🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب اسْتِحْبَابِ التَّرْتِيلِ فِي الْقِرَاءَةِ
باب: قرآت میں ترتیل کے مستحب ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1469 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 1469، 1470، 1471
مسند الشهاب: 1194
الفتح الربانی: 8359
المستدرک علی الصحیحین: 2120، 2122
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4952
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1469
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ بِمَعْنَاهُ، أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَقَالَ يَزِيدُ: عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، وَقَالَ قُتَيْبَةُ: هُوَ فِي كِتَابِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ".
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قرآن خوش الحانی سے نہ پڑھے، وہ ہم میں سے نہیں ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1469]
ابو الولید طیالسی کی سند سے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور یزید (راوی) کی سند میں سعید بن ابی سعید رحمہ اللہ کی روایت ہے اور قتیبہ نے بھی یہی کہا کہ میری کتاب میں سعید بن ابی سعید ہے، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1469]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف:3905، 18690)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/172، 175، 179)، سنن الدارمی/فضائل القرآن 34 (3531) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: امام خطابی نے اس کے تین معانی بیان کئے ہیں: ایک یہی ترتیل اور حسن آواز، دوسرے: قرآن کے ذریعہ دیگر کتب سے استغناء (دیکھئے نمبر: ۱۴۷۲)، تیسرے: عربوں میں رائج سواری پر حدی خوانی کے بدلے قرآن کی تلاوت۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
أخرجه الحميدي (76 وسنده حسن، 77) وانظر الحديث الآتي (1470)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1470
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ عَمْرٍو، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِثْلَهُ.
اس سند سے بھی سعد رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل حدیث مرفوعاً مروی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1470]
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اور ”مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی“ بیان کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1470]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف:3905، 18690) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
أخرجه الحميدي (76 وسنده حسن، 77) وللحديث طرق كثيرة جدًا وھو من الأحاديث المتواترة

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1471
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ، يَقُولُ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ: مَرَّ بِنَا أَبُو لُبَابَةَ فَاتَّبَعْنَاهُ حَتَّى دَخَلَ بَيْتَهُ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَإِذَا رَجُلٌ رَثُّ الْبَيْتِ رَثُّ الْهَيْئَةِ، فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ"، قَالَ: فَقُلْتُ لِابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، أَرَأَيْتَ إِذَا لَمْ يَكُنْ حَسَنَ الصَّوْتِ؟ قَالَ: يُحَسِّنُهُ مَا اسْتَطَاعَ.
عبیداللہ بن ابی یزید کہتے ہیں ہمارے پاس سے ابولبابہ رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا تو ہم ان کے پیچھے ہو لیے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر کے اندر داخل ہو گئے تو ہم بھی داخل ہو گئے تو دیکھا کہ ایک شخص بیٹھا ہوا ہے۔ بوسیدہ سا گھر ہے اور وہ بھی خستہ حال ہے، میں نے سنا: وہ کہہ رہا تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا ہے: ”جو قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔ عبدالجبار کہتے ہیں: میں نے ابن ابی ملیکہ سے کہا: اے ابو محمد! اگر کسی کی آواز اچھی نہ ہو تو کیا کرے؟ انہوں نے جواب دیا: جہاں تک ہو سکے اسے اچھی بنائے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1471]
عبیداللہ بن ابی یزید نے بیان کیا کہ سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، ہم ان کے پیچھے ہو لیے، حتیٰ کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہو گئے تو ہم بھی اندر گئے۔ ہم نے دیکھا کہ بڑا ہی پرانا گھر اور ان کی اپنی حالت بھی ازحد سادہ سی تھی۔ میں نے ان سے سنا، وہ کہتے تھے: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو شخص قرآن کریم کو خوش الحانی سے نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔““ (راوی حدیث عبدالجبار نے) کہا: ”میں نے ابن ابی ملیکہ سے کہا: اگر وہ خوش آواز نہ ہو تو؟ انہوں نے کہا: جہاں تک ممکن ہو آواز کو عمدہ بنائے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1471]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف:3905) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
وله شواھد عند البخاري (7527) وغيره

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1194
1194 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ السُّكَّرِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغْدَادِيُّ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ» ، قَالَ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ وَكِيعٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ أَيْضًا وَكِيعٌ، نَا سَعِيدُ بْنُ حَسَّانَ الْمَخْزُومِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ»
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“
ابوالحسن علی بن عبدالعزیز کہتے ہیں: اس حدیث کو وکیع نے عبدالرحمن بن ابی بکر سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے عبداللہ بن سائب سے، انہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، اور وکیع نے اسے سعید بن حسان مخزومی سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے، انہوں نے عبیداللہ بن ابی نہیک سے، انہوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھا وہ ہم میں سے نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1194]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 1469، 1470، أحمد: 1/ 172، دارمي: 3488، فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 109»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8359
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ قَالَ وَكِيعٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَعْنِي يَسْتَغْنِي بِهِ
۔ سیدناسعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو قرآن پاک گا کر نہیں پڑھتا، وہ ہم سے نہیں ہے۔ وکیع راوی نے اس کا یہ معنی بیان کیا: وہ اس کے ذریعے لوگوں سے مستغنی ہو جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8359]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 1470، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1549 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1549»
وضاحت: فوائد: … مخفی صدقہ افضل ہے، کیونکہ اس میں ریاکاری کا شبہ نہیں ہوتا، اگر ریاکاری کا شبہ نہ ہو اور کسی کو نصیحت کرنا مقصود ہو تو اعلانیہ صدقہ بھی درست ہے، یہی حکم تلاوت ِ قرآنِ مجید کا ہے،

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه ابوداود: 1470
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2120
أخبرَناه أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا يحيى بن يحيى؛ قالا: أخبرنا وكيعٌ، حدثنا سعيد بن حسان المخزومي، عن ابن أبي مُلَيكة، عن عُبيد الله بن أبي نَهيكٍ، عن سعد، قال: قال رسول الله ﷺ:"ليس مِنّا مَن لم يَتغَنَّ بالقرآنِ" (1) . قد اتفقت روايةُ عمرو بن دينار، وابن جُرَيج، وسعيد بن حسان: عن ابن أبي مُلَيكة، عن عبيد الله بن أبي نَهيكٍ. وقد خالفَهُما الليثُ بن سعد، فقال: عن عَبد الله بن أبي مُلَيكة عن عَبْد الله (2) بن أبي نَهيكٍ:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں جو قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھے۔“
اس روایت پر عمرو بن دینار، ابن جریج اور سعید بن حسان کا اتفاق ہے کہ یہ عبید اللہ بن ابی نہیک سے مروی ہے، البتہ لیث بن سعد نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے اسے عبداللہ بن ابی نہیک سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2120]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،كسابقيه. يحيى بن يحيى: هو النَّيسابوري. وهو في "مسند أحمد" 3/ (1476).» [ترقيم الرساله 2120]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2122
حدَّثَناه محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثنا سليمان بن داود المَهْرِي وأحمد بن عمرو بن السَّرْح، قالا: حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرنا عمرو بن الحارث، عن ابن أبي مُلَيكة: أنه حدثه عن ناسٍ دَخَلُوا على سعد بن أبي وقّاص، فسألوه عن القرآن، فقال سعد: أمَا إني سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"ليس مِنّا من لم يَتغَنَّ بالقرآن" (1) . فهذه الرواية تدلُّ على أنَّ ابن أبي مُلَيكة لم يسمعه من راوٍ واحدٍ، إنما سمعه مِن رُواةٍ لسعدٍ. وقد تَرَك عبيدُ الله بن الأخنس وعِسْلُ بن سفيان الطريقَ عن ابن أبي مُلَيكة، وأَتيا به فيه بإسنادَين شاذّين. أما حديث عُبيد الله بن الأخنس:
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ان لوگوں سے بیان کیا جو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے قرآن کے متعلق سوال کیا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ ہم میں سے نہیں جو قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھے۔“
یہ روایت اس بات کی دلیل ہے کہ ابن ابی ملیکہ نے اسے صرف ایک راوی سے نہیں سنا بلکہ سیدنا سعد کے کئی شاگردوں سے سنا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2122]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وإبهام هؤلاء الذي دخلوا على سعد لا يضر، لأنه عُرف منهم عُبيد الله بن أبي نَهيك، وهو ثقة، وثقه النسائي والعجلي وابن حبان.» [ترقيم الرساله 2122] [ترقيم الشركة 2103]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4952
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا (عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ) عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ: " أَتَيْتُهُ فَسَأَلَنِي: مَنْ أَنْتَ؟ فَأَخْبَرْتُهُ عَنْ نَسَبِي فَقَالَ سَعْدٌ: تُجَّارٌ كَسَبَةٌ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ ".
قَالَ سُفْيَانُ: يَعْنِي يَتَغَنَّى بِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ مُخْتَصَرًا عَلَى الْمَرْفُوعِ مِنْهُ دُونَ بَاقِيهِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : أَبَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ وَعَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ قَالَا: ثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، سَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ سُلَيْمَانَ يَقُولُ: سَمِعْتُ الشَّافِعِيُّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَسْتَغْنِي بِهِ؟ فَقَالَ: لَا، لَيْسَ هَذَا مَعْنَاهُ، مَعْنَاهُ تَقْرَؤُونَهُ حَدْرًا وَتَحْزِينًا.
وَسَتَأْتِي لَهُ شَوَاهِدُ فِي كِتَابِ التَّفْسِيرِ.
عبید اللہ بن ابی نہیک بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھ سے دریافت فرمایا کہ تم کون ہو؟ میں نے انہیں اپنا نسب بتایا تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ لوگ تو تاجر اور کسبِ حلال کرنے والے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو قرآن کو خوش الحانی کے ساتھ نہیں پڑھتا۔““ امام سفیان فرماتے ہیں کہ اس سے مراد قرآن کے ساتھ نغمگی اختیار کرنا ہے۔ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ امام ابوداؤد نے اسے اپنی سنن میں ابن ابی ملیکہ کے طریق سے روایت کیا ہے، مگر انہوں نے اسے صرف مرفوع حدیث تک ہی مختصر رکھا ہے اور بقیہ قصہ ذکر نہیں کیا۔ نیز اسے امام حاکم ابو عبداللہ الحافظ نے بھی اپنی سند سے امام حمیدی کے واسطے سے مذکورہ بالا طریقے پر روایت کیا ہے۔ اسی طرح امام شافعی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو قرآن کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا“ ذکر کیا تو ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ کیا اس کا معنی قرآن کے ذریعے (دنیا سے) بے نیازی اختیار کرنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے بلکہ اس کا معنی یہ ہے کہ تم قرآن کو روانی اور رقت آمیز آواز (غمگین لہجے) کے ساتھ پڑھو۔ واضح رہے کہ اس حدیث کے شواہد عنقریب کتاب التفسیر میں آئیں گے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الشهادات ومن تجوز شهادته ومن لا تجوز/حدیث: 4952]
تخریج الحدیث: «عبيد الله (عبد الله) بن أبي نهيك المخزومي: وثقه النسائي، من الثالثة (التقريب ص327)؛ وبقية رجاله أئمة»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1469، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1337، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1552، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3488، وأخرجه فتح الباري برقم: 4736، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 970»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں