🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. مُسْنَدُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 475 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 475
الفتح الربانی: 6392
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6988، 9019، 17170
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2173
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4875
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 475
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَنْبَأَنَا أَبُو سِنَانٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مَوْهَبٍ : أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ : اقْضِ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ: لَا أَقْضِي بَيْنَ اثْنَيْنِ، وَلَا أَؤُمُّ رَجُلَيْنِ، أَمَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ، فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ"، قَالَ عُثْمَانُ: بَلَى، قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تَسْتَعْمِلَنِي، فَأَعْفَاهُ، وَقَالَ: لَا تُخْبِرْ بِهَذَا أَحَدًا.
یزید بن موہب کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو قاضی بننے کی پیشکش کی، انہوں نے فرمایا کہ میں دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کروں گا اور نہ ہی امامت کروں گا، کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا، جو اللہ کی پناہ میں آ جائے وہ مکمل طور پر محفوظ ہو جاتا ہے؟ فرمایا: کیوں نہیں! اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پھر میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی عہدہ دیں، چنانچہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا اور فرمایا کسی کو اس بارے میں مت بتائیے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 475]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناده ضعيف لضعف أبى سنان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6392
عَنْ يَزِيدَ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اقْضِ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ لَهُ: لَا أَقْضِي بَيْنَ اثْنَيْنِ وَلَا أَؤُمُّ رَجُلَيْنِ، أَمَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ) ) قَالَ عُثْمَانُ: بَلَى، قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تَسْتَعْمِلَنِي، فَأَعْفَاهُ وَقَالَ: لَا تُخْبِرْ بِهَذَا أَحَدًا
۔ یزید بن موہب سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: لوگوں کے ما بین فیصلہ کرو، انھوں نے کہا: میں دوآدمیوں کے مابین قاضی بنوں گا نہ دو آدمیوں کا امام بنوں گا، اے عثمان! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا تھا کہ جس نے اللہ تعالی کے ساتھ پناہ مانگی، اس نے بہت بڑی پناہ مانگی؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: جی، کیوں نہیں، انھوں نے کہا: تو پھر میں اس بات سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے عامل بنائیں، پس سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کو معاف کر دیا، لیکن کہا: کسی اور کو یہ حدیث بیان نہ کرنا۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6392]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابن حبان: 5056، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 475 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 475»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه ابن حبان: 5056
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6988
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اذْهَبْ فَاقْضِ بَيْنَ النَّاسِ. قَالَ: أَوَتُعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: لَا عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا ذَهَبْتَ فَقَضَيْتَ. قَالَ: لَا تَعْجَلْ. سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ، فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ قَاضِيًا. قَالَ: وَمَا يَمْنَعُكَ، وَقَدْ كَانَ أَبُوكَ يَقْضِي. قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَهْلٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا عَالِمًا فَقَضَى بِحَقٍّ أَوْ بِعَدْلٍ سَأَلَ التَّقَلُّبَ كَفَافًا". فَمَا أَرْجُو بَعْدَ هَذَا؟ قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَزَادَ أَحْمَدُ: فَأَعْفَاهُ وَقَالَ: لَا تُجْبِرَنَّ أَحَدًا.
عبدالله بن موہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ جائیں اور لوگوں کے درمیان قاضی کے فرائض سر انجام دیں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے امیر المؤمنین! آپ مجھے اس حوالے سے معاف نہیں رکھیں گے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ جائیں اور قاضی کے طور پر ذمہ داریاں سر انجام دیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ جلدی نہ کریں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔ ”جو شخص اللہ کی پناہ مانگتا ہے، تو وہ ایک مضبوط پناہ مانگتا ہے“۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھیک ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں اللہ کی اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ میں قاضی بن جاؤں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ ایسا کیوں نہیں کر رہے؟ جبکہ آپ کے والد قاضی کے طور پر فیصلے دیا کرتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص قاضی بنے اور جہالت کی بنیاد پر فیصلے دے، تو وہ جہنمی ہو گا اور جو شخص قاضی بنے اور وہ عالم ہو اور وہ حق یا عدل کے مطابق فیصلہ دے تو وہ یہ درخواست کرے گا کہ اُسے برابری کی بنیاد پر چھوڑ دیا جائے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا:) تو میں اس کے بعد کس چیز کی توقع رکھ سکتا ہوں؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک حدیث مذکور ہے، جو امام ترمذی نے نقل کی ہے اور وہ اس سیاق کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے اور امام أحمد نے بھی نقل کی ہے، لیکن ان دونوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، امام أحمد نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا، انہوں نے کہا: آپ کسی ایک کو زبردستی مجبور نہیں کریں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6988]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13319، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2750»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9019
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اقْضِ بَيْنَ النَّاسِ فَقَالَ: لَا أَقْضِي بَيْنَ اثْنَيْنِ، وَلَا أَؤُمُّ رَجُلَيْنِ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ؟" قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تَسْتَعْمِلَنِي، فَأَعْفَاهُ قَالَ: وَلَا تُخْبِرَنَّ أَحَدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَزِيدُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یزید بن موہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ لوگوں کے درمیان فیصلہ کریں (یعنی قاضی کے فرائض سر انجام دیں) انہوں نے فرمایا: میں، تو دو آدمیوں کے درمیان بھی فیصلہ نہیں دوں گا، اور میں، تو دو آدمیوں کی بھی امامت (یا حکمرانی) نہیں کروں گا کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے ”جو شخص اللہ کی پناہ مانگتا ہے وہ زبردست پناہ لیتا ہے“۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ مجھے سرکاری اہلکار مقرر کریں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا اور کہا: تم اس بارے میں کسی کو نہ بتانا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یزید نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9019]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (475)، أخرجه مسند أحمد برقم: 477، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4875/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17170
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ - قُلْتُ: صَوَابُهُ ابْنُ مَوْهَبٍ: أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: اذْهَبْ قَاضِيًا، قَالَ: أَوَتَعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ،؟ (قَالَ: اذْهَبْ فَاقْضِ بَيْنَ النَّاسِ) ، قَالَ: أَوَتَعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ،؟ قَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا ذَهَبْتَ فَقَضَيْتَ، قَالَ: لَا تَعْجَلْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمُعَاذٍ". (قَالَ: نَعَمْ) . قَالَ: إِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ قَاضِيًا، قَالَ: وَمَا يَمْنَعُكَ وَقَدْ كَانَ أَبُوكَ يَقْضِي؟ قَالَ: لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بَيْنَ النَّاسِ بِجَوْرٍ دَخَلَ النَّارَ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَهْلٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا عَالِمًا فَقَضَى بِحَقٍّ أَوْ بِعَدْلٍ سَأَلَ أَنْ يَنْقَلِبَ كَفَافًا". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْهُ، رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَوْهَبٍ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ عُثْمَانَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عبداللہ بن وہب بیان کرتے ہیں: (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ درست لفظ ”عبداللہ بن موہب“ ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ قاضی کا عہدہ سنبھال لیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا آپ مجھے معاف نہیں رکھیں گے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ جائیں اور لوگوں کے درمیان قاضی کے طور پر فیصلے دیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: امیر المؤمنین! کیا آپ مجھے معاف نہیں رکھیں گے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو یہ تاکید کرتا ہوں کہ آپ جائیں اور فیصلے کریں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ جلدی نہ کریں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہے، وہ زبردست پناہ حاصل کر لیتا ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ٹھیک ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں قاضی بن جاؤں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ کے لئے کیا چیز رکاوٹ ہے؟ جبکہ آپ کے والد قاضی کے طور پر فیصلے دیا کرتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص قاضی ہو اور لوگوں کے درمیان ظلم کے مطابق فیصلہ دے، تو وہ اہل جہنم میں سے ہو گا، اور جو شخص قاضی ہو اور جاہل ہونے کے طور پر فیصلہ دے، تو وہ اہل جہنم میں سے ہو گا، اور جو قاضی ہو اور عالم بھی ہو، اور حق کے مطابق (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) عدل کے مطابق فیصلہ دے، تو وہ یہ درخواست کرے گا کہ اُسے برابری کی بنیاد پر چھوڑ دیا جائے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ عبداللہ بن موہب کا معاملہ مختلف ہے، میں نے اس کے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17170]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13319، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4875/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2173
وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا أَبُو سِنَانٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، قَالَ: إِنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ لِابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: اقْضِ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ: لَا أَقْضِي بَيْنَ رَجُلَيْنِ، وَلَا أَؤُمُّهُمَا، قَالَ: فَإِنَّ أَبَاكَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَقْضِي، قَالَ: كَانَ أَبِي يَقْضِي، فَإِنْ أَشْكَلَ عَلَيْهِ شَيْءٌ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنْ أَشْكَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ، وَأَنَا لَا أَجِدُ مَنْ أَسْأَلُهُ، وَإِنِّي لَسْتُ مِثْلَ أَبِي، وَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ الْقُضَاةَ ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ خَافَ فَمَالَ بِهِ هَوًى فَهُوَ فِي النَّارِ، [وَرَجُلٌ تَكَلَّفَ الْقَضَاءَ فَقَضَى بِجَهْلٍ فَهُوَ فِي النَّارِ] ، وَرَجُلٌ اجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَذَاكَ يَنْجُو كَفَافًا لَا لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، وَهَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ عَاذَ بِاللهِ فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ، قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللهِ مِنْكَ أَنْ تَجْعَلَنِي قَاضِيًا، فَأَعْفَاهُ، وَقَالَ: لَا تُخْبِرَنَّ أَحَدًا.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، وَأُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ - فَرَّقَهُمَا -، وَهَذَا لَفْظُ أُمَيَّةَ، قَالَا: ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي [جَمِيلَةَ] ، يَتَحَدَّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، قَالَ: إِنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ لِابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: اذْهَبْ [فَكُنْ] قَاضِيًا، قَالَ: أَوَ يُعْفِينِي أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: اذْهَبْ فَاقْضِ بَيْنَ النَّاسِ، قَالَ: أَوَ تُعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا ذَهَبْتَ فَقَضَيْتَ، قَالَ: لَا تَعْجَلْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَنْ عَاذَ بِاللهِ فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ. قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: إِنِّي أَعُوذُ بِاللهِ أَنْ أَكُونَ قَاضِيًا. قَالَ: وَمَا يَمْنَعُكَ وَقَدْ كَانَ أَبُوكَ قَاضِيًا؟ قَالَ: لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كَانَ قَاضِيًا يَقْضِي بِجَوْرٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، [وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا [يَقْتَضِي] بِجَهْلٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ] ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا عَالِمًا فَقَضَى بِحَقٍّ أَوْ بِعَدْلٍ سَأَلَ اللهَ أَنْ يَنْفَلِتَ كَفَافًا.
قُلْتُ: أَخْرَجَ التِّرْمِذِيُّ [بَعْضَهُ] ، وَقَالَ: إِنَّ فِيهِ انْقِطَاعًا.
یزید بن عبد اللہ بن مَوْہَب سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”لوگوں کے درمیان فیصلے کیا کریں“، تو انہوں نے عرض کیا: ”میں نہ دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کروں گا اور نہ ہی ان کی امامت کروں گا“۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بلاشبہ آپ کے والد (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) بھی تو فیصلے کیا کرتے تھے“، انہوں نے جواب دیا: ”میرے والد فیصلے کرتے تھے، پھر اگر انہیں کسی چیز میں دشواری پیش آتی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت فرما لیتے، اور اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی معاملہ مشتبہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جبریل علیہ السلام سے دریافت فرما لیتے، جبکہ مجھے ایسا کوئی میسر نہیں جس سے میں پوچھ سکوں، اور میں اپنے والد جیسا بھی نہیں ہوں۔ نیز مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ قاضی تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ شخص جو (خدا سے) ڈرا مگر پھر خواہشِ نفس کی طرف مائل ہو گیا تو وہ آگ میں ہے، دوسرا وہ شخص جس نے زبردستی منصبِ قضا سنبھالا اور جہالت کے ساتھ فیصلے کیے تو وہ بھی آگ میں ہے، اور تیسرا وہ شخص جس نے اجتہاد کیا اور درستی کو پہنچ گیا، تو وہ برابر سربر (کفافاً) بچ نکلے گا، نہ اس کے حق میں کچھ ہوگا اور نہ اس کے خلاف کوئی بوجھ ہوگا۔ (پھر انہوں نے پوچھا:) کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ عَاذَ بِاللّٰهِ فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ» ”جس نے اللہ کی پناہ مانگی، یقیناً اس نے عظیم پناہ گاہ کی پناہ لی“؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں“۔ ابنِ عمر رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: ”تو میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ آپ مجھے قاضی مقرر کریں“، چنانچہ انہوں نے ابنِ عمر رضی اللہ عنہما کو معذور قرار دے دیا اور فرمایا: ”اس بارے میں کسی کو نہ بتانا“۔
ابو یعلیٰ نے بھی عبد اللہ بن مَوْہَب سے روایت نقل کی ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”جاؤ اور قاضی بن جاؤ“، انہوں نے عرض کیا: ”کیا امیر المؤمنین مجھے اس سے معاف نہیں رکھیں گے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جاؤ اور لوگوں کے درمیان فیصلے کرو“، انہوں نے پھر عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! کیا آپ مجھے معاف نہیں فرمائیں گے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے تم پر لازم کر دیا ہے کہ تم جاؤ اور فیصلے کرو“، انہوں نے عرض کیا: ”جلدی نہ کیجیے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: «مَنْ عَاذَ بِاللّٰهِ فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ» ”جس نے اللہ کی پناہ مانگی، یقیناً اس نے عظیم پناہ گاہ کی پناہ لی““، انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں“، ابنِ عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”میں قاضی بننے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہیں اس سے کیا چیز روکتی ہے جبکہ تمہارے والد بھی قاضی تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو قاضی ظلم کے ساتھ فیصلہ کرے وہ جہنمی ہے، اور جو قاضی جہالت کے ساتھ فیصلہ کرے وہ بھی جہنمی ہے، اور وہ قاضی جو عالم ہو اور حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے، وہ بھی اللہ سے یہی سوال کرتا ہے کہ وہ برابر سربر (کفافاً) بچ نکلے“۔
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ امام ترمذی نے اس کا کچھ حصہ روایت کیا ہے اور فرمایا کہ اس میں انقطاع ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب القضاء والشهادات/حدیث: 2173]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13319، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17170، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4875/3»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4875
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: حَدَّثَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثَنَا أَبُو سِنَانٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهِبٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ : " اقْضِ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ: لَا أَقْضِي بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَلَا أَؤُمُّهُمَا، قَالَ: فَإِنَّ أَبَاكَ كَانَ يَقْضِي! فَقَالَ: إِنَّ أَبِي قَدْ كَانَ يَقْضِي، فَإِنْ أُشْكِلَ عَلَيْهِ شَيْءٌ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنْ أُشْكِلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ سَأَلَ جِبْرِيلَ، وَأَنَا لَا أَجِدُ مَنْ أَسْأَلُهُ، وَإِنِّي لَسْتُ مِثْلَ أَبِي، وَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ الْقُضَاةَ ثَلَاثَةٌ: رَجُلٌ جَافٍ فَمَالَ بِهِ الْهَوَى، فَهُوَ فِي النَّارِ، وَرَجُلٌ تَكَلَّفَ الْقَضَاءَ فَقَضَى بِجَهْلٍ، فَهُوَ فِي النَّارِ، وَرَجُلٌ اجْتَهَدَ فَأَصَابَ، فَذَلِكَ يَنْجُو كَفَافًا لَا لَهُ وَلَا عَلَيْهِ.
قَالَ: وَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ، قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ أَنْ تَجْعَلَنِي قَاضِيًا، فَأَعْفَاهُ، وَقَالَ: لَا تُخْبِرَنَّ أَحَدًا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : قَالَ: ثَنَا شَيْبَانُ، ثَنَا مُعْتَمِرٌ، سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي جَمِيلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهِبٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَوْرٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَهْلٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا عَالِمًا فَقَضَى بِعَدْلٍ فَبِالْحَرِيِّ أَنْ (يَنْقَلِبَ) كَفَافًا ".
قَالَ: وَثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ: ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي جَمِيلَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهِبٍ أَنَّ عُثْمَانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ: " اذْهَبْ فَكُنْ قَاضِيًا. قَالَ: أَوْ تُعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: اذْهَبْ فَاقْضِ بَيْنَ النَّاسِ. قَالَ: أَوْ تُعْفِينِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا ذَهَبْتَ فَقَضَيْتَ، قَالَ: لَا تَعْجَلْ، سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: إِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ قَاضِيًا، قَالَ: وَمَا يَمْنَعُكَ وَقَدْ كَانَ أَبُوكَ قَاضِيًا؟ قَالَ: لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَوْرٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِجَهْلٍ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَمَنْ كَانَ قَاضِيًا عَالِمًا فَقَضَى بِحَقٍّ أَوْ بِعَدْلٍ سَأَلَ أَنْ يَنْقَلِبَ كَفَافًا ".
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ، ثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي جَمِيلَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ (مَوْهِبٍ ) أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ لِابْنِ عُمَرَ : " اذْهَبْ فَكُنْ قَاضِيًا... " فَذَكَرَ طَرِيقَ أَبِي يَعْلَى الثَّانِيَةَ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ : مِنْهُ: " مَنْ كَانَ قَاضِيًا فَقَضَى بِعَدْلِهِ فَبِالْحَرِيِّ أَنْ يَنْقَلِبَ مِنْهُ كَفَافًا ".
وَقَالَ: حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ عِنْدِي بِمُتَّصِلٍ.
وَهُوَ كَمَا قَالَ؛ فَإِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَوْهِبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَهُ الْبُخَارِيُّ وَالْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ .
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”لوگوں کے درمیان فیصلے (قضاوت) کیا کریں“، انہوں نے عرض کیا: ”میں نہ تو دو آدمیوں کے درمیان فیصلے کروں گا اور نہ ہی ان کی امامت کراؤں گا“، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ کے والد گرامی (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) بھی تو فیصلے کیا کرتے تھے!“، انہوں نے جواب دیا: ”بے شک میرے والد فیصلے کرتے تھے، لیکن جب انہیں کوئی مشکل پیش آتی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت فرما لیتے، اور جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی امر درپیش ہوتا تو وہ جبریل (علیہ السلام) سے پوچھ لیتے، جبکہ مجھے ایسا کوئی میسر نہیں جس سے میں پوچھ سکوں، نیز میں اپنے والد جیسا (باصلاحیت) بھی نہیں ہوں، اور مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ قاضی تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ سنگدل شخص جسے اس کی خواہشِ نفس نے حق سے پھیر دیا، وہ آگ میں ہے؛ دوسرا وہ شخص جس نے قضاوت کا بوجھ سر لیا اور جہالت کے ساتھ فیصلے کیے، وہ بھی آگ میں ہے؛ اور تیسرا وہ شخص جس نے اجتہاد کیا اور درست فیصلے تک پہنچ گیا، تو وہ برابر سرابر (کفافاً) نجات پا جائے گا، نہ اسے نفع ملے گا (یعنی ثواب کی توقع نہیں) نہ اس پر بوجھ ہوگا“، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَنْ عَاذَ بِاللَّهِ فَقَدْ عَاذَ بِمَعَاذٍ» ”جس نے اللہ کی پناہ مانگی، اس نے بڑی جائے پناہ کی پناہ لی“، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہاں (یہ درست ہے)“، تب سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: «فَإِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ أَنْ تَجْعَلَنِي قَاضِيًا» ”پس میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ آپ مجھے قاضی بنائیں“، چنانچہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں معاف کر دیا اور فرمایا: ”یہ بات کسی کو نہ بتانا“؛ اسی طرح امام ابو یعلیٰ، امام ابن حبان اور امام ترمذی نے بھی مختلف اسناد سے اسے روایت کیا ہے جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد بھی مروی ہے: ”جو قاضی بنا اور اس نے ظلم کے ساتھ فیصلہ کیا تو وہ اہل جہنم میں سے ہے، جو قاضی بنا اور اس نے جہالت کے ساتھ فیصلہ کیا وہ بھی اہل جہنم میں سے ہے، اور جو قاضی عالم ہو اور اس نے عدل و حق کے ساتھ فیصلہ کیا تو وہ اس لائق ہے کہ برابر سرابر (یعنی گناہ و ثواب کے بوجھ کے بغیر) نجات پا جائے“؛ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک اس حدیث کی سند متصل نہیں ہے، اور حقیقت بھی یہی ہے کیونکہ امام بخاری اور حافظ منذری رحمہما اللہ کے نزدیک عبد اللہ بن موہب کا سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود/حدیث: 4875]
تخریج الحدیث: «(4875/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 477، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9018»
«(4875/2) أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13319، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2750، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6988»
«(4875/3) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13319، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2750، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6988، 17170»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں