🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 37143 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 37143
سنن ترمذی: 2330
سنن دارمی: 2777
مشکوۃ المصابیح: 5285
مسند احمد: 20415، 20443، 20480، 20481، 20491، 20500، 20504
الفتح الربانی: 2997
المستدرک علی الصحیحین: 1271
الجامع الكامل: 15135
السنن الكبرى للبيهقي: 6525
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3297
المعجم الاوسط: 5449
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20504
حَدَّثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ خَيْرُ النَّاسِ؟ قَالَ: " مَنْ طَالَ عُمْرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ"، قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ قَالَ:" مَنْ طَالَ عُمْرُهُ وَسَاءَ عَمَلُهُ" .
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ کون سا انسان سب سے بہتر ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو سائل نے پوچھا کہ سب سے بدترین انسان کون ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل برا ہو۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20504]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2997
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ: ( (مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ) ) ، قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ قَالَ: ( (مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَسَاءَ عَمَلُهُ) )
سیّدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا: اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر آدمی کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کی عمر طویل ہو اور عمل اچھا ہو۔ اس نے پھر پوچھا: لوگوں میں سب سے برا آدمی کونسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کی عمر طویل ہو اور عمل برا ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 2997]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، وھذا اسناد فيه علي بن زيد بن جدعان أخرجه الترمذي: 2330، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20415، 20491 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20686»
وضاحت: فوائد: … درج ذیل حدیث ِ مبارکہ سے لمبی زندگی کی قیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللّٰہِ: أَنَّ رَجُلَیْنِ مِنْ بَلِیٍّ، وَھُوَ حَیٌّ مِنْ قُضَاعَۃَ، قُتِلَ أَحَدُھُمَا فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ، وَاُخِّرَ الآخَرُ بَعْدَہٗ سَنَۃً ثُمَّ مَاتَ، قَالَ طَلْحَۃُ: فَرَأَیْتُ فِی الْمَنَامِ الْجَنَّۃَ فُتِحَتْ، فَرَأَیْتُ الآخَرَ مِنَ الرَّجُلَیْنِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ قَبْلَ الأَوَّلِ، فَتَعَجَّبْتُ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ ذَکَرْتُ ذٰلِکَ، فَبَلَّغْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِVفَقَالَ لِی رَسُوْلُ اللّٰہِV: ((أَلَیْسَ قَدْ صَامَ بَعْدَہٗ رَمَضاَنَ، وَصَلّٰی بَعْدَہٗ سِتَّۃَ آلآفِ رَکْعَۃٍ، وَکَذاَ وَکَذَا رَکْعَۃً لِصَّلَاۃِ السُّنَّۃِ۔)) (رواہ البیھقی فی ”الزھد“: ۷۳/۲، وأخرج ابن ماجہ: ۳۹۲۵، وابن حبان: ۲۴۶۶ نحوہ، لکن أتم منہ۔ وکذا رواہ احمد: ۱/ ۱۶۱، ۱۶۳، الصحیحۃ: ۲۵۹۱) ”طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ قضاعہ کے بلی قبیلے کے دو آدمی تھے، ان میں ایک شہید ہو گیا اور دوسرااس سے ایک سال بعد فوت ہوا۔ طلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے خواب آیا کہ جنت کا دروازہ کھولا گیا اور بعد میں فوت ہونے والا، شہید ہونے والے سے پہلے جنت میں داخل ہوا، مجھے بڑا تعجب ہوا۔ جب صبح ہوئی تو میں نے اس خواب کا تذکرہ کیا اور بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس نے (ایک سال پہلے شہید ہونے والے کے بعد)رمضان کے روزے نہیں رکھے اور ایک سال کی (فرضی نمازوں کی) چھ ہزار اور اس سے زائد اتنی اتنی نفل رکعتیں ادا نہیں کیں؟“

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1271
حدَّثَناه أبو الحسن محمد بن محمد الكاتب، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا حجّاج بن مِنْهال، حدثنا حماد بن سلمة، عن حُميد ويونس وثابت، عن الحسن، عن أبي بَكْرة: أنَّ رجلًا قال: يا رسول الله، أيُّ الناس خيرٌ؟ قال:"مَن طَالَ عمرُه وحَسُن عملُه". قال: فأيُّ الناس شرّ؟ قال:"من طال عمرُه وساءَ عملُه" (2) .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جس کی عمر طویل ہو اور اس کے اعمال اچھے ہوں۔“ اس شخص نے پھر دریافت کیا: ”تو لوگوں میں سب سے برا کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جس کی عمر تو لمبی ہو مگر اس کے اعمال برے ہوں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،علي بن عبد العزيز: هو ابن المرزبان أبو الحسن البغوي، وحميد: هو ابن أبي حميد الطويل، ويونس: هو ابن عبيد العبدي، وثابت: هو ابن أسلم البناني، والحسن: هو ابن يسار البصري، وأبو بكرة صحابيه اسمه: نُفيع بن الحارث.» [ترقيم الرساله 1271] [ترقيم الشركة 1260]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15135
15135-   عن أبي بكرة أن رجلاً قال: يا رسول الله، أي الناس خير؟ قال: من طال عمره وحسن عمله قال: فأي الناس شرّ؟ قال: من طال عمره وساء عمله.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (20444)، والحاكم (1/339)، كلاهما من طريق حماد بن سلمة، عن حميد ويونس، عن الحسن، عن أبي بكرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6525
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ يُونُسَ، وَحُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَارِزِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، وَيُونُسَ، وَثَابِتٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكَرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" مَنْ طَالَ عُمُرُهُ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ"، قِيلَ فَأِيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ قَالَ:" مَنْ طَالَ عُمُرُهُ، وَسَاءَ عَمَلُهُ".
حسن رحمہ اللہ، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کون سے لوگ بہتر ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اعمال اچھے ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا: کون سے لوگ برے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اعمال برے ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6525]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ ترمذي»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3297
«خير الناس من طال عمره وحسن عمله وشر الناس من طال عمره وساء عمله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بہترین شخص وہ ہے جس کی عمر لمبی اور عمل اچھا ہو، اور بدترین شخص وہ ہے جس کی عمر لمبی اور عمل برا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3297]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت ك] عن أبي بكرة. الروض النضير 926، المشكاة 5285.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5449
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْأَعْلَمُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ وَحُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ: مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ قَالَ: مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَسَاءَ عَمَلُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل اچھا ہو۔“ اس نے پوچھا: ”اور لوگوں میں سب سے برا کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل برا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث یونس سے صرف حماد بن سلمہ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5449]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1260، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2330، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2784، 2785، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6620، 6621، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20743، 20773، 20774، 20810، 20811، 20812، 20830، 20821، 20822، 20831، 20834، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 905، والبزار فى «مسنده» برقم: 3623، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35565، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5208، 5209، 5210، 5211»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں