الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
42. في مثل من جمع القرآن والإيمان
مثال اس شخص کی جو ایمان اور قرآن کو جمع کرے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 32172 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 3396
ترقیم عوامۃ: 30797 ترقیم الشثری: -- 32172
حدثنا ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق ، عن الحارث ، عن علي قال: مثل الذي جمع الإيمان وجمع القرآن مثل الاترجة الطيبة الطعم، ومثل الذي لم يجمع الإيمان ولم يجمع القرآن مثل الحنظلة، خبيثة الطعم، وخبيثة الريح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) ضعيف؛ لضعف الحارث، أخرجه الدارمي (٣٣٦٢).
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مثال اس شخص کی جو ایمان اور قرآن کو جمع کرنے والا ہو ترنج کی سی ہے جس کا مزہ لذیذ ہے۔ اور مثال اس شخص کی جو نہ ایمان جمع کرے اور نہ ہی قرآن جمع کرے حنظل کے پھل کی سی ہے جو بدمزہ اور بدبو والا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32172]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف الحارث .»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37231، ترقيم محمد عوامة: 30797»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37231، ترقيم محمد عوامة: 30797»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3396
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: "مَثَلُ الَّذِي أُوتِيَ الْإِيمَانَ وَلَمْ يُؤْتَ الْقُرْآنَ مَثَلُ التَّمْرَةِ، طَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَلَا رِيحَ لَهَا، وَمَثَلُ الَّذِي أُوتِيَ الْقُرْآنَ وَلَمْ يُؤْتَ الْإِيمَانَ مَثَلُ الرَّيْحَانَةِ الْآسَةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ، وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ الَّذِي أُوتِيَ الْقُرْآنَ وَالْإِيمَانَ مَثَلُ الْأُتْرُجَّةِ، رِيحُهَا طَيِّبٌ، وَطَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ الَّذِي لَمْ يُؤْتَ الْإِيمَانَ وَلَا الْقُرْآنَ مَثَلُ الْحَنْظَلَةِ، رِيحُهَا خَبِيثٌ، وَطَعْمُهَا خَبِيثٌ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کی مثال جس کو ایمان دیا گیا اور قرآن نہیں دیا گیا کھجور کی سی ہے جس کا مزہ لذیذ ہوتا ہے لیکن کوئی خوشبو نہیں ہوتی، اور اس کی مثال جس کو قرآن دیا گیا ایمان نہیں دیا گیا ریحانہ (پھول) کی طرح ہے جس کی خوشبو اچھی ہوتی ہے لیکن ذائقہ کڑوا ہوتا ہے، اور اس کی مثال جس کو قرآن اور ایمان دونوں دئیے گئے سنگترے (نارنگی) جیسی ہے جس کا مزہ لذیذ اور خوشبو بہترین ہوتی ہے، اور اس کی مثال جس کو نہ قرآن دیا گیا اور نہ ایمان اندرائن جیسی ہے کہ اس کی مہک خراب (بدبودار) اور مزہ (ذائقہ) بھی خراب ہوتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3396]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3407] »
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 387]
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 387]
وضاحت: (تشریح احادیث 3392 سے 3396)
ان احادیث و آثار سے معلوم ہوا کہ مؤمن اور منافق کی دو قسمیں ہیں: ایک وہ مؤمن جو قرآن پڑھتا ہے اور ایک وہ جو قرآن نہیں پڑھتا، اسی طرح ایک وہ منافق جو قرآن پڑھتا ہے اور ایک وہ جو قرآن نہیں پڑھتا، قرآن پڑھنے والا مؤمن سنگترے کی طرح ہے اور نہ پڑھنے والا کھجور کی طرح ہے، اور قرآن پڑھنے والا منافق ریحانہ کی طرح اور نہ پڑھنے والا اندرائن کی طرح۔
اللہ تعالیٰ ہم کو ایمان اور قرآن والا بنائے، آمین۔
ان احادیث و آثار سے معلوم ہوا کہ مؤمن اور منافق کی دو قسمیں ہیں: ایک وہ مؤمن جو قرآن پڑھتا ہے اور ایک وہ جو قرآن نہیں پڑھتا، اسی طرح ایک وہ منافق جو قرآن پڑھتا ہے اور ایک وہ جو قرآن نہیں پڑھتا، قرآن پڑھنے والا مؤمن سنگترے کی طرح ہے اور نہ پڑھنے والا کھجور کی طرح ہے، اور قرآن پڑھنے والا منافق ریحانہ کی طرح اور نہ پڑھنے والا اندرائن کی طرح۔
اللہ تعالیٰ ہم کو ایمان اور قرآن والا بنائے، آمین۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 35654 ترقیم الشثری: -- 37232
حدثنا ابو الاحوص ، عن ابي إسحاق ، عن الحارث ، عن علي قال: مثل الذي جمع الإيمان والقرآن مثل الاترنجة الطيبة الريح الطيبة الطعم، ومثل الذي لم يجمع الإيمان ولم يجمع القرآن مثل الحنظلة: خبيثة الريح وخبيثة الطعم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الأخوص).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [س، ع]: تقديم وتأخير.
(٤) ضعيف؛ لحال الحارث، أخرجه الدارمي (٣٣٦٢).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص قرآن اور ایمان کو جمع کرتا ہے اس کی مثال ترنج کی طرح ہے جس کا ذائقہ بھی عمدہ اور خوشبو بھی عمدہ۔ اور جو شخص ایمان کو اور قرآن کو جمع نہیں کرتا اس کی مثال حنظل کی طرح ہے۔ ذائقہ بھی برا، بو بھی بری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37232]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال الحارث .»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32172، ترقيم محمد عوامة: 35654»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32172، ترقيم محمد عوامة: 35654»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف