الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 262 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 262
الفتح الربانی: 6383
صحیح ابن حبان: 7151
المستدرک علی الصحیحین: 3225
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6173
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 271
حدیث نمبر: 262
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ يَعْنِي ابْنَ مِغْوَلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْفُضَيْلَ بْنَ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَلَالَةِ، فَقَالَ:" تَكْفِيكَ آيَةُ الصَّيْفِ"، فَقَالَ: لَأَنْ أَكُونَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي حُمْرُ النَّعَمِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کلالہ کے متعلق سوال کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لئے موسم گرما میں نازل ہونے والی آیت کلالہ کافی ہے“، مجھے اس مسئلے کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرنا سرخ اونٹوں کے ملنے سے زیادہ پسندیدہ تھا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 262]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا سند رجاله ثقات إلا أن إبراهيم النخعي- لم يدرك عمر، م: 567
حدیث نمبر: 6383
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَلَالَةِ، فَقَالَ: ( (تَكْفِيكَ آيَةُ الصَّيْفِ) ) فَقَالَ: لَأَنْ أَكُونَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي حُمْرُ النَّعَمِ
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کلالہ کے بارے میں دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس بارے میں موسم گرما میں نازل ہونے والی آیت تجھے کفایت کرتی ہے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ یقینی بات ہے کہ میں نے اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کر لیا ہوتا تو یہ چیز مجھے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ پسند ہوتی۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6383]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 262 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 262»
وضاحت: فوائد: … کلالہ سے مراد وہ میت ہے، جس کے والدین ہوں نہ اولاد۔ یہ اکلیل سے مشتق ہے، اکلیل ایسی چیز کو کہتے ہیں جو کہ سر کو اس کے اطراف یعنی کناروں سے گھیر لے، کلالہ کو بھی کلالہ اس لیے کہتے ہیں کہ اصول و فروع کے اعتبار سے تو اس کا وارث نہ بنے، لیکن اطراف و جوانب سے وارث قرار پا جائے، جیسے بہن بھائی وغیرہ۔
سورۂ نساء میں دو مقامات پر کلالہ کا ذکر ہے، آیت نمبر (۱۲) اور آیت نمبر (۱۷۶) میں، اول الذکر آیت موسم سرما میں اور آخر الذکر موسم گرما میں نازل ہوئی تھی۔
سورۂ نساء میں دو مقامات پر کلالہ کا ذکر ہے، آیت نمبر (۱۲) اور آیت نمبر (۱۷۶) میں، اول الذکر آیت موسم سرما میں اور آخر الذکر موسم گرما میں نازل ہوئی تھی۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 7151
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَصَابَنِي جَهْدٌ شَدِيدٌ، فَلَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَاسْتَقْرَأْتُهُ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ، فَدَخَلَ دَارَهُ وَفَتَحَهَا عَلَيَّ، قَالَ: فَمَشَيْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ، فَخَرَرْتُ لِوَجْهِي مِنَ الْجَهْدِ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِي، فَقَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ"، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَقَامَنِي وَعَرَفَ الَّذِي بِي، فَانْطَلَقَ إِلَى رَحْلِهِ، فَأَمَرَ لِي بِعُسٍّ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ، ثُمَّ قَالَ:" عُدْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ"، فَعُدْتُ، فَشَرِبْتُ حَتَّى اسْتَوَى بَطْنِي وَصَارَ كَالْقِدْحِ، قَالَ: وَرَأَيْتُ عُمَرَ فَذَكَرْتُ الَّذِي كَانَ مِنْ أَمْرِي، وَقُلْتُ لَهُ: مَنْ كَانَ أَحَقَّ بِهِ مِنْكَ يَا عُمَرُ؟ وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَقْرَأْتُكَ الآيَةَ، وَلأَنَا أَقْرَأُ لَهَا مِنْكَ، قَالَ عُمَرُ: وَاللَّهِ لأَنْ أَكُونَ أَدْخَلْتُكَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي حُمْرُ النَّعَمِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے شدید بھوک لگ گئی، میری ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے ان سے اللہ تعالیٰ کی کتاب کی ایک آیت کے بارے میں دریافت کیا، وہ اپنے گھر کے اندر تشریف لے گئے، انہوں نے میرے سامنے وہ آیت (پڑھ کر) بیان کر دی، میں ابھی تھوڑا ہی چلا تھا کہ میں بھوک کی شدت کی وجہ سے منہ کے بل گر پڑا، (میں نے سر اٹھا کر دیکھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے سر کے پاس کھڑے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ!“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حاضر ہوں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کھڑا کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میری صورت حال کا اندازہ ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رہائش گاہ کی طرف تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دودھ کا پیالہ لانے کا حکم دیا، میں نے اسے پی لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! اور پیو۔“ میں نے اور پیا، پھر میں نے پیا، یہاں تک کہ میرا پیٹ بھر گیا اور وہ ہنڈیا کی مانند ہو گیا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بعد میں میری ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے اپنی اس صورت حال کے بارے میں ان کے سامنے ذکر کیا، میں نے ان سے کہا: اے سیدنا عمر! اس بارے میں آپ سے زیادہ حق دار اور کون تھا؟ اللہ کی قسم! میں نے آپ سے آیت کا مفہوم دریافت کیا تھا، حالانکہ میں اس آیت کا مفہوم آپ سے زیادہ بہتر طور پر جانتا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اس وقت اگر میں تمہیں اپنے گھر لے جاتا تو یہ بات میرے لیے اس سے زیادہ محبوب تھی کہ مجھے سرخ اونٹ ملتے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7151]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5375، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7151، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6173، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 3271» «رقم طبعة با وزير 7107»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (5375). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3225
هكذا أخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا الهيثم ابن خالد، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا ابن عُيينة، عن عمرو بن دينار قال: سمعت محمدَ ابن طلحة بن يزيد بن رُكَانة يحدِّث عن عمر بن الخطاب قال: لَأن أكونَ سألتُ رسول الله ﷺ عن ثلاث، أحبُّ إلي من حُمْر النَّعَم: مَن الخليفةُ بعده؟ وعن قومٍ قالوا: نُقِرُّ بالزكاة في أموالنا ولا نؤدِّيها إليك، أيَحِلُّ قتالُهم؟ وعن الكَلَالة (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3186 - بل ما خرجا لمحمد شيئا ولا أدرك عمر
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3186 - بل ما خرجا لمحمد شيئا ولا أدرك عمر
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کاش کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تین چیزوں کے بارے میں پوچھ لیا ہوتا، تو یہ مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ پسند ہوتا: (ایک یہ کہ) آپ کے بعد خلیفہ کون ہوگا؟ (دوسرا) ان لوگوں کے بارے میں جو یہ کہیں کہ ہم اپنے مالوں میں زکوٰۃ کا تو اقرار کرتے ہیں مگر اسے آپ کی طرف ادا نہیں کریں گے، تو کیا ان سے لڑنا حلال ہے؟ اور (تیسرا) کلالہ کے بارے میں“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3225]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3225]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات إلّا أنه منقطع، محمد بن طلحة لم يدرك عمرَ بنَ الخطاب، وبهذا أعلَّه الذهبي في "تلخيصه". أبو نعيم: هو الفضل بن دُكين.» [ترقيم الرساله 3225] [ترقيم الشركة 3205] [ترقيم العلميه 3186]
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات إلّا أنه منقطع
حدیث نمبر: 6173
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَصَابَنِي جَهْدٌ شَدِيدٌ، فَلَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، فَاسْتَقْرَأْتُهُ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللهِ، فَدَخَلَ دَارَهُ وَفَتَحَهَا عَلَيَّ، قَالَ: فَمَشَيْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ فَخَرَرْتُ لِوَجْهِي مِنَ الْجَهْدِ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ عَلَى رَأْسِي، فَقَالَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي، قَالَ: فَأَقَامَنِي وَعَرَفَ الَّذِي بِي، فَانْطَلَقَ بِي إِلَى رَحْلِهِ، فَأَمَرَ لِي بِعُسٍّ مِنْ لَبَنٍ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ: عُدْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَعُدْتُ فَشَرِبْتُ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ: عُدْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَعُدْتُ فَشَرِبْتُ، حَتَّى اسْتَوَى بَطْنِي فَصَارَ كَالْقِدْحِ، قَالَ: وَرَأَيْتُ عُمَرَ فَذَكَرْتُ لَهُ الَّذِي كَانَ مِنْ أَمْرِي، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: تَوَلَّى ذَلِكَ مَنْ كَانَ أَحَقَّ بِهِ مِنْكَ يَا عُمَرُ ، وَاللهِ لَقَدِ اسْتَقْرَأْتُكَ الْآيَاتِ وَلَأَنَا أَقْرَأُ لَهَا مِنْكَ، قَالَ عُمَرُ : وَاللهِ لَأَنْ أَكُونَ أَدْخَلْتُكَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي حُمْرُ النَّعَمِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے شدید بھوک لگی۔ میری ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے ان سے کتاب اللہ کی ایک آیت پڑھ کر سنانے کو کہا۔ وہ اپنے گھر میں داخل ہو گئے اور (وہیں) مجھے وہ آیت پڑھ کر سنا دی۔ میں تھوڑی ہی دور چلا تھا کہ بھوک سے منہ کے بل گر پڑا۔ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے سرہانے کھڑے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ!“ میں نے عرض کیا: ”لبیک یا رسول اللہ وسعدیک (میں حاضر ہوں)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اٹھایا، میری حالت سمجھ گئے اور مجھے اپنے گھر لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دودھ کا ایک بڑا پیالہ منگوایا؛ میں نے اس میں سے پیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! اور پیو۔“ میں نے دوبارہ پیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اے ابوہریرہ! اور پیو۔“ میں نے پھر پیا، یہاں تک کہ میرا پیٹ بھر کر تیر کی لکڑی کی طرح سیدھا ہو گیا۔ بعد میں میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ملا اور انہیں اپنا سارا ماجرا سنایا، اور ان سے کہا: ”اے عمر! میری ضرورت اس ہستی نے پوری کی جو آپ سے زیادہ اس کی حق دار تھی۔ اللہ کی قسم! میں نے آپ سے آیات پڑھوائی تھیں، حالانکہ میں خود انہیں آپ سے زیادہ اچھی طرح پڑھنے والا تھا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم، اگر میں تمہیں اپنے گھر لے جاتا تو یہ مجھے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ محبوب ہوتا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6173]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5060، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2477، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10301، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4348، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3295، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7151، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6145»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5060، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2477، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10301، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4348، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3295، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7151، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6145»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 271
قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ: وَثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ابْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: "لَأَنْ أَكُونَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَوْمٍ يَقُولُونَ: نُقِرُّ بِالزَّكَاةِ وَلَا نُؤَدِّيهَا إِلَيْكَ، أَيَحِلُّ لَنَا قِتَالُهُمْ؟ وَعَنِ الْكَلَالَةِ، وَعَنِ الْخَلِيفَةِ بَعْدَهُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے لوگوں کے متعلق دریافت کرنا جو یہ کہیں کہ 'ہم زکوٰۃ کی فرضیت کا اقرار تو کرتے ہیں لیکن ہم اسے آپ کو ادا نہیں کریں گے، تو کیا ہمارے لیے ان سے قتال کرنا حلال ہے؟' اور کلالہ کے بارے میں پوچھنا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ کے متعلق سوال کرنا، مجھے سرخ اونٹوں کے حصول سے بھی زیادہ محبوب و پسندیدہ تھا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 271]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين محمد بن طلحة وعمر