🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب فِي حُقُوقِ الْمَالِ
باب: مال کے حقوق کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1664 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن ابوداود: 1664
مشکوۃ المصابیح: 1781
المستدرک علی الصحیحین: 1503، 3320
السنن الكبرى للبيهقي: 7235
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2499
فضائل صحابہ: 560
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1664
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْمُحَارِبِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا غَيْلَانُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ سورة التوبة آية 34، قَالَ: كَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ، فَانْطَلَقَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّهُ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَفْرِضْ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ لِتَكُونَ لِمَنْ بَعْدَكُمْ"، فَكَبَّرَ عُمَرُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ:" أَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ مَا يَكْنِزُ الْمَرْءُ: الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب آیت کریمہ «والذين يكنزون الذهب والفضة» نازل ہوئی تو مسلمانوں پر بہت گراں گزری تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہاری اس مشکل کو میں رفع کرتا ہوں، چنانچہ وہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) گئے اور عرض کیا: اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت گراں گزری ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے زکاۃ صرف اس لیے فرض کی ہے کہ تمہارے باقی مال پاک ہو جائیں (جس مال کی زکاۃ نکل جائے وہ کنز نہیں ہے) اور اللہ نے میراث کو اسی لیے مقرر کیا تاکہ بعد والوں کو ملے“، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا میں تم کو اس کی خبر نہ دوں جو مسلمان کا سب سے بہتر خزانہ ہے؟ وہ نیک عورت ہے کہ جب مرد اس کی طرف دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے اور جب وہ حکم دے تو اسے مانے اور جب وہ اس سے غائب ہو تو اس کی حفاظت کرے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1664]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ جب یہ آیت کریمہ ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ [سورة التوبة: 34] نازل ہوئی تو اس سے مسلمانوں کو بہت گرانی ہوئی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں تمہاری مشکل دور کرتا ہوں“، چنانچہ وہ گئے اور انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے نبی! آپ کے اصحاب کو یہ آیت بہت بھاری محسوس ہو رہی ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ فرض ہی اس لیے کی ہے کہ اس سے تمہارا بقیہ مال پاک ہو جائے۔ اور وراثت اس لیے فرض فرمائی ہے کہ تمہارے بعد والوں کو ملے۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا میں تجھے خبر نہ دوں کہ وہ کیا بہترین چیز ہے جو انسان خزانہ بناتا ہے؟“ فرمایا: ”وہ نیک صالحہ بیوی ہے، جب اس کی طرف دیکھے تو اسے خوش کر دے، اسے کوئی بات کہے تو مان لے اور جب وہ غائب ہو تو اس (کے گھر، مال اور اپنی عفت) کی حفاظت کرے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1664]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:6383) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی جعفر، مجاہد سے روایت میں ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
غيلان :سمعه من عثمان بن عمير أبي اليقظان عن جعفر بن إياس به (رواه البيھقي 83/4)
وأبو اليقظان ضعيف مختلط مدلس
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 67

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1781
الْفَصْلُ الثَّانِي 1781 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ كَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ، فَانْطَلَقَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّهُ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ:"إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَفْرِضِ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ  ، وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ وَذَكَرَ كَلِمَةً لِتَكُونَ لِمَنْ بَعْدَكُمْ، فَقَالَ: فَكَبَّرَ عُمَرُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ:"أَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ مَا يَكْنِزُ الْمَرْءُ الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ  ، إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ، وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ، وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، جب یہ آیت: ﴿جو لوگ سونا چاندی ذخیرہ کرتے ہیں،،،،،،﴾ [سورة التوبة: 34] نازل ہوئی تو یہ مسلمانوں پر بہت گراں گزری، تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہاری اس مشکل کو حل کرتا ہوں، وہ گئے اور عرض کیا، اللہ کے نبی! یہ آیت آپ کے صحابہ پر بہت گراں گزری ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے زکوۃ اس لیے فرض کی ہے تاکہ وہ تمہارے باقی اموال کو پاک کر دے، اور اس نے وراثت کو اس لیے فرض کیا۔“ راوی کہتے ہیں: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک کلمہ ذکر کیا: ”تاکہ وہ تمہارے بعد والوں کے لیے ہو جائے۔“ راوی بیان کرتے ہیں، عمر رضی اللہ عنہ نے (خوشی کے ساتھ) نعرہ تکبیر بلند کیا، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں فرمایا: ”کیا میں تمہیں آدمی کے بہترین خزانے کے متعلق نہ بتاؤں؟ وہ صالحہ بیوی ہے، جب وہ اس کی طرف دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے، جب وہ اسے حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے اور جب وہ اس کے پاس نہ ہو تو وہ اس (کے تمام حقوق) کی حفاظت کرے۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1781]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1664)
٭ غيلان بن جامع: رواه عن عثمان بن عمير أبي اليقظان عن جعفر بن إياس عن مجاھد عن ابن عباس به (البيھقي 83/4) وأبو اليقظان ضعيف مدلس فالعلة مدمرة.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1503
أخبرنا أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارمي، حدثنا علي بن عبد الله بن المَدِيني، حدثنا يحيى بن يَعلَى المُحارِبي، حدثنا أبي، حدثنا غَيْلان بن جامع، عن جعفر بن إياس، عن مجاهد، عن ابن عباسٍ، قال: لما نزلت هذه الآية: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ [التوبة: 34] كَبُر ذلك على المسلمين، فقال عمر: أنا أُفرِّجُ عنكم، فانطَلَقَ فقال: يا نبيَّ الله، إنه كَبُر على أصحابك هذه الآية، فقال:"إنَّ الله لم يَفرِضِ الزكاةَ إلَّا ليُطيِّبَ ما بقيَ من أموالكم، وإنَّما فَرَضَ المواريثَ - وذكر كلمة - لتكون لمن بَعدَكم" قال: فكبَّر عمر، ثم قال رسولُ الله ﷺ:"ألا أُخبِرُكَ بخيرِ ما يُكنَزُ: المرأةُ الصَّالحة؛ إذا نَظَرَ إليها سَرَّتْه، وإذا أَمرَها أطاعَتْه، وإذا غاب عنها حَفِظَتْه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. حدثنا الحاكم أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في صَفَر سنة ستٍّ وتسعين وثلاث مئة:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ ”اور وہ لوگ جو سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں“ [سورة التوبة: 34] تو یہ مسلمانوں پر بہت شاق گزری، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہاری یہ پریشانی دور کر دیتا ہوں“، چنانچہ وہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت گراں گزری ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کو صرف اس لیے فرض کیا ہے تاکہ تمہارے بقیہ مال کو پاکیزہ کر دے، اور اللہ نے وراثت کے حصے بھی اسی لیے مقرر فرمائے ہیں تاکہ وہ تمہارے بعد آنے والوں کے لیے (مال کا ذریعہ) بن جائیں۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (خوشی سے) اللہ اکبر کہا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ بہترین چیز نہ بتاؤں جسے انسان خزانہ بنا کر رکھتا ہے؟ وہ نیک سیرت عورت ہے؛ کہ جب شوہر اس کی طرف دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے، جب وہ اسے کوئی حکم دے تو وہ اس کی فرمانبرداری کرے، اور جب وہ اس سے غائب (سفر یا کام پر) ہو تو وہ اس کے پیچھے (اپنے نفس اور شوہر کے مال کی) حفاظت کرے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1503]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه، فإنَّ بين غيلان وجعفرٍ عثمان أبا اليقظان، كما سيأتي عند المصنف برقم (3320)، وهو ضعيف. يعلى المحاربي: هو ابن الحارث بن حرب.» [ترقيم الرساله 1503] [ترقيم الشركة 1492]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3320
أخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهْري، حدثنا يحيى بن يعلى بن الحارث المُحارِبي، حدثنا أَبي، حدثنا غَيْلان بن جامع، عن عثمان أبي اليَقْظان الخُزاعي (2) ، عن جعفر بن إياس، عن مجاهد، عن ابن عبَّاس قال: لما نزلت: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ [التوبة: 34] ، كَبُرَ ذلك على المسلمين وقالوا: ما يستطيع أحدُنا أن يتركَ مالًا لولده يبقى بعدَه، فقال عمر: أنا أُفرِّجُ عنكم، قال: فانطَلَقوا وانطلقَ عمرُ واتَّبعه ثوبانُ، فأَتَوْا رسولَ الله ﷺ فقال عمر: يا نبيَّ الله، قد كَبُرَ على أصحابك هذه الآيةُ، فقال نبي الله ﷺ:"إنَّ الله لم يَفرِضِ الزكاةَ إلَّا ليُطيِّبَ بها ما بقيَ من أموالكم، وإنما فَرَضَ المواريثَ في أموالٍ تبقى بعدَكم"، قال: فكَبَّر عمرُ، ثم قال له النبي ﷺ:"ألا أخبِرُك بخير ما يَكنِزُه المَرْءُ؟ المرأةُ الصالحة: إذا نَظَرَ إليها سَرَّتْه، وإذا أمرَها أطاعَتْه، وإذا غاب عنها حَفِظَتْه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3281 - عثمان لا أعرفه والخبر عجيب
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ ”اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے“ [سورة التوبة: 34] ، تو یہ مسلمانوں پر بہت گراں گزری اور انہوں نے کہا: ”ہم میں سے کوئی بھی اس بات کی طاقت نہیں رکھتا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے ایسا مال چھوڑے جو اس کے بعد باقی رہے (یعنی جمع شدہ مال پر عذاب کی وعید سے وہ پریشان ہو گئے)“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہاری یہ پریشانی دور کرتا ہوں“، راوی کہتے ہیں: وہ سب چلے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بھی ہو لیے، پس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت شاق گزری ہے، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ نے زکوٰۃ صرف اس لیے فرض کی ہے تاکہ وہ تمہارے بقیہ مال کو پاک کر دے، اور اس نے وراثت کے احکام صرف ان مالوں کے لیے فرض کیے ہیں جو تمہارے بعد باقی رہ جائیں“، راوی کہتے ہیں: اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (خوشی سے) اللہ اکبر کہا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس بہترین چیز کی خبر نہ دوں جسے انسان بطور خزانہ (اپنے پاس) رکھتا ہے؟ وہ نیک بیوی ہے: جب شوہر اسے دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے، جب وہ اسے کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے، اور جب وہ اس سے غائب ہو تو وہ اس (کی عزت و مال) کی حفاظت کرے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3320]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف بمرَّة، عثمان أبو اليقظان» [ترقيم الرساله 3320] [ترقيم الشركة 3300] [ترقيم العلميه 3281]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف بمرَّة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7235
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ، بِبَغْدَادَ أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللهِ التَّرْقُفِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ الْحَارِثِ، ثنا أَبِي، ثنا غَيْلَانُ يَعْنِي ابْنَ جَامِعٍ، عَنْ عُثْمَانَ أَبِي الْيَقْظَانِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: {وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ} [التوبة: ٣٤] كَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ وَقَالُوا مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ مِنَّا يَدَعُ لِوَلَدِهِ مَالًا يَبْقَى بَعْدَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ، قَالُوا: فَانْطَلَقَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَاتَّبَعَهُ ثَوْبَانُ فَأَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ إِنَّهَ قَدْ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَفْرِضِ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ بِهَا مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ فِي أَمْوَالٍ تَبْقَى بَعْدَكُمْ" قَالَ: فَكَبَّرَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ مَا يَكْنِزُ الْمَرْءُ؟ الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ [سورة التوبة: 34] ”جو لوگ سونے اور چاندی کو جمع کرتے ہیں“ تو یہ آیت مسلمانوں پر گراں گزری۔ انہوں نے کہا: ہم میں سے کوئی بھی طاقت نہیں رکھتا کہ وہ اپنے بچے کے لیے کوئی مال چھوڑے جو اس کے بعد باقی رہے، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس پریشانی کو حل کرتا ہوں، تو عمر رضی اللہ عنہ اور ثوبان رضی اللہ عنہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت گراں گزری ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ صرف اس لیے فرض کی ہے کہ تمہارے مالوں کو پاک کر دے جو مال باقی بچ رہے اور بیشک اس نے تمہارے باقی رہنے والے اموال میں وراثت مقرر کر دی ہے“، تو عمر رضی اللہ عنہ نے تکبیر بلند کی، پھر (نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بہتر خزانے کی خبر نہ دوں جو انسان جمع کرتا ہے؟ وہ نیک بیوی ہے، جسے تو دیکھے تو خوش ہو جائے، اسے حکم دے تو وہ فرماں برداری کرے اور جب وہ غائب ہو تو وہ عورت اس کے مال و عزت کی حفاظت کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7235]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه أبو داؤد»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2499
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا غَيْلَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ... قَالَ: كَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ فَقَالُوا: مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ مِنَّا أَنْ يَتْرُكَ لِوَلَدِهِ مَالًا يَبْقَى بَعْدَهُ، فَقَالَ عُمَرُ : أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ، فَانْطَلَقُوا وَانْطَلَقَ عُمَرُ وَاتَّبَعَهُ ثَوْبَانُ ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنَّهُ قَدْ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللهَ لَمْ يَفْرِضِ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ، وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ فِي الْأَمْوَالِ لِتَبْقَى لِمَنْ بَعْدَكُمْ، قَالَ: فَكَبَّرَ عُمَرُ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَلَا أُخْبِرُكَ بِمَا يَكْنِزُ الْمَرْءُ؟ الْمَرْأَةَ الصَّالِحَةَ ؛ إِذَا نَظَرَ إِلَيْهَا سَرَّتْهُ، وَإِذَا أَمَرَهَا أَطَاعَتْهُ، وَإِذَا غَابَ عَنْهَا حَفِظَتْهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت مبارکہ ﴿الَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ نازل ہوئی تو مسلمانوں پر یہ بات نہایت گراں گزری اور انہوں نے (تشویش سے) کہا: ”ہم میں سے اب کوئی اس بات کی استطاعت نہیں رکھتا کہ اپنے پیچھے اپنی اولاد کے لیے ایسا مال چھوڑ جائے جو باقی رہے“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہاری یہ مشکل حل کرتا ہوں“، چنانچہ وہ روانہ ہوئے اور ان کے ساتھ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بھی پیچھے پیچھے چل پڑے یہاں تک کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت شاق گزری ہے“، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کو صرف اس لیے فرض کیا ہے تاکہ وہ تمہارے بقیہ اموال کو پاکیزہ بنا دے، اور اس نے اموال میں وراثت کے احکام تو مقرر ہی اس لیے کیے ہیں تاکہ وہ تمہارے بعد والوں کے پاس (بطورِ ترکہ) باقی رہیں“، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (خوشی سے) تکبیر کہی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ بہترین چیز نہ بتاؤں جسے انسان اپنے پاس ذخیرہ کرتا ہے؟ وہ نیک سیرت عورت ہے کہ جب شوہر اس کی طرف دیکھے تو وہ اسے خوش کر دے، جب وہ اسے کسی بات کا حکم دے تو وہ اس کی فرمانبرداری کرے اور جب وہ اس سے غائب (سفر یا گھر سے باہر) ہو تو وہ (اپنے نفس اور شوہر کے مال کی) حفاظت کرے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2499]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11040، 11041، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3106/1، 5717/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2494»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 560
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، قَالَ: نَا أَبِي، نَا غَيْلَانُ بْنُ جَامِعٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ كَبُرَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَقَالُوا: مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ أَنْ يَدَعَ مَالًا لِوَلَدِهِ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: أَنَا أُفَرِّجُ عَنْكُمْ، فَانْطَلَقَ عُمَرُ ، وَاتَّبَعَهُ ثَوْبَانُ ، فَأَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّهُ قَدْ كَبُرَ عَلَى أَصْحَابِكَ هَذِهِ الْآيَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَفْرِضِ الزَّكَاةَ إِلَّا لِيُطَيِّبَ مَا بَقِيَ مِنْ أَمْوَالِكُمْ، وَإِنَّمَا فَرَضَ الْمَوَارِيثَ لِأَمْوَالٍ تَبْقَى بَعْدَكُمْ"، قَالَ: فَكَبَّرَ عُمَرُ وَكَبَّرَ الْمُسْلِمُونَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب یہ آیت ﴿وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ﴾ ”اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کر کے رکھتے ہیں“ نازل ہوئی تو یہ مسلمانوں پر بہت شاق گزری، اور انہوں نے کہا: ”اب کوئی شخص اپنی اولاد کے لیے مال چھوڑنے کی سکت نہیں رکھتا۔“ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہاری یہ پریشانی دور کرتا ہوں۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے اور سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے چل دیے، یہاں تک کہ وہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! آپ کے صحابہ پر یہ آیت بہت گراں گزری ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے زکوۃ کو صرف اس لیے فرض کیا ہے تاکہ وہ تمہارے بقیہ اموال کو پاکیزہ بنا دے، اور اس نے وراثت کے احکام تو ان اموال کے لیے مقرر کیے ہیں جو تمہارے بعد پیچھے بچ جائیں گے۔“ راوی کہتے ہیں: (یہ سن کر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اللہ اکبر کہا اور مسلمانوں نے بھی اللہ اکبر کی صدا بلند کی۔ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 560]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جدا لاجل الكديمي. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11040، 11041، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3106/1، 5717/1»
«سنن ابي داؤد 126/2؛ السنن الكبريٰ للبيهقي 83/4؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم 408/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں