🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
551. حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 17778 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 17778
الفتح الربانی: 12347
المستدرک علی الصحیحین: 2695
الجامع الكامل: 15812
السنن الكبرى للبيهقي: 16790
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12049
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7175، 7342، 7346
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6900، 7386
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17778
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَامَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ فَزِعًا يُرَجِّعُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: قَدْ قُتِلَ عَمَّارٌ، فَمَاذَا؟! قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ" . فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: دُحِضْتَ فِي بَوْلِكَ، أَوَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ , جَاءُوا بِهِ حَتَّى أَلْقَوْهُ بَيْنَ رِمَاحِنَا. أَوْ قَالَ: بَيْنَ سُيُوفِنَا.
محمد بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ، حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہیں بتایا کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ عمار کو ایک باغی گروہ قتل کر دے گا؟ یہ سن کر حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اناللہ پڑھتے ہوئے گھبرا کر اٹھے اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس چلے گئے، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے بتایا کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے ہیں، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ تو شہید ہوگئے، لیکن تمہاری یہ حالت؟ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تم اپنے پیشاب میں گرتے، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے خود قتل کیا ہے، وہی انہیں لے کر آئے اور ہمارے نیزوں کے درمیان لا ڈالا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17778]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12347
عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا قُتِلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ قُتِلَ عَمَّارٌ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ“ فَقَامَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ فَزِعًا يُرَجِّعُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ مَا شَأْنُكَ قَالَ قُتِلَ عَمَّارٌ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ قَدْ قُتِلَ عَمَّارٌ فَمَاذَا قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ“ فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ دُحِضْتَ فِي بَوْلِكَ أَوَ نَحْنُ قَتَلْنَاهُ إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ جَاءُوا بِهِ حَتَّى أَلْقَوْهُ بَيْنَ رِمَاحِنَا أَوْ قَالَ بَيْنَ سُيُوفِنَا
محمد بن عمروبن حزم سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو سیدنا عمر و بن حزم رضی اللہ عنہ، سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور انہیں بتلایاکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے ہیں، جبکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھاکہ ایک باغی گروہ عمار کو قتل کرے گا۔ یہ سن کر سیدنا عمروبن عاص رضی اللہ عنہ گھبرا گئے اور اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھتے ہوئے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچ گئے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کی حالت دیکھ کر پوچھا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے بتلایا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوگئے ہیں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: عمار قتل ہوگئے تو پھر کیا ہوا؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوفرماتے سنا ہے کہ ایک باغی گروہ عمار کو قتل کرے گا۔ یہ سن کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم اپنے پیشاب میں پھسلو، کیا ہم نے اس کو قتل کیاہے؟ اسے تو علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے مروایا ہے، وہ لوگ انہیں لے آئے اور لا کر ہمارے نیزوں یا تلواروں کے درمیان لا کھڑا کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12347]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اخرجه عبد الرزاق: 20427، والحاكم: 2/ 155 وابويعلي: 7175، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17778 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17931»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2695
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنْعاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن عبد الله بن طاووس، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه، قال: لما قُتل عمار بن ياسر دخل عمرو بن حَزْم على عمرو بن العاص، فقال: قُتل عمار، وقد قال رسول الله ﷺ:"تقتلُه الفئةُ الباغِية"، فقام عمرو بن العاص فَزِعًا حتى دخل على معاوية، فقال له معاوية: ما شأنُك؟ فقال: قُتل عمار، فقال معاوية: قُتل عمار، فماذا؟! فقال عمرو: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"تقتله الفئةُ الباغِيةُ"، فقال له معاوية: دَحَضْتَ في بَولِك، أوَنحن قتلناه؟! إنما قتلَه عليٌّ، وأصحابُه، جاؤوا به حتى ألقَوه بين رماحِنا؛ أو قال: بين سيوفنا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2663 - على شرط البخاري ومسلم
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو عمرو بن حزم، سیدنا عمرو بن العاص کے پاس گئے اور کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“ یہ سن کر عمرو بن العاص گھبرا کر اٹھے اور معاویہ کے پاس پہنچے، معاویہ نے پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں، معاویہ نے کہا: عمار قتل ہو گئے تو کیا ہوا؟ عمرو نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“ اس پر معاویہ نے ان سے کہا: تم بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو علی اور ان کے ساتھی قتل کرنے کے ذمہ دار ہیں جو انہیں اپنے ساتھ لے کر آئے یہاں تک کہ انہیں ہمارے نیزوں (یا فرمایا: تلواروں) کے سامنے لا ڈالا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب قتال أهل البغي وهو آخر الجهاد/حدیث: 2695]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وسيأتي مكررًا برقم (5763).» [ترقيم الرساله 2695] [ترقيم الشركة 2678] [ترقيم العلميه 2663]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15812
15812- عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن أبيه قال: لما قتل عمارُ بن ياسر دخل عمرو بن حزم على عمرو بن العاص، فقال: قُتل عمارٌ، وقد قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تقتله الفئة الباغية، فقام عمرو بن العاص فزعًا يرجع حتى دخل على معاوية، فقال له معاوية: ما شأنك؟ قال: قُتِل عمار، فقال معاوية: قد قتل عمار، فماذا؟ قال عمرو: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: تقتله الفئة الباغية، فقال له معاوية: دحضتَ في بولك، أونحن قتلناه؟ إنما قتله علي وأصحابه، جاءوا به حتى ألقوه بين رماحنا -أو قال-: بين سيوفنا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (17778)، وأبو يعلى (7175)، وصحّحه الحاكم (2/155-156) كلهم من طريق عبد الرزاق (وهو في مصنفه 20427)، حدثنا معمر، عن ابن طاوس (واسمه عبد الله)، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم، عن أبيه قال: فذكره. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16790
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، قَالَا: أَنْبَأَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَ مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ،، قَالَ: لَا أَدْرِي أَكَانَ مَعَ أَبِيهِ، أَوْ أَخْبَرَهُ أَبُوهُ، قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عَمَّارٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَامَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ فَدَخَلَ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ"، فَقَامَ عَمْرٌو مُنْتَقِعًا لَوْنُهُ فَدَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: قُتِلَ عَمَّارٌ فَمَاذَا؟ قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ"، قَالَ: فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: دَحَضْتَ فِي بَوْلِكَ، أَوَ نَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ، جَاءُوا بِهِ حَتَّى أَلْقَوْهُ بَيْنَ رِمَاحِنَا، أَوْ قَالَ: سُيُوفِنَا. لَفْظُ حَدِيثِ السُّكَّرِيِّ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ بِشْرَانَ قَالَ: فَقَامَ عَمْرٌو فَزِعًا يَرْتَجِعُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا شَأْنُكَ؟ فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، ثُمَّ ذَكَرَهُ.
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا گیا تو سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ، سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے: عمار کو قتل کر دیا گیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اے عمار! تجھے باغی گروہ قتل کرے گا۔“ تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، ان کا رنگ اڑا ہوا تھا۔ یہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: عمار کو قتل کر دیا گیا ہے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیوں؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اے عمار! تجھے باغی گروہ قتل کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو اپنے ہی پیشاب میں دھنس گیا۔ کیا ہم نے اسے مارا ہے؟ اسے علی رضی اللہ عنہ اور اس کے اصحاب نے قتل کیا ہے اور ہماری طرف ان کو پھینک دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16790]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12049
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَامَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ [ فَزِعًا ] يُرَجِّعُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: [ مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ ] . فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: قَدْ قُتِلَ عَمَّارٌ، فَمَاذَا؟ قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: دَحَضْتَ فِي بَوْلِكَ، أَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ، إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ، جَاءُوا بِهِ حَتَّى أَلْقَوْهُ بَيْنَ رِمَاحِنَا، أَوْ قَالَ: بَيْنَ سُيُوفِنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحْمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ.
محمد بن عمرو بن حزم بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“ تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ پریشانی کے عالم میں کھڑے ہوئے اور وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، تو کیا ہوا؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ غلط بات کر رہے ہیں، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے انہیں قتل کروایا ہے، جو انہیں (میدان جنگ میں) لے کر آئے تھے، یہاں تک کہ ان لوگوں نے اُن صاحب کو ہمارے نیزوں کے درمیان ڈال دیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہماری تلواروں کے درمیان ڈال دیا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12049]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7176 و 7175) اخرجه احمد فى المسند (199/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17312، 17324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7175
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ - وَنُسْخَتُهُ عَنْ نُسْخَةِ إِبْرَاهِيمَ - قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ ، عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ فَدَخَلَ عَمْرٌو عَلَى مُعَاوِيَةَ ، فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ ، قَالَ مُعَاوِيَةُ : قُتِلَ عَمَّارٌ ، فَمَاذَا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ» ‏‏‏‏ قَالَ: دُحِضْتَ فِي بَوْلِكَ، أَوَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ ، وَأَصْحَابُهُ.
محمد بن عمرو بن حزم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے ہیں، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: «تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ» ”انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا“۔“ پھر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور بتایا: ”سیدنا عمار رضی اللہ عنہ قتل ہو گئے ہیں۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”سیدنا عمار رضی اللہ عنہ قتل ہو گئے تو اس میں کیا بات ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔““ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (ان کی بات کی تردید کرتے ہوئے) کہا: ”تم کیسی بہکی ہوئی بات کر رہے ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو محض سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے (جو انہیں اپنے ساتھ جنگ میں لے کر آئے تھے)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث عمرو بن حزم/حدیث: 7175]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17324، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2710، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6900، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7139»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7342
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ وَرْقَاءَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ زِيَادٍ مَوْلًى لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ» ‏‏‏‏.
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7342]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2916، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25943، 26023، 26110، 26140، وأخرجه فتح الباري برقم: 436، 3414، 3878، وأخرجه مسند البزار برقم: 1428، 2368، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6736، 7077، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8337، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6890، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7304»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7346
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، فَدَخَلَ عَمْرٌو عَلَى مُعَاوِيَةَ ، فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : قُتِلَ عَمَّارٌ ، فَمَاذَا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ» ‏‏‏‏، قَالَ: دُحِضْتَ فِي بَوْلِكَ! أَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟ إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ.
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ اپنے والد (محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ) سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے ہیں، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: «تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ» ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، پھر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور کہا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے ہیں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”عمار قتل ہوئے ہیں تو کیا ہوا؟“ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ» ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، اس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے) کہا: ”تم اپنی ہی لغزش میں مبتلا ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے (جو انہیں جنگ میں لے کر آئے)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7346]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 7175)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17324، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2710، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6900، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7308»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6900
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، فَدَخَلَ عَمْرٌو عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، قَالَ مُعَاوِيَةُ: قُتِلَ عَمَّارٌ فَمَاذَا؟! قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ! قَالَ: دُحِضْتَ فِي بَوْلِكَ، أَوَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ؟! فَإِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن عمرو بن حزم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اور کہا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے ہیں، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ ”عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، پھر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے اور بتایا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ قتل ہو گئے ہیں، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر عمار قتل ہو گئے ہیں تو کیا ہوا؟ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ”اسے ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، جس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (تردیداً) کہا کہ «دُحِضْتَ فِي بَوْلِكَ» ”تم اپنی ہی بات میں پھسل گئے ہو (یا اپنی عقل کھو بیٹھے ہو)“، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے (جو انہیں اپنے ساتھ جنگ میں لے کر آئے)۔ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل رحمہما اللہ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6900]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى، وأحمد بن حنبل بسند رواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17324، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2710»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں