🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ ذِكْرِ الْخَبَرِ الثَّابِتِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنَّ إِتْمَامَ الْوُضُوءِ مِنَ الْإِسْلَامِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت حدیث کا بیان کہ وضو کی تکمیل (وضو کو مکمل کرنا) اسلام کا جزو ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1، 3065
مسند احمد: 5856
مصنف ابن ابی شیبہ: 32449
سنن دارقطنی: 2708
الفتح الربانی: 202
صحیح ابن حبان: 173
الجامع الكامل: 24
السنن الكبرى للبيهقي: 8755
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2775
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1
حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ وَاضِحٍ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، قَالَ: قُلْتُ: يَعْنِي لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّ أَقْوَامًا يَزْعُمُونَ أَنْ لَيْسَ قَدَرٌ، قَالَ: هَلْ عِنْدَنَا مِنْهُمْ أَحَدٌ؟ قُلْتُ: لا، قَالَ: فَأَبْلِغْهُمْ عَنِّي إِذَا لَقِيتَهُمْ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ يَبْرَأُ إِلَى اللَّهِ مِنْكُمْ، وَأَنْتُمْ بُرَآءُ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُنَاسٍ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ لَيْسَ عَلَيْهِ سَحْنَاءُ سَفَرٍ، وَلَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْبَلَدِ يَتَخَطَّى حَتَّى وَرَدَ، فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَا الإِسْلامُ؟ قَالَ: " الإِسْلامُ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنْ تُقِيمَ الصَّلاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَتَحُجَّ الْبَيْتَ وَتَعْتَمِرَ، وَتَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَأَنْ تُتِمَّ الْوُضُوءَ، وَتَصُومَ رَمَضَانَ"، قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: صَدَقْتَ . وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ فِي السُّؤَالِ عَنِ الإِيمَانِ وَالإِحْسَانِ وَالسَّاعَةِ
یحیٰی بن یعمر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کی کہ اے ابو عبدالرحمٰن، کچھ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ تقدیر (کوئی چیز) نہیں۔ انہوں نے پوچھا، کیا ہمارے ہاں (اس دور میں) ان لوگوں میں سے کوئی موجود ہے؟ میں نے کہا کہ جی نہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ جب تم ان سے ملو تو میری طرف سے انہیں یہ پیغام دینا کہ ابن عمر اللہ تعالیٰ کی طرف تم سے بیزاری اور قطع تعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور تم ان سے بیزار ہو۔ پھر فرمایا کہ مجھے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ اس اثنا میں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو اچانک ایک آدمی آیا۔ اس پر سفر کے آثار نہیں تھے اور شہر کا رہنے والا نہیں تھا۔ وہ تیز تیز چلتا ہوا آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا۔ تو اس نے پوچھا کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اسلام کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام یہ ہے کہ تو گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، بیت اللہ کا حج کرے، عمرہ ادا کرے، غسل جنابت کرے، اور یہ کہ تو مکمل وضو کرے اور رمضان المبارک کے روزے رکھے۔“ اس نے کہا کہ جب میں یہ (فرائض) ادا کر لو ں تو میں مسلمان ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں (تم یہ فرائض ادا کر کے مسلمان بن جاؤ گے)“ اس نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا۔ انہوں نے ایمان، احسان اور قیامت کے بارے میں سوال کے متعلق مکمل حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: الوضوء/حدیث: 1]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 8، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1، 2504، 3065، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 168، 173، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5005، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5852، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4695، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2610، 2610 م 1، 2610 م 2، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 63، والبيهقي فى (سننه الكبير) برقم: 8702، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2708، وأحمد فى (مسنده) برقم: 186»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5856
رقم الحديث: 5698
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ , قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ , إِنَّ عِنْدَنَا رِجَالًا يَزْعُمُونَ أَنَّ الْأَمْرَ بِأَيْدِيهِمْ، فَإِنْ شَاءُوا عَمِلُوا، وَإِنْ شَاءُوا لَمْ يَعْمَلُوا! فَقَالَ: أَخْبِرْهُمْ أَنِّي مِنْهُمْ بَرِيءٌ، وَأَنَّهُمْ مِنِّي بُرَآءُ، ثُمَّ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا مُحَمَّدُ , مَا الْإِسْلَامُ؟ فَقَالَ: تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَتَحُجُّ الْبَيْتَ، قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ، فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَمَا الْإِحْسَانُ؟ قَالَ: تَخْشَى اللَّهَ تَعَالَى كَأَنَّكَ تَرَاهُ، فَإِنْ لَا تَكُ تَرَاهُ، فَإِنَّهُ يَرَاكَ، قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ، فَأَنَا مُحْسِنٌ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: تُؤْمِنُ بِاللَّهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْبَعْثِ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ وَالْجَنَّةِ، وَالنَّارِ، وَالْقَدَرِ كُلِّهِ، قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ، فَأَنَا مُؤْمِنٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: صَدَقْتَ".
یحییٰ بن یعمر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ہوئی، میں نے ان سے عرض کیا کہ ہمارے یہاں کچھ لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ معاملات ان کے اختیار میں ہیں، چاہیں تو عمل کر لیں اور چاہیں تو نہ کر یں، ہماری بات سن کر انہوں نے فرمایا کہ جب تم ان لوگوں کے پاس لوٹ کر جاؤ تو ان سے کہہ دینا کہ میں ان سے بری ہوں اور وہ مجھ سے بری ہیں، یہ بات کہہ کر انہوں نے یہ روایت سنائی کہ ایک مرتبہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام بارگاہ نبوت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے محمد! ”اسلام“ کیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اللہ کی عبادت کرو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ نیز یہ کہ آپ نماز قائم کر یں، زکوٰۃ ادا کریں، رمضان کے روزے رکھیں اور حج بیت اللہ کریں۔“ اس نے کہا کہ جب میں یہ کام کر لوں تو میں ”مسلمان“کہلاؤں گا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں!“ اس نے کہا: آپ نے سچ فرمایا، پھر اس نے پوچھا کہ ”احسان“ کی تعریف کیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ سے اس طرح ڈرو کہ گویا تم اسے دیکھ رہے ہو، اگر یہ تصور نہ کر سکو تو پھر یہی تصور کر لو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے“، اس نے کہا: کیا ایسا کرنے کے بعد میں ”محسن“ بن جاؤں گا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں!“ اس نے کہا کہ آپ نے سچ فرمایا: پھر اس نے پوچھا کہ ”ایمان“ کی تعریف کیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ پر، اس کے فرشتوں، کتابوں، رسولوں، موت کے بعد دوبارہ زندگی، جنت و جہنم اور ہر تقدیر پر یقین رکھو“، اس نے کہا: کیا ایسا کر نے کے بعد میں مومن کہلاؤں گا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں!“اس نے کہا کہ آپ نے سچ فرمایا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5856]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف علي بن زيد، وقد توبع.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3065
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ وَاضِحٍ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ ، فَذَكَرَ حَدِيثَ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سُؤَالِ جِبْرِيلَ إِيَّاهُ عَنِ الإِسْلامِ، فَقَالَ: " الإِسْلامُ: أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنْ تُقِيمَ الصَّلاةَ، وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَتَحُجَّ وَتَعْتَمِرَ، وَتَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَأَنْ تُتِمَّ الْوُضُوءَ، وَتَصُومَ رَمَضَانَ"، قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ، فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: صَدَقْتَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت جبرائیل عليه السلام کے متعلق حدیث بیان کرتے ہیں، حضرت جبرائیل عليه السلام کے سوال کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام یہ ہے کہ تو گواہی دے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں۔ اور یہ کہ تُو نماز قائم کرے، تُو زکوة ادا کرے، حج کرے اور عمرہ ادا کرے اور جنابت کی وجہ سے غسل کرے، اور تُو مکمّل وضو کرے اور رمضان المبارک کے روزے رکھے۔ حضرت جبرائیل عليه السلام نے کہا کہ جب میں یہ کام کر لوںگا تو کیا میں مسلمان ہوںگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔ انھوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر العمرة وشرائعها وسننها وفضائلها/حدیث: 3065]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 8، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1، 2504، 3065، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 168، 173، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5005، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5852، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4695، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2610، 2610 م 1، 2610 م 2، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 63، والبيهقي فى (سننه الكبير) برقم: 8702، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2708، وأحمد فى (مسنده) برقم: 186»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31068 ترقیم الشثری: -- 32449
حدثنا ابن فضيل ، عن عطاء بن السائب ، عن محارب بن دثار عن ابن بريدة قال: وردنا المدينة فاتينا عبد الله بن عمر ، فقلنا: يا ابا عبد الرحمن، إنا نمعن في الارض فنلقى قوما يزعمون ان لا قدر، فقال: من المسلمين؟ ممن يصلي للقبلة؟ قلنا: نعم، قال: فغضب حتى وددت اني لم اكن سالته، ثم قال: إذا لقيت اولئك فاخبرهم ان عبد الله بن عمر منهم بريء، وانهم منه برآء، ثم قال: إن شئت حدثتك عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقلت: اجل، فقال:
كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فاتاه رجل جيد الثياب، طيب الريح، حسن الوجه، فقال: يا رسول الله، ما الإسلام؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تقيم الصلاة، وتؤتي الزكاة، وتصوم رمضان، وتحج البيت، وتغتسل من الجنابة، قال: صدقت، فما الإيمان؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تؤمن بالله، واليوم الآخر، والملائكة، والكتاب، والنبيين، وبالقدر كله خيره وشره، وحلوه ومره، قال: صدقت، ثم انصرف، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: علي بالرجل، قال: فقمنا باجمعنا فلم نقدر عليه، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هذا جبريل اتاكم يعلمكم امر دينكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن ابن يعمر).
(٢) سقط ما بين القوسين من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٣) في [ط]: سقط (منه).
(٤) في [و]: (فأتى).
(٥) في [جـ]: زيادة (قال)، وفي [و]: (ثم قال رسول اللَّه).
(٦) في [و]: (فقال).
(٧) في [و]: (طلبناه).
(٨) ضعيف؛ عطاء اختلط، ورواية ابن فضيل عنه بعد الاختلاط، وأخرجه مسلم (٨)، وأحمد (٣٧٥).

حضرت محارب بن دثار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن بریدہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ہم مدینہ آئے تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عرض کیا: اے ابو عبد الرحمن! ہم اپنے شہروں سے بہت دور تھے۔ تو ہماری چند ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جو کہتے ہیں کہ تقدیر کوئی چیز نہیں، آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا وہ لوگ مسلمانوں میں سے ہیں؟ اور قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھتے ہیں؟ ہم نے عرض کیا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: پس آپ رضی اللہ عنہ اتنے غضبناک ہوئے کہ میں نے چاہا کہ میں آپ رضی اللہ عنہ سے سوال نہ کرتا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تم ان لوگوں سے ملو تو ان کو بتلا دو کہ یقینا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان سے بری ہے، اور وہ لوگ مجھ سے بری ہیں، پھر فرمایا: اگر تم چاہو تو میں تمہارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کروں؟ میں نے عرض کیا! جی ہاں! پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے۔ پس ایک آدمی آیا صاف ستھرے کپڑوں والا، اچھی خوشبو والا اور خوبصورت چہرے والا، کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اسلام کی حقیقت کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم نماز کی پابندی کرو، اور زکوٰۃ دو، اور رمضان کے روزے رکھو۔ اور بیت اللہ کا حج کرو اور جنابت سے پاکی کا غسل کرو۔ اس شخص نے کہا! آپ نے سچ فرمایا: ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تو ایمان لائے اللہ پر، اور آخرت کے دن پر، اور فرشتوں پر، اور کتاب پر، اور نبیوں پر اور تقدیر کے اچھے، بُرے ہونے پر اور اس کی مٹھاس اور کھٹاس پر۔ اس شخص نے کہا: آپ نے سچ فرمایا: پھر وہ شخص واپس چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس آدمی کو میرے پاس لاؤ، آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم سب کھڑے ہوگئے۔ پس ہمیں اس پر قدرت نہ ہوئی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ جبرائیل تھے جو تمہیں تمہارے دین کے معاملات سکھانے آئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32449]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ عطاء اختلط، ورواية ابن فضيل عنه بعد الاختلاط .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 8، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1، 2504، 3065، (4/218) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 168، 173، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 222، 223، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5005 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5852، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4695، (4/360)، (4/361) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2610 (م 1)، 2610 (م 2)، 2610، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 63، (1/44) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8702، 8846، 20930، 20931، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2708، وأحمد فى «مسنده» برقم: 186، 196، 373، 374، 380، 381، 5961، 5962، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 21، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 242، والبزار فى «مسنده» برقم: 169، 170، 5990، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20072، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15330، 40345، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13581، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5191، ترقيم محمد عوامة: 31068»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2671 ترقیم الرسالہ : -- 2708
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي حَامِدٍ صَاحِبُ بَيْتِ الْمَالِ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي ، نا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّ أَقْوَامًا يَزْعُمُونَ أَنْ لَيْسَ قَدْرٌ، قَالَ: فَهَلْ عِنْدَنَا مِنْهُمْ أَحَدٌ؟ قُلْتُ: لا، قَالَ: فَأَبْلِغْهُمْ عَنِّي إِذَا لَقِيتَهُمْ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ بَرَأَ إِلَى اللَّهِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بَرَاءٌ، سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ:" بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُنَاسٍ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ لَيْسَ عَلَيْهِ شَحْنَاءُ سَفَرٍ وَلَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْبَلَدِ يَتَخَطَّى حَتَّى وَرِكِ فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يَجْلِسُ أَحَدُنَا فِي الصَّلاةِ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى رُكْبَتَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا الإِسْلامُ؟ قَالَ: الإِسْلامُ أَنْ تَشَهَّدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنْ تُقِيمَ الصَّلاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَتَحُجَّ وَتَعْتَمِرَ، وَتَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ وَتَتِمَّ الْوُضُوءَ، وَتَصُومَ رَمَضَانَ، قَالَ: فَإِنْ فَعَلْتُ هَذَا فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: صَدَقْتَ"، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيَّ بِالرَّجُلِ"، فَطَلَبْنَاهُ فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَنْ هَذَا؟ هَذَا جِبْرِيلُ أَتَاكُمْ يُعَلِّمُكُمْ دِينَكُمْ، فَخُذُوا عَنْهُ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا شُبِّهَ عَلَيَّ مُنْذُ أَتَانِي قَبْلَ مَرَّتِي هَذِهِ وَمَا عَرَفْتُهُ حَتَّى وَلَّى" . إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ.
یحییٰ بن یعمر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ”اے ابوعبدالرحمن! کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ تقدیر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: ”کیا ان میں سے کوئی شخص ہمارے پاس بھی موجود ہے؟“ میں نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر تمہاری ان سے ملاقات ہو، تو میرا یہ پیغام پہنچا دینا کہ عبداللہ بن عمر اللہ کی بارگاہ میں تم سے لاتعلق ہونے کی گزارش کرتا ہے اور تمہارا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔“ (پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے) یہ حدیث بیان کی: میں نے سیدنا عمر بن خطاب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لوگوں کی موجودگی میں بیٹھے ہوئے تھے، اس دوران ایک شخص وہاں آیا، اس پر سفر کی کوئی علامت نہیں تھی اور وہ شہر کا رہنے والا بھی نہ تھا، وہ لوگوں کے بیچ سے گزرتا ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آکر بیٹھ گیا، بالکل اسی طرح، جس طرح ہم میں سے کوئی شخص نماز کے دوران بیٹھتا ہے، پھر اس نے اپنا ہاتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زانوؤں پر رکھا اور عرض کی: ”اے محمد! اسلام کیا ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرو اور زکوٰة ادا کرو اور تم حج کرو اور تم عمرہ کرو اور تم غسل جنابت کرو اور تم وضو مکمل کرو اور تم رمضان کے روزے رکھو۔“ اس نے دریافت کیا: ”اگر میں ایسا کروں، تو کیا میں مسلمان ہو جاؤں گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ وہ بولا: ”آپ نے ٹھیک فرمایا ہے۔“ اس کے بعد انہوں نے باقی حدیث بیان کی، اس حدیث کے آخر میں ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کو میرے پاس بلا کر لاؤ۔“ (راوی کہتے ہیں) ہم اس کی تلاش میں نکلے، لیکن ہم اسے نہیں پا سکے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم جانتے ہو، یہ کون شخص تھا؟ یہ جبرائیل علیہ السلام تھے، جو تمہارے پاس آئے تھے، تاکہ تمہیں تمہاری دین کی تعلیم دیں، تو تم اسے حاصل کر لو۔“ ”اس ذات کی قسم، جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ جب سے میرے پاس آ رہے ہیں، آج پہلی مرتبہ مجھے انہیں پہچاننے میں دقت ہوئی اور میں نے انہیں اس وقت پہچانا، جب یہ چلے گئے۔“ اس حدیث کی سند ثابت ہے اور صحیح ہے، امام مسلم نے اسے اسی سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2708]
ترقیم العلمیہ: 2671
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 8،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1، 2504، بدون ترقيم، 3065، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 168، 173،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5007، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5852، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4695،والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2610، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 63، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2708، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 186»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: هذا إسناد ثابت أخرجه مسلم بهذا الإسناد، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (10 / 106)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 202
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: إِنَّ عِنْدَنَا رِجَالًا يَزْعُمُونَ أَنَّ الْأَمْرَ بِأَيْدِيهِمْ فَإِنْ شَاءُوا عَمِلُوا وَإِنْ شَاءُوا لَمْ يَعْمَلُوا، فَقَالَ: أَخْبِرْهُمْ أَنِّي مِنْهُمْ بَرِيءٌ وَأَنَّهُمْ مِنِّي بُرَاءُ، ثُمَّ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ! مَا الْإِسْلَامُ؟ فَقَالَ: ( (تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِي الزَّكَاةَ وَتَصُومُ رَمَضَانَ وَتَحُجُّ الْبَيْتَ) ) قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ: ( (نَعَمْ) ) قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَمَا الْإِحْسَانُ؟ قَالَ: ( (تَخْشَى اللَّهَ تَعَالَى كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنْ لَا تَكُ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ) ) ، قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُحْسِنٌ؟ قَالَ: ( (نَعَمْ) ) قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: ( (تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْقَدَرِ كُلِّهِ) ) قَالَ: فَإِذَا فَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُؤْمِنٌ؟ قَالَ: ( (نَعَمْ) ) قَالَ: صَدَقْتَ
(دوسری سند) یحییٰ بن یعمر رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ہمارے ہاں ایسے لوگ بھی ہیں، جن کا خیال یہ ہے کہ معاملہ ان کے اختیار میں ہے، پس اگر وہ چاہیں تو عمل کر لیں اور چاہیں تو نہ کریں، آگے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ان کو یہ اطلاع دے دو کہ میں ان سے بری ہوں اور وہ مجھ سے بری ہیں۔ پھر انہوں نے کہا: جبریل علیہ السلام، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: ”اے محمد! اسلام کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور بیت اللہ کا حج کرو۔“ انہوں نے کہا: ”جب میں یہ امور سر انجام دوں گا تو کیا میں مسلمان ہو جاؤں گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”آپ سچ فرما رہے ہیں۔“ پھر انہوں نے پوچھا: ”احسان کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے اس طرح ڈرو کہ گویا تم اس کو دیکھ رہے ہو، پس اگر تم نہیں دیکھ رہے تو وہ تو تم کو دیکھ رہا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”پس جب میں اس طرح کروں گا، تو کیا میں صاحبِ احسان ہو جاؤں گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”آپ سچ فرما رہے ہیں،“ پھر انہوں نے کہا: ”اچھا یہ بتائیں کہ ایمان کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، کتابوں، رسولوں، موت کے بعد دوبارہ جی اٹھنے، جنت، جہنم اور ساری تقدیر پر ایمان لاؤ۔“ انہوں نے کہا: ”پس جب میں اس طرح کروں گا تو کیا میں مومن بن جاؤں گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”آپ سچ فرما رہے ہیں۔“ [الفتح الربانی/كتاب القدر/حدیث: 202]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وانظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5856»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 173
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ وَاضِحٍ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي لابْنِ عُمَرَ: إِنَّ أَقْوَامًا يَزْعُمُونَ أَنْ لَيْسَ قَدْرٌ! قَالَ: هَلْ عِنْدَنَا مِنْهُمْ أَحَدٌ؟ قُلْتُ: لا، قَالَ: فَأَبْلِغْهُمْ عَنِّي لَقِيتَهُمْ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ يَبْرَأُ إِلَى اللَّهِ مِنْكُمْ، وَأَنْتُمْ بُرَآءُ مِنْهُ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُنَاسٍ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ لَيْسَ عَلَيْهِ سَحْنَاءُ سَفَرٍ، وَلَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْبَلَدِ، يَتَخَطَّى حَتَّى وَرَكَ، فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا الإِسْلامُ؟ قَالَ: " الإِسْلامُ أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنْ تُقِيمَ الصَّلاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَتَحُجَّ وَتَعْتَمِرَ، وَتَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَأَنْ تُتِمَّ الْوُضُوءَ، وَتَصُومَ رَمَضَانَ"، قَالَ: فَفَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا الإِيمَانُ؟ قَالَ:" أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ، وَتُؤْمِنَ بِالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْمِيزَانِ، وَتُؤْمِنَ بِالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَتُؤْمِنَ بِالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ"، قَالَ: فَفَعَلْتُ ذَلِكَ، فَأَنَا مُؤْمِنٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا الإِحْسَانُ؟ قَالَ:" الإِحْسَانُ أَنْ تَعْمَلَ لِلَّهِ كَأَنَّكَ تَرَاهُ، فَإِنَّكَ إِنْ لا تَرَاهُ، فَإِنَّهُ يَرَاكَ"، قَالَ: فَفَعَلْتُ هَذَا، فَأَنَا مُحْسِنٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَمَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ، مَا الْمَسْئُولُ عَنْهَا بِأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ، وَلَكِنْ إِنْ شَئْتَ نَبَّأْتُكَ عَنْ أَشْرَاطِهَا"، قَالَ: أَجَلْ، قَالَ:" رَأَيْتَ الْعَالَةَ الْحُفَاةَ الْعُرَاةَ يَتَطَاوَلُونَ فِي الْبِنَاءِ، وَكَانُوا مُلُوكًا"، قَالَ: مَا الْعَالَةُ الْحُفَاةُ الْعُرَاةُ؟ قَالَ:" الْعُرَيْبُ"، قَالَ:" وَرَأَيْتَ الأَمَةَ تَلِدُ رَبَّتَهَا، فَذَلِكَ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ"، قَالَ: صَدَقْتَ، ثُمَّ نَهَضَ فَوَلَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيَّ بِالرَّجُلِ"، فَطَلَبْنَاهُ كُلَّ مَطْلَبٍ فَلَمْ نَقَدِرْ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَنْ هَذَا؟ هَذَا جِبْرِيلُ أَتَاكُمْ لَيُعَلِّمَكُمْ دِينَكُمْ، خُذُوا عَنْهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا شُبِّهَ عَلَيَّ مُنْذُ أَتَانِي قَبْلُ مَرَّتِي هَذِهِ، وَمَا عَرَفْتُهُ حَتَّى وَلَّى" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: تَفَرَّدَ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ بِقَوْلِهِ" خُذُوا عَنْهُ"، وَبِقَوْلِهِ:" تَعْتَمِرَ وَتَغْتَسِلَ وَتُتِمَّ الْوُضُوءَ"، .
یحییٰ بن یعمر کہتے ہیں: میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! (یعنی انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہا:) کچھ لوگ ہیں جو اس بات کا اعتقاد رکھتے ہیں کہ تقدیر کی کوئی حقیقت نہیں ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: ”کیا ہمارے ہاں ان لوگوں میں سے کوئی شخص ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جب تمہاری ان لوگوں کے ساتھ ملاقات ہو تو تم میری طرف سے انہیں یہ پیغام پہنچا دینا کہ عبداللہ بن عمر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تم سے بری الذمہ ہونے کا اعتراف کرتا ہے اور تمہارا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔“ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ بات بیان کی تھی کہ ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران ایک شخص آیا جس پر سفر کی کوئی علامت نہیں تھی اور وہ شہر کا رہنے والا بھی نہیں تھا۔ وہ لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آگے آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا۔ اس نے عرض کی: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اسلام سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور بے شک سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تم نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو، حج و عمرہ کرو، غسلِ جنابت کرو، وضو مکمل کرو اور رمضان کے روزے رکھو۔“ اس نے دریافت کیا: ”جب میں ایسا کر لوں گا تو کیا میں مسلمان ہوں گا؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا ہے۔“ اس نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں، کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھو، تم جنت، جہنم اور میزان پر ایمان رکھو، تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان رکھو اور تم تقدیر پر ایمان رکھو، خواہ وہ اچھی ہو یا بری۔“ اس شخص نے دریافت کیا: ”جب میں یہ کر لوں گا تو کیا میں مومن ہوں گا؟“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں!۔“ اس نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا ہے۔“ اس نے دریافت کیا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! احسان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احسان یہ ہے کہ تم عمل کو اللہ تعالیٰ کے لیے اس طرح کرو کہ تم اسے دیکھ رہے ہو، اور اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔“ اس نے دریافت کیا: ”اگر میں ایسا کر لوں گا تو کیا میں احسان کرنے والا شمار ہوں گا؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں!۔“ اس نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا ہے۔“ اس نے دریافت کیا: ”قیامت کب آئے گی؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ! اس بارے میں جس سے سوال کیا گیا ہے وہ سوال کرنے والے سے زیادہ نہیں جانتا، اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس کی نشانیوں کے بارے میں بتا دیتا ہوں۔“ اس نے کہا: ٹھیک ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم غریب، ننگے پاؤں اور نامناسب لباس والے لوگوں کو دیکھو کہ وہ ایک دوسرے کے مقابلے میں بلند عمارتیں تعمیر کریں اور وہ بادشاہ بن جائیں۔“ تو اس نے دریافت کیا: ”ننگے پاؤں اور نامناسب لباس والے لوگوں سے مراد کیا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عریب (یعنی نچلے طبقے کے عرب)۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کنیز کو دیکھو کہ وہ اپنے آقا کو جنم دے تو یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہوگی۔“ تو اس نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا ہے۔“ پھر وہ واپس چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کو میرے پاس لے کر آؤ۔“ (راوی کہتے ہیں) ہم نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن وہ ہمیں نہیں ملا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو یہ کون تھا؟ یہ جبرائیل علیہ السلام تھے جو تمہارے پاس اس لیے آئے تھے تاکہ تمہیں تمہارے دین کی تعلیم دیں، تو تم اس سے حاصل کر لو۔ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! اس ایک مرتبہ سے پہلے کبھی مجھے اسے پہچاننے میں دقت نہیں ہوئی، لیکن اس مرتبہ میں نے اسے اس وقت پہچانا جب وہ واپس چلا گیا۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سلیمان تیمی نامی راوی روایت کے یہ الفاظ نقل کرنے میں منفرد ہیں: ”تم اس سے حاصل کر لو۔“ اور یہ الفاظ بھی: ”اور یہ کہ تم عمرہ کرو اور تم غسل کرو اور تم وضو مکمل کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 173]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 8، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1، 2504، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 168، 173، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5005، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5852، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4695، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2610، 2610 م 1، 2610 م 2، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 63، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2708، وأحمد فى (مسنده) برقم: 186»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1/ 34)، «الصحيحة» (2903): م دون الزيادة في آخره، وتقدم (168). * قال الشيخ: انظر الحديث رقم (168). قلت: وإسناده صحيح، وكذا هذا. وليس عند مسلم جملة «وتؤمن بالجنة والنار والميزان»، وزاد عليه - أيضا - في الحديث المتقدم - بعد: «خيره وشرّه» -: «حُلوه ومرّه». وهو رواية للبيهقي في «الشعب» (1/ 202). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (5856) عن عفّان، حدثنا حماد بن سلمة، أخبرنا عليُّ بن زيد، عن يحيى بن يَعْمُر، فذكره. وعلي بن زيد هو ابن جدعان ضعيف، لكنه توبع.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8755
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ الرَّزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مُعْتَمِرٌ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّ قَوْمًا يَزْعُمُونَ أَنْ لَيْسَ قَدَرٌ، قَالَ: فَهَلْ عِنْدَنَا مِنْهُمْ أَحَدٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا ⦗٥٧١⦘ قَالَ: فَأَبْلِغْهُمْ عَنِّي إِذَا لَقِيتَهُمْ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ بَرِيءٌ إِلَى اللهِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ بُرَءَاءٌ مِنْهُ، سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَيْهِ سَحْنَاءُ سَفَرٍ وَلَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْبَلَدِ يَتَخَطَّى حَتَّى وَرِكِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا يَجْلِسُ أَحَدُنَا فِي الصَّلَاةِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى رُكْبَتَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" أَنْ تَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ وَأَنْ تُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ وَتَحُجَّ الْبَيْتَ وَتَعْتَمِرَ وَتَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ وَتُتِمَّ الْوُضُوءَ وَتَصُومَ رَمَضَانَ" قَالَ: فَإِنْ قُلْتُ هَذَا فَأَنَا مُسْلِمٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ: صَدَقْتَ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ الشَّاعِرِ عَنْ يُونُسَ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَسُقْ مَتْنَهُ.
یحییٰ بن یعمر فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ”اے ابوعبدالرحمن! کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تقدیر نہیں ہے“، کہنے لگے: ”کیا ان میں سے کوئی ہمارے پاس ہے؟“ میں نے کہا کہ نہیں! تو فرمایا کہ ”ان کو میری طرف سے یہ پیغام دینا، جب بھی تم ان سے ملنا کہ ابن عمر تم سے اللہ کی طرف سے بری ہے اور تم اس سے بری ہو“۔ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص آیا، اس پر سفر کے اثرات تھے اور نہ ہی وہ اہل علاقہ میں سے تھا، حتیٰ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، جس طرح ہم نماز میں بیٹھتے ہیں، پھر اس نے اپنے ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں پر رکھے اور پوچھا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اسلام کیا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے اکیلے معبود ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے کی گواہی دینا، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور عمرہ کرنا، غسلِ جنابت کرنا، وضو مکمل کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا“۔ اس نے کہا: ”اگر میں یہ کروں تو کیا میں مسلمان ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں!“ پھر اس نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے“، (اور ساری حدیث ذکر کی)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8755]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 8۔ ابوداود 4696»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2775
«الإسلام أن تشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله وتقيم الصلاة وتؤتي الزكاة وتصوم رمضان وتحج البيت إن استطعت إليه سبيلا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اسلام یہ ہے کہ تم گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، اور تم نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور اگر بیت اللہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہو تو اس کا حج کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2775]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م 3] عن عمر. صحيح الترغيب 170.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں