🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3968 (کل: 11 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 3968، 4062
الفتح الربانی: 1605، 1606
سنن سعید بن منصور: 156
المعجم الکبیر للطبرانی: 9819، 9821، 9823، 9830، 9831
المعجم الاوسط: 1977
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3968
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، وَعَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ، فَقَالَ: قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ: بَلْ هَذَذْتَ كَهَذِّ الشِّعْرِ، أَوْ كَنَثْرِ الدَّقَلِ، لَكِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَفْعَلْ كَمَا فَعَلْتَ، كَانَ" يَقْرَأُ النُّظُرَ الرَّحْمَنَ، وَالنَّجْمَ، فِي رَكْعَةٍ"، قَالَ: فَذَكَرَ أَبُو إِسْحَاقَ عَشْرَ رَكَعَاتٍ، بِعِشْرِينَ سُورَةً عَلَى تَأْلِيفِ عَبْدِ اللَّهِ، آخِرُهُنَّ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ، وَالدُّخَانُ.
اسود اور علقمہ رحمہما اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ (بنو بجیلہ کا ایک آدمی) - جس کا نام نہیک بن سنان تھا - سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: میں ایک رکعت میں مفصلات پڑھ لیتا ہوں، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: گھٹیا اشعار کی طرح؟ یا ردی قسم کی نثر کی طرح؟ حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہیں کرتے تھے بلکہ ایک جیسی سورتوں مثلا سورہ رحمان اور سورہ نجم کو ایک رکعت میں پڑھ لیتے تھے، پھر ابواسحاق نے دس رکعتوں کا بیس سورتوں کے ساتھ تذکرہ کیا، اور اس سے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے جمع کردہ مصحف کے مطابق مفصلات کی ابتدائی بیس سورتیں مراد ہیں، جن کا اختتام سورہ تکویر اور سورہ دخان پر ہوا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3968]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، زهير بن معاوية - وإن سمع من أبى إسحاق السبيعي بعد الاختلاط - متابع، وأبو إسحاق لم يسمع من علقمة النخعي، لكنه متابع بالأسود بن يزيد، وقد سمع منه.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4062
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: إِنِّي قَرَأْتُ الْبَارِحَةَ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : أَنَثْرًا كَنَثْرِ الدَّقَلِ، وَهَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ؟ إِنِّي لَأَعْلَمُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ".
ابووائل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ (بنو بجیلہ کا ایک آدمی) - جس کا نام نہیک بن سنان تھا - سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: میں نے آج رات ایک رکعت میں مفصلات پڑھ لیں، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: گھٹیا اشعار کی طرح؟ یا ردی قسم کی نثر کی طرح؟ میں ایسی مثالیں بھی جانتا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھی ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4062]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4996، م: 822.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1605
عَنْ نَهِيكِ بْنِ سِنَانٍ السَّلَمِيِّ أَنَّهُ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ: قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّيْلَةَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ: هَذَا مِثْلَ هَذِهِ الشِّعْرِ أَوْ نَثْرًا مِثْلَ نَثْرِ الدَّقَلِ، إِنَّمَا فُصِّلَ لِتُفَصِّلُوا، لَقَدْ عَلِمْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْرِنُ عِشْرِينَ سُورَةً، الرَّحْمَنَ وَالنَّجْمَ عَلَى تَأْلِيفِ ابْنِ مَسْعُودٍ كُلَّ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ، وَذَكَرَ الدُّخَانَ وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ فِي رَكْعَةٍ
نہیک بن سنان سلمی کہتے ہیں: میں سیدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میں نے رات کو ایک رکعت میں مفصل سورتوں کی تلاوت کی ہے، انہوں نے کہا: شعروں کو پڑھنے کی طرح یا ردی کھجوروں کو بکھیرنے کی طرح تیزی تیزی سے پڑھا ہو گا۔ قرآن کو تو اس لیے مفصل بیان کیا گیا کہ تم بھی اس کے الفاظ کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ یقینا میں اُن ملتی جلتی بیس سورتوں کو جانتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن کو ملا کر پڑھتے تھے۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی تالیف کے مطابق سورۂ رحمن اور سورۂ نجم ایک رکعت میں، پھر سورۂ دخان اور سورۂ {عَمَّ یَتَسَاءَ لُونَ} کا ایک رکعت میں پڑھنے کا ذکر کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1605]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه البخاري: 4996، ومسلم: 822، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3607، 3958 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3958»
وضاحت: فوائد: … قرآن کو تو اس لیے مفصل بیان کیا گیا کہ تم بھی اس کے الفاظ کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ قرآن مجید کے معانی و مفاہیم کو انتہائی وضاحت کے ساتھ بیان کیا اور اس کے احکام و مسائل کو بھی ٹھوس بنیادوں پر استوار کیا گیا، اس لیے قاری کو بھی چاہیے کہ اس کلام کو ٹھہر ٹھہر کر اور سوچ سمجھ کر تلاوت کرے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه البخاري: 4996
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1606
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ وَعَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ (يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ) أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ فَقَالَ: قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ: بَلْ هَذَا كَهَذِهِ الشِّعْرِ أَوْ كَنَثْرِ الدَّقَلِ، لَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَفْعَلْ كَمَا فَعَلْتَ، كَانَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ الرَّحْمَنَ وَالنَّجْمَ فِي رَكْعَةٍ، قَالَ فَذَكَرَ أَبُو إِسْحَاقَ عَشْرَ رَكَعَاتٍ بِعِشْرِينَ سُورَةً عَلَى تَأْلِيفِ عَبْدِ اللَّهِ (يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ) آخِرُهُنَّ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ وَالدُّخَانُ
۔ (دوسری سند)ایک آدمی سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میں نے ایک رکعت میں مفصل سورتوں کی تلاوت کی ہے، انہوں نے کہا: تو نے تو پھرشعر کو پڑھنے کی طرح یا ردی کھجوروں کو بکھیرنے کی طرح تیزی تیزی سے پڑھا ہو گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس طرح تلاوت نہیں کرتے تھے، جیسے تونے کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو ملتی جلتی سورتوں (میں سے دو دو) کو ایک رکعت میں پڑھتے تھے، مثلا سورۂ رحمن اور سورۂ نجم ایک رکعت میں۔ پھر ابو اسحاق نے بیس سورتوں کے ساتھ دس رکعتوں کا ذکر کیا،یہ ترتیب سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی تالیف کے مطابق تھی، آخری سورتیں سورۂ تکویر اور سورۂ دخان تھیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1606]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 1396، وانظر الحديث بالطريق الاول، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3968 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3968»
وضاحت: فوائد: … ملتی جلتی سورتوں سے مراد وہ سورتیں ہیں جن کا موضوع وعظ و نصیحت اور قصہ و حکمت کے اعتبار سے ایک بنتا ہے۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ اگر کوئی آدمی ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرتا ہے تو وہ ایک رکعت میں مفصل سورتوں کی تلاوت کر سکتا ہے، کیونکہیہ مقدار چار پاروں سے کچھ زیادہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک رکعت میں اس مقدار سے زیادہ تلاوت کرنا بھی ثابت ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ ایک رکعت میں سورۂ بقرہ، سورۂ نساء اور سورۂ آل عمران کی تلاوت کی،یہ مقدار پانچ پاروںسے زیادہ ہے۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقصد یہہے کہ بعینہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا کی جائے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 1396
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 156 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 156
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: جَاءَ إِلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّي قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ الْبَارِحَةَ فِي رَكْعَةٍ، فَغَضِبَ، وَقَالَ:" إِنَّمَا فُصِّلَ لِتُفَصِّلُوهُ، هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ، وَنَثْرًا كَنَثْرِ الدَّقَلِ؟، لَقَدْ عَلِمْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرِنُ بَيْنَهُنَّ، بِسُورَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، بِسُورَتَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ" .
ابو وائل رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا: میں نے گزشتہ رات ایک رکعت میں مفصل (قرآن کی چھوٹی سورتیں) پڑھی ہیں۔ تو وہ غصہ ہوئے اور کہا: انہیں تفصیل سے پڑھنے کے لیے مفصل کیا گیا تھا۔ تم انہیں شعر کی طرح تیزی سے پڑھتے ہو اور کم قیمت کھجور کی طرح بکھیرتے ہو۔ میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رکعت میں جوڑ کر پڑھتے تھے۔ ہر رکعت میں دو سورتیں، ہر رکعت میں دو سورتیں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 156]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 775، 4996، 5043، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 822، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 538، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1813، 2607، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1003، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1396، والترمذي فى (جامعه) برقم: 602، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 156، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3677، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 8819»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9819
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، وَعَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ فَقَالَ: قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : بَلْ هَذَذْتَ كَهَذِّ الشِّعْرِ، وَكَنَثْرِ الدَّقَلِ، وَلَكِنْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ فِي رَكْعَةٍ، فَذَكَرَ عَشْرَ رَكَعَاتٍ بِعِشْرِينَ سُورَةٍ عَنْ تَأْلِيفِ عَبْدِ اللهِ ، آخِرُهُنَّ: إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ، وَالدُّخَانُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور کہا: میں نے ایک رکعت میں پورا مفصل پڑھ لیا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بلکہ تم نے اسے شعر کی طرح تیزی سے پڑھ ڈالا، جیسے خراب کھجوریں بکھیر دی جاتی ہیں۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رکعت میں ہم مضمون سورتیں پڑھا کرتے تھے۔ پھر انہوں نے دس رکعتوں میں بیس سورتوں کا ذکر کیا، جو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اپنی ترتیب کے مطابق تھیں، ان میں آخری دو ”إذا الشمس کورت“ اور ”الدخان“ تھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9819]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 32، حدیث 9855»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9821
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ: هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ؟ اقْرَأْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ: سُورَتَيْنِ مِنَ الْمُفَصَّلِ فِي رَكْعَةٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک آدمی آیا اور کہا: میں نے ایک رکعت میں پورا مفصل پڑھ لیا۔ فرمایا: یہ تو شعر کی طرح تیزی سے پڑھنا ہے، اسی طرح پڑھو جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے: ایک رکعت میں مفصل کی دو سورتیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9821]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 33، حدیث 9857»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9823
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلِيُّ - وَاسْمُهُ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الطَّوِيلُ - ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ الْأَشْعَثِ - وَكَانَ ثِقَةً - ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حُصَيْنٍ - أَوَ أَبِي حَصِينٍ - عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ: هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ؟ لَكِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ النَّظَائِرَ سُورَتَيْنِ عِشْرِينَ سُورَةً.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک آدمی آیا اور کہا: میں نے ایک رکعت میں پورا مفصل پڑھ لیا۔ فرمایا: یہ تو شعر کی طرح تیزی سے پڑھنا ہے؟ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم مضمون سورتیں پڑھا کرتے تھے، دو دو سورتیں، کل بیس سورتیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9823]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 33، حدیث 9859»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9830
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: لَقَدْ عَلِمْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے وہ ہم مضمون سورتیں معلوم ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رکعت میں دو دو ملا کر پڑھا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9830]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 35، حدیث 9866»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9831
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ نَهِيكِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنِّي قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ فِي رَكْعَةٍ، فَقَالَ: هَذًّا كَهَذِّ الشِّعْرِ؟ لَقَدْ عَلِمْتُ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرِنُهَا عِشْرِينَ سُورَةً فِي عَشْرِ رَكَعَاتٍ.
نہیک بن سنان کہتے ہیں: ایک آدمی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میں نے ایک رکعت میں پورا مفصل پڑھ لیا۔ فرمایا: کیا شعر کی طرح تیزی سے پڑھنا (نماز ہے)؟ مجھے تو وہ ہم مضمون سورتیں معلوم ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دس رکعتوں میں بیس سورتیں ملا کر پڑھا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9831]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 35، حدیث 9867»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں