🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 34103 (کل: 20 مقامات، 11 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 34103
سنن ابوداود: 4627، 4628
سنن ترمذی: 3707
مشکوۃ المصابیح: 6025، 6085
مسند احمد: 4797
الفتح الربانی: 12300
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8913، 14385، 14698
المعجم الکبیر للطبرانی: 13076، 13124
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5602
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6556
فضائل صحابہ: 55، 56، 59، 64، 955
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32598 ترقیم الشثری: -- 34103
حدثنا وكيع عن هشام بن سعد عن عمر بن اسيد عن ابن عمر قال: [كنا نقول] في زمن النبي صلى الله عليه وسلم: خير الناس ابو بكر وعمر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (كنا نقول).
(٢) في [م]: (رسول اللَّه).
(٣) ضعيف؛ هشام بن سعد ضعيف، أخرجه أحمد (٤٧٩٧)، وأصله عند البخاري (٣٦٩٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کہا کرتے تھے: لوگوں میں سب سے بہترین حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34103]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ هشام بن سعد ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3655، 3697، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7251، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4627، 4628، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3707، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4716، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5602، 5603، 5604، 5784، والبزار فى «مسنده» برقم: 5740، 5867، 6083، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13131، 13181، 13301، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1692، 8702، ترقيم محمد عوامة: 32598»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4627
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نَعْدِلُ بِأَبِي بَكْرٍ أَحَدًا ثُمَّ عُمَرَ، ثُمَّ عُثْمَانَ، ثُمَّ نَتْرُكُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُفَاضِلُ بَيْنَهُمْ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کہا کرتے تھے: ہم ابوبکر رضی اللہ عنہ کے برابر کسی کو نہیں جانتے، پھر عمر رضی اللہ عنہ کے، پھر عثمان رضی اللہ عنہ کے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو چھوڑ دیتے، ان میں کسی کو کسی پر فضیلت نہیں دیتے۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4627]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے برابر کسی کو نہ کرتے تھے۔ پھر ان کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (کا درجہ سمجھتے تھے)، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں کوئی تفضیل نہ سمجھتے تھے۔ (بلکہ سب کو مساوی سمجھتے تھے)۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4627]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/فضائل الصحابة 4 (3655)، 7 (3698)، (تحفة الأشراف: 8028) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3698)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4628
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ:" كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حي أَفْضَلُ أُمَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَهُ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ، ثُمَّ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہم لوگ کہا کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل ابوبکر ہیں، پھر عمر، پھر عثمان ہیں، رضی اللہ عنہم اجمعین۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4628]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم کہا کرتے تھے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حیات تھے: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل ابوبکر ہیں، پھر عمر اور پھر عثمان رضی اللہ عنہم۔“ اللہ ان سب سے راضی ہو۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4628]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7016) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (6025)
أخرجه ابن أبي عاصم في السنة (1140 وسنده صحيح) نحو المعنٰي

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3707
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: " كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ أَبُو بَكْرٍ , وَعُمَرُ , وَعُثْمَانُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ يُسْتَغْرَبُ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں کہتے تھے: ”ابوبکر، عمر، اور عثمان ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3707]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل الصحابة 4 (3655)، و7 (3697)، سنن ابی داود/ السنة 8 (4627) (تحفة الأشراف: 7820) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ان کا ذکر آتا تو ہم اسی ترتیب سے ان کا نام لیتے تھے پہلے نمبر پر ابوبکر کا نام رکھتے تھے، پھر عمر کا پھر عثمان کا (رضی الله عنہم)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (6076)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6025
6025 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كُنَّا فِي زَمَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا نَعْدِلُ بِأَبِي بَكْرٍ أَحَدًا، ثُمَّ عُمَرَ، ثُمَّ عُثْمَانَ  ، ثُمَّ نَتْرُكُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا نُفَاضِلُ بَيْنَهُمْ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ، قَالَ: كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ: أَفْضَلُ أُمَّةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَهُ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ، ثُمَّ عُثْمَانُ  ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے برابر کسی کو قرار نہیں دیتے تھے، پھر عمر رضی اللہ عنہ اور پھر عثمان رضی اللہ عنہ، پھر ہم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ (کی باہم فضیلت کی بحث) کو ترک کر دیتے تھے اور ہم ان میں سے کسی ایک کو دوسرے پر فضیلت نہیں دیتے تھے۔ اور ابوداؤد کی روایت ہے: ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں کہا کرتے تھے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امت میں آپ کے بعد سب سے افضل ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر عمر رضی اللہ عنہ ہیں اور پھر عثمان رضی اللہ عنہ ہیں۔ رواہ البخاری و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6025]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3697) و أبو داود (4628)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6085
الْفَصْلُ الثَّانِي 6085 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -  رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حیات مبارکہ میں ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کہا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6085]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3707 وقال: حسن صحيح غريب) [و أصله في صحيح البخاري (3698) ] »
قال الشيخ الألباني: حسن صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4797
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَسِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا نَقُولُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَسُولُ اللَّهِ خَيْرُ النَّاسِ، ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سعادت میں یہ کہا کرتے تھے کہ لوگوں میں سب سے بہتر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو تین فضیلتیں ملی ہیں اور ان میں سے ہر ایک فضیلت ایسی ہے جو مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ محبوب ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اپنی صاحبزادی کا نکاح کیا اور ان سے ان کے یہاں اولاد ہوئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کے تمام دروازے بند کروا دئیے سوائے ان کے دروازے کے اور غزوہ خیبر کے دن انہیں جھنڈا عطاء فرمایا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4797]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، هشام بن سعد ضعفوه، يكتب حديثه للمتابعات ولا يحتج به، والقسم الأول منه صحيح، كما سلف في: 4626
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12300
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا نَقُولُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ خَيْرُ النَّاسِ ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ عُمَرُ وَلَقَدْ أُوتِيَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ ثَلَاثَ خِصَالٍ لَأَنْ تَكُونَ لِي وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ زَوَّجَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ وَوَلَدَتْ لَهُ وَسَدَّ الْأَبْوَابَ إِلَّا بَابَهُ فِي الْمَسْجِدِ وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ يَوْمَ خَيْبَرَ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کہا کرتے تھے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب لوگوں سے افضل ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو تین ایسی خصوصیات نصیب ہوئی ہیں کہ اگر مجھے ان میں سے کوئی ایک مل جاتی تووہ مجھے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ محبوب ہوتی، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی کی ان سے شادی کی،ان سے ان کی اولاد ہوئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے دروازے کے علاوہ مسجد میں کھلنے والے تمام دروازے بند کر وادئیے اور خیبر کے روز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں جھنڈا عطا فرمایا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12300]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ھشام بن سعد ضعّفوه، يكتب حديثه للمتابعات، ولا يحتج به، اخرجه ابويعلي: 5601، وابن ابي شيبة: 12/ 9، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4797 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4797»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8913
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ. يَعْنِي فِي الْخِلَافَةِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فِي الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ کہا: کرتے تھے: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان (راوی کہتے ہیں: (یعنی خلافت کے بارے میں ہم یہ کہا: کرتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”خلافت کے بارے میں“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8913]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1569)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1713، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6083»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14385
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ: أَفْضَلُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَيَسْمَعُ ذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يُنْكِرُهُ، مَا نَعْلَمُ عُثْمَانَ جَاءَ بِشَيْءٍ مِنَ الْكَبَائِرِ، وَلَا قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ حِلِّهَا، وَلَكِنَّهُ هَذَا الْمَالُ إِنْ أَعْطَاكُمُوهُ رَضِيتُمْ، وَإِنْ أَعْطَى قُرَيْشًا سَخِطْتُمْ، إِنَّمَا تُرِيدُونَ أَنْ تَكُونُوا كَفَارِسَ وَالرُّومِ لَا يَتْرُكُونَ لَهُمْ أَمِيرًا إِلَّا قَتَلُوهُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، ثُمَّ اسْتَوَى النَّاسُ فَيَبْلُغُ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا يُنْكِرُهُ عَلَيْنَا. وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِ الطَّبَرَانِيِّ الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ہم لوگ یہ کہا: کرتے تھے کہ اس امت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والے فرد سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات سنتے تھے اور آپ اس کا انکار نہیں کرتے تھے، ہمارے علم کے مطابق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب نہیں کیا، کسی جان کو ناحق طور پر قتل نہیں کیا، اصل معاملہ صرف اس مال کا ہے کہ اگر وہ یہ مال تمہیں دے دیتے، تو تم نے راضی ہونا تھا اور اگر وہ قریش کو دے دیں تو تم ناراض ہو جاتے ہو، تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ تم لوگ اہل فارس اور اہل روم کی طرح ہو جاؤ، کہ جنہوں نے اپنے کسی بھی امیر کو نہیں چھوڑا، اسے قتل کروا دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ابتدائی حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم (اس امت میں افضل ہیں) اور پھر سب لوگ برابر کی حیثیت رکھتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے اس حوالے سے ہم پر انکار نہیں کیا۔“ امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی کی معجم کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور ان میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14385]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5602 و 5601) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13132)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13132»

الحكم على الحديث:
ورجاله وثقوا، وفيهم خلاف.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں