🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
726. باب كراهة قول المستأذن أنا إِذا قيل من هذا
باب: جب کوئی آنے والے سے پوچھے کون ہے تو جواب میں اپنا نام بتائے، میں ہوں کہنا مکروہ ہے
اطراف الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1392 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1392
سنن ابوداود: 5187
الادب المفرد: 1086
صحیح الادب المفرد: 832
مسند احمد: 14909
صحیح ابن حبان: 5808
السنن الكبرى للبيهقي: 17670
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1392
1392 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَقَالَ: مَنْ ذَا فَقُلْتُ: أَنَا فَقَالَ: أَنَا، أَنَا كَأَنَّهُ كَرِهَهَا
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس قرض کے بارے میں حاضر ہوا جو میرے والد پر تھا۔ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں، میں“ جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جواب کو ناپسند فرمایا۔ (کیونکہ بعض وقت صرف آواز سے صاحب خانہ پہچان نہیں سکتا کہ کون ہے، اس لیے جواب میں اپنا نام بیان کرنا چاہیے) [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الآداب/حدیث: 1392]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 79 كتاب الاستئذان: 17 باب إذا قال من ذا فقال أنا»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5187
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ،" أَنَّهُ ذَهَبَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنِ أَبِيهِ، فَدَقَقْتُ الْباب، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: أَنَا , قال: أَنَا أَنَا كَأَنَّهُ كَرِهَهُ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے قرضے کے سلسلے میں گفتگو کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، تو میں نے دروازہ کھٹکھٹایا، آپ نے پوچھا: کون ہے؟ میں نے کہا: ”میں ہوں“ آپ نے فرمایا: ”میں، میں“ (کیا؟) گویا کہ آپ نے (اس طرح غیر واضح جواب دینے) کو برا جانا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5187]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے قرضے کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں حاضر ہوا تو میں نے دروازے پر دستک دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون ہے؟“ میں نے جواب میں کہا: ”میں ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہوں، میں ہوں۔“ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انداز کو ناپسند فرمایا۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5187]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الاستئذان 17 (6250)، صحیح مسلم/الآداب 8 (2155)، سنن الترمذی/الاستئذان 18 (2711)، سنن ابن ماجہ/الأدب 17 (3709)، (تحفة الأشراف: 3042)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/298، 320، 363)، سنن الدارمی/الاستئذان 2 (2672) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (6250) صحيح مسلم (2155)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1086
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ‏:‏ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ‏:‏ ”مَنْ ذَا‏؟“‏ فَقُلْتُ‏:‏ أَنَا، قَالَ‏:‏ ”أَنَا، أَنَا‏؟“‏، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ‏.‏
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے باپ کے قرضے کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازے پر دستک دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں، میں؟“ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جواب ناپسند فرمایا۔ [الادب المفرد/كتاب الاستئذان/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 625، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5187، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2711، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10087، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2155، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3709» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 832
832/1086 (صحيح) عن جابر قال: أتيت النبي صلى الله عليه وسلم في دين كان على أبي، فدققت الباب. فقال:"من ذا؟"، فقلت: أنا. قال:"أنا، أنا؟!" كأنه كرهه.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے والد کے ذمے ایک قرض کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے؟“ میں نے کہا: میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں، میں؟!“ گویا آپ نے اسے ناپسند فرمایا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 832]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 625، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5187، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2711، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10087، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2155، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3709» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14909
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: أَنَا، قَالَ:" أَنَا، أَنَا!" كَأَنَّهُ كَرِهَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر دستک دے کر میں نے اجازت طلب کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کون ہے میں نے کہا میں ہوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں میں لگا رکھی ہے گویا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند کیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14909]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2250، م: 2155
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5808
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ: " مَنْ ذَا؟" فَقُلْتُ: أَنَا، فَقَالَ:" أَنَا! أَنَا! مَرَّتَيْنِ كَأَنَّهُ كَرِهَهُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کون ہے؟“ میں نے عرض کی: میں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: ”میں ہوں، میں ہوں“ گویا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو ناپسند کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5808]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6250، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2155، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5808، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10087، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5187، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2711، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2672، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3709، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17747، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14405» «رقم طبعة با وزير 5778»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج المشكاة» (4669): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17670
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ عَلَى أَبِي فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ:" مَنْ ذَا؟"، فَقُلْتُ: أَنَا، فَقَالَ:" أَنَا أَنَا" مَرَّتَيْنِ، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَمْرٍو ⦗٥٩١⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ذمے قرض کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون ہے؟“ میں نے کہا: ”میں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں، میں“ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17670]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں