🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. ما ذكر في سعد بن معاذ ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا سعد بن معاذرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 34494 (کل: 19 مقامات، 13 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 34494، 39567
سنن ترمذی: 1723
سنن نسائی: 5304
مسند احمد: 12223، 13148، 13455، 13492
مسند الحمیدی: 1237
الفتح الربانی: 8020، 11725
صحیح ابن حبان: 7037
الجامع الكامل: 15502، 15503
السنن الكبرى للبيهقي: 6105
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7059
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3112
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4009
فضائل صحابہ: 1495
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32985 ترقیم الشثری: -- 34494
حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ قال: دخلت على انس بن مالك حين قدم المدينة مع ابن اخي، فسلمت عليه فقال: من انت؟ فقلت: انا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ، قال: فبكى فاكثر البكاء ثم قال: إنك شبيه بسعد، إن سعدا كان من اعظم الناس واطولهم، وإن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث بعثا إلى اكيدر دومة فارسل بحلة من ديباج منسوج فيها الذهب، فلبسها رسول الله صلى الله عليه وسلم فجعل الناس يلمسونها بايديهم، فقال: اتعجبون من هذه؟ قالوا: يا رسول الله، ما رايناك احسن منك اليوم، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لمناديل سعد في الجنة احسن مما ترون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (يلتمسونها).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه مسلم (٢٤٦٩)، وأحمد (١٢٢٢٣)، وبنحوه البخاري (٢٦١٥).

حضرت واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت انس رضی اللہ عنہ مدینہ آئے تو میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ان کے پاس داخل ہوا۔ اور میں نے ان کو سلام کیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں۔ آپ رضی اللہ عنہ رونے لگے اور بہت روئے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا تم حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے مشابہہ ہو۔ بیشک وہ لوگوں میں سب سے عظیم اور سب سے لمبے آدمی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیدر دومہ کی طر ف ایک لشکر بھیجا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جوڑا بھیجا جو ریشم کا تھا اور اس میں سونے کا کام ہو اتھا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ملبوس فرمایا: تو لوگ اس کپڑے کو خوبصورتی کی وجہ سے ہاتھ لگا رہے تھے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم کو یہ اچھا لگا؟ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آج سے زیادہ خوبصورت کبھی نہیں دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعد رضی اللہ عنہ کے رومال جنت میں اس سے بھی خوبصورت ہیں جو کپڑا تم دیکھ رہے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34494]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2615، 3248، 3802، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2072، 2468، 2469، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7036، 7037، 7038، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5317 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9541، 9544، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4047، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1723، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6188، 6189، 18855، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12276، 12407، 12636، 12691، 12800، 13350، 13390، 13599، 13604، 13659، 13696، 13833، 14151، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2102، 2169، 2190، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1237، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3112، 3225، 3980، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1200، والبزار فى «مسنده» برقم: 6255، 7166، 7223، 7424، 7591، (12/356) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20415، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39560، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6679، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5347، 5348، ترقيم محمد عوامة: 32985»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1723
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: " قَدِمَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: أَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: فَبَكَى، وَقَالَ: إِنَّكَ لَشَبِيهٌ بِسَعْدٍ، وَإِنَّ سَعْدًا كَانَ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ، وَإِنَّهُ بُعِثَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةٌ مِنْ دِيبَاجٍ مَنْسُوجٌ فِيهَا الذَّهَبُ، فَلَبِسَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَامَ أَوْ قَعَدَ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَلْمِسُونَهَا، فَقَالُوا: مَا رَأَيْنَا كَالْيَوْمِ ثَوْبًا قَطُّ، فَقَالَ: " أَتَعْجَبُونَ مِنْ هَذِهِ؟ لَمَنَادِيلُ سَعْدٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِمَّا تَرَوْنَ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی الله عنہ (ہمارے پاس) آئے تو میں ان کے پاس گیا، انہوں نے پوچھا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ رضی الله عنہ ہوں، انس رضی الله عنہ رو پڑے اور بولے: تم سعد کی شکل کے ہو، سعد بڑے دراز قد اور لمبے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی جبہ بھیجا گیا جس میں زری کا کام کیا ہوا تھا ۱؎ آپ اسے پہن کر منبر پر چڑھے، کھڑے ہوئے یا بیٹھے تو لوگ اسے چھو کر کہنے لگے: ہم نے آج کی طرح کبھی کوئی کپڑا نہیں دیکھا، آپ نے فرمایا: ”کیا تم اس پر تعجب کر رہے ہو؟ جنت میں سعد کے رومال اس سے کہیں بہتر ہیں جو تم دیکھ رہے ہو“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں اسماء بنت ابی بکر سے بھی روایت ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1723]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الہبة 28 (2615)، وبدء الخلق 8 (3248)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 24 (2469)، سنن النسائی/الزینة 88 (5304)، (تحفة الأشراف: 1648)، و مسند احمد (3/111، 121-122، 207، 209، 229، 238، 251، 277) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ جبہ اکیدردومہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بطور ہدیہ بھیجا تھا، یہ ریشم کی حرمت سے پہلے کا واقعہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5304
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزَعَةَ، عَنْ خَالِدٍ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ , قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ , فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: إِنَّ سَعْدًا كَانَ أَعْظَمَ النَّاسِ وَأَطْوَلَهُ، ثُمَّ بَكَى فَأَكْثَرَ الْبُكَاءَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى أُكَيْدِرٍ صَاحِبِ دُومَةَ بَعْثًا , فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ بِجُبَّةِ دِيبَاجٍ مَنْسُوجَةٍ فِيهَا الذَّهَبُ، فَلَبِسَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَقَعَدَ، فَلَمْ يَتَكَلَّمْ وَنَزَلَ فَجَعَلَ النَّاسُ يَلْمِسُونَهَا بِأَيْدِيهِمْ، فَقَالَ:" أَتَعْجَبُونَ مِنْ هَذِهِ , لَمَنَادِيلُ سَعْدٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِمَّا تَرَوْنَ".
واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ جب مدینے آئے، تو میں ان کے پاس گیا، میں نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے کہا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں، وہ بولے: سعد تو بہت عظیم شخص تھے اور لوگوں میں سب سے لمبے تھے، پھر وہ رو پڑے اور بہت روئے، پھر بولے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دومۃ کے بادشاہ اکیدر کے پاس ایک وفد بھیجا، تو اس نے آپ کے پاس دیبا کا ایک جبہ بھیجا، جس میں سونے کی کاریگری تھی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا، پھر آپ منبر پر کھڑے ہوئے اور بیٹھ گئے، پھر کچھ کہے بغیر اتر گئے، لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھونے لگے، تو آپ نے فرمایا: ”کیا تمہیں اس پر تعجب ہے؟ سعد کے رومال جنت میں اس سے کہیں زیادہ بہتر ہیں جسے تم دیکھ رہے ہو“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5304]
حضرت واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو میں ان کے پاس حاضر ہوا اور سلام عرض کیا، انہوں نے کہا: تو کن میں سے ہے؟ میں نے کہا: میں واقد بن عمرو ہوں، حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا پوتا۔ انہوں نے کہا: حضرت سعد رضی اللہ عنہ بڑے سردار اور لمبے قد کے آدمی تھے، پھر (ان کو یاد کر کے) روئے اور بہت روئے، پھر فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دومۃ الجندل کے حکمران اکیدر کی طرف ایک لشکر بھیجا تو اس نے (اطاعت قبول کی اور) آپ کی خدمت میں ریشم کا ایک حلہ بھیجا جو سونے کے تاروں سے بنا گیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے زیب تن کیا پھر منبر پر تشریف فرما ہوئے، صرف بیٹھے رہے، کوئی تقریر نہیں فرمائی، کچھ دیر بعد اتر آئے، لوگ ہاتھ لگا لگا کر حلے کو دیکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس (کی عمدگی اور نرمی) پر تعجب کرتے ہو؟ اللہ کی قسم! سعد بن معاذ کے (ہاتھ منہ کی صفائی والے) رومال جنت میں اس سے کہیں بڑھ کر خوب صورت ہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5304]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/اللباس 3 (1723)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الہبة 28 (2615)، وبدء الخلق 8 (3248)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 24 (2469)، مسند احمد (2/121) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: دیبا نامی ایسا ریشمی کپڑا پہننا منسوخ ہے، جیسا کہ اگلی روایت میں آ رہا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12223
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: أَخْبَرَنِي وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَكَانَ وَاقِدٌ مِنْ أَحْسَنِ النَّاسِ، وَأَعْظَمِهِمْ وَأَطْوَلِهِمْ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقَالَ لِي: مَنْ أَنْتَ؟، قُلْتُ: وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، قَالَ: إِنَّكَ بِسَعْدٍ أَشْبَهُ، ثُمَّ بَكَى وَأَكْثَرَ الْبُكَاءَ، فَقَالَ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى سَعْدٍ، كَانَ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ، وَأَطْوَلِهِمْ، ثُمَّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا إِلَى أُكَيْدِرَ دُومَةَ، فَأَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبَّةٍ مِنْ دِيبَاجٍ مَنْسُوجٍ فِيها الذَّهَبُ، فَلَبِسَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ، أَوْ جَلَسَ، فَلَمْ يَتَكَلَّمْ، ثُمَّ نَزَلَ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَلْمِسُونَ الْجُبَّةَ، وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَعْجَبُونَ مِنْهَا؟"، قَالُوا: مَا رَأَيْنَا ثَوْبًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ!، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِمَّا تَرَوْنَ".
واقد بن عمرو بن سعد رحمہ اللہ (جو بڑے خوبصورت اور ڈیل ڈول والے آدمی تھے) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے گھر گیا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ میں نے بتایا کہ میرا نام واقد ہے اور میں حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا پوتا ہوں، انہوں نے فرمایا کہ تم سعد کے بہت ہی مشابہہ ہو، پھر ان پر گریہ طاری ہوگیا اور وہ کافی دیر تک روتے رہے، پھر کہنے لگے کہ سعد پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں وہ لوگوں میں بڑے عظیم اور طویل القامت تھے۔ پھر فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیدر دومہ کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا: اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جبہ " جس پر سونے کا کام کیا ہوا تھا " بھجوایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہن کر منبر پر تشریف لے گئے، کھڑے رہے یا بیٹھ گئے، لیکن کوئی بات نہیں کہی، تھوڑی دیر بعد نیچے اترے تو لوگ اس جبے کو ہاتھ لگاتے اور دیکھتے جاتے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہیں اس پر تعجب ہو رہا ہے؟ لوگوں نے کہا کہ ہم نے قبل ازیں اس سے بہتر لباس نہیں دیکھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جو دیکھ رہے ہو جنت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے صرف رومال ہی اس سے بہت بہتر ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12223]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا اسناد حسن، خ: 2616، م: 2469
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13148
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا سعيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةَ سُنْدُسٍ، أَوْ دِيبَاجٍ، شَكَّ فِيهِ سَعِيدٌ قَبْلَ أَنْ يَنْهَى عَنِ الْحَرِيرِ، فَلَبِسَهَا، فَتَعَجَّبَ النَّاسُ مِنْهَا، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْهَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اکیدر دومہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جوڑا ہدیہ کے طور پر بھیجا، لوگ اس کی خوبصورتی پر تعجب کرنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، سعد کے رومال " جو انہیں جنت میں دیئے گئے ہیں " وہ اس سے بہتر اور عمدہ ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13148]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2616 م:2469
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13455
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةَ حَرِيرٍ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَنْهَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَرِيرِ، فَلَبِسَهَا، فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَمَنَادِيلُ سَعْدٍ فِي الْجَنَّةِ، أَحْسَنُ مِنْ هَذِهِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اکیدر دومہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جبہ ہدیہ کے طور پر بھیجا، یہ ریشم کی ممانعت سے پہلے کی بات ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا، لوگ اس کی خوبصورتی پر تعجب کرنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، سعد کے رومال " جو انہیں جنت میں دیئے گئے ہیں " وہ اس سے بہتر اور عمدہ ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13455]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، خ: 2616، م: 2469
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13492
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ قَبَاءَ أُكَيْدِرَ حِينَ قُدِمَ بِهِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ الْمُسْلِمُونَ يَلْمِسُونَهُ بِأَيْدِيهِمْ وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَعْجَبُونَ مِنْ هَذَا؟ فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ، أَحْسَنُ مِنْ هَذَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اکیدر دومہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ریشمی جوڑا ہدیہ کے طور پر بھیجا، لوگ اس کی خوبصورتی پر تعجب کرنے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، سعد کے رومال " جو انہیں جنت میں دیئے گئے ہیں " وہ اس سے بہتر اور عمدہ ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13492]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 2616، م: 2469
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1237
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُدْعَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَهْدَى أُكَيْدِرُ دَوْمَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةً، فَتَعَجَّبَ النَّاسُ مِنْ حُسْنِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْهَا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”دومہ“ کے حکمران ”اکیدر“ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک جبہ تحفے کے طور پر بھیجا تو لوگوں کو وہ بہت پسند آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ بہتر ہیں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1237]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، غير أن الحديث متفق عليه، فقد أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2615، 3248، 3802، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2072، 2468، 2468، 2469، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7036، 7037، 7038، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5317، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9541، 9544، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4047، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1723، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6188، 6189، 18855، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12276، 12407، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3112، 3225، 3980»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39567
قال محمد: وحدثني واقد بن (عمرو) بن سعد قال: وكان واقد من احسن الناس واطولهم، قال: دخلت على انس بن مالك قال: فقال لي: من انت؟ قلت: انا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ، (قال) : يرحم الله سعدا، إنك بسعد لشبيه، ثم قال: يرحم الله سعدا كان من اجمل الناس واطولهم، قال: بعث رسول الله ﷺ (إلى) اكيدر دومة فبعث إليه بجبة ديباج منسوج فيها ذهب، فلبسها رسول الله ﷺ فقام على المنبر فجلس فلم يتكلم، (فجعل) (الناس) يلمسون (الجبة) ويتعجبون منها، فقال:"اتعجبون منها؟ قالوا: يا رسول الله ما راينا ثوبا احسن منه، قال:"فوالذي نفسي بيده لمناديل سعد بن معاذ في الجنة احسن مما ترون".

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمر).
(٢) في [ع]: (قالت).
(٣) هكذا في [ق، هـ]، وسقط في باقي النسخ.
(٤) في [ع]: (مجلس).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) سقط من: [ب]، وفي [س]: (الجنة).
(٧) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (١٢٢٢٣)، وابن حبان (٧٠٣٧)، والترمذي (١٧٢٣)، والنسائي ٨/ ١٩٩، والبيهقي ٣/ ٢٧٣، وابن سعد ٣/ ٤٢٣، وأحمد في الفضائل (١٤٩٥)، وطرفه عند مسلم (٢٤٦٩)، وانظر: البخاري (٢٦١٦).

محمد کہتے ہیں: اور مجھے واقد بن عمرو بن سعد نے بیان کیا۔ راوی کہتے ہیں: واقد خوبصورت اور دراز قد لوگوں میں سے تھے۔ واقد کہتے ہیں: میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے مجھ سے کہا: تم کون ہو؟ میں نے جواب دیا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں۔ حضرت انس نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سعد پر رحم کرے۔ تم تو بلاشبہ سعد کے مشابہ ہو۔ پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ سعد پر رحم کرے۔ وہ لوگوں میں سب سے خوبصورت اور دراز قد تھے۔ حضرت انس نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیدر دومہ کی طرف (ایک وفد) بھیجا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک ریشمی جبہ بھیجا جس میں سونا بنا ہوا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جبہ کو زیب تن فرمایا پھر منبر پر کھڑے ہوئے اور پھر بیٹھ گئے لیکن کوئی بات نہیں کی۔ لوگوں نے اس جبہ کو ہاتھ لگانا شروع کیا اور اس پر تعجب کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم لوگ اس جبہ پر تعجب کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے اس سے خوبصورت کپڑا نہیں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے بہتر ہیں جو تم دیکھ رہے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39567]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8020
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جُبَّةَ سُنْدُسٍ أَوْ دِيبَاجٍ شَكَّ فِيهِ سَعِيدٌ قَبْلَ أَنْ يَنْهَى عَنِ الْحَرِيرِ فَلَبِسَهَا فَتَعَجَّبَ النَّاسُ مِنْهَا فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْهَا
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دومہ کے رئیس اکیدر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو باریک ریشم یا مطلق ریشم کا جبہ دیا، یہ اس وقت کی بات ہے جب ریشم پہننا ابھی تک حرام نہ ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ پہنا اور لوگ اسے دیکھ کر بہت تعجب کرنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ کا رومال اس سے بہتر ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8020]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري 2615، 3248، ومسلم: 2469، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13148 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13180»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري 2615
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں