🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب فِي قَطْعِ النَّبَّاشِ
باب: کفن چور کے ہاتھ کاٹنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4409 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
سنن ابوداود: 4409، 4261
سنن ابن ماجہ: 3958
مشکوۃ المصابیح: 3609
المستدرک علی الصحیحین: 2698، 8510
الجامع الكامل: 6998
السنن الكبرى للبيهقي: 16799، 17238
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4409
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، عَنِ الْمُشَعَّثِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ، فَقَالَ: كَيْفَ أَنْتَ إِذَا أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْوَصِيفِ يَعْنِي الْقَبْرَ؟ قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، أَوْ مَا خَارَ لِي اللَّهُ وَرَسُولُهُ، قَالَ: عَلَيْكَ بِالصَّبْرِ، أَوْ قَالَ: تَصْبِرُ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ يُقْطَعُ النَّبَّاشُ: لِأَنَّهُ دَخَلَ عَلَى الْمَيِّتِ بَيْتَهُ.
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوذر!“ میں نے کہا: حاضر ہوں، اور حکم بجا لانے کے لیے تیار ہوں، اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا جب لوگوں کو موت پہنچے گی اور گھر یعنی قبر ایک خادم کے بدلہ میں خریدی جائیگی؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ معلوم ہے، یا جو اللہ اور اس کے رسول کو پسند ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر کو لازم پکڑنا“ یا فرمایا: ”اس دن صبر کرنا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: حماد بن ابی سلیمان کہتے ہیں: کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا کیونکہ وہ میت کے گھر میں گھسا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4409]
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: ”میں حاضر ہوں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مطیع و فرمانبردار ہوں!“ فرمایا: ”تیرا کیا حال ہوگا جب لوگوں کو موت آئے گی اور ان حالات میں گھر ایک غلام کے بدلے میں ملے گا؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد تھی: ”قبر۔“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں،“ یا کہا: ”جو اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم میرے لیے پسند فرما دیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر کرنا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حماد بن ابوسلیمان نے کہا: ”کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے، کیونکہ وہ میت کے گھر میں داخل ہوتا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4409]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (4261)، (تحفة الأشراف: 11947) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه ابن ماجه (3958 وسنده حسن) المشعث بن طريف حسن الحديث وثقه ابن حبان وقال صالح بن جزرة: ’’ومشعث جليل، لا يعرف في قضاة خراسان أجل منه‘‘ وانظر الحديث السابق (4261)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4261
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، عَنْ الْمُشَعَّثِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ فِيهِ: كَيْفَ أَنْتَ إِذَا أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْوَصِيفِ يَعْنِي الْقَبْرَ، قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، أَوْ قَالَ: مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ، قَالَ: عَلَيْكَ بِالصَّبْرِ، أَوْ قَالَ تَصْبِرُ، ثُمَّ قَالَ لِي: يَا أَبَا ذَرٍّ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: كَيْفَ أَنْتَ إِذَا رَأَيْتَ أَحْجَارَ الزَّيْتِ قَدْ غَرِقَتْ بِالدَّمِ، قُلْتُ: مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ، قَالَ: عَلَيْكَ بِمَنْ أَنْتَ مِنْهُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا آخُذُ سَيْفِي وَأَضَعُهُ عَلَى عَاتِقِي، قَالَ: شَارَكْتَ الْقَوْمَ إِذَنْ، قُلْتُ: فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: تَلْزَمُ بَيْتَكَ، قُلْتُ: فَإِنْ دُخِلَ عَلَيَّ بَيْتِي، قَالَ: فَإِنْ خَشِيتَ أَنْ يَبْهَرَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ فَأَلْقِ ثَوْبَكَ عَلَى وَجْهِكَ يَبُوءُ بِإِثْمِكَ وَإِثْمِهِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: لَمْ يَذْكُرِ الْمُشَعَّثَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ غَيْرَ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ.
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوذر!“ میں نے عرض کیا: تعمیل حکم کے لیے حاضر ہوں، اللہ کے رسول! پھر انہوں نے حدیث ذکر کی اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوذر! اس دن تمہارا کیا حال ہو گا؟ جب مدینہ میں اتنی موتیں ہوں گی کہ گھر یعنی قبر ایک غلام کے بدلہ میں ملے گا؟“ ۱؎ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کو خوب معلوم ہے، یا کہا: اللہ اور اس کے رسول میرے لیے ایسے موقع پر کیا پسند فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”صبر کو لازم پکڑنا“ یا فرمایا: ”صبر کرنا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ارشاد فرمائیں تعمیل حکم کے لیے حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہو گا جب تم احجار الزیت ۲؎ کو خون میں ڈوبا ہوا دیکھو گے“ میں نے عرض کیا: جو اللہ اور اس کے رسول میرے لیے پسند فرمائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس جگہ کو لازم پکڑنا جہاں کے تم ہو ۳؎“، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا میں اپنی تلوار لے کر اسے اپنے کندھے پر نہ رکھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو تم ان کے شریک بن جاؤ گے“ میں نے عرض کیا: پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر کو لازم پکڑنا“ میں نے عرض کیا: اگر کوئی میرے گھر میں گھس آئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تلواروں کی چمک تمہاری نگاہیں خیرہ کر دے گی تو تم اپنا کپڑا اپنے چہرے پر ڈال لینا (اور قتل ہو جانا) وہ تمہارا اور اپنا دونوں کا گناہ سمیٹ لے گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الفتن والملاحم /حدیث: 4261]
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے جواب میں کہا: ”میں حاضر ہوں اے اللہ کے رسول! حاضر ہوں۔“ اور حدیث بیان کی۔ اس میں ہے: ”تیرا کیا حال ہو گا جب لوگ مریں گے اور گھر ایک غلام کی قیمت میں ملے گا؟“ مراد ہے قبر۔ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔“ یا کہا: ”جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر کرنا۔“ پھر مجھ سے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے کہا: ”میں حاضر ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا کیا حال ہو گا جب یہ مقام ”احجارِ زیت“ خون میں ڈوب جائے گا؟“ میں نے کہا: ”جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہیں چلے جانا جہاں کے تم ہو۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنی تلوار لے کر اپنے کندھے پر نہ رکھ لوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو تو انہی لوگوں میں شریک ہو جائے گا۔“ میں نے عرض کیا: ”آپ مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟“ فرمایا: ”اپنے گھر میں پڑے رہنا۔“ میں نے کہا: ”اگر کوئی میرے گھر میں گھس آئے تو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تجھے اندیشہ ہو کہ تلوار کی چمک سے تم سہم جاؤ گے تو اپنے چہرے پر کپڑا ڈال لینا، وہ تمہارے اور اپنے گناہ سمیٹ لے گا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت میں حماد بن زید کے علاوہ اور کسی نے مشعث بن طریف کا ذکر نہیں کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الفتن والملاحم /حدیث: 4261]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/الفتن 10 (3958)، (تحفة الأشراف: 11947)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/149، 163)، وأعادہ المؤلف فی الحدود (4409) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی ایک قبر کی جگہ کے لئے ایک غلام دینا پڑے گا یا ایک قبر کھودنے کے لئے ایک غلام کی قیمت ادا کرنی پڑے گی یا گھر اتنے خالی ہو جائیں گے کہ ہر ہر غلام کو ایک ایک گھر مل جائے گا۔
۲؎: مدینہ میں ایک جگہ کا نام ہے۔
۳؎: یعنی اپنے گھر میں بیٹھے رہنا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5397)
أخرجه ابن ماجه (3958 وسنده حسن) المشعث بن طريف حسن الحديث وثقه ابن حبان وقال صالح بن جزرة: ’’ومشعث جليل، لا يعرف في قضاة خراسان أجل منه‘‘

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3958
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ , عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ , عَنْ الْمُشَعَّثِ بْنِ طَرِيفٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ؟ وَمَوْتًا يُصِيبُ النَّاسَ حَتَّى يُقَوَّمَ الْبَيْتُ بِالْوَصِيفِ" يَعْنِي: الْقَبْرَ , قُلْتُ: مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ أَوْ قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ , قَالَ:" تَصَبَّرْ" , قَالَ:" كَيْفَ؟ أَنْتَ وَجُوعًا يُصِيبُ النَّاسَ , حَتَّى تَأْتِيَ مَسْجِدَكَ فَلَا تَسْتَطِيعَ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى فِرَاشِكَ , وَلَا تَسْتَطِيعَ أَنْ تَقُومَ مِنْ فِرَاشِكَ إِلَى مَسْجِدِكَ" , قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ , أَوْ مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ , قَالَ:" عَلَيْكَ بِالْعِفَّةِ" , ثُمَّ قَالَ:" كَيْفَ أَنْتَ وَقَتْلًا يُصِيبُ النَّاسَ حَتَّى تُغْرَقَ حِجَارَةُ الزَّيْتِ بِالدَّمِ" , قُلْتُ: مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ , قَالَ:" الْحَقْ بِمَنْ أَنْتَ مِنْهُ" , قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَفَلَا آخُذُ بِسَيْفِي فَأَضْرِبَ بِهِ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ , قَالَ:" شَارَكْتَ الْقَوْمَ إِذًا وَلَكِنْ ادْخُلْ بَيْتَكَ" , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَإِنْ دُخِلَ بَيْتِي , قَالَ:" إِنْ خَشِيتَ أَنْ يَبْهَرَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ , فَأَلْقِ طَرَفَ رِدَائِكَ عَلَى وَجْهِكَ فَيَبُوءَ بِإِثْمِهِ وَإِثْمِكَ فَيَكُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوذر! اس وقت تمہاری کیا حالت ہو گی جس وقت لوگوں پر موت کی وبا آئے گی یہاں تک کہ ایک گھر یعنی قبر کی قیمت ایک غلام کے برابر ہو گی ۱؎، میں نے عرض کیا: جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں (یا یوں کہا: اللہ اور اس کے رسول خوب جانتے ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت تم صبر سے کام لینا“، پھر فرمایا: ”اس وقت تم کیا کرو گے جب لوگ قحط اور بھوک کی مصیبت سے دو چار ہوں گے، حتیٰ کہ تم اپنی مسجد میں آؤ گے، پھر تم میں اپنے بستر تک جانے کی قوت نہ ہو گی اور نہ ہی بستر سے اٹھ کر مسجد تک آنے کی قوت ہو گی، میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، یا کہا (اللہ اور اس کا رسول جو میرے لیے پسند کرے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس وقت) تم اپنے اوپر پاک دامنی کو لازم کر لینا“، پھر فرمایا: ”تم اس وقت کیا کرو گے جب (مدینہ میں) لوگوں کا قتل عام ہو گا، حتیٰ کہ مدینہ میں ایک پتھریلا مقام «حجارة الزيت» ۲؎ خون میں ڈوب جائے گا“، میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول جو میرے لیے پسند فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان لوگوں سے مل جانا جن سے تم ہو“ (یعنی اپنے اہل خاندان کے ساتھ ہو جانا) ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! کیا میں اپنی تلوار لے کر ان لوگوں کو نہ ماروں جو ایسا کریں؟“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ایسا کرو گے تب تو تم بھی انہیں لوگوں میں شریک ہو جاؤ گے، تمہیں چاہیئے کہ (چپ چاپ ہو کر) اپنے گھر ہی میں پڑے رہو“ ۳؎ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر وہ میرے گھر میں گھس آئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں ڈر ہو کہ تلوار کی چمک تم پر غالب آ جائے گی، تو اپنی چادر کا کنارا منہ پر ڈال لینا، (قتل ہو جانا) وہ قتل کرنے والا اپنا اور تمہارا دونوں کا گناہ اپنے سر لے گا، اور وہ جہنمی ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3958]
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! اس وقت تو کیا کرے گا جب لوگوں میں موت کثرت سے واقع ہوگی حتی کہ ایک گھر، یعنی قبر کی قیمت ایک غلام کے برابر ہو جائے گی؟“ میں نے عرض کیا: ”(میں وہی کچھ کروں گا) جو کچھ میرے لیے اللہ اور اس کا رسول پسند فرمائیں۔“ یا میں نے کہا: ”اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں (کہ مجھے ان حالات میں کیا کرنا چاہیے۔)“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کیا کرے گا جب لوگوں کو بھوک کا سامنا ہوگا حتی کہ جب تو مسجد میں آئے گا تو تجھ سے اپنے بستر تک واپس نہیں پہنچا جائے گا اور تو اپنے بستر سے اٹھ کر اپنی نماز کی جگہ تک نہیں جا سکے گا؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔“ یا کہا: ”جو کچھ اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عفت اختیار کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو کیا کرے گا جب لوگوں میں قتل و غارت عام ہوگی حتی کہ «حِجَارَةُ الزَّيْتِ» (کا مقام) خون میں ڈوب جائے گا؟“ میں نے عرض کیا: ”جو کچھ اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو جس قبیلے سے ہے اسی میں جا رہنا۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیوں نہ میں تلوار لے کر ان لوگوں کو قتل کروں جو یہ (فساد) کریں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو تُو لوگوں کے ساتھ (جنگ و جدل میں) شریک ہو جائے گا، بلکہ ایسی صورت حال میں تو اپنے گھر میں داخل ہو جانا۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر لوگ میرے گھر میں گھس آئیں تو؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تجھے خطرہ ہو کہ تلوار کی چمک تجھ پر غالب آ جائے گی تو اپنی چادر کا کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لینا۔ تب وہ (فسادی قاتل) اپنا اور تیرا گناہ اٹھا لے جائے گا اور وہ جہنمی ہو جائے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3958]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ: (تحفة الأشراف: 11947، ومصباح الزجاجة: 1390)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الفتن 2 (4261)، بدون ذکر الجوع و العفة، مسند احمد (5/149، 163) (صحیح) (ملا حظہ ہو: الإرواء: 2451)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی ایک قبر کی جگہ کے لیے ایک غلام دینا پڑے گا یا ایک قبر کھودنے کے لیے ایک غلام کی قیمت ادا کرنی پڑے گی یا گھر اتنے خالی ہو جائیں گے کہ ہر غلام کو ایک ایک گھر مل جائے گا۔
۲؎: «حجارة الزيت» مدینہ میں ایک جگہ کا نام ہے۔
۳؎: یعنی اپنے گھر میں بیٹھے رہنا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3609
3609 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا ذَرٍّ قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْكَ قَالَ: كَيْفَ أَنْتَ إِذَا أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْوَصِيفِ يَعْنِي الْقَبْرَ؟ قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: عَلَيْكَ بِالصَّبْرِ. قَالَ حَمَّادُ بْنُ أَبِي سَلْمَانَ: تُقْطَعُ يَدُ النَّبَّاشِ  لِأَنَّهُ دَخَلَ عَلَى الْمَيْتِ بَيْتَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ابوذر!“ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں، اسی میں میری سعادت ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تمہاری اس وقت کیا حالت ہو گی جب لوگ کثرت سے موت کا شکار ہوں گے اور اس وقت قبر غلام کے عوض ملے گی؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم صبر کرنا۔“ حماد بن ابی سلیمان رحمہ اللہ نے کہا: کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا کیونکہ وہ میت پر اس کے گھر میں داخل ہوا ہے۔ ضعیف، اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3609]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه أبو داود (1497، 4909)
٭ حبيب بن أبي ثابت مدلس و عنعن و للحديث شاھد ضعيف عند أحمد (215/6)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2698
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدَّبَري، أخبرنا عبد الرزاق. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن أبي عِمران الجَوْني، عن عبد الله بن الصامِت، عن أبي ذرٍّ، قال: قال رسول الله ﷺ:"يا أبا ذر، كيف أنتَ وموتٌ يصيبُ الناسَ حتَّى يكون البيتُ بالوَكِيف (3) ؟" - يعني: القَبْرَ - قلتُ: ما خارَ اللهُ لي ورسولُه، ثم قال:"كيف أنتَ وجوعٌ يصيبُ الناسَ حتى تأتيَ مسجدَك، فلا تستطيعَ أن ترجعَ إلى فِراشِك، ولا تستطيعَ أن تقومَ من فِراشِك إلى مسجدك؟" قلت: ما خارَ لي اللهُ ورسولُه، قال:"عليك بالعِفّة"، ثم قال:"كيف أنتَ وقتلٌ يصيب الناسَ حتى تَغرقَ حجارةُ الزيتِ بالدم؟" قال: قلت: ما خارَ اللهُ لي ورسولُه - أو الله ورسوله أعلم - قال:"الْزَمْ منزلَك" قال: فقلت: يا رسول الله، أفلا آخُذُ سيفي فأضربَ به مَن فعل ذاك؟ قال:"فقد شاركتَ القومَ إذًا" قلت: يا رسول الله، فإن دُخِل بيتي؟ قال:"إن خشيتَ أَن يَبْهَرَك شُعاعُ السَّيف، فقُلْ هكذا، فألْقِ طَرَفَ ثوبِك على وجهِك، فيَبُوءُ بإثمِه وإثمِك، ويكونُ من أصحاب النار" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، لأنَّ حماد بن زيد رواه عن أبي عمران الجَوْني، عن المُشعَّث بن طَريف، عن عبد الله بن الصامت:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2666 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب لوگوں میں ایسی کثرت سے موت واقع ہوگی کہ گھر (یعنی قبر) ایک غلام کے بدلے ملے گا؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول جو میرے لیے پسند فرمائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب لوگوں پر ایسی شدید بھوک آئے گی کہ تم اپنی مسجد تک تو آؤ گے لیکن نقاہت کی وجہ سے واپس اپنے بستر تک جانے کی ہمت نہ پاؤ گے اور بستر سے اٹھ کر مسجد تک آنا تمہارے لیے محال ہو جائے گا؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول جو میرے لیے بہتر سمجھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عفت و پاکدامنی اختیار کرنا“ پھر فرمایا: ”تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب لوگوں میں اس قدر قتل و غارت ہوگا کہ «حِجَارَةُ الزَّيْتِ» (مدینہ کا ایک مقام) خون میں ڈوب جائے گا؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے گھر میں رہنا۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنی تلوار اٹھا کر اس شخص کا مقابلہ نہ کروں جو ایسا (فتنہ) کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی صورت میں تو تم بھی ان لوگوں کے گناہ میں شریک ہو جاؤ گے“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر کوئی زبردستی میرے گھر میں گھس آئے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں یہ خوف ہو کہ تلوار کی چمک تمہیں مرعوب کر دے گی تو اس طرح کرنا (اشارہ کرتے ہوئے فرمایا) اپنی چادر کا ایک کنارہ اپنے چہرے پر ڈال لینا، تاکہ وہ اپنے اور تمہارے گناہوں کا بوجھ سمیٹ کر جہنمیوں میں شامل ہو جائے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ حماد بن زید نے اسے ابوعمران جونی سے، انہوں نے مشعث بن طریف سے اور انہوں نے عبداللہ بن صامت سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب قتال أهل البغي وهو آخر الجهاد/حدیث: 2698]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وقد رواه حماد بن زيد - كما سيأتي بعده - فزاد فيه بين أبي عمران الجوني - واسمه عبد الملك بن حبيب - وبين عبد الله بن الصامت رجلًا هو المشعَّث بن طريف - ويقال في اسمه: المنبعث - وهو رجل معروف جليل القدر كما وصفه الحافظ صالح جزرة، ...» [ترقيم الرساله 2698] [ترقيم الشركة 2681] [ترقيم العلميه 2666]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8510
أخبرنا الحسن بن حَليم، حَدَّثَنَا أحمد بن إبراهيم السَّدَوَّري، حَدَّثَنَا سعيد بن هُبَيرة، حَدَّثَنَا حمَّاد بن زيد، حَدَّثَنَا أبو عِمران الجَوْني، عن المُشعَّث بن طَريف، عن عبد الله بن الصامت، عن أبي ذرٍّ قال: قال رسول الله ﷺ:"يا أبا ذرٍّ" قلت: لبَّيك يا رسول الله وسَعدَيك، قال:"كيف أنت إذا أصاب الناسَ جوعٌ؛ تأتي مسجدَك فلا تستطيعُ أن ترجعَ إلى فِراشِك، وتأتي فراشك فلا تستطيعُ أن تنهض إلى مسجدِك؟" قلت: الله ورسوله أعلمُ - أو ما خارَ اللهُ لي ورسوله - قال:"عليك بالعِفَّة" ثم قال:"يا أبا ذرٍّ" قلت: لبَّيكَ يا رسول الله وسَعدَيك، قال:"كيف أنت إذا أصاب الناسَ موتٌ يكون البيتُ فيه بالوَصِيف؟" يعني القبرَ، قال: قلت: الله ورسوله أعلمُ - أو ما خار اللهُ لي ورسولُه - قال:"عليك بالصَّبرِ - أو قال: تَصبِرُ -" ثم قال:"يا أبا ذرٍّ" قلت: لبَّيكَ يا رسول الله وسَعدَيك (1) ، قال:"كيف أنت إذا رأيتَ أحجارَ الزيتِ قد غَرِقَت بالدم" قلت: ما خارَ الله لي ورسولُه، قال:"تَلْحَقُ بمن أنت منه - أو قال عليك بمن أنت منه -" قلت: أفلا آخذُ سيفي فأضَعُه على عاتِقي؟ قال:"شاركتَ إذًا؟ قلت: فما تأمرُني؟ قال:"تلزمُ بيتَك" قلت: أرأيتَ إن دُخِلَ عليَّ بيتي؟ قال:"فَإِن خَشِيتَ أن يَبهَرَك شُعاعُ السَّيف، فألْقِ رداءَك على وجهِك يَبُوءُ بإثمِه وإثمِك" (2) .
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب لوگوں کو ایسی شدید بھوک لاحق ہو جائے گی کہ تم اپنی مسجد تو آؤ گے مگر واپس اپنے بستر تک جانے کی سکت نہیں رکھو گے، اور بستر پر ہو گے تو مسجد تک اٹھ کر آنے کی ہمت نہیں پاؤ گے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں - یا جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر پاکدامنی (اور سوال نہ کرنا) لازم ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب لوگوں میں ایسی موت (وباء) پھیلے گی کہ ایک گھر (یعنی قبر کی جگہ) ایک غلام کے عوض ملے گی؟“ (یعنی قبرستان میں جگہ اتنی نایاب ہو جائے گی) میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں - یا جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر صبر لازم ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں یا رسول اللہ اور آپ کی خدمت کے لیے تیار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب تم دیکھو گے کہ (مدینہ کا مقام) احجارِ زیت خون میں ڈوب گیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جو اللہ اور اس کا رسول میرے لیے پسند فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان لوگوں کے ساتھ مل جانا جن سے تمہارا تعلق ہے (یعنی اپنے قبیلے یا گھر والوں کے پاس چلے جانا)“ میں نے عرض کیا: کیا میں اپنی تلوار اٹھا کر اپنے کندھے پر نہ رکھ لوں (تاکہ لڑوں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو تم بھی (اس فتنے اور خونریزی میں) شریک ہو جاؤ گے“، میں نے عرض کیا: تو پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے گھر کو لازم پکڑو“، میں نے عرض کیا: اگر کوئی (حملہ آور) میرے گھر میں گھس آئے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں ڈر ہو کہ تلوار کی چمک تمہیں مغلوب کر لے گی، تو اپنی چادر کا پلو اپنے چہرے پر ڈال لینا (تاکہ تم اسے قتل نہ کرو اور وہ تمہیں قتل کر دے)، وہ تمہارا اور اپنا گناہ سمیٹ کر (جہنم کی طرف) لوٹے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8510]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل سعيد بن هبيرة كما في سابقه، لكنه متابع، وقد سلف الحديث عند المصنّف برقم (2699) من طريق سليمان بن حرب عن حماد بن زيد، فانظر تخريجه من طريق حماد بن زيد والكلام عليه هناك» [ترقيم الرساله 8510] [ترقيم الشركة 8407]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6998
6998- عن أبي ذر قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: كيف أنت إذا أصاب الناس موت، يكون البيت فيه بالوصيف؟ – يعني القبر – قلت: الله ورسوله أعلم، أو ما خار الله ورسوله قال: عليك بالصبر أو قال: تصبر
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبو داود (4409،4261) والحاكم (4/424) والبيهقي (8/191) كلهم من طريق حماد بن زيد، عن أبي عمران الجوني، عن المشعّب بن طريف، عن عبدالله بن الصامت، عن أبي ذر فذكر الحديث مطولا. وسيأتي في كتاب الفتن.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16799
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَاهُ، إِلَّا أَنَّهُ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفَلَا آخُذُ سَيْفِي فَأَضَعَهُ عَلَى عَاتِقِي؟ قَالَ:" شَارَكْتَ الْقَوْمَ إِذًا" قَالَ: قُلْتُ: فَمَاذَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:" الزَمْ بَيْتَكَ" قَالَ: قُلْتُ: إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي؟ قَالَ:" فَإِنْ خَشِيتَ أَنْ يَبْهَرَكَ شُعَاعُ السَّيْفِ فَأَلْقِ رِدَاءَكَ عَلَى وَجْهِكَ يَبُوءُ بِإِثْمِهِ وَإِثْمِكَ".
یہ پہلے گزر چکی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16799]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17238
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ⦗٤٦٨⦘ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، عَنِ الْمُشَعَّثِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ" قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ:" كَيْفَ أَنْتَ إِذَا أَصَابَ النَّاسَ مَوْتٌ يَكُونُ الْبَيْتُ فِيهِ بِالْوَصِيفِ؟" يَعْنِي الْقَبْرَ، قَالَ: قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، أَوْ مَا خَارَ اللهُ وَرَسُولُهُ، قَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّبْرِ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر!“ عرض کیا: میں حاضر ہوں اور میں بار بار حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری کیا کیفیت ہو گی جب لوگوں کو ایسی موت پہنچے گی کہ ایک گھر یعنی قبر ایک غلام کے بدلے میں ملے گی؟“ عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں، یا (کہا:) جو اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم (میرے لیے) پسند فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو صبر کو لازم پکڑ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17238]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں