الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
184. باب التَّشَهُّدِ
باب: تشہد (التحیات) کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 969 (کل: 14 مقامات، 12 کتب)
صحیح الادب المفرد: 491
مسند احمد: 4006
مصنف ابن ابی شیبہ: 18646
سنن دارقطنی: 1336
الفتح الربانی: 1777
المستدرک علی الصحیحین: 991
السنن الكبرى للبيهقي: 2965
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17397
المعجم الکبیر للطبرانی: 10388
المعجم الاوسط: 5769
1 تا 10
حدیث نمبر: 969
حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ،عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا لَا نَدْرِي مَا نَقُولُ إِذَا جَلَسْنَا فِي الصَّلَاةِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ عُلِّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. قَالَ شَرِيكٌ: وَحَدَّثَنَا جَامِعٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَدَّادٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، بِمِثْلِهِ، قَالَ:" وَكَانَ يُعَلِّمُنَا كَلِمَاتٍ، وَلَمْ يَكُنْ يُعَلِّمُنَاهُنَّ كَمَا يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ: اللَّهُمَّ أَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ، وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ، وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، وَبَارِكْ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُلُوبِنَا وَأَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا، وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ، وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعْمَتِكَ مُثْنِينَ بِهَا قَابِلِيهَا وَأَتِمَّهَا عَلَيْنَا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم کو معلوم نہ تھا کہ جب ہم نماز میں بیٹھیں تو کیا کہیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا، پھر راوی نے اسی طرح کی روایت ذکر کی۔ شریک کہتے ہیں: ہم سے جامع یعنی ابن شداد نے بیان کیا کہ انہوں نے ابووائل سے اور ابووائل نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل روایت کی ہے اس میں (اتنا اضافہ) ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں چند کلمات سکھاتے تھے اور انہیں اس طرح نہیں سکھاتے تھے جیسے تشہد سکھاتے تھے اور وہ یہ ہیں: «اللهم ألف بين قلوبنا وأصلح ذات بيننا واهدنا سبل السلام ونجنا من الظلمات إلى النور وجنبنا الفواحش ما ظهر منها وما بطن وبارك لنا في أسماعنا وأبصارنا وقلوبنا وأزواجنا وذرياتنا وتب علينا إنك أنت التواب الرحيم واجعلنا شاكرين لنعمتك مثنين بها قابليها وأتمها علينا» ”اے اللہ! تو ہمارے دلوں میں الفت و محبت پیدا کر دے، اور ہماری حالتوں کو درست فرما دے، اور راہ سلامتی کی جانب ہماری رہنمائی کر دے اور ہمیں تاریکیوں سے نجات دے کر روشنی عطا کر دے، اور ہمیں ظاہری و پوشیدہ بے حیائیوں سے بچا لے، اور ہمارے کانوں، آنکھوں، دلوں اور ہماری بیوی بچوں میں برکت عطا کر دے، اور ہماری توبہ قبول فرما لے تو توبہ قبول فرمانے والا اور رحم و کرم کرنے والا ہے، اور ہمیں اپنی نعمتوں پر شکر گزار و ثنا خواں اور اسے قبول کرنے والا بنا دے، اور اے اللہ! ان نعمتوں کو ہمارے اوپر کامل کر دے“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 969]
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم نہیں جانتے تھے کہ نماز میں جب بیٹھیں تو کیا پڑھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھایا گیا تھا“، پھر انہوں نے مذکورہ بالا حدیث کی مانند بیان کیا۔ جناب شریک نے «أَخْبَرَنَا جَامِعٌ يَعْنِي ابْنَ شَدَّادٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ» اسی کی مثل بیان کیا۔ کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کئی طرح کے کلمات سکھاتے تھے، مگر جس اہتمام سے کلماتِ تشہد تعلیم فرماتے تھے، دیگر میں ایسے نہ ہوتا تھا۔ (غیر تشہد کے اذکار میں سے یہ بھی ہے) «اللَّهُمَّ أَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ، وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ، وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، وَبَارِكْ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا، وَأَبْصَارِنَا، وَقُلُوبِنَا، وَأَزْوَاجِنَا، وَذُرِّيَّاتِنَا، وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ، وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعْمَتِكَ، مُثْنِينَ بِهَا، قَابِلِيهَا وَأَتِمَّهَا عَلَيْنَا» ”اے اللہ! ہمارے دلوں میں (ایک دوسرے کی) الفت پیدا فرما دے اور ہمارے آپس کے روابط کو عمدہ بنا دے، ہمیں سلامتی کے راستوں کی رہنمائی فرما اور اندھیروں سے بچا کر نور میں پہنچا دے، اور تمام طرح کی ظاہری اور چھپی بدکاریوں سے محفوظ رکھ۔ ہمارے کانوں، آنکھوں، دلوں، گھر والیوں، (بیویوں) اور بچوں میں برکتیں عطا فرما۔ (اے اللہ!) اور ہم پر رجوع فرما (ہماری توبہ قبول فرما) بلاشبہ تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا اور رحمت کرنے والا ہے، ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا بنا دے اور یہ کہ ہم ان کا کما حقہ اعتراف کریں اور انہیں برمحل استعمال میں لائیں اور ان نعمتوں کو ہم پر کامل فرما دے۔“” [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 969]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود (ضعیف)» (شریک کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح ، ومن قوله : قال شريك : ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
أخرجه النسائي (1164 وسنده صحيح)
أخرجه النسائي (1164 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 970
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي فَحَدَّثَنِي، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَخَذَ بِيَدِهِ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِ عَبْدِ اللَّهِ" فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ فِي الصَّلَاةِ، فَذَكَرَ مِثْلَ دُعَاءِ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ، إِذَا قُلْتَ هَذَا أَوْ قَضَيْتَ هَذَا فَقَدْ قَضَيْتَ صَلَاتَكَ، إِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ".
قاسم بن مخیمرہ کہتے ہیں کہ علقمہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھ سے بیان کیا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کا ہاتھ پکڑا (اور انہیں نماز میں تشہد کے کلمات سکھائے) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ان کو نماز میں تشہد کے کلمات سکھائے، پھر راوی نے اعمش کی حدیث کی دعا کے مثل ذکر کیا، اس میں (اتنا اضافہ) ہے کہ جب تم نے یہ دعا پڑھ لی یا پوری کر لی تو تمہاری نماز پوری ہو گئی، اگر کھڑے ہونا چاہو تو کھڑے ہو جاؤ اور اگر بیٹھے رہنا چاہو تو بیٹھے رہو۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 970]
قاسم بن مخیمرہ کہتے ہیں کہ جناب علقمہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور انہیں نماز میں تشہد کے کلمات تعلیم فرمائے اور حدیثِ اعمش کی دعا کے مانند بیان کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم یہ کہہ لو، یا فرمایا پورا کر لو، تو تم نے اپنی نماز پوری کر لی۔ اگر چاہو تو اٹھ جاؤ اور اگر چاہو تو بیٹھے رہو۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 970]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 9474)، وانظر رقم (968)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/422) (شاذ)» ( «إذا قلت...الخ» کا اضافہ شاذ ہے صحیح بات یہ ہے کہ یہ ٹکڑا ابن مسعود کا اپنا قول ہے)
قال الشيخ الألباني: شاذ بزيادة إذا قلت
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
وأصله عند النسائي (1168) وقوله: ’’إذا قلت ھذا‘‘ مدرج باتفاق الحفاظ، انظر المدرج إلي المدرج للسيوطي (ص20)
وأصله عند النسائي (1168) وقوله: ’’إذا قلت ھذا‘‘ مدرج باتفاق الحفاظ، انظر المدرج إلي المدرج للسيوطي (ص20)
حدیث نمبر: 491
491/630 عن شقيق قال: كان عبد الله [ابن مسعود] ، يكثر أن يدعو بهؤلاء الدعوات:"ربنا أصلح بيننا، واهدنا سبل الإسلام، ونجنا من الظلمات إلى النور، واصرف عنا الفواحش ما ظهر منها وما بطن، وبارك لنا في أسماعنا وأبصارنا وقلوبنا وأزواجنا وذرّياتنا، وتب علينا إنك أنت التواب الرحيم، واجعلنا شاكرين لنعمتك، مثنين بها، قائلين بها، وأتممها علينا".
شقیق نے بیان کیا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اکثر ان کلمات کے ساتھ دعائیں کرتے تھے: «ربنا أصلح بيننا، واهدنا سبل الإسلام، ونجنا من الظلمات إلى النور، واصرف عنا الفواحش ما ظهر منها وما بطن، وبارك لنا فى أسماعنا وأبصارنا وقلوبنا وأزواجنا وذرّياتنا، وتب علينا إنك أنت التواب الرحيم، واجعلنا شاكرين لنعمتك، مثنين بها، قائلين بها، وأتممها علينا» اے ہمارے رب! ہمارے درمیان صلح فرما دے، ہمیں اسلام کے طریقوں پر چلا، ہمیں تاریکیوں سے نور کی طرف نجات دے، ہم سے بے حیائیوں کو دور کر دے جو ظاہر میں ہوں یا باطن میں ہوں، ہماری سماعتوں، بصارتوں، قلوب، بیویوں، اولادوں میں برکت عطا فرما۔ ہماری توبہ قبول فرما، بے شک تو ہی توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔ ہمیں اپنی نعمتو ں کا شکر گزار بنا، اس کی تعریف کرنے والا، اس کو بیان کرنے والا اور اس نعمت کو ہمارے لیے مکمل فرما۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 491]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح الإسناد .»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 67/6، وأخرجه الطبراني في الدعاء برقم: 1430، وأخرجه رواه أبوداود عنه مرفوعًا برقم: 969» انظر ضعيف أبى داؤد: 172
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 67/6، وأخرجه الطبراني في الدعاء برقم: 1430، وأخرجه رواه أبوداود عنه مرفوعًا برقم: 969» انظر ضعيف أبى داؤد: 172
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
حدیث نمبر: 4006
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُخَيْمِرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي، وَحَدَّثَنِي أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَخَذَ بِيَدِهِ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِ عَبْدِ اللَّهِ ، فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ:" قُلْ: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ، وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، قَالَ زُهَيْرٌ: حَفِظْتُ عَنْهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ"، قَالَ: فَإِذَا قَضَيْتَ هَذَا، أَوْ قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتَ هَذَا، فَقَدْ قَضَيْتَ صَلَاتَكَ، إِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں کلمات تشہد سکھائے: «التَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”تمام قولی، فعلی اور بدنی عبادتیں اللہ ہی کے لئے ہیں، اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہو، ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی نازل ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں“، جب تم اس طرح کر چکو تو تمہاری نماز مکمل ہو گئی، اب کھڑے ہونا چاہو تو کھڑے ہو جاؤ اور بیٹھنا چاہو تو بیٹھے رہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4006]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وذكر ابن حبان أن قوله فى آخر الحديث: فإذا قضيت هذا ..... إنما هو قول ابن مسعود، ليس من كلام النبى ، أدرجه زهير فى الخبر ، وكذلك قال الدارقطني فى السنن: 1/ 353، والعلل: 5/ 127.
ترقیم عوامۃ: 18003 ترقیم الشثری: -- 18646
حدثنا ابو بكر، قال: نا عبد الله بن نمير ، وابو معاوية ، عن الاعمش ، عن شقيق ، عن عبد الله ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا احد اغير من الله، ولذلك حرم الفواحش ما ظهر منها وما بطن"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: سقط (منها).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٢٢٠)، ومسلم (٢٧٦٠).
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ غیر ت مند کوئی نہیں، اسی وجہ سے اس نے ہر طرح کی ظاہری اور باطنی بےحیائی کو حرام قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18646]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4634، 4637، 5220، 7403، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2760، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 294، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11108، 11119، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3530، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2271، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21082، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3686، 4125، 4236، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 264، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5123، 5169، 5178، والبزار فى «مسنده» برقم: 1687، 1713، 1910، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19525، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10378، 10441، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5544، ترقيم محمد عوامة: 18003»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4634، 4637، 5220، 7403، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2760، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 294، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11108، 11119، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3530، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2271، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21082، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3686، 4125، 4236، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 264، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5123، 5169، 5178، والبزار فى «مسنده» برقم: 1687، 1713، 1910، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19525، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10378، 10441، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5544، ترقيم محمد عوامة: 18003»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 1320 ترقیم الرسالہ : -- 1336
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَرِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي، وَزَعَمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَخَذَ بِيَدِهِ، وَزَعَمَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ قَالَ: إِذَا قَضَيْتَ هَذَا أَوْ فَعَلْتَ هَذَا فَقَدْ قَضَيْتَ صَلاتَكَ، فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَجْلِسَ فَاجْلِسْ" .
قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کا ہاتھ تھاما، انہیں یہ بتایا کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ تھاما اور انہیں تشہد کے کلمات کی تعلیم دی (جو یہ ہیں): ”تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ پھر یہ فرمایا: جب تم یہ پورا کر لو گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) جب تم ایسا کر لو گے، تو تم نے اپنی نماز کو ادا کر لیا، اب اگر تم اٹھنا چاہو، تو اٹھ جاؤ، اگر بیٹھے رہنا چاہو، تو بیٹھے رہو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1336]
ترقیم العلمیہ: 1320
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 702، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 996، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1161، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 968، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1327، 1328، 1333، 1334، 1335، 1336، 1337، 1338، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3632،، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 703، 845»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 12)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1777
عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي وَحَدَّثَنِي أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَخَذَ بِيَدِهِ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِ عَبْدِ اللَّهِ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: ( (قُلْ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ (كَمَا تَقَدَّمَ إِلَى قَوْلِهِ) وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ) ) قَالَ: فَإِذَا قَضَيْتَ هَٰذَا أَوْ قَالَ فَإِذَا فَعَلْتَ هَٰذَا فَقَدْ قَضَيْتَ صَلَاتَكَ، إِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کاہاتھ پکڑا اور نماز میں (پڑھا جانے والے) تشہد کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا: کہو: اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ … … أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہُ (سابقہ حدیث والا تشہد بیان کیا)۔ پھر فرمایا: جب تو یہ پورا کرلے توتونے اپنی نماز پوری کرلی، اگر کھڑا ہونا چاہے توکھڑا ہوجا اور اگر بیٹھنا چاہے تو بیٹھا رہ۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1777]
تخریج الحدیث: «اسناد صحيح۔ أخرجه ابوداود: 970، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4006 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4006»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ کی عدمِ فرضیت پر دلیل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، یعنی نماز سے نکلنے کے لیے سلام کہنا فرض نہیں، بلکہ کوئی خلافِ نماز حرکت کی جا سکتی ہے اور سلام کی فرضیت کے قائل اس حدیث کییوں تاویل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے الفاظ تیری نماز مکمل ہو چکی ہے کا معنییہ ہے کہ تو تکمیلِ نماز کے قریب پہنچ چکا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے الفاظ اگر تو جانا چاہتا ہے تو چلا جا کے معنییہ ہیں کہ نماز سے خارج ہونے کا جو شرعی طریقہ ہے، اس کے ذریعے نماز سے خارج ہو جا۔ ہم آئندہ آنے والے سلام کے ابواب مین یہ واضح کریں گے کہ سلام کے بغیر نماز سے خارج ہونا درست نہیں ہے، رہا مسئلہ اس حدیث کا تو سب سے پہلی گزارش یہ ہے کہ سرے سے اس حدیث ِ مبارکہ کے عَبْدُہٗوَرَسُوْلُہُ کےبعدوالےالفاظکےبارےمیں اختلاف ہے کہ آیا ان کا تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث سے ہے یا سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے کلام سے۔ میں اس مقام پر صرف علامہ عظیم آبادی کا کلام پیش کرنے پر اکتفا کرتا ہوں، وہ کہتے ہیں: خطابی نے معالم میں کہا کہ اہل علم کا اس بارے میں اختلاف ہے کہ یہ الفاظ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول کا حصہ ہیںیا عبد اللہ بن مسعود کے کلام کا، … …۔ ابو بکر خطیب نے کہا: یہ الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام کا حصہ نہیں ہیں، بلکہ یہ تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول ہے، جو حدیث میں مدرج ہو گیا، شبابہ بن سوار نے زہیر بن معاویہ سے بیان کردہ روایت میں اس کی وضاحت کی ہے اور ابن مسعود کے کلام کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث سے الگ کر کے بیان کیا ہے، اسی طرح عبد الرحمن بن ثابت نے بھی حسین بن ابی حسین سے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے کلام کو علیحدہ کر کے روایت کیا ہے۔ جبکہ ابو الحسن سندھی نے شرح شرح النخبۃ میں کہا: خطابی نے معالم میں اس کے بارے میں جو کچھ کہا، اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ اس کے وصل یا فصل کے بارے میں راویوں کا اختلاف ہے، پس بیشک حفاظ تو اس بات پر متفق ہیں کہ یہ مدرج کلام ہے۔ (عون المعبود: ۱/ ۴۸۴) ہمارا نظریہیہ ہے کہ اگر ہم اس جملے کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کا حصہ مان بھی لیں تو اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دوسری احادیث کی روشنی میں سمجھا جائے گا کہ اس کا معنییہ ہے کہ وہ نمازی تکمیلِ نماز کے قریب پہنچ چکا ہے، اس تاویل کی وجہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ سلام کے ساتھ نماز کو ختم کیا اور قولی احادیث کے ذریعے بھی اسی کی تعلیم دی، ان کی تفصیل سلام کے باب میں آئے گی۔ درود کے پڑھنے کا مسئلہ بھی آگے بیان ہو گا۔واللہ اعلم بالصواب۔
الحكم على الحديث:
اسناد صحيح۔ أخرجه ابوداود: 970
حدیث نمبر: 996
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمِّي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ فِي الصَّلاةِ، كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ، وَيُعَلِّمُنَا مَا لَمْ يَكُنْ يُعَلِّمُنَا كَمَا يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ:" اللَّهُمَّ أَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلامِ، وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ، وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهْرَ مِنْهَا وَمَا بَطْنَ، اللَّهُمَّ احْفَظْنَا فِي أَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَأَزْوَاجِنَا، وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعْمَتِكَ، مُثْنِينَ بِهَا عَلَيْكَ، قَابِلِينَ بِهَا، فَأَتْمِمْهَا عَلَيْنَا" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز کے دوران تشہد پڑھنے کے کلمات اسی طرح سکھایا کرتے تھے جس طرح آپ ہمیں قرآن کی کوئی سورت سکھایا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں جس طرح تشہد کے کلمات سکھایا کرتے تھے اسی طرح آپ ہمیں یہ کلمات کہنا بھی سکھاتے تھے: «اللَّهُمَّ أَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ، وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ، وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، وَبَارِكْ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا، وَأَبْصَارِنَا، وَأَزْوَاجِنَا، وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعْمَتِكَ، مُثْنِينَ بِهَا، قَابِلِيهَا، وَأَتِمَّهَا عَلَيْنَا» ”اے اللہ! تو ہمارے دلوں کے درمیان الفت پیدا کر دے اور ہمارے درمیان اصلاح کر دے اور سلامتی کے راستوں کی طرف ہماری رہنمائی کر اور تاریکیوں سے ہمیں نجات دے کر ہمیں نور کی طرف لے جا اور ہمیں ظاہری اور باطنی فحاشیوں سے دور کر دے۔ اے اللہ! ہماری سماعت، ہماری بصارت اور ہماری بیویوں کی حفاظت کر اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا بنا دے اور ان پر اپنی تعریف کرنے والا بنا دے اور انہیں قبول کرنے والا بنا دے اور ان کو ہم پر مکمل کر دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 831، 835، 1202، 6230، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 402، وابن الجارود فى "المنتقى"، 228، 736، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 702، 703، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 996، 1948، 1949، 1950، 1951، 1955، 1956، 1961، 1962، 1963، 6402، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 983، وأبو داود فى (سننه) برقم: 968، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 899، 899 م1، 899 م2، 1892، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2863، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1327، 1328، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3632» «رقم طبعة با وزير 992»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «ضعيف أبي داود» (172). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف، شريك: هو ابن عبد الله القاضي، سيىء الحفظ، وباقي رجاله ثقات، وأبو وائل: هو شقيق بن سلمة الأسدي الكوفي.
حدیث نمبر: 1961
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِي فَحَدَّثَنِي، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، أَخَذَ بِيَدِهِ، وَأَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِ عَبْدِ اللَّهِ، فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ فِي الصَّلاةِ: " التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ" . قَالَ زُهَيْرٌ: عَقَلْتُ حِينَ كَتَبْتُهُ مِنَ الْحَسَنِ، فَحَدَّثَنِي مِنْ حِفْظِهِ مِنَ الْحَسَنِ، بِبَقِيَّتِهِ:" أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ زُهَيْرٌ: ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى حِفْظِي، قَالَ: فَإِذَا قُلْتَ هَذَا فَقَدْ قَضَيْتَ صَلاتَكَ إِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ.
قاسم بن مخیمرہ بیان کرتے ہیں کہ علقمہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کا ہاتھ پکڑا تھا اور یہ بات بیان کی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں نماز کے دوران تشہد کے کلمات تعلیم دیے تھے (جو درج ذیل ہیں:) «التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ» ”تمام زبانی، جسمانی اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو۔“ زہیر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ میں نے حسن کے حوالے سے جب اس حدیث کو نوٹ کیا تھا تو میں نے یہ بات یاد رکھی تھی، پھر زہیر نے اپنے حافظے کی بنیاد پر حسن کے حوالے سے روایت کے بقیہ الفاظ نقل کیے جو درج ذیل ہیں: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ زہیر نامی راوی کہتے ہیں: پھر میں نے اپنی یادداشت کی طرف رجوع کیا جس میں روایت کے یہ الفاظ ہیں: ”جب تم یہ پڑھ لو گے تو تم اپنی نماز کو مکمل کر لو گے، اگر اٹھنا چاہو تو اٹھ جاؤ اور اگر بیٹھے رہنا چاہو تو بیٹھے رہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1961]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 831، 835، 1202، 6230، 6265، 6328، 7381، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 402، وابن الجارود فى "المنتقى"، 228، 736، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 702، 703،، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 996، 1948، 1949، 1950، 1951، 1955، 1956، 1961، 1962، 1963، 6402، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 983، وأبو داود فى (سننه) برقم: 968، والترمذي فى (جامعه) برقم: 289، 1105، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 899، 899 م1، 899 م2، 1892، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1327، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3632» «رقم طبعة با وزير 1958»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني شاذ بزيادة: «إِذَا قُلْتَ ... »، والصواب أنَّه من قول ابن مسعود - «صحيح أبي داود» (891)، وانظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط عبد الرحمن بن عمرو البجلي الحراني: ذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 380، وقال أبو زرعة فيما نقله عنه ابن أبي حاتم 5/ 267: شيخ، وقد توبع عليه، ومن فوقه من ثقات رجال الصحيح غير الحسن بن حر، وهو ثقة.
حدیث نمبر: 991
حدثنا أبو بكر بن أبي دارِم الحافظ، حدثنا أحمد بن موسى بن إسحاق، حدثنا تَمِيم بن المنتصِر، حدثنا إسحاق بن يوسف، حدثنا شريك، حدثنا جامع بن أبي راشدٍ، عن أبي وائل، عن عبد الله، قال: كنَّا لا ندري ما نقولُ إذا جلسنا في الصلاة، وكان رسول الله ﷺ قد عُلِّمَ جوامعَ الكَلِمَ وخواتمَه، قال: فذَكَرَ التشهُّد. وقال: كان رسول الله ﷺ يعلِّمُنا كلماتٍ كما يعلِّمنا التشهُّدَ:"اللهمَّ ألِّفْ بين قلوبنا، وأصلِحْ ذاتَ بينِنا واهدِنا سُبُلَ السلام، ونجِّنا من الظُّلُمات إلى النور، وجنِّبْنا الفواحشَ ما ظَهَرَ منها وما بَطَنَ، وبارِكْ لنا في أسماعِنا وأبصارِنا وقلوبِنا، وأزواجِنا وذُرِّياتِنا، وتُبْ علينا إنك أنت التَّوابُ الرحيمُ، واجعَلْنا شاكرينَ لنِعمتِك، مُثْنِينَ بها عليك قابِلِيها، وأَتمِمْها علينا" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد من حديث ابن جُرَيج عن جامع:
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد من حديث ابن جُرَيج عن جامع:
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہم نماز میں بیٹھ کر کیا کہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جامع اور مکمل کلمات سکھائے گئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تشہد سکھایا اور یہ کلمات بھی سکھائے: «اللَّهُمَّ أَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ، وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ، وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، وَبَارِكْ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُلُوبِنَا، وَأَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا، وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ، وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعْمَتِكَ، مُثْنِينَ بِهَا عَلَيْكَ قَابِلِيهَا، وَأَتْمِمْهَا عَلَيْنَا» "اے اللہ! ہمارے دلوں میں الفت پیدا کر دے، ہمارے آپس کے معاملات درست فرما دے، ہمیں سلامتی کے راستوں کی ہدایت دے، ہمیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جا، ہمیں بے حیائی کے کاموں سے بچا خواہ وہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ، ہمارے کانوں، آنکھوں، دلوں، بیویوں اور اولاد میں برکت عطا فرما، ہماری توبہ قبول فرما، بے شک تو توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم والا ہے، ہمیں اپنی نعمتوں پر شکر گزار بنا، ان کے ذریعے تیری ثنا کرنے والا اور انہیں قبول کرنے والا بنا، اور اپنی نعمتیں ہم پر مکمل فرما۔"
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 991]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 991]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، والشطر الثاني منه في الدعاء الصواب أنه موقوف من دعاء عبد الله -وهو ابن مسعود- كما قال الدارقطني في "العلل" 5/ 85 (730) كما سيأتي -شريك- وهو ابن عبد الله النخعي - وإن كان في حفظه شيء قد تابعه ابن جريج عند المصنف في الحديث التالي، وباقي رجاله ...» [ترقيم الرساله 991] [ترقيم الشركة 983]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح