🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1176. حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26515 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 26515
صحیح ابن خزیمہ: 1277
الفتح الربانی: 1241
صحیح ابن حبان: 2653
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3343، 13982
المعجم الکبیر للطبرانی: 19844، 19888
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7028
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6391
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26515
حَدَّثَنَا يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ، مَا كُنْتَ تُصَلِّيهَا؟ قَالَ: " قَدِمَ وَفْدُ بَنِي تَمِيمٍ، فَحَبَسُونِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز کے بعد میرے پاس آئے تو دو رکعتیں پڑھیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ اس سے پہلے تو آپ یہ نماز نہیں پڑھتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دراصل بنوتمیم کا وفد آگیا تھا جس کی وجہ سے ظہر کے بعد کی جو دو رکعتیں میں پڑھتا تھا وہ رہ گئی تھیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26515]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1233، م: 834، قوله: "وفد بني تميم" وهم، صوابه: "وفد من بني عبد القيس"، وقد اختلف فى هذا الاسناد على ابي سلمة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1277
حَدَّثَنَا الصَّنْعَانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدًا ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ صَلاةٍ هَذِهِ؟ مَا كُنْتَ تُصَلِّيهَا، قَالَ:" إِنَّهُ قَدِمَ وَفْدٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ فَشَغَلُونِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ" . خَرَّجْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تَطَوُّعَ بِرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ قَضَاءَ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ كَانَ يُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَلَوْ كَانَ نَهْيُهُ عَنِ الصَّلاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ عَنْ جَمِيعِ التَّطَوُّعِ، لَمَا جَازَ أَنْ يَقْضِيَ رَكْعَتَيْنِ كَانَ يُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَيَقْضِيهِمَا بَعْدَ الْعَصْرِ، وَإِنَّمَا صَلاهُمَا اسْتِحْبَابًا مِنْهُ لِلدَّوَامِ عَلَى عَمَلِ التَّطَوُّعِ ؛ لأَنَّهُ أَخْبَرَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أَفْضَلَ الأَعْمَالِ أَدْوَمُهَا، وَكَانَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَمِلَ عَمَلا أَحَبَّ أَنْ يُدَاوِمَ عَلَيْهِ
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد میرے پاس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کیں، میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، یہ کونسی نماز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نماز نہیں پڑھا کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس بنی تمیم کا وفد آیا تھا تو اُنہوں نے مجھے ان دو رکعات کی ادائیگی سے مشغول کر دیا تھا جو میں نماز ظہر کے بعد ادا کرتا تھا۔“ میں نے اس روایت کے طرق کتاب الکبیر میں بیان کیے ہیں - امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ لہٰذا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز کے بعد دو رکعت سنّت ادا کی ہیں - ان دو رکعات کی قضا دیتے ہوئے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کے بعد پڑھتے تھے - اور اگر عصر کے بعد غروب آفتاب تک تمام نفلی نمازوں کی ادائیگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کی ہوتی تو پھر یہ جائز نہ ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو دو رکعات ظہر کے بعد پڑھتے تھے ان کی قضا عصر کے بعد دیتے بلا شبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دو رکعات نفلی عمل پر ہمیشگی اختیار کرتے ہوئے استحباب کے طور پر ادا کی تھیں - کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک افضل ترین عمل ہمیشگی والا ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی عمل کرتے تھے تو اس پر ہمیشگی اختیار کرنا پسند کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأوقات التى ينهى عن صلاة التطوع فيهن/حدیث: 1277]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1276، 1277، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1574، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 578، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4465، 4634، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27158»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1241
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ فَقَالَ: ( (قَدِيمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشَغَلَنِي (وَفِي رِوَايَةٍ: قَدِيمَ عَلَيَّ وَفْدُ بَنِي تَمِيمٍ فَحَبَسُونِي) عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ) ) فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَفَنَقْضِيَهُمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ: ( (لَا) )
سیدہ ام سلمہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازِ عصر ادا کی، پھر میرے گھر تشریف لائے اور دو رکعتیں ادا کیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے ایسی نماز پڑھی، جو آپ نہیں پڑھتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کچھ مال آ گیا تھا، بس اس نے مشغول کیے رکھا، ایک روایت میں ہے: میرے پاس بنو تمیم کا وفد آیا تھا، اس نے مجھے ان دو رکعتوں سے روک دیا، جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، پس میں نے ان کو اب ادا کیا ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر یہ دو رکعتیں ہم سے رہ جائیں تو ہم ان کی قضائی دیا کریں؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث: «صلاة النبي صلي الله عليه وآله وسلم ركعتين بعد العصر صحيح، وھذا اسناد اختلف فيه۔ أخرجه ابو يعلي: 7028، وابن حبان: 2653، والطحاوي في شرح معاني الآثار: 1/ 306، وقوله: افنقضيھما، قال: لا زيادة ضعيفة تفرد بھا يزيد بن هارون، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26678 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27213»
وضاحت: فوائد: … تخریج کے تحت وضاحت ہے کہ عصر کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنا ثابت ہے۔ البتہ حدیث کے آخر میں رہی ہوئی سنن کی قضائی نہ دینے والی بات سنداً ثابت ہیں۔ اس لیے عصر کے بعد سورج زرد ہونے سے پہلے سنن کی قضائی بھی ٹھیک ہے اور ویسے بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ (عبداللہ رفیق)

الحكم على الحديث:
صلاة النبي صلي الله عليه وآله وسلم ركعتين بعد العصر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2653
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا، فَقَالَ: " قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ، فَشَغَلَنِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا قَبْلَ الْعَصْرِ، فَصَلَّيْتُهُمَا الآنَ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟ قَالَ:" لا" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کیں۔ میں نے عرض کی: آج آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیسی نماز ادا کی ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے ادا نہیں کی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا تھا تو میں مصروفیت کی وجہ سے ان دو رکعات کو عصر سے پہلے ادا نہیں کر سکا جیسے پہلے ادا کرتا تھا، ان دونوں کو میں نے اب ادا کر لیا ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر ہم سے یہ رکعات فوت ہو جائیں، تو ہم ان کی قضا کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2653]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1276، 1277، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1574، 2653، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 578، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4465، 4634، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27158، والحميدي فى (مسنده) برقم: 297» «رقم طبعة با وزير 2644»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (946). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3343
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْعَصْرِ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ قَالَ:" قَدِمَ مَالٌ فَشَغَلَنِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكِعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَتَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهَا: أَفَتَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ گھر تشریف لے آئے، آپ نے دو رکعات ادا کیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایک ایسی نماز ادا کی ہے، جو آپ پہلے ادا نہیں کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پاس کچھ مال آ گیا تھا، تو میں ظہر کے بعد والی دو رکعات ادا نہیں کر سکا، وہ میں نے اب ادا کر لی ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا آپ ان کی قضاء ادا کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں!:
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا آپ ان کی قضاء ادا کرتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اپنی ”صحیح“ میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3343]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26138»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13982
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ قَالَ:" قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشَغَلَنِي، عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهُمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِمَعْنَاهُ خَالِيًا عَنْ قَوْلِهَا: أَفَنِقْضِيهُمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟، قَالَ:" لَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ میرے گھر میں داخل ہوئے، آپ نے دو رکعت ادا کیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایک ایسی نماز ادا کی ہے، جو آپ پہلے ادا نہیں کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا ہوا تھا (اس کو تقسیم کرنے کی وجہ سے) مصروفیت کے باعث، میں یہ دو رکعات ادا نہیں کر سکا، جنہیں میں ظہر کے بعد ادا کرتا تھا، تو میں نے اب وہ دونوں ادا کی ہیں۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ہماری یہ رہ جائیں، تو کیا ہم بھی ان کی قضاء کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس مضمون کی ایک روایت مذکور ہے، جس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا ہم بھی اس کی قضاء کریں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13982]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7028) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (315/6)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4112، وأخرجه سنن النسائي برقم: 581، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1273، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26138، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1436»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19844
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَلَمْ أَكُنْ أَرَاهُ يُصَلِّيهِمَا فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ، قَالَ: " قَدِمَ وَفْدُ بَنِي تَمِيمٍ، فَكُنْتُ أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ، فَلَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُهُمَا فَهُمَا هَاتَانِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھیں، حالانکہ میں نے پہلے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ نہیں پڑھتے دیکھا تھا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ دو رکعتیں کیسی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی تمیم کا وفد آیا تھا، اس لیے میں ظہر کے بعد کی دو رکعتیں نہ پڑھ سکا، سو یہ وہی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19844]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 259، حدیث 540»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1276، 1277، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1574، 2653، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 578 / 7، 579 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1569، 1570، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4465، 4634، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27158، 27203، 27241، 27257، 27275، 27287، 27320، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1702، والحميدي فى «مسنده» برقم: 297، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7019، 7028، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1531، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3723، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3970، 3971، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7431، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1804، 1806، 1805، 1807، 1837، والطبراني فى «الكبير» برقم: 501، 534، 584، 639، 960، 959، 978»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19888
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: مَا صَلَّاهُمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدِي إِلَّا مَرَّةً دَخَلَ يَوْمًا بَعْدَ الْعَصْرِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ، مَا كُنْتَ تُصَلِّيهَا، فَنَزَلَتْ صَلَاةٌ بَعْدَ الْعَصْرِ؟ قَالَ: لَا وَلَكِنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَشُغِلْتُ عَنْهُمَا فَتَدَارَكْتُهُمَا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک ہی بار ایسا ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن عصر کے بعد میرے پاس تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کیسی نماز ہے، آپ تو یہ نہیں پڑھا کرتے تھے، کیا عصر کے بعد کوئی نماز نازل ہوئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ وہی دو رکعتیں ہیں جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، ان سے مشغول ہو گیا تھا تو بعد میں انہیں پورا کر لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19888]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 272، حدیث 584»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1276، 1277، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1574، 2653، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 578 / 7، 579 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1569، 1570، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4465، 4634، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27158، 27203، 27241، 27257، 27275، 27287، 27320، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1702، والحميدي فى «مسنده» برقم: 297، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7019، 7028، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1531، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3723، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3970، 3971، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7431، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1804، 1806، 1805، 1807، 1837، والطبراني فى «الكبير» برقم: 501، 534، 540، 639، 960، 959، 978»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7028
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ فَقَالَ: قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشَغَلَنِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ: لَا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا فرمائی، پھر میرے گھر تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں، تو میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے ایسی نماز پڑھی ہے جو آپ (پہلے) نہیں پڑھا کرتے تھے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا تھا جس کی مصروفیت نے مجھے ان دو رکعتوں سے روک دیا تھا جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، چنانچہ میں نے انہیں اب ادا کیا ہے“۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر وہ (سنتیں) ہم سے رہ جائیں تو کیا ہم بھی ان کی قضا کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7028]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1176، 4112، وأخرجه سنن النسائي برقم: 579، 580، 581، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1273، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26138، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1436، وأخرجه فتح الباري برقم: 565، 1176، 1179، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 4278، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1277، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1807، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2653، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1672/2، 6391، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6993»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6391
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِيَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا! فَقَالَ: قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشُغِلْتُ عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟ قَالَ: لَا".
قُلْتُ: أَخْرَجْتُهُ لِقَوْلِهَا: "أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟ قَالَ: لَا".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا فرمائی، پھر آپ میرے گھر تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں، تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے ایسی نماز ادا فرمائی ہے جو آپ (اس سے پہلے اس وقت) نہیں پڑھتے تھے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا تھا جس کی وجہ سے میں ان دو رکعتوں کی ادائیگی سے رہ گیا تھا جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، چنانچہ میں نے انہیں اب ادا کیا ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر یہ نماز (سنتیں) ہم سے فوت ہو جائیں تو کیا ہم بھی ان کی قضا کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ (امام بوصیری فرماتے ہیں کہ) میں نے اس حدیث کی تخریج سیدہ رضی اللہ عنہا کے اس قول کی وجہ سے کی ہے کہ: ”کیا جب وہ ہم سے فوت ہو جائیں تو ہم ان کی قضا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6391]
تخریج الحدیث: «حماد بن سلمة، الأزرق بن قيس، ذكوان: ثقات (من الحفظ)؛ والزيادة الأخيرة تفرد بها هذا الطريق وأعلها بعض الأئمة (من الحفظ)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1176، 4112، وأخرجه سنن النسائي برقم: 579، 580، 581، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1273، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26138، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1436، وأخرجه فتح الباري برقم: 565، 1176، 1179، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 4278، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1277، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1807، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2653»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات، وأصله في الصحيحين دون قوله: أفنقضيهما إذا فاتتنا؟ قال: لا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں