الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9742 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 9742
مسند اسحاق بن راہویہ: 253
الفتح الربانی: 3279
صحیح ابن حبان: 3118
المستدرک علی الصحیحین: 1419
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4279
حدیث نمبر: 9742
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ السُّدِّيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ سُفْيَانُ يَرْفَعُهُ , قَالَ: " إِنَّ الْمَيِّتَ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ، إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے (مرفوعاً) مروی ہے کہ مردہ لوگوں کے جوتوں کی آہٹ تک سنتا ہے جب کہ وہ اسے دفن کر کے واپس جا رہے ہوتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9742]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، والد السدۤي مجهول الحال
حدیث نمبر: 253
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا سُفْيَانُ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَرْفَعُهُ قَالَ ( (إِنَّهُ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ إِذَا وَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک وہ (مردہ) ان کی جوتیوں کی چاپ، حرکت سنتا ہے جب وہ اس سے مڑ کر جاتے ہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 253]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجنائز، باب ماجاء فى عذاب القبر . مسلم، كتاب الجنة، باب عرض مقعد الميت الخ، رقم: 2870 . سنن ابوداود، رقم: 3231 . سنن نسائي، رقم: 2049 .»
ترقیم عوامۃ: 12175 ترقیم الشثری: -- 12422
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن السدي ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، يرفعه، قال:" إنه ليسمع خفق نعالهم إذا ولوا مدبرين"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (يسمع)، وفي [أ]: (ليس).
(٢) في [ص]: (مديرين).
(٣) مجهول؛ لجهالة والد السُدي، أخرجه أحمد (٩٧٤٢)، وابن حبان (٣١١٨)، والحاكم ١/ ٣٨٠، والطبراني في الأوسط (٢٦٥١)، وهناد في الزهد (٣٣٨)، والبيهقي في الاعتقاد ص ٢٢٠، والبزار (٨٧٣/ كشف)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١١٣.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ مردے کو دفنانے کے بعد لوگ پیٹھ پھیر کر جاتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آواز (آہٹ) سنتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12422]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة والد السُدي .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3113، 3119، 3122، 3118، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 109، 1407، 1408، 1409، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8682، 9873، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6644، والبزار فى «مسنده» برقم: 9407، 9715، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3660، 4538، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6703، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12438، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2910، 2909، 2911، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2630، 4629، ترقيم محمد عوامة: 12175»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3113، 3119، 3122، 3118، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 109، 1407، 1408، 1409، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8682، 9873، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6644، والبزار فى «مسنده» برقم: 9407، 9715، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3660، 4538، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6703، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12438، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2910، 2909، 2911، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2630، 4629، ترقيم محمد عوامة: 12175»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
ترقیم عوامۃ: 12188 ترقیم الشثری: -- 12434
حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا محمد بن عمرو، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة ، قال:" إن الميت ليسمع خفق نعالهم حين يولون عنه مدبرين، فإن كان مؤمنا كانت الصلاة عند راسه، وكانت الزكاة عن يمينه، وكان الصيام عن يساره، وكان فعل الخيرات من الصدقة والصلة والمعروف والإحسان إلى الناس عند رجليه، فيؤتى من قبل راسه فتقول الصلاة: ما قبلي مدخل، وياتي عن يمينه فتقول الزكاة: ما قبلي مدخل، وياتي عن يساره فيقول الصيام: ما قبلي مدخل، وياتي من قبل رجليه فيقول فعل الخير من الصدقة والصلة والمعروف والإحسان إلى الناس فيقول: ما قبلي مدخل قال: فيقال له: اجلس فيجلس قد مثلت له الشمس قد دنت للغروب فيقال له: اخبرنا عن ما نسالك عنه فيقول: دعوني حتى اصلي فيقال له: إنك ستفعل، فاخبرنا عما نسالك فيقول: وعم تسالوني؟ فيقولون: ارايت هذا الرجل الذي كان فيكم ما تقول فيه وما تشهد به عليه؟ قال: فيقول محمد: فيقال له: نعم، فيقول اشهد انه رسول الله، وانه جاء بالبينات من عند الله فصدقناه فيقال له: على ذلك حييت وعلى ذلك مت وعلى ذلك تبعث إن شاء الله تعالى، ثم يفسح له في قبره سبعون ذراعا وينور له فيه، ثم يفتح له باب إلى الجنة فيقال له: انظر إلى ما اعد الله لك فيها فيزداد غبطة وسرورا ثم يفتح له باب من النار فيقال له: ذلك مقعدك من النار وما اعد الله لك فيها لو عصيته فيزداد غبطة وسرورا ثم يجعل نسمة من النسم الطيب , وهو طير خضر تعلق بشجر الجنة , ويعاد الجسم إلى ما بدا منه من التراب , فذلك قول الله تعالى: يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت في الحياة الدنيا وفي الآخرة سورة إبراهيم آية 27"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (انبأنا).
(٢) في [أ]: (عمر).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) زيادة كلمتين غير واضحتين في: [أ].
(٥) في [هـ]: (فيأتي).
(٦) في [ب]: (فيقول).
(٧) في [هـ]: (ويأتي).
(٨) في [هـ]: (فيقول).
(٩) في [هـ]: (ويأتي).
(١٠) في [أ، ب]: زيادة (و).
(١١) في [هـ]: (ويأتي).
(١٢) في [ب]: (ويقول).
(١٣) سقط من: [أ، ب، ز].
(١٤) في [أ، ب]: زيادة (و).
(١٥) سقط من: [ص، ز].
(١٦) في [ص]: (فجلس)، وسقطت من: [هـ].
(١٧) في [ص]: (ميك).
(١٨) في [ص]: (فدانت)، وفي [ز]: (قد دنت).
(١٩) في [ص]: (دعوم).
(٢٠) في [ص]: (تسألون)، وكذا في: [ز].
(٢١) في [ص]: (فيقول).
(٢٢) سقط من: [ب].
(٢٣) في [ص]: (حماء).
(٢٤) سقط من: [أ، ب].
(٢٥) في [ص]: (حبت).
(٢٦) سقط من: [أ، ب، ز].
(٢٧) في [ص]: سقط ما بين القوسين.
(٢٨) في [أ، ب]: زيادة (لو عصيته).
(٢٩) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٣٠) في [ص]: (جعل).
(٣١) في [ص]: (تسمته).
(٣٢) في [ص]: (التسليم).
(٣٣) في [ص]: (وهي).
(٣٤) في [ص]: (يعلق).
(٣٥) في [أ، ب]: (شجر).
(٣٦) في [هـ]: (الجسم).
(٣٧) في [ز]: (قوله).
(٣٨) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، وأخرجه عبد الرزاق (٦٧٠٣)، وابن جرير في التفسير ١٣/ ٢١٥، وسبق أوله في حديث مرفوع ٣/ ٣٧٨.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک میت جوتوں کی آواز سنتا ہے جب وہ اس کو دفنا کر واپس جاتے ہیں، پھر اگر مؤمن ہو تو نماز اس کے سر کے پاس ہوتی ہے، زکوٰۃ اس کی داہنی جانب اور روزہ اس کے بائیں جانب اور اس کے نیک اعمال، صدقہ، صلہ رحمی، اور لوگوں کے ساتھ احسان اس کے پاؤں کے پاس ہوتے ہیں، پھر وہ عذاب سر کی طرف سے آئے گا تو نماز کہے گی، نہیں ہے میری طرف سے داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے، اگر آئے گا اس کے دائیں جانب سے تو زکوٰۃ کہے گی میری طرف سے داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے، اس کے بائیں جانب سے آئے گا تو روزہ کہے گا میری طرف سے داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے پھر اس کے پاؤں کی جانب سے آئے گا تو اس کے اچھے اعمال صدقہ، صلہ رحمی اور احسان کہیں گے، ہماری طرف سے داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے۔ پھر اس کو کہا جائے گا، بیٹھ جا، وہ بیٹھ جائے گا تو اس کو ایسا لگے گا جیسے سورج غروب ہونے کے قریب ہو، فرشتے اس کو کہیں گے جو ہم تجھ سے سوال کریں گے اس کا جواب دے، وہ کہے گا مجھے چھوڑو تاکہ میں نماز ادا کرلوں، اس کو کہا جائے گا تو یہ (بعد میں) کر لے گا، ہمیں بتا جو ہم تجھ سے سوال کریں گے، وہ کہے گا تم مجھ سے کیا سوال پوچھتے ہو؟ وہ کہیں گے یہ شخص جو تم میں تھا، اس کے متعلق تو کیا کہتا ہے؟ اور تو اس کے بارے میں کیا گواہی دیتا ہے؟ وہ پوچھے گا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)؟ اس کو کہا جائے گا ہاں، تو وہ کہے گا میں گواہی دیتا ہوں وہ اللہ کے رسول ہیں اور وہ ہمارے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلائل لے کر آئے تھے تو ہم نے ان کی تصدیق کی، اس کو فرشتے کہیں گے، اسی پر تو زندہ تھا، اسی پر تجھے موت آئی اور اسی پر تو دوبارہ اٹھایا جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ پھر اس کی قبر ستر گز کشادہ کردی جائے گی اور اس میں اس کے لیے روشنی کردی جائے گی پھر اس کے لیے جنت کی طرف دروازہ کھول دیا جائے گا، اور اس کو کہا جائے گا دیکھ جس کا اللہ تعالیٰ نے تجھ سے وعدہ فرمایا تھا، اس کے سرور اور خوشی میں اضافہ ہوجائے گا، پھر ایک دروازہ جہنم کی طرف کھولا جائے گا اور اس کو کہا جائے گا تیرا ٹھکانہ یہ ہوتا جس کا اللہ نے تجھ سے وعدہ فرمایا تھا اگر تو نافرمانی کرتا، اس کی خوشی میں اضافہ ہوجائے گا، پھر اس (کی روح) کو پاکیزہ روحوں میں سے کر دیا جائے گا اور وہ سبز پرندے ہیں جو جنت کے درختوں سے لٹکے ہوئے ہیں۔ اور اس کے جسم کو لوٹا دیا جائے گا جس مٹی سے اس کو پیدا کیا گیا تھا، اور اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا قول ہے: { یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَۃِ } [ابراہیم: 27] ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12434]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3113، 3119، 3122، 3118، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 109، 1407، 1408، 1409، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8682، 9873، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6644، والبزار فى «مسنده» برقم: 9407، 9715، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3660، 4538، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6703، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12424، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2910، 2909، 2911، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2630، 4629، ترقيم محمد عوامة: 12188»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3113، 3119، 3122، 3118، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 109، 1407، 1408، 1409، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8682، 9873، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6644، والبزار فى «مسنده» برقم: 9407، 9715، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3660، 4538، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6703، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12424، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2910، 2909، 2911، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2630، 4629، ترقيم محمد عوامة: 12188»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 12436
قال محمد: قال ابو سلمة: قال ابو هريرة:" وإن كان كافرا فيؤتى من قبل راسه فلا يوجد له شيء، ثم ياتي عن يمينه فلا يوجد له شيء، ثم ياتي عن شماله فلا يوجد له شيء، ثم ياتي من قبل رجليه فلا يوجد له شيء فيقال له: اجلس فيجلس فزعا مرعوبا فيقال له: اخبرنا ما نسالك عنه، فيقول وعم تسالوني؟ فيقال: ارايت هذا الرجل الذي كان فيكم ماذا تقول فيه؟ وماذا تشهد به عليه؟ قال: فيقول: اي رجل؟ قال: فيقال: الذي كان فيكم، فلا يهتدي لاسمه، فيقال: محمد، فيقول: لا ادري، سمعت الناس يقولون قولا فقلت كما قالوا فقال على ذلك حييت وعلى ذلك مت وعلى ذلك تبعث إن شاء الله، ثم يفتح له باب إلى النار، فيقال له: ذلك مقعدك وما اعد الله لك فيها فيزداد حسرة وثبورا , ثم يفتح له باب إلى الجنة فيقال له ذلك مقعدك فيها فيزداد حسرة وثبورا، ثم يضيق عليه قبره حتى تختلف اضلاعه، وهي المعيشة الضنك التي قال الله تعالى: فإن له معيشة ضنكا ونحشره يوم القيامة اعمى سورة طه آية 124"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فيأتي).
(٢) في [هـ]: (فيأتي).
(٣) في [ص]: (شماله).
(٤) في [هـ]: (ويأتي).
(٥) في [ص]: ما بين القوسين ساقط.
(٦) في [هـ]: (ويأتي).
(٧) في [أ]: (وعن)، (الواو) سقطت من: [ص].
(٨) في [ص، ز]: (تسألون).
(٩) سقط من: [ص، ز].
(١٠) في [أ، ب]: (فيقولون).
(١١) سقط من: [ص].
(١٢) في [ص]: (حبت).
(١٣) في [ص]: زيادة (تعالى).
(١٤) في [ص، ز]: (فيقال).
(١٥) في [هـ]: (النار).
(١٦) في [ص]: (منها)، والمراد: لو أطعت اللَّه.
(١٧) في [ص]: (يختلف).
(١٨) سقط من: [ص].
(١٩) حسن؛ محمد بن عمر صدوق.
محمد راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ کافر تھا تو اس کے سر کی جانب سے آیا جائے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں پایا جائے گا، پھر اس کے دائیں جانب سے آیا جائے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں پایا جائے گا، پھر اس کے بائیں جانب سے آیا جائے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں پایا جائے گا، پھر اس کے پاؤں کی جانب سے آیا جائے گا تو اس کے لیے کچھ نہیں پایا جائے گا، اس کو کہا جائے گا، بیٹھ جا، وہ خوف زدہ انداز میں بیٹھے گا، اس کو کہا جائے گا جو ہم پوچھیں اس کا جواب دے، وہ کہے گا تم مجھ سے کیا پوچھتے ہو؟ اس کو کہا جائے گا، یہ شخص جو تم میں تھا تو اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ اور اس کے متعلق کیا گواہی دیتا ہے؟ وہ پوچھے گا کونسا شخص؟ اس کو کہا جائے گا جو تمہارے درمیان تھا، وہ ان کے نام کی طرف رہنمائی نہیں پائے گا، اس کو کہا جائے گا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، تو وہ کہے گا مجھے نہیں معلوم میں نے لوگوں سے اس کے متعلق سنا تھا تو جس طرح انہوں نے کہا اسی طرح میں نے کہا، اس کو کہا جائے گا اسی پر تو زندہ تھا، اسی پر تو مرا اور اسی پر دوبارہ ان شاء اللہ اٹھایا جائے گا، پھر اس کے لیے جہنم کی جانب ایک دروازہ کھول دیا جائے گا اور اس کو کہا جائے گا یہ تیرا ٹھکانہ ہے جس کا اللہ نے تجھ سے وعدہ کیا تھا، اس کی حسرت اور ہلاکت میں اضافہ ہوجائے گا، پھر اس کے لیے ایک دروازہ جنت کی طرف کھولا جائے گا، اور اس کو کہا جائے گا یہ تیرا ٹھکانہ ہوتا (اگر نیک اعمال کرتا ایمان لاتا) تو اس کی حسرت اور ہلاکت میں اضافہ ہوجائے گا، پھر اس کی قبر کو اس پر تنگ کردیا جائے گا یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں مل جائیں گی، اور یہی اس کی تنگ زندگی ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: { فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا وَّ نَحْشُرُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اَعْمٰی } [طٰہٰ: 124] ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12436]
حدیث نمبر: 3279
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ السُّدِّيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ سُفْيَانَ يَرْفَعُهُ، قَالَ: ( (إِنَّ الْمَيِّتَ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نَعَالِهِمْ، إِذَا وَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ) )
سیّدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب لوگ میت کو دفن کے بعد واپس جاتے ہیں تو میت ان لوگوں کے جوتوں کی آواز سن رہا ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3279]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 3/ 378، والبزار: 873، وابن حبان: 3118، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9742 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9740»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 3/ 378
حدیث نمبر: 3118
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَيِّتَ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک میت لوگوں کے قدموں کی چاپ بھی سنتی ہے جب وہ لوگ واپس جاتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3118]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3113، 3118، 3119، 3122، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 109، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8682» «رقم طبعة با وزير 3108»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 188 - 189). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1419
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا سعيد بن عامر، حدثنا محمد بن عمرو بن عَلْقَمة، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرةَ، عن النبي ﷺ قال:"إِنَّ المَيِّتَ يَسمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِم إِذا وَلَّوْا مُدبِرِين، فإِن كان مؤمنًا كانت الصلاةُ عند رأسِه، وكان الصَّومُ عن يَمينِه، وكانت الزكاةُ عن يَسارِه، وكان فعلُ الخيرات من الصَّدقة والصَّلاة والصِّلة والمعروفِ والإحسانِ إلى الناس عند رِجلَيه، فيُؤتَى من قِبَلِ رأسِه، فتقول الصلاة: ما قِبَلي مَدخَلٌ، ويُؤتَى مِن عن يمينِه، فيقول الصوم: ما قِبلَي مَدخَل، ويُؤتَى مِن عن يساره، فتقول الزكاة: ما قِبَلي مَدخَل، ويُؤتَى مِن قبل رِجلَيه، فيقول فِعْلُ الخيرات من الصَّدقة والمعروف والصِّلة والإحسانِ إلى الناس: ما قِبَلي مَدخَل. فيقالُ له: اقعُدْ، فيَقعُد، وتُمثَّلُ له الشمسُ وقد دَنَتْ للغُروب، فيقال له: ما تقولُ في هذا الرَّجل الذي كان فيكم وما تَشهدُ به؟ فيقول: دَعُوني أُصلِّي، فيقولون: إنك ستَفعَل، ولكن أخبِرنا عمَّا نسألُك عنه، قال: وعمَّ تسأَلوني؟ فيقولون: أخبِرنا عمَّا نَسألُك عنه، فيقول: دَعُوني أُصلِّي، فيقولون: إنك ستَفعَل، ولكن أخبِرنا عمَّا نَسألُك عنه، قال: وعمَّ تسألوني؟ فيقولون: أخبِرنا ما تقولُ في هذا الرَّجل الذي كان فيكم، وما تَشهدُ به عليه؟ فيقول: أمحمدًا؟ أشهدُ أنه عبدُ الله، وأنه جاء بالحقِّ من عند الله، فيقالُ له: على ذلك حَيِيتَ، وعلى ذلك مِتَّ، وعلى ذلك تُبعَثُ إن شاء الله، ثم يُفتَح له بابٌ من قِبَل النار، فيُقال له: انظُرْ إلى منزلِكَ وإلى ما أعَدَّ الله لكَ لو عَصَيْتَ، فيزدادُ غِبْطةً وسرورًا، ثم يُفتَحُ له بابٌ من قِبَل الجنة، فيقال له: انظُرْ إلى منزلِكَ، وإلى ما أعَدَّ الله لك، فيزدادُ غِبْطةً وسرورًا، وذلك قولُ الله ﵎: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ﴾ [إبراهيم: 27] ". قال: وقال أبو الحَكَم، عن أبي هريرة (1) :"فيُقالُ: له ارقُدْ رِقْدةَ العَروس الذي لا يُوقِظُه إلا أَعزُّ أهلِه إليه، أو أَحبُّ أهلِه إليه". ثم رَجَعَ إلى حديث أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، قال:"وإن كان كافرًا أُتِي مِن قِبَل رأسِه، فلا يُوجدُ شيءٌ، ويُؤتَى عن يَمينِه، فلا يُوجدُ شيءٌ، ثم يُؤتَى عن يَسارِه، فلا يُوجدُ شيءٌ، ثم يُؤتَى مِن قِبل رِجلَيه، فلا يُوجدُ شيءٌ، فيقالُ له: اقعُدْ، فيَقعُدُ خائفًا مَرعوبًا، فيقال له: ما تقول في هذا الرَّجل الذي كان فيكم، وماذا تَشهدُ به عليه؟ فيقول: أَيُّ رجل؟ فيقولون: الرَّجل الذي كان فيكم، قال: فلا يَهتدِي له، قال: فيقولون: محمدٌ، فيقول: سمعتُ الناسَ قالوا فقلتُ كما قالوا، فيقولون: على ذلك حَيِيتَ، وعلى ذلك مِتَّ، وعلى ذلك تُبعَثُ إن شاء الله، ثم يُفتَح له بابٌ من قِبَل الجنة، فيقال له: انظُرْ إلى مَنزِلِك، وإلى ما أعدَّ الله لك لو كنتَ أطعتَه، فيزدادُ حسرةً وثُبورًا، قال: ثم يُضيَّقُ عليه قبرُه حتى تختلفَ أضلاعُه، قال: وذلك قولُه ﵎: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾ [طه: 124] " (2) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میت ان کے جوتوں کی چاپ سنتی ہے جب وہ پیٹھ پھیر کر واپس جا رہے ہوتے ہیں۔ پھر اگر وہ مومن ہو تو نماز اس کے سر کے پاس، روزہ اس کے دائیں جانب، زکوٰۃ اس کے بائیں جانب اور خیرات، نماز، صلہ رحمی، نیکی اور لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک جیسے نیک اعمال اس کے قدموں کے پاس ہوتے ہیں۔ جب اس کے سر کی جانب سے فرشتے آتے ہیں تو نماز کہتی ہے: میری طرف سے داخلے کا راستہ نہیں ہے، پھر اس کے دائیں جانب سے آتے ہیں تو روزہ کہتا ہے: میری طرف سے داخلے کا راستہ نہیں ہے، پھر بائیں جانب سے آتے ہیں تو زکوٰۃ کہتی ہے: میری طرف سے داخلے کا راستہ نہیں ہے، پھر قدموں کی طرف سے آتے ہیں تو نیک اعمال کہتے ہیں: میری طرف سے داخلے کا راستہ نہیں ہے۔ پھر اسے کہا جاتا ہے: بیٹھ جاؤ، تو وہ بیٹھ جاتا ہے، اس کے سامنے سورج کو اس طرح تمثیل دی جاتی ہے جیسے وہ غروب ہونے کے قریب ہو۔ اسے کہا جاتا ہے: تمہارا اس آدمی (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں کیا خیال ہے جو تم میں مبعوث ہوئے تھے اور تم ان کے بارے میں کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: مجھے چھوڑ دو کہ میں نماز پڑھ لوں۔ وہ کہتے ہیں: تم عنقریب پڑھ لو گے لیکن ہمیں اس کے بارے میں بتاؤ جس کے متعلق ہم سوال کر رہے ہیں۔ وہ پوچھتا ہے: تم کس بارے میں سوال کر رہے ہو؟ وہ کہتے ہیں: ہمیں اس کے بارے میں بتاؤ جس کے متعلق ہم سوال کر رہے ہیں۔ وہ کہتا ہے: مجھے چھوڑ دو کہ میں نماز پڑھ لوں۔ وہ کہتے ہیں: تم عنقریب پڑھ لو گے لیکن ہمیں اس کے بارے میں بتاؤ جس کے متعلق ہم سوال کر رہے ہیں۔ وہ پوچھتا ہے: تم کس بارے میں سوال کر رہے ہو؟ وہ کہتے ہیں: ہمیں اس شخص کے بارے میں بتاؤ جو تم میں تھے، تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو اور کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: کیا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں؟ میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے ہیں اور وہ اللہ کے پاس سے حق لے کر آئے ہیں۔ اسے کہا جاتا ہے: اسی پر تم زندہ رہے، اسی پر تمہیں موت آئی اور اسی پر تم ان شاء اللہ دوبارہ اٹھائے جاؤ گے۔ پھر اس کے لیے جہنم کی طرف سے ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: اپنے اس ٹھکانے کو دیکھ لو اور اس چیز کو دیکھو جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کر رکھی تھی اگر تم نافرمانی کرتے، تو اس سے اس کی خوشی اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے لیے جنت کی طرف سے ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: اپنے اصل ٹھکانے کو دیکھو اور اس چیز کو دیکھو جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کر رکھی ہے، تو اس سے اس کی خوشی اور سرور مزید بڑھ جاتا ہے۔ اور یہی اللہ عزوجل کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ﴾ [إبراهيم: 27] ۔ راوی کہتے ہیں: ابوالحکم نے ابوہریرہ سے روایت کرتے ہوئے یہ بھی ذکر کیا کہ اسے کہا جاتا ہے: ”ایسے سو جاؤ جیسے وہ دلہن سوتی ہے جسے اس کے گھر والوں میں سے وہی جگاتا ہے جو اسے سب سے زیادہ عزیز ہوتا ہے۔“ پھر ابوسلمہ کی ابوہریرہ سے روایت کی طرف رجوع کرتے ہوئے فرمایا: ”اور اگر وہ کافر ہو تو اس کے سر کی طرف سے آیا جاتا ہے مگر وہاں کچھ نہیں ملتا، پھر دائیں، بائیں اور قدموں کی طرف سے آیا جاتا ہے مگر وہاں کچھ نہیں ملتا۔ اسے کہا جاتا ہے: بیٹھ جاؤ، تو وہ خوفزدہ اور سہما ہوا بیٹھتا ہے۔ اس سے پوچھا جاتا ہے: تم اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جو تم میں تھے اور ان کے بارے میں کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: کون سا شخص؟ وہ کہتے ہیں: وہ شخص جو تم میں تھے، مگر وہ انہیں پہچان نہیں پاتا۔ پھر وہ کہتے ہیں: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )، تو وہ کہتا ہے: میں نے لوگوں کو کچھ کہتے سنا تھا تو میں نے بھی ویسا ہی کہہ دیا۔ اسے کہا جاتا ہے: اسی پر تم زندہ رہے، اسی پر تمہیں موت آئی اور اسی پر تم ان شاء اللہ دوبارہ اٹھائے جاؤ گے۔ پھر اس کے لیے جنت کی طرف سے ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: اپنے اس ٹھکانے کو دیکھو جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کیا تھا اگر تم اس کی اطاعت کرتے، تو اس سے اس کی حسرت اور ہلاکت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کی قبر کو اس پر اتنا تنگ کر دیا جاتا ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں۔ اور یہی اللہ عزوجل کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾ [طه: 124] ۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1419]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1419] [ترقيم الشركة 1407]
حدیث نمبر: 4279
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَيِّتَ لَيَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ إِذَا وَلَّوْا عَنْهُ - يَعْنِي مُدْبِرِينَ -".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میت لوگوں کے جوتوں کی آہٹ بھی سنتی ہے، جب وہ لوگ اسے چھوڑ کر واپس جا رہے ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4279]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4279]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (873)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔