الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1674. (119) بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْأَمْرَ بِصَدَقَةِ نِصْفِ صَّاعِ مِنْ حِنْطَةٍ أَحْدَثَهُ النَّاسُ بَعْدَ النَّبِيِّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نصف صاع گندم صدقہ فطر ادا کرنے کا حُکم لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایجاد کیا ہے
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2406 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2406
سنن ابوداود: 1614
سنن نسائی: 2518
سنن دارقطنی: 2095
الفتح الربانی: 7538
الجامع الكامل: 4288
السنن الكبرى للبيهقي: 7700
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5903
المعجم الاوسط: 1439
1 تا 10
حدیث نمبر: 2406
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي الزَّرَدِ الأُبُلِّيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزَوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَمْ تَكُنِ الصَّدَقَةُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ وَالشَّعِيرُ، وَلَمْ تَكُنِ الْحِنْطَةُ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں صدقہ فطرکھجور کشمش اور جَو سے ادا کیا جاتا تھا۔ گندم صدقے میں ادا نہیں کی جاتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة الفطر فى رمضان/حدیث: 2406]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1503، 1504، 1507، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 984، ومالك فى (الموطأ) برقم: 989، وابن الجارود فى "المنتقى"، 392، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2392، 2393، 2395، 2397، 2398، 2399، 2400، 2403، 2404، 2405، 2406، 2409، 2411، 2416، 2421، 2422، 2423، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3299، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2599، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1494، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1610، والترمذي فى (جامعه) برقم: 675، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1825، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7764، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2069، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4572»
حدیث نمبر: 1614
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كَانَ النَّاسُ يُخْرِجُونَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ أَوْ سُلْتٍ أَوْ زَبِيبٍ"، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَثُرَتِ الْحِنْطَةُ، جَعَلَ عُمَرُ نِصْفَ صَاعٍ حِنْطَةً مَكَانَ صَاعٍ مِنْ تِلْكَ الْأَشْيَاءِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگ صدقہ فطر میں ایک صاع جو یا کھجور یا بغیر چھلکے کا جو، یا انگور نکالتے تھے، جب عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا اور گیہوں بہت زیادہ آنے لگا تو انہوں نے ان تمام چیزوں کے بدلے گیہوں کا آدھا صاع (صدقہ فطر) مقرر کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1614]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ”جو، کھجور، بغیر چھلکے کے جو یا کشمش میں سے ایک ایک صاع صدقہ فطر ادا کیا کرتے تھے۔“ جناب نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا اور گندم کی کثرت ہو گئی تو انہوں نے ان اشیاء کے ایک صاع کے بجائے گندم کا آدھا صاع مقرر کر دیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1614]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/ الزکاة 41 (2518)، (تحفة الأشراف:7760) (ضعیف)» (عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر وہم ہے صحیح یہ ہے کہ ایسا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کیا، عبدالعزیز بن أبی رواد سے یہاں وھم ہو گیا ہے ان سے وہم ہو بھی جایا کرتا تھا)
قال الشيخ الألباني: ضعيف خ مختصرا نحوه
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه النسائي (2518 وسنده حسن)
أخرجه النسائي (2518 وسنده حسن)
حدیث نمبر: 2518
أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، عَنْ زَائِدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كَانَ النَّاسُ يُخْرِجُونَ عَنْ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ تَمْرٍ، أَوْ سُلْتٍ، أَوْ زَبِيبٍ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگ صدقہ فطر ایک صاع جَو یا کھجور یا سُلت (بے چھلکے کا جو) یا کشمش نکالتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2518]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دورِ مقدس میں لوگ صدقۃ الفطر جو، کھجور، سلت یا کشمش سے ایک صاع دیا کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2518]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الزکاة19 (1614)، (تحفة الأشراف: 7760) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
ترقیم العلمیہ : 2070 ترقیم الرسالہ : -- 2095
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ النَّاسُ يُخْرِجُونَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعَ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ، أَوْ سُلْتٍ أَوْ زَبِيبٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ وَكَثُرَتِ الْحِنْطَةُ جَعَلَ نِصْفَ صَاعِ حِنْطَةٍ مَكَانًا مِنْ تِلْكَ الأَشْيَاءِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں لوگ جو کا ایک صاع یا کھجور کا ایک صاع یا سُلت (بغیر چھلکے کے جو) کا ایک صاع یا کشمش کا ایک صاع صدقہ فطر کے طور پر ادا کرتے تھے۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا، تو گندم زیادہ ہو گئی، تو انہوں نے گندم کا نصف صاع ان تمام چیزوں کی جگہ مقرر کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2095]
ترقیم العلمیہ: 2070
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1509، 1511، 1512، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 984، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 579، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2392، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1494، 1495، 1499،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2522، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1610، 1611، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 677، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1825، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 718، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2069، 2070، 2071، 2072، 2073، 2074، 2075، 2076، 2078، 2079، 2088، 2089، 2093، 2094، 2095، 2120، 2132، 2133، 2134، 2135، 2410»
«قال مسلم: عبد العزيز وهم فيه، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (9 / 115)»
«قال مسلم: عبد العزيز وهم فيه، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (9 / 115)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7538
عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مِنَ الْحِنْطَةِ خَمْرٌ وَمِنَ التَّمْرِ خَمْرٌ وَمِنَ الشَّعِيرِ خَمْرٌ وَمِنَ الزَّبِيبِ خَمْرٌ وَمِنَ الْعَسَلِ خَمْرٌ
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: گندم سے شراب بنتی ہے، کھجور سے شراب ہوتی ہے، جو سے شراب تیار کی جاتی ہے، منقّی سے شراب ہے اور شہد سے شراب تیار کی جاتی ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7538]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه النسائي: 8/ 295، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5992 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5992»
وضاحت: فوائد: … احناف کا مسلک یہ ہے کہ صرف انگور اور کھجور کی شراب حرام ہے، لیکن اس باب کی احادیث ِ مبارکہ سے جمہور کے مسلک کی تائید ہوتی ہے کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے، خواہ وہ انگور یا کھجور کی شراب ہو یا کسی اور چیز کی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے منبر رسول پر دورانِ خطبہ ارشاد فرمایا: اَلْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ … خمر وہ چیز ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے۔ (بخاری، مسلم) اس سلسلے میں ہر آدمی کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ شریعت کا مقصود یہ ہے جس چیز کی وجہ سے عقلی توازن برقرار نہ رہ سکے یا جو چیز عقل پر پردہ ڈال دے، وہ جس چیز سے بھی بنائی گئی ہو، اس کا نام جو بھی رکھ دیا جائے،وہ حرام اور ممنوع ہو گی۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1505
أخبرنا بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيْرفي، حدثنا عبد الصمد بن الفضل البَلْخي، حدثنا مَكِّي بن إبراهيم، حدثنا عبد العزيز بن أبي رَوَّاد، عن نافع، عن ابن عمر قال: كان الناسُ يُخرِجون صدقةَ الفِطْر على عهد رسول الله ﷺ صاعًا من شَعير، أو صاعًا من تمر، أو سُلْتٍ، أو زَبيب (1) .
هذا حديث (2) صحيحٌ، عبد العزيز بن أبي رَوَّاد ثقةٌ عابد، واسم أبي رَوّاد: أيمن، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
هذا حديث (2) صحيحٌ، عبد العزيز بن أبي رَوَّاد ثقةٌ عابد، واسم أبي رَوّاد: أيمن، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں صدقہ فطر ایک صاع جو، یا ایک صاع کھجور، یا ایک صاع بغیر چھلکے والے جو (سلت)، یا ایک صاع منقہ (خشک انگور) نکالا کرتے تھے۔
یہ حدیث صحیح ہے، عبدالعزیز بن ابی رواد ثقہ اور عبادت گزار ہیں، اور ان کے والد کا نام ایمن ہے، لیکن شیخین نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1505]
یہ حدیث صحیح ہے، عبدالعزیز بن ابی رواد ثقہ اور عبادت گزار ہیں، اور ان کے والد کا نام ایمن ہے، لیکن شیخین نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1505]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، إلّا أنَّ أن ذِكْر السلت والزبيب في هذه الرواية وهمٌ، فقد تفرد عبد العزيز بن أبي رواد بذكرهما دون أصحاب نافع، كما نبه على ذلك مسلم في "التمييز" (92)، وابن عبد البر في "التمهيد" 14/ 317 - 318. لكن تابع عبدَ العزيز بنَ أبي روّاد موسى بنُ عقبة ...» [ترقيم الرساله 1505] [ترقيم الشركة 1494]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1506
حدثنا علي بن عيسى الحِيْريّ، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب وعبد الله بن محمد، قالا: حدثنا محمد بن عبد الأعلى، حدثنا المُعتمِر بن سليمان، عن أبيه، عن نافع، عن ابن عمر، قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول حين فَرَضَ صدقة الفِطر:"صاعًا من تمرٍ، أو صاعًا من شَعِير"، وكان لا يُخرج إلَّا التَّمر (1) .
هذا حديث صحيحٌ على شرط الشيخين ولم يُخرجا فيه: إلَّا التّمر.
هذا حديث صحيحٌ على شرط الشيخين ولم يُخرجا فيه: إلَّا التّمر.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت سنا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کو ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو کی صورت میں فرض قرار دیا، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما (اپنے عمل میں) صرف کھجور ہی نکالا کرتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس میں ”صرف کھجور نکالنے“ کا ذکر روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1506]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس میں ”صرف کھجور نکالنے“ کا ذکر روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الزكاة/حدیث: 1506]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،عبد الله بن محمد: هو ابن عبد الرحمن بن شيرويه، ومحمد بن عبد الأعلى: هو الصنعاني، وسليمان والد المعتمر: هو ابن طرخان التيمي.» [ترقيم الرساله 1506] [ترقيم الشركة 1495]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4288
4288. عن ابن عمر، قال: لم تكن الصدقة على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم إلاّ التمر والزبيب والشعير، ولم تكن الحنطة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن حزيمة (2406) عن محمد بن سفيان بن أبي الزناد الأبلي، حدّثنا عبدالله بن موسى، أخبرنا فضيل بن غزوان، عن نافع، عن ابن عمر، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7700
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الصَّيْرَفِيُّ، أنبأ ⦗٢٧٨⦘ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِيُّ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:" كَانَ النَّاسُ يُخْرِجُونَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ سلْتٍ، أَوْ زَبِيبٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں صدقہ فطر دیا کرتے تھے: ایک صاع جو کا، یا ایک صاع کھجور کا، یا ایک صاع منقی کا، یا ایک صاع بغیر چھلکے کا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7700]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 5903
«من الحنطة خمر ومن التمر خمر ومن الشعير خمر ومن الزبيب خمر ومن العسل خمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”گندم سے بھی شراب بنتی ہے، کھجور سے بھی شراب بنتی ہے، جو سے بھی شراب بنتی ہے، کشمش سے بھی شراب بنتی ہے، اور شہد سے بھی شراب بنتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5903]
”گندم سے بھی شراب بنتی ہے، کھجور سے بھی شراب بنتی ہے، جو سے بھی شراب بنتی ہے، کشمش سے بھی شراب بنتی ہے، اور شہد سے بھی شراب بنتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5903]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن ابن عمر. المشكاة 3647: د، ت، هـ - النعمان.»
قال الشيخ الألباني: صحيح