الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 33964 (کل: 16 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 8676
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9816
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6458
1 تا 10
ترقیم عوامۃ: 32461 ترقیم الشثری: -- 33964
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة ، عن عاصم ، عن زر بن حبيش ، عن عبد الله بن مسعود انه قال: كنت غلاما يافعا ارعى غنما لعقبة بن ابي معيط، فجاء النبي صلى الله عليه وسلم وابو بكر وقد فرا من المشركين فقالا: يا غلام، هل لك من لبن تسقينا، قلت: إني مؤتمن ولست ساقيكما، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هل عندك من جذعة لم ينز عليها الفحل؟ قلت: نعم، فاتيتهما بها فاعتقلها النبي صلى الله عليه وسلم ومسح الضرع ودعا، ثم اتاه ابو بكر بصخرة منقعرة او منقرة فاحتلب فيها فشرب وشرب ابو بكر ثم شربت، ثم قال للضرع: اقلص فقلص، قال: فاتيته بعد ذلك فقلت: علمني من هذا القول، قال: إنك غلام معلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ذر).
(٢) في [أ، ب]: (الغنم).
(٣) في [جـ]: (معتط).
(٤) في [أ، ب]: (مؤتمر).
(٥) في [جـ، م]: (فاعتلقها).
(٦) في [هـ]: زيادة (فحفل الضرع).
(٧) سقط من: [ب].
(٨) في [أ، ب]: (فقال).
(٩) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر، أخرجه أحمد (٤٤١٢)، وابن حبان (٧٠٦١)، وأبو يعلى (٥٠٩٦)، والطبراني (٨٤٥٦)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٨٤، والطيالسي (٣٥٣)، وابن سعد ٣/ ١٥٠، والشاشي (٦٥٩)، وأبو نعيم في الدلائل (٢٣٣)، والحلية ١/ ١٢٥، والبزار (١٨٢٤)، وابن عساكر ٣٣/ ٧٠، والصيداوي في معجم الشيوخ ص ٦٨، والآجري في الشريعة (١٠٦٦)، والذهبي في سير أعلام النبلاء ١/ ٤٦٥.
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نوجوان لڑکا تھا اور عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چراتا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر آئے جبکہ وہ دونوں مشرکین سے فرار ہوئے تھے، اور فرمایا اے لڑکے! کیا تمہارے پاس ہمیں پلانے کے لیے کچھ دودھ ہے؟ میں نے کہا کہ میں امین ہوں، اور آپ کو پلا نہیں سکتا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کوئی چھ ماہ کی بکری ہے جس پر کوئی نر نہ کو دا ہو؟ میں نے کہا جی ہاں! میں ان کے پاس لایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ٹانگیں کھولیں اور تھنوں کو ہاتھ لگایا اور دعا فرمائی، پھر حضرت ابوبکر آپ کے پاس ایک کھدا ہوا پتھر لائے، آپ نے اس میں دودھ دوہا، آپ نے دودھ پیا اور حضرت ابوبکر نے بھی پیا، پھر میں نے پیا، پھر آپ نے تھن سے فرمایا سکڑ جا، چناچہ وہ سکڑ گیا، اس کے بعد میں آپ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ ان باتوں میں سے مجھے بھی سکھا دیجئے، فرمایا کہ تم تعلیم یافتہ لڑکے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33964]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23749، 32058، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8428، 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8437، 8438، 8439، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8444، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621، ترقيم محمد عوامة: 32461»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23749، 32058، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8428، 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8437، 8438، 8439، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8444، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621، ترقيم محمد عوامة: 32461»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3598
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي عَاصِمٌ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَرْعَى غَنَمًا لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ:" يَا غُلَامُ، هَلْ مِنْ لَبَنٍ؟" قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ، قَالَ:" فَهَلْ مِنْ شَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ؟" فَأَتَيْتُهُ بِشَاةٍ، فَمَسَحَ ضَرْعَهَا، فَنَزَلَ لَبَنٌ، فَحَلَبَهُ فِي إِنَاءٍ، فَشَرِبَ، وَسَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ:" اقْلِصْ"، فَقَلَصَ، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُهُ بَعْدَ هَذَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْقَوْلِ، قَالَ: فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ:" يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَإِنَّكَ غُلَيِّمٌ مُعَلَّمٌ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ میرے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”اے لڑکے! کیا تمہارے پاس دودھ ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، لیکن میں اس پر امین ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی ایسی بکری تمہارے پاس ہے جس پر نر جانور نہ کودا ہو؟“ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسی بکری لے کر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا تو اس میں دودھ اتر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک برتن میں دوہا، خود بھی پیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی پلایا، پھر تھن سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”سکڑ جاؤ“، چنانچہ وہ تھن دوبارہ سکڑ گئے، تھوڑی دیر بعد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بھی یہ بات سکھا دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور مجھے دعا دی کہ ”اللہ تم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، تم سمجھدار بچے ہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3598]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 4412
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا يَافِعًا أَرْعَى غَنَمًا لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، وَقَدْ فَرَّا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَا: يَا غُلَامُ، هَلْ عِنْدَكَ مِنْ لَبَنٍ تَسْقِينَا؟ قُلْتُ: إِنِّي مُؤْتَمَنٌ، وَلَسْتُ سَاقِيَكُمَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ عِنْدَكَ مِنْ جَذَعَةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ؟". قُلْتُ: نَعَمْ، فَأَتَيْتُهُمَا بِهَا،" فَاعْتَقَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَسَحَ الضَّرْعَ، وَدَعَا، فَحَفَلَ الضَّرْعُ، ثُمَّ أَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ بِصَخْرَةٍ مُنْقَعِرَةٍ، فَاحْتَلَبَ فِيهَا، فَشَرِبَ وَشَرِبَ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ شَرِبْتُ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ:" اقْلِصْ". فَقَلَصَ. (حديث موقوف) (حديث مرفوع) فَأَتَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْقَوْلِ؟ قَالَ:" إِنَّكَ غُلَامٌ مُعَلَّمٌ"، قَالَ:" فَأَخَذْتُ مِنْ فِيهِ سَبْعِينَ سُورَةً، لَا يُنَازِعُنِي فِيهَا أَحَدٌ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مشرکین سے بچ کر نکلتے ہوئے میرے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”اے لڑکے! کیا تمہارے پاس دودھ ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں اس پر امین ہوں، لہذا میں آپ کو کچھ پلا نہیں سکوں گا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی ایسی بکری تمہارے پاس ہے جس پر نر جانور نہ کودا ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں! اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسی بکری لے کر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا اور دعا کی تو اس میں دودھ اتر آیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اندر سے کھوکھلا ایک پتھر لے آئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس میں دوہا، خود بھی پیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی پلایا، اور میں نے بھی پیا، پھر تھن سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”سکڑ جاؤ“، چنانچہ وہ تھن دوبارہ سکڑ گئے، تھوڑی دیر بعد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے بھی یہ بات سکھا دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور مجھے دعا دی کہ ”اللہ تم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، تم سمجھدار بچے ہو“، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک منہ سے ستر سورتیں یاد کی ہیں جن میں مجھ سے کوئی جھگڑا نہیں کر سکتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4412]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن من أجل عاصم.
ترقیم عوامۃ: 22743 ترقیم الشثری: -- 23747
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة ، عن عاصم ، عن زر بن حبيش عن عبد الله قال: كنت غلاما يافعا ارعى غنما لعقبة بن ابي معيط، فجاء النبي صلى الله عليه وسلم وابو بكر، وقد فرا من المشركين، فقالا: يا غلام، هل عندك من لبن تسقينا؟ فقلت: إني مؤتمن، لست بساقيكما، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هل عندك من جذعة لم ينز عليها الفحل؟ قلت: نعم. [قال] : فاتيتهما بها، فاعتقلها رسول الله صلى الله عليه وسلم ومسح الضرع ودعا، ثم اتاه ابو بكر بصخرة منقعرة، فاحتلب فيها فشرب وشرب ابو بكر وشربت، ثم قال للضرع: «اقلص» ، فقلص.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ح، ط].
(٢) سقط من [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ط، ز]: (نرى).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فروا).
(٥) في [جـ، ز]: زيادة (من).
(٦) في [أ، ح، ط]: (فقال).
(٧) في [أ، جـ، ح، ط]: (ليس).
(٨) في [جـ، ز]: (بساقيكما).
(٩) في [أ، جـ]: ﵇.
(١٠) في [ط، أ، ح]: (يبن).
(١١) في [ز]: زيادة (قال).
(١٢) في [أ، ح، ط]: (فاعقلها).
(١٣) في [هـ]: زيادة (فحفل الضرع).
(١٤) سقط من [هـ].
(١٥) في [ح]: (لصخرة).
(١٦) في [ح، أ، ط]: (منعقرة).
(١٧) ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر، أخرجه أحمد (٤٤١٢)، وابن حبان (٧٠٦١)، وأبو يعلى (٥٠٩٦)، والطبراني (٨٤٥٦)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٨٤، والطيالسي (٣٥٣)، وابن سعد ٣/ ١٥٠، والشاشي (٦٥٩)، وأبو نعيم في الدلائل (٢٣٣).
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں قریب البلوغ لڑکا تھا اور عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے، وہ دونوں مشرکین مکہ سے بھاگ رہے تھے، اُن دونوں نے کہا، اے لڑکے! تیرے پاس دودھ ہے جو ہمیں پلائے؟ میں نے عرض کیا میں امانت دار ہوں تم کو نہیں پلاؤں گا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی ایسی جوان بکری ہے جس پر نر کو نہ چھوڑا گیا ہو؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ہے، میں اس بکری کو لے کر آپ کی خدمت میں آیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ٹانگ کو باندھ دیا اور اس کے تھنوں کو ہاتھ لگاکر دعا فرمائی۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پتھر کا پیالہ (نما) لے کر حاضر ہوئے پھر اس میں دودھ نکالا اور خود پیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پیا اور میں نے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھنوں کو مخاطب کر کے فرمایا: تو دوبارہ سکڑ جا! وہ تھن دوبارہ سکڑ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23747]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ عاصم ضعيف في زر .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32058، 33963، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8428، 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8437، 8438، 8439، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8444، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621، ترقيم محمد عوامة: 22743»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32058، 33963، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8428، 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8437، 8438، 8439، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8444، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621، ترقيم محمد عوامة: 22743»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11833
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ كُنْتُ أَرْعَى غَنَمًا لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ فَقَالَ ”يَا غُلَامُ هَلْ مِنْ لَبَنٍ“ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ قَالَ ”فَهَلْ مِنْ شَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ“ فَأَتَيْتُهُ بِشَاةٍ فَمَسَحَ ضَرْعَهَا فَنَزَلَ لَبَنٌ فَحَلَبَهُ فِي إِنَاءٍ فَشَرِبَ وَسَقَى أَبَا بَكْرٍ ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ ”اقْلِصْ“ فَقَلَصَ قَالَ ثُمَّ أَتَيْتُهُ بَعْدَ هَذَا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْقَوْلِ قَالَ ”فَمَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ فَإِنَّكَ غُلَيِّمٌ مُعَلَّمٌ“ (وَفِي رِوَايَةٍ) قَالَ فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ بِصَخْرَةٍ مَنْقُورَةٍ فَاحْتَلَبَ فِيهَا فَشَرِبَ وَشَرِبَ أَبُو بَكْرٍ وَشَرِبْتُ قَالَ ثُمَّ أَتَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ قُلْتُ عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْقُرْآنِ قَالَ ”إِنَّكَ غُلَامٌ مُعَلَّمٌ“ قَالَ فَأَخَذْتُ مِنْ فِيهِ سَبْعِينَ سُورَةً
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کابیان ہے، وہ کہتے ہیں: میں عقبہ بن ابی معیط کی بکریا ں چرایا کرتا تھا، رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لڑکے! دودھ مل سکتا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، لیکن یہ میرے پاس امانت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا اس ریوڑ میں کوئی ایسی بکری ہے، جس کی ابھی تک نر سے جفتی ہی نہ ہوئی ہو؟ تو میں ایک بکری پکڑ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے تھنوں پر ہاتھ پھیرا تو دودھ اتر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک برتن میں دودھ دوہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی نوش فرمایا اور ابو بکر رضی اللہ عنہ کو بھی دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تھن سے فرمایا: سکڑ جا (یعنی پہلے کی طرح ہو جا)۔ پس وہ سکڑ کر اپنی پہلی حالت میں ہو گیا۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں اس کے بعد ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ دعا مجھے بھی سکھا دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: تجھ پر اللہ کی رحمت ہو، تو سیکھا سکھایا، پڑھا پڑھایا بچہ ہے۔ دوسری روایت میں ہے: ابو بکر رضی اللہ عنہ آپ کی خدمت میں پیالےیا برتن کی طرح کا ایک پتھر لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں دودھ دوہا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی نوش فرمایا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیا اور میں نے بھی پیا۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں نے اس کے بعد ایک موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: آپ مجھے بھی اس قرآن میں سے کچھ سکھا دیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پڑھا پڑھایا بچہ ہے۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: چنانچہ میں نے ستر سورتیں براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پڑھیں۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11833]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه الطيالسي: 353، والطبراني في الكبير: 8455، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4412 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4412»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 11322M
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ يَمِينُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامِهِ وَصَلَاتِهِ وَكَانَتْ شِمَالُهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دائیں ہاتھ کھانے اور نماز وغیرہ کے لیے ہوتا تھا اور بائیاں ہاتھ دوسرے (مکروہ) امور کے لیے۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11322M]
تخریج الحدیث: «حديث حسن بطرقه وشواھده، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25321 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25835»
وضاحت: فوائد: … مکروہ سے امور سے مراد استنجا کرنا، لیٹرین میں داخل ہونا، کپڑا اتارنا، ناک صاف کرنا وغیرہ ہے، بائیں ہاتھ اور بائیں طرف سے یہ کام کرنے چاہئیں۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه وشواھده
حدیث نمبر: 6504
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: كُنْتُ يَافِعًا فِي غَنَمٍ لِعُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ أَرْعَاهَا، فَأَتَى عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا غُلامُ،" هَلْ مَعَكَ مِنْ لَبَنٍ؟"، فَقُلْتُ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ، قَالَ: " ائْتِنِي بِشَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ"، فَأَتَيْتُهُ بِعَنَاقٍ، فَاعْتَقَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَعَلَ يَمْسَحُ الضَّرْعَ وَيَدْعُو حَتَّى أَنْزَلَتْ، فَأَتَاهُ أَبُو بَكْرٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ، فَاحْتَلَبَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ لأَبِي بَكْرٍ: اشْرَبْ، فَشَرِبَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ثُمَّ شَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ: اقْلِصْ، فَقَلَصَ، فَعَادَ كَمَا كَانَ، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْكَلامِ أَوْ مِنْ هَذَا الْقُرْآنِ، فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِنَّكَ غُلامٌ مُعَلَّمٌ، قَالَ: فَلَقَدْ أَخَذْتُ مِنْ فِيهِ سَبْعِينَ سُورَةً، مَا نَازَعَنِي فِيهَا بَشَرٌ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں جوانی میں عقبہ بن ابومعیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا۔ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور انہوں نے دریافت کیا: ”اے لڑکے! کیا تمہارے پاس دودھ ہے؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں، لیکن میں امین ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کوئی ایسی بکری لے کر آؤ جس کے ساتھ کسی بکرے نے جفتی نہ کی ہو“، تو میں ایک سال کا بکری کا بچہ لے آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑا پھر آپ نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا اور دعا کی، یہاں تک کہ اس کا دودھ اترنے لگا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی چیز لے کر آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن میں دودھ دوہ لیا پھر آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم پیو“، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے پی لیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسے پی لیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تھن سے یہ کہا: ”تم خشک ہو جاؤ“، تو وہ خشک ہو گیا اور اس طرح ہو گیا جس طرح پہلے تھا۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے بھی یہ کلام (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اس قرآن کی تعلیم دیجیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک ایسے لڑکے ہو جو سمجھ بوجھ رکھتا ہے (یا جسے تعلیم دی جائے گی)“ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ستر سورتیں سیکھی ہیں، اس بارے میں کوئی شخص میرا مقابلہ نہیں کر سکتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6504]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5000، 5002، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2914، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5078، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 59، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3668» «رقم طبعة با وزير 6470»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الروض النضير» (652)، وفي (ق) جملة السبعين سورة. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 7061
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ بِحَرَّانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنْتُ أَرْعَى غَنَمًا لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، فَمَرَّ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلامٌ، فَقَالَ لِي: يَا غُلامُ، هَلْ مِنْ لَبَنٍ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ، قَالَ: فَهَلْ مِنْ شَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ؟ قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، فَمَسَحَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرْعَهَا، فَنَزَلَ اللَّبَنُ فَحَلَبَهُ فِي إِِنَاءٍ، فَشَرِبَ وَسَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ: انْقَلِصِي، فَانْقَلَصَتْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْقَوْلِ، فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ:" يَرْحَمُكَ اللَّهُ، إِِنَّكَ غُلامٌ مُعَلَّمٌ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں عقبہ بن ابومعیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے جبکہ میں ایک لڑکا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”اے لڑکے! کیا دودھ ہے؟“ میں نے جواب دیا: ”جی ہاں، لیکن مجھے امین بنایا گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا کوئی ایسی بکری ہے جس کے ساتھ کسی بکرے نے صحبت نہ کی ہو (یعنی جس کا ابھی دودھ نہ اترا ہو)؟“ راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسی بکری لایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا، تو اس میں دودھ اتر آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ایک برتن میں دوہ لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی پلایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تھن سے فرمایا: «انْقَلِصِي» ”تم دوبارہ سمٹ جاؤ“، تو وہ سمٹ گیا۔ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ یہ عمل مجھے بھی سکھا دیجیے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ، إِنَّكَ غُلَامٌ مُعَلَّمٌ» ”اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، تم ایک تعلیم یافتہ لڑکے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7061]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5000، 5002، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2914، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5078، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 59، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3668» «رقم طبعة با وزير 7021»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الروض النضير» (652). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 8676
8676- عن ابن مسعود أنه قال: كنت غلاماً يافعاً أرعى غنماً لعقبة بن أبي معيط، فجاء النبي صلى الله عليه وسلم وأبو بكر رضي الله عنه، وقد فرّا من المشركين، فقالا: يا غلام، هل عندك من لبن تسقينا؟ قلت: إني مؤتمن، ولست ساقيكما، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هل عندك من جذعة لم ينز عليها الفحل؟. قلت: نعم، فأتيتهما بها، فاعتقلها النبي صلى الله عليه وسلم ومسح الضرع، ودعا، فحفل الضرع، ثم أتاه أبو بكر رضي الله عنه بصخرة منقعرة، فاحتلب فيها، فشرب، وشرب أبو بكر، ثم شربت، ثم قال للضرع: اقلص. فقلص، فأتيته بعد ذلك، فقلت: علمني من هذا القول؟ قال: إنك غلام معلم . قال: فأخذت من فيه سبعين سورة لا ينازعني فيها أحد.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (4412) وأبو يعلى (4985) والطبراني في الكبير (8455) وأبو نعيم في الدلائل (2/424) وابن سعد في الطبقات (3/150-151) كلهم من طرق عن عاصم بن أبي النجود، عن زر بن حبيش، عن عبد الله بن مسعود قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 9816
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا يَافِعًا أَرْعَى غَنَمًا لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ، وَقَدْ فَرَّا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَا:" يَا غُلَامُ، هَلْ عِنْدَكَ مِنْ لَبَنٍ تَسْقِينَا؟". قُلْتُ: إِنِّي مُؤْتَمَنٌ، وَلَسْتُ بِسَاقِيكُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں، ایک قریب البلوغ لڑکا تھا، اور عقبہ بن ابومعیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے یہ دونوں حضرات مشرکین سے بچ کے آ رہے تھے ان دونوں نے کہا: اے لڑکے! کیا تمہارے پاس دودھ، ہے، جو تم ہمیں پینے کے لئے دو؟ میں نے کہا: میں امین ہوں، میں آپ دونوں کو نہیں پلاؤں گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9816]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9816]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (513) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4985 و 5096 و 5311) اخرجه احمد فى المسند (379/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4398، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8455»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح