🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
919. حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 20842 (کل: 37 مقامات، 15 کتب)
مسند احمد: 20842، 20843، 20851، 20954
صحیح مسلم: 1028، 1995، 1996
سنن ابوداود: 1093، 1094، 1095، 1101
سنن نسائی: 1585
سنن ابن ماجہ: 1105، 1106
بلوغ المرام: 359
مشکوۃ المصابیح: 835، 1415
صحیح ابن خزیمہ: 531
مصنف ابن ابی شیبہ: 3581
الفتح الربانی: 1644، 2791
صحیح ابن حبان: 1823، 2803
المستدرک علی الصحیحین: 794
الجامع الكامل: 3284، 3288، 3308، 10122
السنن الكبرى للبيهقي: 5706
المعجم الکبیر للطبرانی: 1871، 1873، 1898، 1917، 1921، 1960، 1990، 2008
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1106
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ، فَيَقْرَأُ آيَاتٍ وَيَذْكُرُ اللَّهَ، وَكَانَتْ خُطْبَتُهُ قَصْدًا، وَصَلَاتُهُ قَصْدًا".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہوتے اور قرآن کریم کی چند آیات تلاوت فرماتے اور اللہ کا ذکر کرتے، آپ کا خطبہ اور نماز دونوں ہی درمیانی ہوتے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1106]
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر قرآن مجید کی آیات تلاوت فرماتے اور اللہ کو یاد کرتے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ متوسط ہوتا تھا اور نماز بھی متوسط ہوتی تھی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1106]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الصلاة 229 (1101)، سنن النسائی/الجمعة 35 (1419)، صلاة العیدین 26 (1585)، (تحفة الأشراف: 2163) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 359
وعن جابر بن سمرة رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يخطب قائما،‏‏‏‏ ثم يجلس،‏‏‏‏ ثم يقوم فيخطب قائما،‏‏‏‏ فمن أنبأك أنه كان يخطب جالسا فقد كذب. أخرجه مسلم.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے۔ پھر درمیان میں تھوڑا سا بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر خطاب فرماتے۔ پس جس کسی نے تمہیں یہ اطلاع دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، اس نے جھوٹ بولا۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 359]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ» جابر بن سمرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَانَ يَخْطُبُ» خطبہ دیا کرتے تھے – «قَائِمًا» کھڑے ہو کر – «ثُمَّ يَجْلِسُ» پھر بیٹھتے – «ثُمَّ يَقُومُ» پھر کھڑے ہوتے – «فَيَخْطُبُ» پس خطبہ دیتے – «قَائِمًا» کھڑے ہو کر – «فَمَنْ» پس جس نے – «أَنْبَأَكَ» تمہیں خبر دی – «أَنَّهُ» کہ آپ – «كَانَ يَخْطُبُ» خطبہ دیتے تھے – «جَالِسًا» بیٹھ کر – «فَقَدْ كَذَبَ» تو یقیناً اس نے جھوٹ بولا۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے، پھر بیٹھتے، پھر کھڑے ہو کر (دوسرا) خطبہ دیتے۔ تو جس نے تمہیں یہ خبر دی کہ آپ بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے اس نے یقیناً جھوٹ بولا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 359]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب ذكر الخطبتين قبل الصلاة وما فيهما من الجلسة، حديث:862.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 835
835 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِـ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ وَنَحْوِهَا، وَكَانَتْ صَلَاتُهُ بَعْدُ تَخْفِيفًا، رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز فجر میں ﴿ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ﴾ [سورة ق: 1] اور اس طرح کی سورتیں پڑھا کرتے تھے، اور اس (یعنی نماز فجر) کے بعد آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی باقی نمازیں مختصر ہوتی تھیں۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 835]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (168/ 458)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1415
1415 - (وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا، فَمَنْ نَبَّأَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا فَقَدْ كَذَبَ فَقَدَ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَلْفَيْ صَلَاةٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ) .
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، پھر آپ بیٹھتے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے، اگر کوئی شخص تمہیں یہ بتائے کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے تو اس نے کذب بیانی کی، اللہ کی قسم! میں آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ دو ہزار سے زائد نمازیں پڑھ چکا ہوں۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1415]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (862/35)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20843
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" كَانَ يُخَفِّفُ وَلَا يُصَلِّي صَلَاةَ هَؤُلَاءِ"، قَالَ: وَنَبَّأَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِ" ق، وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ"، وَنَحْوِهَا" .
سماک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہلکی نماز پڑھاتے تھے ان لوگوں کی طرح نہیں پڑھاتے تھے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر میں سورت ق اور اس جیسی سورتوں کی تلاوت فرماتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20843]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، م: 643، وقد اختلف على سماك بن حرب فى قصة القراءة فى صلاة الفجر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20851
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: نَبَّأَنِي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ قَائِمًا، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا"، فَمَنْ نَبَّأَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا، فَقَدْ كَذَبَ، فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اور پھر تھوڑی دیر بعد بیٹھ جاتے اور کسی سے بات نہ کرتے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ ارشاد فرماتے اس لئے اگر تم سے کوئی شخص یہ بیان کرتا ہے کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے تو وہ غلط بیانی کرتا ہے۔ واللہ میں نے ان کے ساتھ دوہزار سے زیادہ نمازیں پڑھی ہوئی ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20851]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20954
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: نْبَأَنِي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَخْطُبُ قَائِمًا عَلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا"، قَالَ: فَقَالَ لِي جَابِرٌ: مَنْ نَبَّأَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَدْ كَذَبَ، فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَيْ صَلَاةٍ .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے پھر تھوڑی دیر بیٹھ جاتے کسی سے بات نہ کرتے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ ارشاد فرماتے اس لئے اگر تم میں سے کوئی شخص یہ بیان کرتا ہے کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے وہ غلط بیانی کرتا ہے واللہ میں نے ان کے ساتھ دوہزار نمازیں پڑھی ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20954]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 531
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرٍ هُوَ ابْنُ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي نَحْوًا مِنْ صَلاتِكُمْ، وَلَكِنَّهُ كَانَ يُخَفِّفُ الصَّلاةَ، كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ بِالْوَاقِعَةِ وَنَحْوِهَا مِنَ السُّوَرِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ مَنْ لَيْسَ الْحَدِيثُ صِنَاعَتُهُ، فَجَاءَ بِطَامَّةٍ رَوَاهُ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، فَقَالَ: عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری نمازوں جیسی نماز پڑھایا کرتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم مختصر اور ہلکی نماز پڑھاتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر میں «‏‏‏‏سورة الواقعة» ‏‏‏‏ اور اسی جیسی سورتیں پڑھا کرتے تھے. امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو فن حدیث سے ناواقف نے شخص نے روایت کیا تو اس سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے، اس نے اس روایت کو سلیمان تیمی کی سند سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً بیان کیا ہے (حالانکہ یہ روایت سیدنا ابوبرزہ اور سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے)۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 531]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 606، 618، 643، وابن الجارود فى "المنتقى"، 325، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 531، 1447، 1448، 1525، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1823، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 728، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1414، وأبو داود فى (سننه) برقم: 403، 537، 806، والترمذي فى (جامعه) برقم: 202، 507، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 673، 713، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1837، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3044»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3563 ترقیم الشثری: -- 3581
حدثنا يحيى بن آدم ، عن زهير ، عن سماك ، قال: سالت جابر بن سمرة عن صلاة النبي صلى الله عليه وسلم فانباني انه كان " يقرا في الفجر بـ" ق والقرءان المجيد" ونحوها"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (أن النبي ﷺ)، وفي [أ، ب، د، هـ]: (أنه).
(٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (٤٥٨)، وأحمد (٢٠٩٧١).

حضرت سماک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز میں سورة ق اور اس جیسی سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3581]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ سماك صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 458، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 526، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1816، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4082، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21196، 21199، 21245، 21250، 21354، 21374، 21388، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7459، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1929، 1938، 2000، ترقيم محمد عوامة: 3563»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1644
عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَانَ يُخَفِّفُ وَلَا يُصَلِّي صَلَاةَ هَؤُلَاءِ، قَالَ وَنَبَّأَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ بِـ {قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ} وَنَحْوِهَا
سماک بن حرب کہتے ہیں: میں نے سیدناجابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تخفیف کرتے تھے اور اِن موجودہ لوگوں کی نماز کی طرح نماز نہیں پڑھتے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز فجر میں سورۂ ق اور اس جیسی سورتوں کی تلاوت کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 458، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20971 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21132»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 458
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں