الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
56. في بيع الغرر والعبد الآبق
غیرموجود چیزوں او ربھاگے ہوئے غلام کی بیع کابیان
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 21732 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2196
بلوغ المرام: 687
مسند احمد: 11377
سنن دارقطنی: 2839
الفتح الربانی: 5830
السنن الكبرى للبيهقي: 10848
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1093
ترقیم عوامۃ: 20881 ترقیم الشثری: -- 21732
حدثنا حاتم بن إسماعيل ، عن جهضم بن عبد الله ، عن محمد بن إبراهيم ، عن محمد بن زيد ، عن شهر بن حوشب ، عن ابي سعيد قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن شراء ما في بطون الانعام حتى تضع، وعما في ضروعها إلا بكيل، وعن شراء العبد وهو آبق، وعن شراء المغانم حتى تقسم، وعن شراء الصدقات حتى تقبض، وعن ضربة الغائص.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (معبد).
(٢) في [أ، ب]: (يا).
(٣) مجهول؛ لجهالة محمد بن إبراهيم، أخرجه أحمد (١١٣٧٧)، والترمذي (١٥٦٣)، وابن ماجه (٢١٩٦)، وعبد الرزاق (١٤٩٢٣)، وأبو يعلى (١٠٩٣)، والدارقطني ٣/ ١٥، والبيهقي (٥/ ٣٣٨)، وابن زنجويه (١٥٩٣).
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جانوروں کے پیٹ میں موجود بچوں کی خریدو فروخت سے منع فرمایا جب تک وہ پیدا نہ ہوجائیں، اسی طرح تھنوں میں موجود دودھ کی خریدو فروخت سے منع فرمایا جب تک اسے نکال کر ماپ نہ لیاجائے، بھاگے ہوئے غلام کی بیع سے، اور مال غنیمت کی بیع سے جب تک انہیں تقسیم نہ کردیا جائے، زکوٰۃ میں آنے والی چیزوں کو خریدنے سے جب تک ان پر قبضہ نہ کرلیا جائے اور سمندر میں غوطہ لگانے والے سے یہ معاملہ کرنے سے بھی منع کیا کہ وہ سمندر میں غوطہ لگائے گا اور جو کچھ ملے گا وہ مشتری کو دے دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21732]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو حاتم الرازي: محمد بن إبراهيم هذا شيخ مجهول . قال أبو حاتم الرازي: قلت لأبي من محمد هذا قال هو محمد بن إبراهيم شيخ مجهول . قال أبو حاتم الرازي: إنما هو إسماعيل بن عياش عن رجل عن جهضم بن عبد الله عن محمد بن إبراهيم شيخ مجهول عن محمد بن زيد عن شهر عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم . قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة محمد بن إبراهيم .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1563، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2196، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10959، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2839، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11553، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1093، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14375، 14923، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10810، 23311، 35553، ترقيم محمد عوامة: 20881»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1563، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2196، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10959، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2839، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11553، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1093، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14375، 14923، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10810، 23311، 35553، ترقيم محمد عوامة: 20881»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
حدیث نمبر: 2196
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا جَهْضَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْيَمَانِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَاءِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ وَعَمَّا فِي ضُرُوعِهَا إِلَّا بِكَيْلٍ، وَعَنْ شِرَاءِ الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ، وَعَنْ شِرَاءِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَاتِ حَتَّى تُقْبَضَ، وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ میں جو ہو اس کے خریدنے سے منع فرمایا یہاں تک کہ وہ جن دے، اور جو ان کے تھنوں میں ہے اس کے خریدنے سے بھی منع فرمایا ہے الا یہ کہ اسے دوھ کر اور ناپ کر خریدا جائے، اسی طرح بھاگے ہوئے غلام کو خریدنے سے، اور غنیمت (لوٹ) کا مال خریدنے سے بھی منع فرمایا یہاں تک کہ وہ تقسیم کر دیا جائے اور صدقات کو خریدنے سے (منع کیا) یہاں تک کہ وہ قبضے میں آ جائے، اور غوطہٰ خور کے غوطہٰ کو خریدنے سے (منع کیا) ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2196]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ کے بچے خریدنے سے منع فرمایا جب تک وہ پیدا نہ ہو جائیں، اور ان کے تھنوں میں موجود (دودھ) کو خریدنے سے منع فرمایا مگر ماپ کر، اور غلام کو خریدنے سے منع فرمایا جبکہ وہ مفرور ہو، اور غنیمت کی اشیاء خریدنے سے منع فرمایا حتیٰ کہ وہ تقسیم ہو جائیں، اور صدقات کی اشیاء خریدنے سے منع فرمایا حتیٰ کہ وہ (مستحقین کے) قبضے میں آ جائیں، اور غوطہ مارنے والے کے غوطے (سے حاصل ہونے والی چیز کی پیشگی خریداری) سے منع فرمایا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2196]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/السیر 14 (1563) مختصراً، (تحفة الأشراف: 4073)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/42) (ضعیف)» (سند میں محمد بن ابراہیم باہلی مجہول راوی ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 1293)
وضاحت: ۱؎:غوطہ خور کے غوطہ کو خریدنے کی صورت یہ ہے کہ غوطہ خور خریدنے والے سے کہے کہ میں غوطہ لگا رہا ہوں اس بار جو کچھ میں نکالوں گا وہ اتنی قیمت میں تیرا ہو گا یہ تمام بیعیں اس لئے ناجائز ہیں کہ ان سب میں غرر (دھوکا) اور جہالت ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1563)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 457
إسناده ضعيف
ترمذي (1563)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 457
حدیث نمبر: 687
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله تعالى عنه، أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن شراء ما في بطون الأنعام حتى تضع، وعن بيع ما في ضروعها، وعن شراء العبد وهو آبق، وعن شراء المغانم حتى تقسم، وعن شراء الصدقات حتى تقبض، وعن ضربة الغائص. رواه ابن ماجه والبزار والدارقطني بإسناد ضعيف.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چوپایوں کے پیٹ میں (پرورش پانے والے) بچے کو اس کی پیدائش سے پہلے خریدنے سے اور تھنوں میں (جمع شدہ) دودھ کو دوہنے سے پہلے فروخت کرنے سے اور بھاگے ہوئے غلام کو خریدنے سے اور اموال غنیمت کو ان کی تقسیم سے پہلے خریدنے سے اور صدقات کو قبضہ میں آنے سے پہلے خریدنے سے اور غوطہ لگانے والے کو اس کے ایک غوطہ کا معاوضہ لینے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ابن ماجہ، بزار اور دارقطنی نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 687]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ» ابو سعید خدری – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «نَهَى» منع فرمایا – «عَنْ شِرَاءِ» خریدنے سے – «مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ» جو چوپایوں کے پیٹوں میں ہے – «حَتَّى تَضَعَ» یہاں تک کہ وہ جن دیں – «وَعَنْ بَيْعِ» اور بیچنے سے – «مَا فِي ضُرُوعِهَا» جو ان کے تھنوں میں ہے – «وَعَنْ شِرَاءِ الْعَبْدِ» اور غلام خریدنے سے – «وَهُوَ آبِقٌ» جبکہ وہ بھاگا ہوا ہو – «وَعَنْ شِرَاءِ الْمَغَانِمِ» اور غنیمتیں خریدنے سے – «حَتَّى تُقْسَمَ» یہاں تک کہ وہ تقسیم ہو جائیں – «وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَاتِ» اور صدقات خریدنے سے – «حَتَّى تُقْبَضَ» یہاں تک کہ قبضے میں آ جائیں – «وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ» اور غوطہ خور کے غوطے (کی بیع) سے۔ – «رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ» اسے ابن ماجہ نے روایت کیا – «وَالْبَزَّارُ» اور بزار – «وَالدَّارَقُطْنِيُّ» اور دارقطنی نے – «بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ۔
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوپایوں کے پیٹ کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے خریدنے سے، ان کے تھنوں میں موجود دودھ بیچنے سے، بھاگے ہوئے غلام کو خریدنے سے، غنیمتوں کو تقسیم سے پہلے خریدنے سے، صدقات کو قبضے سے پہلے خریدنے سے اور غوطہ خور کے غوطے (کے نامعلوم نتیجے کی بیع) سے منع فرمایا۔ اسے ابن ماجہ، بزار اور دارقطنی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 687]
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوپایوں کے پیٹ کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے خریدنے سے، ان کے تھنوں میں موجود دودھ بیچنے سے، بھاگے ہوئے غلام کو خریدنے سے، غنیمتوں کو تقسیم سے پہلے خریدنے سے، صدقات کو قبضے سے پہلے خریدنے سے اور غوطہ خور کے غوطے (کے نامعلوم نتیجے کی بیع) سے منع فرمایا۔ اسے ابن ماجہ، بزار اور دارقطنی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 687]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، التجارات، باب النهي عن شراء ما في بطون الانعام، حديث:2196، والدارقطني:3 /15، والترمذي، السير، حديث:1563، محمد بن إبراهيم الباهلي مجهول وفي شيخه نظر، ولبعض الحديث شواهد عند ابن أبي شيبة:12 /435_437 وغيره.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 11377
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا جَهْضَمٌ يَعْنِي الْيَمَامِيَّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ شِرَاءِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ مَا فِي ضُرُوعِهَا إِلَّا بِكَيْلٍ، وَعَنْ شِرَاءِ الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ، وَعَنْ شِرَاءِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَاتِ حَتَّى تُقْبَضَ، وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضع حمل سے پہلے جانوروں کے پیٹ میں موجود بچے خریدنے اور ماپے بغیر ان کے تھنوں میں موجود دودھ خریدنے سے، بھگوڑا غلام اور تقسیم سے قبل مال غنیمت اور قبضہ سے پہلے صدقات خریدنے سے منع فرمایا ہے، نیز غوطہ خور کی ایک چھلانگ پر جو ہاتھ میں آنے کی بنیاد پر معاملہ کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11377]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا لجهالة محمد بن إبراهيم الباهلي، ولضعف شهر بن حوشب ، وجهضم اليمامي ثقة إلا أن حديثه منكر فيما روي عن المجهولين، وهذا منها، وقد ثبت النهي عن بيع الغرر فى حديث أبى هريرة عند مسلم: 1513
ترقیم عوامۃ: 22343 ترقیم الشثری: -- 23309
حدثنا حاتم بن إسماعيل ، عن جهضم بن عبد الله ، عن محمد بن إبراهيم ، عن محمد بن زيد ، عن شهر بن حوشب ، عن ابي سعيد قال: نهى النبي [عليه السلام] عن شراء ما في بطون الانعام حتى تضع، وعما في ضروعها إلا بكيل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: ﵇.
(٢) مجهول؛ لجهالة محمد بن إبراهيم، أخرجه أحمد (١١٣٧٧)، وابن ماجة (٢١٩٦)، والترمذي (١٥٦٣)، وعبد الرزاق (١٤٩٢٣)، وأبو يعلى (١٠٩٣)، والدارقطني ٣/ ١٥، والبيهقي / ٣٣٨.
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ میں موجود بچہ کی بیع سے منع فرمایا ہے جب تک کہ وہ پیدا نہ ہوجائے۔ اور تھنوں میں موجود دودھ کی بیع سے منع فرمایا مگر کیل کر کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23309]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو حاتم الرازي: محمد بن إبراهيم هذا شيخ مجهول . قال أبو حاتم الرازي: قلت لأبي من محمد هذا قال هو محمد بن إبراهيم شيخ مجهول . قال أبو حاتم الرازي: إنما هو إسماعيل بن عياش عن رجل عن جهضم بن عبد الله عن محمد بن إبراهيم شيخ مجهول عن محمد بن زيد عن شهر عن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم . قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة محمد بن إبراهيم .»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1563، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2196، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10959، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2839، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11553، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1093، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14375، 14923، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10810، 21734، 35553، ترقيم محمد عوامة: 22343»
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1563، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2196، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10959، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2839، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11553، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1093، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14375، 14923، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10810، 21734، 35553، ترقيم محمد عوامة: 22343»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
ترقیم العلمیہ : 2802 ترقیم الرسالہ : -- 2839
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَهْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَاءِ مَا فِي بُطُونِ الأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ، وَعَنْ شِرَاءِ الْغَنَائِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَةِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ حُصُولِ الْغَائِصِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ میں موجود (ان کے بچوں کو) فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک وہ جانور انہیں جنم نہیں دیتے، اور آپ نے مال غنیمت کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک اسے تقسیم نہیں کیا جاتا، اور صدقے (کے مال کو) فروخت کرنے سے منع کیا ہے، جب تک اسے تقسیم نہیں کیا جاتا، اور آپ نے غوطہ لگانے کے بعد جو چیز نکلے گی، اسے فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2839]
ترقیم العلمیہ: 2802
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1563، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2196، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10959، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2839، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11553، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 1093، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14375، 14923، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10611، 20881، 22343، 34004»
«قال أبو حاتم الرازي: قلت لأبي من محمد هذا قال هو محمد بن إبراهيم شيخ مجهول، علل الحديث: (3 / 587)»
«قال أبو حاتم الرازي: قلت لأبي من محمد هذا قال هو محمد بن إبراهيم شيخ مجهول، علل الحديث: (3 / 587)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5830
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَاءِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ وَعَنْ بَيْعِ مَا فِي ضُرُوعِهَا إِلَّا بِكَيْلٍ وَعَنْ شِرَاءِ الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ وَعَنْ شِرَاءِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَاتِ حَتَّى تُقْبَضَ وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چوپائیوں کے حملوں کو جنم لینے سے قبل خریدنے سے، ماپ کے بغیر تھنوں میں موجود دودھ کو خریدنے سے، بھاگے ہوئے غلام کو خریدنے سے، تقسیم سے پہلے غنیمتوں کو خریدنے سے، قبضے میں لینے سے پہلے صدقات کو خریدنے سے اور غوطہ خور کی تجارت سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5830]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا لجھالة محمد بن ابراهيم، ومحمدِ بن زيد العبدي، ولضعف شھر بن حوشب، وجھضمُ اليمامي ثقة الا ان حديثه منكر فيما روي عن المجھولين، وھذا منھا- أخرجه الترمذي: 1563، وابن ماجه: 2196، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11377 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11397»
وضاحت: فوائد: … درج بالا دونوں احادیث میں بیان کی گئی بیع کی اقسام میں دھوکہ پایا جاتا ہے، معلوم نہیں کہ بھاگا ہوا غلام یا اونٹ کیسا ہے اور وہ پکڑا بھی جائے گا یا نہیں، اسی طرح حاملہ جانوروں کے پیٹوں میں کیا ہے، وہ مذکر ہے یا مؤنث، اسی طرح تام الخلقت ہے یا ناقص الخلقت، علی ہذا القیاس۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا لجھالة محمد بن ابراهيم
حدیث نمبر: 10848
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا جَهْمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْيَمَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ، وَعَمَّا فِي ضُرُوعِهَا إِلَّا بِكَيْلٍ، وَعَنْ شِرَاءِ الْغَنَائِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَاتِ حَتَّى تُقْبَضَ، وَعَنْ شِرَاءِ الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ، وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ" وَهَذِهِ الْمَنَاهِي وَإِنْ كَانَتْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ بِإِسْنَادٍ غَيْرِ قَوِيٍّ فَهِيَ دَاخِلَةٌ فِي بَيْعِ الْغَرَرِ الَّذِي نُهِيَ عَنْهُ فِي الْحَدِيثِ الثَّابِتِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جانوروں کے پیٹ والے بچے کی بیع سے منع فرمایا جب تک وہ اسے جنم نہ دے، اور ان کے تھنوں کے دودھ کی (بیع سے منع فرمایا) الا یہ کہ وہ ناپ کے ساتھ ہو، اور غنیمتوں کے مال کو خریدنے سے منع فرمایا جب تک تقسیم نہ ہو، اور صدقات کو خریدنے سے بھی منع فرمایا جب تک قبضے میں نہ لیے جائیں، اور بھگوڑے غلام کو خریدنے سے منع فرمایا، اور غوطہ خور کے غوطہ کی بیع سے بھی منع فرمایا۔“
نوٹ: یہ تمام اشیاء بیع غرر میں شامل ہیں، اگرچہ یہ حدیث صحیح سند سے ثابت نہیں لیکن یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10848]
نوٹ: یہ تمام اشیاء بیع غرر میں شامل ہیں، اگرچہ یہ حدیث صحیح سند سے ثابت نہیں لیکن یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10848]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه عبدالرزاق 14375۔ ابن ماجه 2196»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 1093
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَهْضَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ شِرَى مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّى تَضَعَ، وَعَمَّا فِي ضُرُوعِهَا، إِلَّا بِكَيْلٍ، وَعَنْ شِرَى الْعَبْدِ وَهُوَ آبِقٌ، وَعَنْ شِرَى الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنْ شِرَى الصَّدَقَاتِ حَتَّى تُقْبَضَ، وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا: ”مویشیوں کے پیٹ میں موجود (بچوں) کی خریداری سے جب تک کہ وہ پیدا نہ ہو جائیں، اور ان کے تھنوں میں موجود (دودھ) کی بیع سے الا یہ کہ اسے ناپ لیا جائے، اور بھاگے ہوئے غلام کی خریداری سے، اور مالِ غنیمت کی خرید و فروخت سے جب تک کہ اسے تقسیم نہ کر دیا جائے، اور صدقات کی خریداری سے جب تک کہ ان پر قبضہ نہ کر لیا جائے، اور غوطہ خور کے سودے (یعنی غوطہ خور کے ایک بار غوطہ لگا کر جو چیز نکالے گا اس کی پیشگی بیع) سے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1093]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2196، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10984، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14375، 14923، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 1593، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1966، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1088»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2196، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10984، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14375، 14923، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 1593، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1966، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1088»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا