي (2822) حسن بالشواھد .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2369
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَاعَةٍ لَا يَخْرُجُ فِيهَا وَلَا يَلْقَاهُ فِيهَا أَحَدٌ، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ , فَقَالَ: " مَا جَاءَ بِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟ " فَقَالَ: خَرَجْتُ أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ وَالتَّسْلِيمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ عُمَرُ، فَقَالَ: " مَا جَاءَ بِكَ يَا عُمَرُ؟ " قَالَ: الْجُوعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَأَنَا قَدْ وَجَدْتُ بَعْضَ ذَلِكَ فَانْطَلَقُوا إِلَى مَنْزِلِ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيْهَانِ الْأَنْصَارِيِّ "، وَكَانَ رَجُلًا كَثِيرَ النَّخْلِ وَالشَّاءِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ خَدَمٌ فَلَمْ يَجِدُوهُ، فَقَالُوا لِامْرَأَتِهِ: أَيْنَ صَاحِبُكِ؟ فَقَالَتْ: انْطَلَقَ يَسْتَعْذِبُ لَنَا الْمَاءَ، فَلَمْ يَلْبَثُوا أَنْ جَاءَ أَبُو الْهَيْثَمِ بِقِرْبَةٍ يَزْعَبُهَا، فَوَضَعَهَا ثُمَّ جَاءَ يَلْتَزِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُفَدِّيهِ بِأَبِيهِ وَأُمِّهِ، ثُمَّ انْطَلَقَ بِهِمْ إِلَى حَدِيقَتِهِ فَبَسَطَ لَهُمْ بِسَاطًا، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى نَخْلَةٍ، فَجَاءَ بِقِنْوٍ فَوَضَعَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفَلَا تَنَقَّيْتَ لَنَا مِنْ رُطَبِهِ "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ تَخْتَارُوا، أَوْ قَالَ: تَخَيَّرُوا مِنْ رُطَبِهِ وَبُسْرِهِ فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَذَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مِنَ النَّعِيمِ الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ظِلٌّ بَارِدٌ، وَرُطَبٌ طَيِّبٌ، وَمَاءٌ بَارِدٌ &qquot;، فَانْطَلَقَ أَبُو الْهَيْثَمِ لِيَصْنَعَ لَهُمْ طَعَامًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَذْبَحَنَّ ذَاتَ دَرٍّ "، قَالَ: فَذَبَحَ لَهُمْ عَنَاقًا أَوْ جَدْيًا فَأَتَاهُمْ بِهَا، فَأَكَلُوا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ لَكَ خَادِمٌ "، قَالَ: لَا، قَالَ: " فَإِذَا أَتَانَا سَبْيٌ فَأْتِنَا "، فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسَيْنِ لَيْسَ مَعَهُمَا ثَالِثٌ، فَأَتَاهُ أَبُو الْهَيْثَمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اخْتَرْ مِنْهُمَا "، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ اخْتَرْ لِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الْمُسْتَشَارَ مُؤْتَمَنٌ خُذْ هَذَا فَإِنِّي رَأَيْتُهُ يُصَلِّي وَاسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا "، فَانْطَلَقَ أَبُو الْهَيْثَمِ إِلَى امْرَأَتِهِ فَأَخْبَرَهَا بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ: مَا أَنْتَ بِبَالِغٍ مَا قَالَ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنْ تَعْتِقَهُ، قَالَ: فَهُوَ عَتِيقٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا وَلَا خَلِيفَةً إِلَّا وَلَهُ بِطَانَتَانِ، بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوهُ خَبَالًا، وَمَنْ يُوقَ بِطَانَةَ السُّوءِ فَقَدْ وُقِيَ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خلاف معمول ایسے وقت میں گھر سے نکلے کہ جب آپ نہیں نکلتے تھے اور نہ اس وقت آپ سے کوئی ملاقات کرتا تھا، پھر آپ کے پاس ابوبکر رضی الله عنہ پہنچے تو آپ نے پوچھا: ابوبکر تم یہاں کیسے آئے؟ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں اس لیے نکلا تاکہ آپ سے ملاقات کروں اور آپ کے چہرہ انور کو دیکھوں اور آپ پر سلام پیش کروں، کچھ وقفے کے بعد عمر رضی الله عنہ بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے پوچھا: عمر! تم یہاں کیسے آئے؟ اس پر انہوں نے بھوک کی شکایت کی، آپ نے فرمایا: ”مجھے بھی کچھ بھوک لگی ہے ۱؎، پھر سب مل کر ابوالہیشم بن تیہان انصاری کے گھر پہنچے، ان کے پاس بہت زیادہ کھجور کے درخت اور بکریاں تھیں مگر ان کا کوئی خادم نہیں تھا، ان لوگوں نے ابوالھیثم کو گھر پر نہیں پایا تو ان کی بیوی سے پوچھا: تمہارے شوہر کہاں ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لانے گئے ہیں، گفتگو ہو رہی تھی کہ اسی دوران! ابوالہیشم ایک بھری ہوئی مشک لیے آ پہنچے، انہوں نے مشک کو رکھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لپٹ گئے اور کہا: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، پھر سب کو وہ اپنے باغ میں لے گئے اور ان کے لیے ایک بستر بچھایا پھر کھجور کے درخت کے پاس گئے اور وہاں سے کھجوروں کا گچھا لے کر آئے اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ نے فرمایا: ”ہمارے لیے اس میں سے تازہ کھجوروں کو چن کر کیوں نہیں لائے؟ عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے چاہا کہ آپ خود ان میں سے چن لیں، یا یہ کہا کہ آپ حضرات پکی کھجوروں کو کچی کھجوروں میں سے خود پسند کر لیں، بہرحال سب نے کھجور کھائی اور ان کے اس لائے ہوئے پانی کو پیا، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یقیناً یہ ان نعمتوں میں سے ہے جن کے بارے میں قیامت کے دن سوال کیا جائے گا اور وہ نعمتیں یہ ہیں: باغ کا ٹھنڈا سایہ، پکی ہوئی عمدہ کھجوریں اور ٹھنڈا پانی“، پھر ابوالھیثم اٹھ کھڑے ہوئے تاکہ ان لوگوں کے لیے کھانا تیار کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”دودھ والے جانور کو ذبح نہ کرنا“، چنانچہ آپ کے حکم کے مطابق انہوں نے بکری کا ایک مادہ بچہ یا نر بچہ ذبح کیا اور اسے پکا کر ان حضرات کے سامنے پیش کیا، ان سبھوں نے اسے کھایا اور پھر آپ نے ابوالھیثم سے پوچھا؟ کیا تمہارے پاس کوئی غلام ہے؟ انہوں نے نفی میں جواب دیا تو آپ نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس کوئی قیدی آئے تو تم ہم سے ملنا“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو قیدی لائے گئے جن کے ساتھ تیسرا نہیں تھا، ابوالھیثم بھی آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا کہ ان دونوں میں سے کسی ایک کو پسند کر لو، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ خود ہمارے لیے پسند کر دیجئیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جس سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے۔ لہٰذا تم اس کو لے لو (ایک غلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) کیونکہ ہم نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور اس غلام کے ساتھ اچھا سلوک کرنا“، پھر ابوالھیثم اپنی بیوی کے پاس گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں سے اسے باخبر کیا، ان کی بیوی نے کہا کہ تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو پورا نہ کر سکو گے مگر یہ کہ اس غلام کو آزاد کر دو، اس لیے ابوالھیثم نے فوراً اسے آزاد کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کسی نبی یا خلیفہ کو نہیں بھیجا ہے مگر اس کے ساتھ دو راز دار ساتھی ہوتے ہیں، ایک اسے بھلائی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، جب کہ دوسرا ساتھی اسے خراب کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا، پس جسے برے ساتھی سے بچا لیا گیا گویا وہ بڑی آفت سے نجات پا گیا“ ۲؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2369]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الأدب 123 (5128)، سنن ابن ماجہ/الأدب 37 (3745) (وکلاہما بقولہ: ”المستشار مؤتمن“) ویأتي عند المؤلف في الأدب 57 (2822) (تحفة الأشراف: 14977) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کتاب الزہد اور اس باب سے اس حدیث کی مناسبت اسی ٹکڑے میں ہے، مطلب یہ ہے کہ آپ اور آپ کے صحابہ بھی کھانے کے لیے کچھ نہیں پاتے تھے اور بھوک سے دو چار ہوتے تھے۔
۲؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ اور آپ کے جاں نثار صحابہ کس قدر تنگ دستی کی زندگی گزار رہے تھے، ایسے احباب کے پاس طلب ضیافت کے لیے جانا جائز ہے جن کی بابت علم ہو کہ وہ اس سے خوش ہوں گے، اس حدیث میں مہمان کی عزت افزائی اور اس کی آمد پر اللہ کا شکر ادا کرنے کی ترغیب ہے، اسی طرح گھر پر شوہر کی عدم موجودگی میں اگر کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو عورت اپنے شوہر کے مہمانوں کا استقبال کر سکتی، اور انہیں خوش آمدید کہہ سکتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1641) ، مختصر الشمائل (113)
قال الشيخ زبير على زئي:(2369) إسناده ضعيف
عبدالملك بن عمير مدلس و عنعن (يأتي :3659) والحديث الآتي (الأصل:2822) حسن بالشواهد

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 373
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَاعَةٍ لَا يَخْرُجُ فِيهَا وَلَا يَلْقَاهُ فِيهَا أَحَدٌ، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ: «مَا جَاءَ بِكَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟» قَالَ: خَرَجْتُ أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ، وَالتَّسْلِيمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ عُمَرُ فَقَالَ: «مَا جَاءَ بِكَ يَا عُمَرُ؟» قَالَ: الْجُوعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَأَنَا قَدْ وَجَدْتُ بَعْضَ ذَلِكَ» فَانْطَلَقُوا إِلَى مَنْزِلِ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيْهَانِ الْأَنْصَارِيِّ وَكَانَ رَجُلًا كَثِيرَ النَّخْلِ وَالشَّاءِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ خَدَمٌ، فَلَمْ يَجِدُوهُ، فَقَالُوا لِامْرَأَتِهِ: أَيْنَ صَاحِبُكِ؟ فَقَالَتِ: انْطَلَقَ يَسْتَعْذِبُ لَنَا الْمَاءَ، فَلَمْ يَلْبَثُوا أَنْ جَاءَ أَبُو الْهَيْثَمِ بِقِرْبَةٍ يَزْعَبُهَا، فَوَضَعَهَا ثُمَّ جَاءَ يَلْتَزِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُفَدِّيهِ بِأَبِيهِ وَأُمِّهِ، ثُمَّ انْطَلَقَ بِهِمْ إِلَى حَدِيقَتِهِ فَبَسَطَ لَهُمْ بِسَاطًا، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى نَخْلَةٍ فَجَاءَ بِقِنْوٍ فَوَضَعَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَفَلَا تَنَقَّيْتَ لَنَا مِنْ رُطَبِهِ؟» فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ تَخْتَارُوا، أَوْ تَخَيَّرُوا مِنْ رُطَبِهِ وَبُسْرِهِ، فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ. فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَذَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مِنِ النَّعِيمِ الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ظِلٌّ بَارِدٌ، وَرُطَبٌ طَيِّبٌ، وَمَاءٌ بَارِدٌ» . فَانْطَلَقَ أَبُو الْهَيْثَمِ لِيَصْنَعَ لَهُمْ طَعَامًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَذْبَحَنَّ ذَاتَ دَرٍّ» ، فَذَبَحَ لَهُمْ عَنَاقًا أَوْ جَدْيًا، فَأَتَاهُمْ بِهَا فَأَكَلُوا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ لَكَ خَادِمٌ؟» قَالَ: لَا. قَالَ: «فَإِذَا أَتَانَا سَبْيٌ فَأْتِنَا» . فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسَيْنِ لَيْسَ مَعَهُمَا ثَالِثٌ، فَأَتَاهُ أَبُو الْهَيْثَمِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اخْتَرْ مِنْهُمَا» فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اخْتَرْ لِي. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْمُسْتَشَارَ مُؤْتَمَنٌ، خُذْ هَذَا فَإِنِّي رَأَيْتُهُ يُصَلِّي، وَاسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا» . فَانْطَلَقَ أَبُو الْهَيْثَمِ إِلَى امْرَأَتِهِ، فَأَخْبَرَهَا بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ: مَا أَنْتَ بِبَالِغٍ حَقَّ مَا قَالَ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِأَنْ تَعْتِقَهُ قَالَ: فَهُوَ عَتِيقٌ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا وَلَا خَلِيفَةً إِلَّا وَلَهُ بِطَانَتَانِ: بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوهُ خَبَالًا، وَمَنْ يُوقَ بِطَانَةَ السُّوءِ فَقَدْ وُقِيَ"
فقیہ امت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں گھر سے باہر نکلے جس وقت آپ کہیں نہیں نکلتے تھے اور نہ آپ کو کوئی شخص اس وقت ملتا تھا، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر! تجھے کون سی چیز یہاں لے آئی ہے؟“ انہوں نے عرض کی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے، آپ کا چہرہ مبارک دیکھنے اور آپ کو سلام کہنے نکلا ہوں۔ ابھی زیادہ دیر نہ ٹھہرے تھے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی آ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”عمر تمہیں کون سی چیز لے آئی ہے؟“ عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے بھوک نکال لائی ہے۔ فرمایا: ”بھوک تو میں بھی محسوس کر رہا ہوں۔“ پھر تینوں ہی ابوالہیثم بن تیہان الانصاری کے گھر کی طرف چلے گئے۔ ابوالہیثم کا کھجوروں کا باغ اور بہت سی بکریاں تھیں مگر ان کے پاس کوئی خادم نہ تھا۔ (جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں پہنچے تو) ابوالہیثم گھر میں موجود نہیں تھا۔ آپ نے اس کی بیوی سے پوچھا کہ ”تمہارا خاوند کہاں ہے؟“ تو وہ کہنے لگی: ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گئے ہیں۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ابوالہیثم پانی کا ایک مشکیزہ اٹھائے ہوئے آ گئے اور مشکیزہ رکھتے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے چمٹ گئے اور کہنے لگے: میرے ماں باپ آپ پر قربان! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو ساتھ لے کر باغ میں چلے گئے۔ وہاں اس نے ان کے لیے ایک چٹائی بچھا دی اور خود کھجور کے ایک درخت کی طرف گئے تو وہاں سے ایک خوشہ لا کر آپ کی خدمت میں پیش کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں تر کھجوریں اتار کر کیوں نہیں لائے ہو؟ پورا خوشہ لے آئے ہو؟“ تو وہ کہنے لگے: یا رسول اللہ! میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ آپ اپنی پسند کی تر اور ڈوڈی کھجوریں کھا لیں۔ چنانچہ ان تینوں نے کھجوریں کھائیں اور مشکیزہ سے پانی پیا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ ان نعمتوں میں سے ہے جن کے متعلق تم سے قیامت کے دن پوچھا جائے گا، ٹھنڈے سائے، تر اور پاک عمدہ کھجوریں اور ٹھنڈا پانی۔“ ابوالہیثم ان کے لیے کھانا تیار کرنے کو جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دودھ والی بکری ذبح نہ کرنا۔“ تو اس نے ان کے لیے سال سے کم عمر کی بھیڑ، یا بکری ذبح کی اور (تیار کر کے) ان کی خدمت میں پیش کر دی۔ آپ نے تناول فرما کر ارشاد فرمایا: ”تمہارے پاس کوئی خادم ہے؟“ عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”جب ہمارے پاس قیدی آئیں تو آنا۔“ بعد ازاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو قیدی لائے گئے جن سے زائد ایک بھی نہ تھا۔ تو سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ان میں سے ایک کو پسند کر لو۔“ تو انہوں نے کہا: آپ خود ہی میرے لیے پسند فرمائیں، فرمایا: ”جس سے مشورہ طلب کیا جائے وہ امین ہوتا ہے۔ اسے پکڑ لو، کیونکہ میں نے اس کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اور اس کے ساتھ بہتر سلوک کرنا۔“ ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کے پاس جا کر اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کہ ”اس کے ساتھ بہتر سلوک کرنا“ کی خبر دی تو وہ کہنے لگی: تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کو تب ہی پورا کر سکتے ہو جب کہ تم اسے آزاد کر دو۔ وہ فرمانے لگے: یہ آزاد ہے۔ (جب اس کی اطلاع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے کوئی نبی نہیں بھیجا اور نہ ہی کوئی خلیفہ مقرر کیا ہے مگر اس کے دو قابل اعتماد دوست ہوتے ہیں۔ ایک دوست اسے نیکی کا حکم کرتا ہے اور برائی سے منع کرتا ہے اور دوسرا دوست اس کے نقصان میں کمی نہیں کرتا، جو برے دوست سے بچ گیا وہ یقیناً شر سے بچ گیا۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى عيش رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 373]
تخریج الحدیث: { «‏‏‏‏سنده ضعيف» ‏‏‏‏ }:
«(سنن ترمذي: 2369، وقال: حسن صحيح غريب)»
اس روایت کی سند عبدالملک بن عمیر مدلس کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے [انوار الصحيفه ص 253 ]
اس روایت کی اصل صحیح بخاری (7198) سنن ابی داود (5128) اور سنن ابن ماجہ (3745) میں مختصر طور پر مذکور ہے اور وہ صحیح ہے۔
عبدالملک بن عمیر کے مدلس ہونے کے لیے دیکھئے [طبقات المدلسين طبقه ثالثه 3/84]
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 256
حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَبِي الْهَيْثَمِ‏:‏ ”هَلْ لَكَ خَادِمٌ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ لَا، قَالَ‏:‏ ”فَإِذَا أَتَانَا سَبْيٌ فَأْتِنَا“، فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسَيْنِ لَيْسَ مَعَهُمَا ثَالِثٌ، فَأَتَاهُ أَبُو الْهَيْثَمِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”اخْتَرْ مِنْهُمَا“، قَالَ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، اخْتَرْ لِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِنَّ الْمُسْتَشَارَ مُؤْتَمَنٌ، خُذْ هَذَا، فَإِنِّي رَأَيْتُهُ يُصَلِّي، وَاسْتَوْصِ بِهِ خَيْرًا“، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ‏:‏ مَا أَنْتَ بِبَالِغٍ مَا قَالَ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلاَّ أَنْ تُعْتِقَهُ، قَالَ‏:‏ فَهُوَ عَتِيقٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا وَلاَ خَلِيفَةً، إِلاَّ وَلَهُ بِطَانَتَانِ‏:‏ بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَاهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَبِطَانَةٌ لاَ تَأْلُوهُ خَبَالاً، وَمَنْ يُوقَ بِطَانَةَ السُّوءِ فَقَدْ وُقِيَ‏.‏“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو الہیثم رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس کوئی خادم ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس قیدی آئیں تو آنا۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف دو قیدی آئے تو سیدنا ابو الہیثم رضی اللہ عنہ حاضر خدمت ہوئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ایک لے لو۔“ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ میرے لیے جو پسند کرتے ہیں وہ دے دیں۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے مشورہ لیا جائے اسے امانت داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ تم یہ لے لو کیونکہ میں نے اسے نماز پڑھتے دیکھا ہے اور میں اس کے بارے میں تمہیں بھلائی کی وصیت کرتا ہوں۔“ ان کی بیوی نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں جو وصیت فرمائی ہے آپ اسے پورا نہیں کر سکتے الا یہ کہ اسے آزاد کر دیں۔ سیدنا ابو الہیثم رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ آزاد ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کسی نبی کو نہیں بھیجا اور کسی کے خلافت سپرد نہیں کی مگر اس کے لیے دو راز داں ضرور بنائے، ایک راز داں کا تو یہ کام رہا کہ وہ اسے اچھائی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے اور ایک راز داں وہ ہے کہ اسے خرابی میں ڈالنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا اور جو شخص برے راز داں سے بچا لیا جاتا ہے وہ واقعی شر سے بچا لیا گیا۔“ [الادب المفرد/كتاب المشورة/حدیث: 256]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2369، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6583، وأخرجه المستدرك للحاكم برقم: 131/4، وأخرجه شعب الإيمان للبيهقي برقم: 4604، وأخرجه البغوي في شرح السنة برقم: 190/13» الصحيحة: 1641
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 193
193/256 عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم لأبي الهيثم:" هل لك خادم؟". قال: لا. قال:"فإذا أتانا سبيٌ، فأتِنا". فأتي النبي صلى الله عليه وسلم برأسين ليس معهما ثالثٌ، فأتاه أبو الهيثم. قال النبي صلى الله عليه وسلم:" اختر منهما". قال: يا رسول الله! اختر لي. فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" إن المستشار مؤتمن، خذ هذا؛ فإني رأيته يصلي، واستوص به خيراً". فقالت امرأته: ما أنت ببالغ ما قال فيه النبي صلى الله عليه وسلم إلا أن تعتقه. قال: فهو عتيق. فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"إن الله لم يبعث نبياً ولا خليفة، إلا وله بطانتان: بطانة تأمره بالمعروف وتنهاه عن المنكر، وبطانةً لا تألوه خبالاً (1) ، ومن يوق بطانة السوء فقد وُقيَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوالہیثم سے فرمایا: ”تمہارے پاس کوئی خادم ہے؟“ عرض کی، نہیں۔ فرمایا: ”جب ہمارے پاس قیدی آئیں تو تم بھی آنا“، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو قیدی لائے گئے، ان کے ساتھ تیسرا کوئی نہیں تھا، اس وقت ابوالہیثم بھی آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”ان دونوں میں سے ایک چن لو۔“ عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہی میرے لئے چن دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے مشورہ طلب کیا جائے وہ امانت دار ہوتا ہے۔ اس کو لے جاؤ میں نے اسے نماز پڑھتے دیکھا ہے، اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی وصیت قبول کرو“، ابوالہیثم کی بیوی نے کہا: رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنی اچھی طرح رکھنے کو فرمایا ہے تم نہ رکھ سکو گے، جب تک کہ اسے آزاد نہ کر دو۔ ابوالہیثم نے کہا: تو یہ آزاد ہے، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے کوئی ایسا نبی یا اپنا جانشیں نہیں بھیجا جس کے دو قسم رازدان نہ ہوں، ایک رازدان تو وہ ہوتے ہیں جو اسے اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں، اور کچھ وہ رازدان ہوتے ہیں جو اسے نقصان پہنچانے میں کمی نہیں کرتے۔ اور جسے برے رازدانوں سے بچا لیا گیا اس کو حقیقت میں بچا لیا گیا۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 193]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2369، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6583، وأخرجه المستدرك للحاكم برقم: 131/4، وأخرجه شعب الإيمان للبيهقي برقم: 4604، وأخرجه البغوي في شرح السنة برقم: 190/13» الصحيحة: 1641
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7355
أخبرنا عَبْدان بن يزيد (1) بن يعقوب الدَّقّاق بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين بن دِيزِيل، حدثنا آدم بن أبي إياس العسقلاني، حدثنا شَيْبان بن عبد الرحمن، حدثنا عبد الملك بن عُمَير، عن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن، عن أبي هريرة، قال: خرج رسولُ الله ﷺ في ساعةٍ لا يَخرجُ فيها ولا يَلْقاه فيها أحدٌ، فأتاه أبو بكر فقال:"ما جاءَ بك يا أبا بكر؟" فقال: خرجتُ للُقيِّ رسولِ الله ﷺ والنظرِ في وجهه والسلامِ عليه، فلم يَلبَث أن جاء عمرُ فقال له:"ما جاءَ بك يا عمرُ؟" قال: الجوعُ يا رسولَ الله، قال:"وأنا قد وَجَدتُ بعضَ ذاكَ"، فانطَلَقوا (2) إلى منزل أبي الهيثم بن التَّيِّهان الأنصاري، وكان رجلًا كثيرَ النَّخل والشَّاءِ، ولم يكن خدمٌ، فلم يَجِدوه، فقالوا لامرأته: أين صاحبُك؟ فقالت: انطلقَ يستعذبُ لنا الماءَ، فلم يَلبَثوا أن جاء أبو الهيثم بقِربة يَزْعُبُها، فوَضَعَها، ثم جاء فالتَزَمَ رسولَ الله ﷺ ويُفدِّيه بأبيه وأمّه، فانطلق بهم إلى حديقة، فبسط لهم بِساطًا، ثم انطلق إلى نخلة فجاء بقِنْوٍ فوضعه، فقال رسول الله ﷺ:"أفلا انتَقَيتَ لنا من رُطَبه؟" فقال: يا رسولَ الله، إني أردتُ أن تَخَيَّروا من بُسْرِه ورُطَبه، فأكلوا وشربوا من ذلك الماء، فقال رسول الله ﷺ:"هذا واللهِ النعيمُ الذي أنتم عنه مسؤولون يومَ القيامة: ظِلُّ بارد، ورُطَبٌ طيِّب، وماءٌ بارد". فانطلق أبو الهيثم ليصنع لهم طعامًا، فقال له رسول الله ﷺ:"لا تذبحَنَّ ذاتَ دَرٍّ"، فذبح لهم عناقًا أو جَدْيًا، فأتاهم به فأكلوا، فقال له رسول الله ﷺ:"هل لك خادمٌ؟" قال: لا، قال:"فإذا أتانا سَبْيٌ فأْتِنا"، فأُتِيَ رسولُ الله ﷺ برأسين ليس معهما ثالث، فأتاه أبو الهيثم، فقال له رسول الله ﷺ:"اختَرْ منهما" فقال: يا رسولَ الله، اختَرْ لي، فقال رسول الله ﷺ:"المستشارُ مؤتَمَنٌ، خُذْ هذا، فإني رأيتُه يُصلِّي، واستَوصِ به معروفًا". فانطلق أبو الهيثم بالخادم إلى امرأته، فأخبرها بقول رسولِ الله ﷺ، فقالت له امرأتُه: ما أنتَ ببالغِ ما قال فيه رسولُ الله ﷺ إلَّا أن تُعتِقَه، فقال: هو عَتيقٌ. فقال رسولُ الله ﷺ:"إنَّ الله تعالى لم يَبعَثْ نبيًّا ولا خليفةً إلَّا وله بِطانَتانِ: بطانةٌ تأمرُه بالمعروف وتَنْهاه عن المنكر، وبطانةٌ لا تَأْلُوه خَبَالًا، من يُوقَ بِطانةَ السُّوءِ فقد وُقِيَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد رواه يونس بن عُبيد وعبد الله بن كَيسان عن عِكْرمة عن ابن عباس، أتمَّ وأطولَ من حديث أبي هريرة هذا. أمّا حديث يونس بن عُبيد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7178 - على شرط البخاري ومسلم_x000D_ [ص:146] _x000D_ [التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7178 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی گھڑی میں گھر سے باہر تشریف لائے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر نہیں نکلا کرتے تھے اور نہ ہی کوئی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا تھا، پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابوبکر! تمہیں اس وقت کیا چیز لے آئی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرنے، آپ کے چہرہِ انور کی زیارت کرنے اور آپ کو سلام پیش کرنے کے لیے نکلا ہوں، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”اے عمر! تمہارے آنے کا کیا سبب ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بھوک کی وجہ سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور مجھے بھی اسی کا کچھ احساس ہوا ہے“، پھر وہ سب مل کر سیدنا ابو الہیثم بن التیہان انصاری رضی اللہ عنہ کے گھر چلے گئے، وہ کھجوروں کے بہت سے باغات اور بکریوں کے مالک تھے لیکن ان کے پاس کوئی خادم نہ تھا، انہوں نے انہیں گھر پر نہ پایا تو ان کی اہلیہ سے دریافت کیا: تمہارے صاحبِ خانہ کہاں ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گئے ہیں، ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ابو الہیثم رضی اللہ عنہ ایک وزنی مشکیزہ اٹھائے ہوئے آ گئے، انہوں نے اسے رکھا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لپٹ گئے اور اپنے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا کرنے لگے، پھر وہ انہیں اپنے باغ میں لے گئے اور ان کے لیے بچھونا بچھایا، پھر وہ ایک کھجور کے درخت کی طرف گئے اور ایک خوشہ توڑ کر لائے اور ان کے سامنے رکھ دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے ہمارے لیے اس میں سے پکی ہوئی کھجوریں نہیں چن لیں؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا مقصد یہ تھا کہ آپ گدر اور پکی ہوئی کھجوروں میں سے خود اپنی پسند سے انتخاب فرما لیں، چنانچہ ان سب نے وہ کھجوریں کھائیں اور اس پانی میں سے پیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ وہ نعمت ہے جس کے متعلق تم سے قیامت کے دن پوچھا جائے گا: ٹھنڈا سایہ، عمدہ پکی ہوئی کھجوریں اور ٹھنڈا پانی۔“ پھر ابو الہیثم رضی اللہ عنہ ان کے لیے کھانا تیار کرنے چلے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”خبردار! دودھ دینے والا جانور ذبح نہ کرنا“، چنانچہ انہوں نے ان کے لیے بکری کا بچہ یا پٹھا ذبح کیا اور اسے تیار کر کے ان کے پاس لے آئے تو ان سب نے کھایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”کیا تمہارا کوئی خادم ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس قیدی آئیں تو تم ہمارے پاس آنا“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو قیدی لائے گئے جن کے ساتھ کوئی تیسرا نہ تھا، ابو الہیثم رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ان دونوں میں سے ایک کا انتخاب کر لو“، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ہی میرے لیے پسند فرما دیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ» ”جس سے مشورہ لیا جائے وہ امانت دار ہوتا ہے، تم اسے لے لو کیونکہ میں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی میری وصیت قبول کرو۔“ ابو الہیثم رضی اللہ عنہ اس خادم کو لے کر اپنی اہلیہ کے پاس پہنچے اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے آگاہ کیا، تو ان کی اہلیہ نے کہا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وصیت کے معیار تک نہیں پہنچ سکتے سوائے اس کے کہ اسے آزاد کر دیں، انہوں نے کہا: یہ آزاد ہے، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی نبی یا خلیفہ مبعوث نہیں کیا مگر اس کے دو طرح کے رازدان ہوتے ہیں: ایک وہ رازدان جو اسے نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے، اور دوسرا وہ جو اسے بگاڑنے اور فتنے میں ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا، اور جسے برے ساتھیوں سے بچا لیا گیا وہ (ہر شر سے) محفوظ ہو گیا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور شیخین کی شرط پر ہے مگر انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اسے یونس بن عبید اور عبد اللہ بن کیسان نے عکرمہ کے واسطے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے جو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس روایت سے زیادہ مکمل اور طویل ہے۔ جہاں تک یونس بن عبید کی حدیث کا تعلق ہے: [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7355]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 7355] [ترقيم الشركة 7274] [ترقيم العلميه 7178]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16619
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الْبَغَوِيُّ ، ثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، ثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَاعَةٍ لَا يَخْرُجُ فِيهَا وَلَا يَلْقَاهُ فِيهَا أَحَدٌ، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: مَا أَخْرَجَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟ قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّظَرِ فِي وَجْهِهِ وَالتَّسْلِيمِ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ عُمَرُ، فَقَالَ: مَا أَخْرَجَكَ يَا عُمَرُ؟ قَالَ: الْجُوعُ! قَالَ: وَأَنَا قَدْ وَجَدْتُ بَعْضَ الَّذِي تَجِدُ، فَانْطَلِقُوا بِنَا إِلَى أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيِّهَانِ الْأَنْصَارِيِّ - وَكَانَ رَجُلًا كَثِيرَ الْخَيْلِ وَالْشِيَاهِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ خَادِمٌ، فَأَتَوْهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ وَوَجَدُوا امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: أَيْنَ صَاحِبُكُمْ؟ قَالَتِ: انْطَلَقَ غُدْوَةً ليَسْتَعْذِبَ مِنَ الْمَاءِ مِنْ قَنَاةِ بَنِي فُلَانٍ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ بِقِرْبَةٍ ثُمَّ وَضَعَهَا، ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَلْزَمُهُ وَيُفَدِّيهِ بِأَبِيهِ وَأُمِّهِ، فَانْطَلَقَ بِهِمْ إِلَى ظِلِّ حَدِيقَتِهِ فَبَسَطَ لَهُمْ بِسَاطًا، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى نَخْلَةٍ فَجَاءَ بِعِذْقٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَهَلَّا تَنَقَّيْتَ مِنْ رُطَبِهِ؟ فَقَالَ: أَرَدْتُ أَنْ تُحِسُّونَ مِنْ رُطَبِهِ وَبُسْرِهِ، فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: هَذَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مِنَ النَّعِيمِ الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، هَذَا الظِّلُّ الْبَارِدُ وَالرُّطَبُ الْبَادِ عَلَيْهِ الْمَاءُ، انْطَلِقْ فَضَعْ لَهُمْ طَعَامًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَذْبَحْ ذَاتَ دَرٍّ، فَذَبَحَ لَهُمْ عَنَاقًا أَوْ جَدْيًا، ثُمَّ أَتَاهُمْ فَأَكَلُوا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ لَكَ مِنْ خَادِمٍ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَإِذَا أَتَانَا سَبْيٌ فَائْتِنَا، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَانِ لَيْسَ لَهُمَا ثَالِثٌ، فَقَالَ: اخْتَرْهُمَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ خِرْ لِي، فَقَالَ: الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ، خُذْ هَذَا فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُهُ يُصَلِّي، وَاسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا، فَأَتَى امْرَأَتَهُ فَحَدَّثَهَا حَدِيثَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: مَا شَيْءٌ هَمَّا بِهِ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مِنْ عِتْقِهِ. قَالَ: فَهُوَ عَتِيقٌ، فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : إِنَّمَا يُسْأَلُ عَنْهُ مَنْ لَمْ يُسَمِّ اللهَ عَلَى أَوَّلِهِ وَلَمْ يَحْمَدِ اللهَ عَلَى آخِرِهِ، فَأَمَّا مَنْ سَمَّى فِي أَوَّلِهِ وَحَمِدَ فِي آخِرِهِ فَقَدْ أَدَّى شُكْرَهُ.
عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ، ابوسلمہ سے، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے وقت میں نکلے جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں نکلتے تھے اور نہ کوئی آپ سے ملتا تھا، تو ابوبکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! تمہیں کس چیز نے نکالا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس، آپ کا چہرہ دیکھنے اور آپ کو سلام کرنے کے لیے نکلا ہوں۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ عمر آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! تمہیں کس چیز نے نکالا؟“ انہوں نے عرض کیا: بھوک نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے بھی وہی کچھ محسوس ہوا ہے جو تمہیں محسوس ہوا ہے، چلو ہمارے ساتھ ابوالہیثم بن التیہان انصاری کے پاس چلیں،“ اور وہ گھوڑوں اور بکریوں کے مالک تھے مگر ان کا کوئی خادم نہیں تھا۔ وہ ان کے پاس آئے تو انہیں نہ پایا، بلکہ ان کی بیوی کو پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا ساتھی کہاں ہے؟“ اس نے عرض کیا: وہ صبح ہی فلاں قبیلے کی نہر سے میٹھا پانی لینے گئے ہیں۔ ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ وہ ایک مشکیزہ لے کر آئے، اسے رکھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لپٹ گئے اور اپنے ماں باپ آپ پر قربان کرنے لگے، پھر انہیں لے کر اپنے باغ کے سائے میں گئے، ان کے لیے چٹائی بچھائی، پھر ایک کھجور کے درخت کی طرف گئے اور ایک خوشہ لے آئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کی تازہ کھجوریں چن نہیں لائے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں چاہتا تھا کہ آپ اس کی تازہ اور نیم پکی دونوں اقسام چکھیں۔ چنانچہ انہوں نے کھایا اور اس پانی سے پیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ اسی نعمت میں سے ہے جس کے بارے میں تم سے قیامت کے دن پوچھا جائے گا، یہ ٹھنڈا سایہ، تازہ کھجور اور ٹھنڈا پانی ہے۔“ جاؤ اور ان کے لیے کھانا تیار کرو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دودھ والی ذبح نہ کرنا۔“ چنانچہ انہوں نے ان کے لیے ایک بکری کا بچہ یا میمنہ ذبح کیا، پھر انہیں لے آئے، انہوں نے کھایا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی خادم ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس قیدی آئیں تو ہمارے پاس آنا۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو سر (غلام) آئے جن کے علاوہ کوئی تیسرا نہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے چن لو۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ ہی میرے لیے منتخب فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشورہ دینے والا امانت دار ہوتا ہے، یہ لے لو، میں نے اسے نماز پڑھتے دیکھا ہے، اور اس کے ساتھ بھلائی کی وصیت قبول کرو۔“ وہ اپنی بیوی کے پاس آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات انہیں بتائی، اس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات پوری کرنے کے لیے اسے آزاد کر دینے سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا: تو وہ آزاد ہے۔ ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے کہا: ”اس (نعمت) کے بارے میں تو صرف اس شخص سے پوچھا جائے گا جس نے اس کی ابتدا میں اللہ کا نام نہیں لیا اور اختتام پر اللہ کی حمد نہیں کی، رہا وہ شخص جس نے شروع میں (بسم اللہ) کہا اور آخر میں (الحمد للہ) کہا تو اس نے اس کا شکر ادا کر دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16619]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 256، حدیث 570»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں