الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4058 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 9723
المستدرک علی الصحیحین: 7554
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5291
حدیث نمبر: 4058
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَيَزِيدُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : كُنْتُ لَا أُحْبَسُ عَنْ ثَلَاثٍ وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَنَسِيَ عَمْرٌو وَاحِدَةً، وَنَسِيتُ أَنَا أُخْرَى، وَبَقِيَتْ هَذِهِ: عَنِ النَّجْوَى، عَنْ كَذَا، وَعَنْ كَذَا، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، وَعِنْدَهُ مَالِكُ بْنُ مُرَارَةَ الرَّهَاوِيُّ، قَالَ: فَأَدْرَكْتُ مِنْ آخِرِ حَدِيثِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَجُلٌ قَدْ قُسِمَ لِي مِنَ الْجَمَالِ مَا تَرَى، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ فَضَلَنِي بِشِرَاكَيْنِ فَمَا فَوْقَهُمَا، أَفَلَيْسَ ذَلِكَ هُوَ الْبَغْيَ؟ قَالَ:" لَيْسَ ذَلِكَ بِالْبَغْيِ، وَلَكِنَّ الْبَغْيَ مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ أَوْ بَطِرَ الْحَقَّ، وَغَمَطَ النَّاسَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں سرگوشی سے کوئی حجاب محسوس نہیں کرتا تھا اور نہ فلاں فلاں چیز سے، راوی کہتے ہیں کہ ایک چیز میرے استاذ بھول گئے اور ایک میں بھول گیا، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو وہاں مالک بن مرارہ رہاوی بھی موجود تھے، میں نے انہیں حدیث کے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے پایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ملاحظہ فرما ہی رہے ہیں کہ مجھے کتنا حسن و جمال ملا ہے، میں نہیں چاہتا کہ کوئی شخص اس میں مجھ سے جوتی کے دو تسموں کے برابر بھی آگے بڑھے، کیا یہ تکبر تو نہیں ہے؟ فرمایا: ”نہیں، یہ تکبر نہیں ہے، تکبر یہ ہے کہ انسان حق بات قبول کرنے سے انکار کر دے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4058]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح إن ثبت سماع حميد بن عبدالرحمن الحميري من ابن مسعود، وتقدم الكلام فى ذلك برقم: 3644.
حدیث نمبر: 3644
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : كُنْتُ لَا أُحْجَبُ عَنِ النَّجْوَى، وَلَا عَنْ كَذَا، وَلَا عَنْ كَذَا، قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَنَسِيَ وَاحِدَةً، وَنَسِيتُ أَنَا وَاحِدَةً، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَعِنْدَهُ مَالِكُ بْنُ مُرَارَةَ الرَّهَاوِيُّ، فَأَدْرَكْتُ مِنْ آخِرِ حَدِيثِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ قُسِمَ لِي مِنَ الْجِمَالِ مَا تَرَى، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ فَضَلَنِي بِشِرَاكَيْنِ فَمَا فَوْقَهَما، أَفَلَيْسَ ذَلِكَ هُوَ الْبَغْيُ؟ قَالَ:" لَا، لَيْسَ ذَلِكَ بِالْبَغْيِ، وَلَكِنَّ الْبَغْيَ مَنْ بَطِرَ قَالَ: أَوْ قَالَ: سَفِهَ الْحَقَّ، وَغَمَطَ النَّاسَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں سرگوشی سے کوئی حجاب محسوس نہیں کرتا تھا اور نہ فلاں فلاں چیز سے، راوی کہتے ہیں کہ ایک چیز میرے استاذ بھول گئے اور ایک میں بھول گیا، (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ) میں ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو وہاں مالک بن مرارہ رہاوی بھی موجود تھے، میں نے انہیں حدیث کے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے پایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ملاحظہ فرما ہی رہے ہیں کہ میرے حصے میں کتنے اونٹ آئے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ کوئی شخص اس تعداد میں مجھ سے دو چار تسمے بھی آگے بڑھے، کیا یہ تکبر نہیں ہے؟ فرمایا: ”یہ تکبر نہیں ہے، تکبر یہ ہے کہ انسان حق بات قبول کرنے سے انکار کر دے اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3644]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد صحيح إن ثبت سماع حميد بن عبدالله
حدیث نمبر: 9723
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ كُنْتُ لَا أُحْجَبُ عَنِ النَّجْوَى وَلَا عَنْ كَذَا وَلَا عَنْ كَذَا قَالَ ابْنُ عَوْنٍ فَنَسِيَ وَاحِدَةً وَنَسِيتُ أَنَا وَاحِدَةً قَالَ فَأَتَيْتُهُ وَعِنْدَهُ مَالِكُ بْنُ مُرَارَةَ الرَّهَاوِيُّ فَأَدْرَكْتُ مِنْ آخِرِ حَدِيثِهِ وَهُوَ يَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ قُسِمَ لِي مِنَ الْجَمَالِ مَا تَرَى فَمَا أُحِبُّ أَنَّ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ فَضَلَنِي بِشِرَاكَيْنِ فَمَا فَوْقَهَا أَفَلَيْسَ ذَلِكَ هُوَ الْبَغْيَ قَالَ ( (لَا لَيْسَ ذَلِكَ الْبَغْيَ لَكِنَّ الْبَغْيَ مَنْ بَطَرَ قَالَ أَوْ قَالَ سَفِهَ الْحَقَّ وَغَمَطَ النَّاسَ) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے نہ سرگوشی سے منع کیا جاتا تھا اور نہ فلاں فلاں چیز سے، ابن عون کہتے ہیں: ایک چیز وہ بھول گئے اور ایک مجھے یاد نہ رہی، پھر میں ان کے پاس آیا، جبکہ ان کے پاس مالک بن مرارہ رہاوی بیٹھے ہوئے تھے اور وہ کوئی حدیث بیان کر رہے تھے، اس حدیث کا آخری حصہ، جو میں نے پایا، وہ یہ تھا: انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے حسن و جمال میں سے خاصا حصہ دیا گیا ہے، آپ کو معلوم ہی ہے، اب میں چاہتا ہوں کہ کوئی آدمی دو تسموں کے معاملے میں بھی مجھ سے برتری نہ لے جائے، کیایہ سرکشی تو نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا: نہیں،یہ سرکشی نہیں ہے، سرکشی تو یہ ہے کہ حق کو ٹھکرا دیا جائے اور لوگوں کو حقیر سمجھا جائے۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9723]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الحاكم: 4/ 182، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3644 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3644»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 7554
فحدَّثناه أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن إسحاق، حَدَّثَنَا محمد بن يحيى القُطَعي (2) ومحمد بن عبد الأعلى الصنعاني، قالا: حَدَّثَنَا بشر بن المُفضَّل، حَدَّثَنَا ابن عَوْن، عن عمرو بن سعيد، عن حُميد بن عبد الرحمن، قال: قال ابن مسعود: كنتُ لا أُحجَبُ - أو قال: كنتُ لا أُحبَسُ - عن ثلاث عن النَّجْوى، وعن كذا وكذا، قال: فأتيتُه وعنده مالكُ بن مُرَارة الرَّهَاوي، فأدركتُ من آخر حديثه وهو يقول: يا رسولَ الله، قد أُعطِيتُ من الجَمَال ما ترى، وما أُحبُّ أنَّ أحدًا يفوقَني بشِراك نَعْلي، أفذاك من البَغْي؛ قال:"ليس ذاكَ بالبَغْي (3) ولكنَّ البغيَ مَن بَطِرَ الحقَّ - أو قال: سَفِهَ الحقَّ - وغَمِطَ الناسَ" (4) . و
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7367 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7367 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں تین باتوں یعنی سرگوشی اور فلاں فلاں کاموں سے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری سے) نہیں روکا جاتا تھا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو وہاں مالک بن مرارہ رہاوی موجود تھے، میں نے ان کی بات کا آخری حصہ پایا جس میں وہ عرض کر رہے تھے: اے اللہ کے رسول! مجھے جمال میں سے وہ کچھ عطا کیا گیا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں اور میں پسند نہیں کرتا کہ میرے جوتے کے تسمے میں بھی کوئی مجھ سے بڑھ کر ہو، تو کیا یہ سرکشی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سرکشی نہیں ہے بلکہ سرکشی (تکبر) تو حق کی مخالفت کرنے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب اللباس/حدیث: 7554]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب اللباس/حدیث: 7554]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن حميد بن عبد الرحمن» [ترقيم الرساله 7554] [ترقيم الشركة 7463] [ترقيم العلميه 7367]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 5291
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنْتُ لَا أُحْجَبُ عَنْ ثَلَاثٍ - أَوْ لَا أُحْبَسُ عَنْ ثَلَاثٍ - عَنِ النَّجْوَى، وَعَنْ كَذَا، وَعَنْ كَذَا، قَالَ عَبْدُ اللهِ: نَسِيَ عَمِّي وَاحِدَةً، وَنَسِيتُ أَنَا الْأُخْرَى وَبَقِيَتْ هَذِهِ، فَأَتَيْتُهُ وَعِنْدَهُ مَالِكٌ الرَّهَاوِيُّ فَأَدْرَكْتُ مِنْ آخِرِ حَدِيثِهِمْ وَهُوَ يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي امْرُؤٌ قُسِمَ لِي مِنَ الْجَمَالِ مَا تَرَى، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ أَحَدًا فَضَلَنِي بِشِرَاكَيْنِ فَمَا فَوْقَهُمَا، أَفَمِنَ الْبَغْيِ هُوَ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنَّ الْبَغْيَ مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ، وَغَمَصَ النَّاسَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے تین مواقع پر (بارگاہِ رسالت میں حاضری سے) روکا نہیں جاتا تھا - یا فرمایا کہ منع نہیں کیا جاتا تھا -: سرگوشی و راز و نیاز کی مجلس سے، اور فلاں سے، اور فلاں سے۔“ (راوی) عبداللہ کہتے ہیں کہ میرے چچا ایک بات بھول گئے اور ایک میں بھول گیا، البتہ یہ واقعہ یاد رہ گیا، (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ کے پاس سیدنا مالک الرہاوی رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے، میں نے ان کی باہمی گفتگو کا آخری حصہ پایا، وہ عرض کر رہے تھے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ایسا شخص ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے وہ حسن و جمال عطا فرمایا ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں، چنانچہ میں یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی بھی شخص جوتی کے دو تسموں یا اس سے زائد کی حد تک بھی مجھ پر برتری لے جائے، تو کیا یہ رویہ سرکشی و تکبر میں شمار ہوتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ اصل سرکشی تو یہ ہے کہ انسان حق کی تحقیر کرے اور لوگوں کو ذلیل و حقیر سمجھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5291]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح إن كان حميد سمعه من ابن مسعود .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 91، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1999، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4048، وأخرجه فتح الباري برقم: 5451، 5724، 6726، وأخرجه مسند البزار برقم: 1512، 1584، 2433، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 77، 7444، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10066، 10533، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5269»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 91، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1999، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4048، وأخرجه فتح الباري برقم: 5451، 5724، 6726، وأخرجه مسند البزار برقم: 1512، 1584، 2433، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 77، 7444، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10066، 10533، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5269»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح إن كان حميد سمعه من ابن مسعود