الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2664 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
سنن ترمذی: 822
الفتح الربانی: 4200
المعجم الکبیر للطبرانی: 10919
حدیث نمبر: 2664
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَال:" تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَاتَ، وَأَبُو بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَعُمَرُ حَتَّى مَاتَ، وَعُثْمَانُ حَتَّى مَاتَ، وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ نَهَى عَنْهَا مُعَاوِيَةُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَعَجِبْتُ مِنْهُ، وَقَدْ حَدَّثَنِي أَنَّهُ قَصَّرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حج تمتع نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بھی کیا ہے، یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما نے بھی کیا ہے یہاں تک کہ ان کا بھی انتقال ہو گیا، سب سے پہلے اس کی ممانعت کرنے والے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تھے، مجھے ان کی بات پر تعجب ہے جبکہ خود انہوں نے مجھ سے یہ بات بیان کی ہے کہ انہوں نے قینچی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تراشے تھے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2664]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لضعف ليث بن أبى سليم
حدیث نمبر: 822
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُاللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ،عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَمَتَّعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَأَوَّلُ مَنْ نَهَى عَنْهَا مُعَاوِيَةُ. قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج تمتع کیا ۱؎ اور ابوبکر، عمر اور عثمان رضی الله عنہم نے بھی ۲؎ اور سب سے پہلے جس نے اس سے روکا وہ معاویہ رضی الله عنہ ہیں ۳؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 822]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 822]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف و34 (1251)، و سنن ابی داود/ المناسک 24 (1795)، وسنن ابن ماجہ/الحج 14 (2917)، و38 (2968)، (تحفة الأشراف: 5745)، و مسند احمد (3/99)، وسنن الدارمی/المناسک 78 (1964)، من غیر ہذا الطریق وبتصرف فی السیاق (ضعیف الإسناد) (سند میں لیث بن ابی سُلیم اختلاط کی وجہ سے متروک الحدیث راوی ہے، لیکن اس حدیث کا اصل مسئلہ دیگر احادیث سے ثابت ہے)»
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کون سا حج کیا تھا؟ اس بارے میں احادیث مختلف ہیں، بعض احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ نے حج افراد کیا اور بعض سے حج تمتع اور بعض سے حج قران، ان روایات میں تطبیق اس طرح سے دی جاتی ہے کہ ہر ایک نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس چیز کی نسبت کر دی ہے جس کا آپ نے اسے حکم دیا تھا، اور یہ صحیح ہے کہ آپ نے حج افراد کا احرام باندھا تھا اور بعد میں آپ قارن ہو گئے تھے، جن لوگوں نے اس بات کی روایت کی ہے کہ آپ نے حج تمتع کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے انہیں اس کا حکم دیا کیونکہ آپ کا ارشاد ہے «لولا معي الهدى لأحللت» ”اگر میرے ساتھ ہدی کا جانور نہ ہوتا تو میں عمرہ کرنے کے بعد حلال ہو جاتا“، اس کا صریح مطلب یہ ہے کہ آپ متمتع نہیں تھے، نیز صحابہ کی اصطلاح میں قِران کو بھی تمتع کہا جاتا تھا، کیونکہ ایک ہی سفر میں عمرہ اور حج دونوں کا فائدہ تو بہرحال حج قران میں بھی حاصل ہے، اسی طرح جن لوگوں نے قران کی روایت کی ہے انہوں نے آخری حال کی خبر دی ہے کیونکہ شروع میں آپ کے پیش نظر حج افراد تھا بعد میں آپ نے حج میں عمرہ کو بھی شامل کر لیا، اور آپ سے کہا گیا: «قل عمرة في حجة» اس طرح آپ نے حج افراد کو حج قِران سے بدل دیا۔ اب رہا یہ مسئلہ کہ ان تینوں قسموں میں سے کون سی قسم افضل ہے؟ تو احناف حج قرِان کو افضل کہتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کے لیے اسی حج کو پسند کیا تھا اور اس میں مشقت بھی زیادہ اٹھانی پڑتی ہے، امام احمد اور امام مالک نے حج تمتع کو افضل کہا ہے کیونکہ اس میں سہولت ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرحلہ پر اس کی خواہش کا اظہار بھی فرمایا تھا اور بعض نے حج افراد کو افضل قرار دیا ہے۔ آخری اور حق بات یہی ہے کہ حج تمتع سب سے افضل ہے۔ ۲؎: یہ حدیث مسلم کی اس روایت کے معارض ہے جس میں ہے: «قال عبدالله بن شقيق: كان عثمان ينهى عن المتعة وكان علي يأمربها» اور نیچے کی روایت سے عمر رضی الله عنہ کا منع کرنا بھی ثابت ہوتا ہے، تطبیق اس طرح سے دی جاتی ہے کہ ان دونوں کی ممانعت تنزیہی تھی، ان دونوں کی نہی اس وقت کی ہے جب انہیں اس کے جائز ہونے کا علم نہیں تھا، پھر جب انہیں اس کا جواز معلوم ہوا تو انہوں نے بھی تمتع کیا۔ ۳؎: روایات سے معاویہ رضی الله عنہ سے پہلے عمر و عثمان رضی الله عنہما سے ممانعت ثابت ہے، ان کی یہ ممانعت تنزیہی تھی، اور معاویہ رضی الله عنہ کی نہی تحریمی، لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ معاویہ رضی الله عنہ کی اوّلیت تحریم کے اعتبار سے تھی۔
قال الشيخ الألباني: albanistatus_desc
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ليث بن أبي سليم ضعيف
انوار الصحيفة ص 211
ليث بن أبي سليم ضعيف
انوار الصحيفة ص 211
حدیث نمبر: 2863
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حتى مات، وَأَبُو بَكْرٍ حتى مات، وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ كَذَلِكَ، وَأَوَّلُ مَنْ نَهَى عَنْهَا مُعَاوِيَةُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حج تمتع نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بھی کیا ہے، یہاں تک کہ ان کا بھی وصال ہو گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی کیا ہے، سب سے پہلے اس کی ممانعت کرنے والے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تھے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2863]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبى سليم
حدیث نمبر: 2877
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَأَوَّلُ مَنْ نَهَى عَنْهَا مُعَاوِيَةُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حج تمتع نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے، سیدنا ابوبکر صدیق، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم نے بھی کیا ہے، سب سے پہلے اس کی ممانعت کرنے والے سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تھے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2877]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ليث بن أبى سليم
ترقیم عوامۃ: 13880 ترقیم الشثری: -- 14218
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن ليث ، عن طاوس ، عن ابن عباس ، قال: " تمتع رسول الله صلى الله عليه وسلم" , وابو بكر وعمر وعثمان واول من نهى عنها معاوية
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لحال ليث، أخرجه الترمذي (٨٢٢)، وأحمد (٢٦٦٤)، والطحاوي ٢/ ١٤١، والطبراني (١٠٩٦٥)، وابن عساكر ٥٩/ ٢٠٣، وابن الجوزي في التحقيق (١٢٣٢)، وابن حزم في حجة الوداع ١/ ٣٥٤.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان نے عمرہ کا حج کے ساتھ اتصال فرمایا: اور سب سے پہلے حضرت معاویہ نے اس سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14218]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: حديث ليث هذا منكر . قال ابن عبد البر: منكر ليث بن أبي سليم ضعيف . قال الزيلعى: ليث هو ابن أبي سليم وفيه مقال . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال ليث .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2708، 2910، 2911، 2924، والبزار فى «مسنده» برقم: 4794، 4874، 4875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38598، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3660، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10965، ترقيم محمد عوامة: 13880»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2708، 2910، 2911، 2924، والبزار فى «مسنده» برقم: 4794، 4874، 4875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38598، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3660، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10965، ترقيم محمد عوامة: 13880»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 37003 ترقیم الشثری: -- 38599
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان نے حج تمتع فرمایا اور اس سے سب سے پہلے حضرت معاویہ نے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38599]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: حديث ليث هذا منكر . قال ابن عبد البر: منكر ليث بن أبي سليم ضعيف . قال الزيلعى: ليث هو ابن أبي سليم وفيه مقال . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال ليث .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2708، 2910، 2911، 2924، والبزار فى «مسنده» برقم: 4794، 4874، 4875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14221، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3660، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10965، ترقيم محمد عوامة: 37003»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2708، 2910، 2911، 2924، والبزار فى «مسنده» برقم: 4794، 4874، 4875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14221، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3660، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10965، ترقيم محمد عوامة: 37003»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4200
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَاتَ وَأَبُو بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَعُمَرُ حَتَّى مَاتَ، وَعُثْمَانُ حَتَّى مَاتَ وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ نَهَى عَنْهَا مُعَاوِيَةُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَعَجِبْتُ مِنْهُ، وَقَدْ حَدَّثَنِي أَنَّهُ قَصَّرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِمِشْقَصٍ
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، سیدنا ابوبکر نے، سیدنا عمر نے اور سیدنا عثمان نے دنیا سے رخصت ہونے تک تمتع کی اجازت دیئے رکھی۔سب سے پہلے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا، سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے ان کے حج تمتع سے منع کرنے پر تعجب ہوا، کیونکہ انہوں نے خود مجھے بیان کیا تھا کہ انہوں نے تیر کے چوڑے پھل کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال تراشے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4200]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف ليث بن ابي سليم۔ أخرجه الترمذي: 822، والنسائي: 5/ 153، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2664»
وضاحت: فوائد: … یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکنیہ دو باتیں درست ہیں کہ سیدنا معاویہ حج کے مہنیوں میں عمرے سے منع کرتے تھے اور انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال کاٹے تھے، لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کون سا موقع تھا کہ جس پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال کاتے تھے، سنن ابو داود کی روایت میں ہے کہ بال کاٹنے کا یہ واقعہ مروہ پر پیش آیا تھا اور اس میں تقصیر کی گئی تھی، جبکہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (۱۰) ذوالحجہ کو منی میں سر منڈوایا تھا۔ ایسے معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے عمرۂ جعرانہ کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال کاٹے تھے، عمرۂ قضا کے موقع پر تو وہ مسلمان ہی نہیں ہوئے تھے، سنن ابو داود کی روایت میں”لِحَجَّتِہٖ“ کے الفاظ شاذ ہیں۔ اس تفصیل سے پتہ چلا کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے تعجب کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کیونکہ وہ حجۃ الوداع کا موقع ہی نہیں تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے قبل خلفائے راشدین حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے سے منع بھی کرتے تھے، لیکن اس کی گنجائش بھی دیتے تھے، منع کرنے کی وجوہات بیان کی جا چکی ہیں، رہا مسئلہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا تو ممکن ہے کہ ان کا منع کرنا بھی اسی نوعیت کا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس موضوع سے متعلقہ مرفوع روایات کا علم نہ ہونے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی رائے کا لحاظ کرنے کی وجہ سے انھوں نے سختی سے منع کر دیا ہو۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف ليث بن ابي سليم ۔ أخرجه الترمذي: 822
حدیث نمبر: 10919
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: تَمَتَّعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَاتَ، وَتَمَتَّعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَتَّى مَاتَ، وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا. يَعْنِي مُتْعَةَ الْحَجِّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات تک تمتع (حجِ تمتع) کیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی وفات تک تمتع کیا، اور سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما نے بھی۔“ - یعنی حج کے تمتع کی مراد ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10919]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 37، حدیث 10965»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2708، 2910، 2911، 2924، والبزار فى «مسنده» برقم: 4794، 4874، 4875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13880، 37003، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3660»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2708، 2910، 2911، 2924، والبزار فى «مسنده» برقم: 4794، 4874، 4875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13880، 37003، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3660»