🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. كلام سلمان
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا کلام
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 37392 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 37392، 37337، 37393
سنن دارمی: 576
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35811 ترقیم الشثری: -- 37392
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عمي موسى بن يسار : ان سلمان كتب إلى ابي الدرداء: إن في ظل العرش إماما مقسطا، وذا مال إذا تصدق اخفى يمينه عن شماله، ورجلا دعته امراة [جميلة] ذات حسب ومنصب إلى نفسها، فقال: اخاف الله رب العالمين، ورجلا نشا فكانت صحته وشبابه وقوته فيما يحب الله ويرضاه من العمل، ورجلا كان قلبه معلقا في المساجد من حبها، ورجلا ذكر الله ففاضت عيناه من الدمع من خشية الله، ورجلين التقيا فقال احدهما لصاحبه: إني لاحبك في الله.
وكتب إليه: إنما العلم كالينابيع فينفع [الله به] من شاء، ومثل حكمة لا يتكلم بها كجسد لا روح له، ومثل علم لا يعمل به كمثل كنز لا ينفق منه، ومثل العالم كمثل رجل اضاء له مصباح في طريق، فجعل الناس يستضيئون به، وكل يدعو له.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، خ، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: زيادة (جميلة).
(٣) في [هـ]: (صحبته).
(٤) في [س]: (خشيته).
(٥) منقطع؛ موسى بن يسار لم يدرك سلمان.

حضرت موسیٰ بن یسار بیان کرتے ہیں کہ حضرت سلمان نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو خط لکھا: ”عرش کے سایہ میں عادل امام ہوگا اور وہ مالدار شخص ہوگا کہ جب صدقہ کرے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ سے مخفی رکھے اور وہ آدمی ہوگا جس کو خوبصورت اور حسب ونسب والی عورت اپنی طرف دعوت دے اور وہ مرد کہہ دے میں رب العالمین سے خوف کرتا ہوں اور وہ آدمی ہوگا جو اس طرح نشو و نما پائے کہ اس کی صحت، اس کا شباب اور اس کی قوت اللہ کی محبت اور اس کی رضا کے اعمال میں خرچ ہو اور وہ آدمی ہوگا جس کا دل مسجد کی محبت کی وجہ سے مسجدوں میں ہی اٹکا رہے اور وہ آدمی ہوگا جو اللہ کا ذکر کرے اور خدا کے خوف کی وجہ سے اس کی آنکھیں بہہ پڑیں۔ اور وہ دو آدمی ہوں گے جو باہم ملیں تو ان میں سے ایک دوسرے سے کہے: میں تم سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ اور خط میں یہ بھی لکھا: علم، چشموں کی طرح ہے پس اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ جس کو چاہے اس سے نفع مند کرتے ہیں۔ اور وہ حکمت جو بولی نہ جائے اس کی مثال بےروح جسم کی طرح ہے اور عمل نہ کیے جانے والے علم کی مثال اس خزانہ کی طرح ہے جس سے خرچ نہ کیا جائے اور عالم کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جس کے لیے راستہ میں چراغ روشن کیا جائے۔ پس لوگ اس سے روشنی حاصل کریں اور ہر ایک اس کے لیے دعا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37392]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 574، 576، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37390، ترقيم محمد عوامة: 35811»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 576
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَاق، عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ عَمِّهِ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ سَلْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، كَتَبَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: "إِنَّ الْعِلْمَ كَالْيَنَابِيعِ يَغْشَاهُنَّ النَّاسُ، فَيَخْتَلِجُهُ هَذَا وَهَذَا، فَيَنْفَعُ اللَّهُ بِهِ غَيْرَ وَاحِدٍ، وَإِنَّ حِكْمَةً لَا يُتَكَلَّمُ بِهَا كَجَسَدٍ لَا رُوحَ فِيهِ، وَإِنَّ عِلْمًا لَا يُخْرَجُ كَكَنْزٍ لَا يُنْفَقُ مِنْهُ، وَإِنَّمَا مَثَلُ الْعَالِمِ كَمَثَلِ رَجُلٍ حَمَلَ سِرَاجًا فِي طَرِيقٍ مُظْلِمٍ يَسْتَضِيءُ بِهِ مَنْ مَرَّ بِهِ، وَكُلٌّ يَدْعُو لَهُ بِالْخَيْرِ".
محمد بن اسحاق نے اپنے چچا موسیٰ بن یسار سے بیان کیا: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو لکھا: علم چشموں کی طرح ہے جس پر لوگ وارد ہوتے ہیں، اور وہ سب اس کو کھنگالتے ہیں، اور کئی آدمی اس سے مستفید ہوتے ہیں، اور وہ حدیث حکمت جس کی تبلیغ نہ کی جائے اس جسم کے مانند ہے جس میں روح نہ ہو، اور وہ علم جو پھیلایا نہ جائے اس خزانے کے مانند ہے جس سے خرچ نہ کیا جائے، عالم کی مثال اس آدمی کی سی ہے جس نے اندھیرے راستے میں چراغ رکھ دیا، جس سے ہر گزرنے والے کو روشنی ملتی ہے، اور ہر آدمی اس کے لئے دعائے خیر کرتا ہے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ابن إسحاق قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 576] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ ابن اسحاق مدلس اور موسیٰ و سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبي شيبه 16515]
وضاحت: (تشریح احادیث 573 سے 576)
«اختلج يختلج» کسی چیز کو کھینچ کر نکالنا۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف ابن إسحاق قد عنعن وهو مدلس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35757 ترقیم الشثری: -- 37337
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عمي موسى بن يسار : ان سلمان كتب إلى ابي الدرداء: إن في ظل العرش: رجلا قلبه معلق في المساجد من حبها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ موسى بن يسار لم يدرك سلمان، وسيأتي بسياق أتم في ١٣/ ٣٣٤، [٣٧٣٩٢].
حضرت سلمان نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو خط میں تحریر فرمایا: بیشک عرش کے سایہ میں وہ آدمی (بھی) ہوگا جس کا دل مسجد کی محبت کی وجہ سے مسجد میں اٹکا ہوا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37337]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20322، ترقيم محمد عوامة: 35757»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 37393
وكتب إليه: إنما العلم كالينابيع فينفع (به الله) من شاء، ومثل حكمة لا يتكلم بها كجسد لا روح له، ومثل علم لا يعمل به كمثل كنز لا ينفق منه، ومثل العالم كمثل رجل اضاء له مصباح في طريق فجعل (الناس) يستضيئون به وكل يدعو له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: تقديم وتأخير.
(٢) في [جـ]: زيادة (كمثل).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [س]: زيادة (اللَّه).
(٥) في [هـ]: زيادة (بالخير).
(٦) منقطع؛ موسى بن يسار لم يدرك سلمان، أخرجه الدارمي (٥٥٧)، وابن عساكر ٢١/ ٤٤٠.

اور انہوں نے ان کو خط لکھا: علم چشموں کی طرح ہے، اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اس کے ذریعہ نفع دیتا ہے۔ اور جس حکمت کو بیان نہ کیا جائے اس کی مثال ایسے جسم کی ہے جس میں روح نہ ہو۔ اور جس علم پر عمل نہ کیا جائے اس کی مثال اس خزانہ کی ہے جس میں سے خرچ نہ کیا جائے۔ اور عالم کی مثال اس آدمی کی سی ہے جس کے لیے راستہ میں چراغ روشن کیا گیا تو لوگ اس سے روشنی حاصل کرنے لگے اور ہر ایک اس کے لیے دعا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37393]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں