🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. حديث المعراج حين أسري بالنبي ﷺ
معراج کی احادیث، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسراء کروایا گیا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39332 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39332، 33859، 39333
مسند احمد: 23332، 23333، 23343
الفتح الربانی: 10570
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 128
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5747
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37728 ترقیم الشثری: -- 39332
حدثنا عفان (قال) : حدثنا حماد بن سلمة عن عاصم عن زر عن حذيفة بن اليمان ان رسول الله ﷺ اتي بالبراق وهو دابة ابيض طويل، يضع (حافره) عند منتهى طرفه، قال: فلم يزايل ظهره هو وجبريل حتى اتيا بيت المقدس، وفتحت (لهما) ابواب السماء، (وراى) الجنة والنار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [س]: (حاضره).
(٣) في [أ، ب]: (لها).
(٤) في [هـ]: (رأيا).
(٥) ضعيف؛ لضعف عاصم في زر، أخرجه أحمد (٢٣٣٤٣)، والترمذي (٣١٤٧)، والنسائي في الكبرى (١١٢٨٠)، وابن حبان (٤٥)، والحاكم ٢/ ٣٥٩، والحميدي (٤٤٨)، والطيالسي (٤١١)، والبزار (٢٩١٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٠١٤)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٣٦٤، وابن جرير في التفسير ١٥/ ١٥.

حضرت زر، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس براق لائی گئی۔ یہ ایک طویل سفید رنگ کا جانور تھا جو منتہی نظر پر قدم رکھتا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جبرائیل اس کی پشت پر سوار رہے یہاں تک کہ دونوں بیت المقدس پہنچ گئے اور ان کے لئے آسمانوں کے دروازے کھول دیئے گئے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنت اور جہنم کو دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39332]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عاصم في زر .، ترقيم محمد عوامة: 37728»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23332
حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابنَ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بنِ بهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بنِ حُبيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بنِ الْيَمَانِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُتِيتُ بالْبرَاقِ وَهُوَ دَابةٌ أَبيَضُ طَوِيلٌ، يَضَعُ حَافِرَهُ عِنْدَ مُنْتَهَى طَرْفِهِ، فَلَمْ نُزَايِلْ ظَهْرَهُ أَنَا وَجِبرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام حَتَّى أَتَيْتُ بيْتَ الْمَقْدِسِ، فَفُتِحَتْ لَنَا أَبوَاب السَّمَاءِ وَرَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ" . قَالَ حُذَيْفَةُ بنُ الْيَمَانِ: وَلَمْ يُصَلِّ فِي بيْتِ الْمَقْدِسِ، قَالَ زِرٌّ: فَقُلْتُ لَهُ: بلَى، قَدْ صَلَّى، قَالَ حُذَيْفَةُ: مَا اسْمُكَ يَا أَصْلَعُ؟ فَإِنِّي أَعْرِفُ وَجْهَكَ، وَلَا أَعْرِفُ اسْمَكَ؟ فَقُلْتُ: أَنَا زِرُّ بنُ حُبيْشٍ، قَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهُ قَدْ صَلَّى؟ قَالَ: فَقُلْتُ: يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ سورة الإسراء آية 1، فقَالَ: َهَلْ تَجِدُهُ صَلَّى؟ لَوْ صَلَّى لَصَلَّيْتُمْ فِيهِ كَمَا تُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، قَالَ زِرٌّ: وَرَبطَ الدَّابةَ بالْحَلَقَةِ الَّتِي يَرْبطُ بهَا الْأَنْبيَاءُ عَلَيْهِمْ السَّلَام، فقَالَ حُذَيْفَةُ: أَو َكَانَ يَخَافُ أَنْ تَذْهَب مِنْهُ وَقَدْ آتَاهُ اللَّهُ بهَا؟..
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس براق لایا گیا وہ ایک سفید رنگ کا لمبا جانور تھا جو اپنا قدم وہاں رکھتا تھا جہاں اس کی نگاہ کی انتہاء ہوتی تھی میں اور جبرائیل علیہ السلام اس کی پشت سے جدا نہیں ہوئے یہاں تک کہ میں بیت المقدس پہنچ گیا پھر ہمارے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے اور میں نے جنت اور جہنم کو دیکھا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز نہیں پڑھی تھی، زر کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا کیوں نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں نماز پڑھی تھی، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے گنجے! تمہارا کیا نام ہے؟ میں تمہیں چہرے سے پہچانتا ہوں لیکن تمہارا نام نہیں جانتا، میں نے عرض کیا کہ میرا نام زر بن حبیش ہے انہوں نے فرمایا تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں نماز پڑھی تھی؟ میں نے کہا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے " پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات کے وقت مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گئی جس کے ارد گرد ہم نے برکت رکھی ہے تاکہ ہم اسے اپنی نشانیاں دکھائیں، بیشک وہی سننے والا دیکھنے والا ہے " انہوں نے فرمایا کیا تمہیں اس میں یہ ملتا ہے کہ انہوں نے وہاں نماز پڑھی؟ اگر وہ وہاں نماز پڑھتے تو تم بھی وہاں اسی طرح نماز پڑھتے جیسے مسجد حرام میں پڑھتے ہو۔ زر کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جانور کو اس حلقے سے باندھا تھا جس سے انبیاء علیہم السلام اپنی سواریاں باندھتے تھے، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا انہیں یہ اندیشہ تھا کہ وہ ان کے پاس سے چلا جائے گا حالانکہ اللہ نے اسے ان کے پاس بھیجا تھا؟ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23332]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23333
حَدَّثَنَا حَسَنُ بنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بنُ بهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بنِ حُبيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بنِ الْيَمَانِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أُتِيتُ بالْبرَاقِ"، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ، قَالَ حَسَنٌ فِي حَدِيثِهِ يَعْنِي هَذَا الْحَدِيثَ: وَرَأَيَا الْجَنَّةَ وَالنَّارَ، وقَالَ عَفَّانُ : وَفُتِحَتْ لَهُمَا أَبوَاب السَّمَاءِ، وَرَأَى الْجَنَّةَ وَالنَّارَ.
گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23333]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23343
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بنُ سَلَمَةَ ، أَخْبرَنَا عَاصِمُ بنُ بهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بنِ حُبيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ , " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بالْبرَاقِ، وَهُوَ دَابةٌ أَبيَضُ طَوِيلٌ يَضَعُ حَافِرَهُ عِنْدَ مُنْتَهَى طَرْفِهِ، قَالَ: فَلَمْ يُزَايِلْ ظَهْرَهُ هُوَ وَجِبرِيلُ، حَتَّى أَتَيَا بيْتَ الْمَقْدِسِ، وَفُتِحَتْ لَهُمَا أَبوَاب السَّمَاءِ، وَرَأَيَا الْجَنَّةَ وَالنَّارَ، قَالَ: وَقَالَ حُذَيْفَةُ: وَلَمْ يُصَلِّ فِي بيْتِ الْمَقْدِسِ، قَالَ زِرٌّ: فَقُلْتُ: بلَى، قَدْ صَلَّى، قَالَ حُذَيْفَةُ: مَا اسْمُكَ يَا أَصْلَعُ؟ فَإِنِّي أَعْرِفُ وَجْهَكَ، وَلَا أَدْرِي مَا اسْمُكَ، قَالَ: قُلْتُ: أَنَا زِرُّ بنُ حُبيْشٍ، قَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ؟ وَهَلْ تَجِدُهُ صَلَّى؟ قَالَ: قُلْتُ: لِقَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ سورة الإسراء آية 1 قَالَ: وَهَلْ تَجِدُهُ صَلَّى؟ لَوْ صَلَّى فِيهِ صَلَّيْنَا فِيهِ كَمَا نُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَقِيلَ لِحُذَيْفَةَ: رَبطَ الدَّابةَ بالْحَلَقَةِ الَّتِي رَبطَ بهَا الْأَنْبيَاءُ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: أَوَ كَانَ يَخَافُ أَنْ تَذْهَب وَقَدْ آتَاهُ اللَّهُ بهَا؟! .
زر بن حبیش کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا وہ شب معراج کا واقعہ بیان کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ذکر کرنے لگے کہ پھر ہم وہاں سے چل کر بیت المقدس پہنچے لیکن بیت المقدس میں داخل نہیں ہوئے " میں نے کہا کہ اس رات تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت المقدس میں داخل بھی ہوئے تھے اور وہاں پر نماز پھی پڑھی تھی یہ سن کر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے گنجے! تمہارا کیا نام ہے؟ میں تمہیں چہرے سے پہچانتا ہوں لیکن نام یاد نہیں ہے میں نے عرض کیا کہ میرا نام زر بن حبیش ہے انہوں نے فرمایا کہ تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ اس رات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز پڑھی تھی؟ میں نے کہا کہ قرآن بتاتا ہے انہوں نے فرمایا کہ قرآن سے بات کرنے والا کامیاب ہوتا ہے تم وہ آیت پڑھ کر سناؤ اب جو میں نے " سبحان الذی اسری بعبدہ " پڑھی تو اس میں یہ کہیں نہ ملا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات بیت المقدس میں نماز بھی پڑھی تھی، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے ارے گنجے! کیا تمہیں اس میں نماز پڑھنے کا ذکر ملتا ہے؟ میں نے کہا نہیں انہوں نے فرمایا بخدا! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات بیت المقدس میں نماز نہیں پڑھی تھی اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت المقدس میں نماز پڑھ لیتے تو تم پر بھی وہاں نماز پڑھنا فرض ہوجاتا جیسے بیت اللہ میں ہوا بخدا! وہ دونوں براق سے جدا نہیں ہوئے تاآنکہ ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے۔ پھر ان دونوں نے جنت اور جہنم کو دیکھا اور آخرت کے سارے وعدہ دیکھے پھر وہ دونوں اسی طرح واپس آگئے جیسے گئے تھے پھر وہ ہنسنے لگے یہاں تک کہ ان کے دندان مبارک میں نے دیکھے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مزید فرمایا لوگ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے براق کو باندھ دیا تھا تاکہ وہ بھاگ نہ جائے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تو سارا عالم غیب وشہود ان کے تابع کردیا تھا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23343]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32356 ترقیم الشثری: -- 33859
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة ، عن عاصم ، عن زر ، عن حذيفة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اتي بالبراق وهو دابة ابيض طويل، يضع حافره عند منتهى طرفه، قال: فلم يزايل ظهره هو وجبريل حتى اتيا بيت المقدس وفتحت لهما ابواب السماء وراى الجنة والنار. قال: حذيفة: لم يصل في بيت المقدس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ذر).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) ضعيف؛ لضعف رواية عاصم عن زر، أخرجه أحمد (٢٣٣٤٣)، والترمذي (٣١٤٧)، وابن حبان (٤٥)، والحاكم ٢/ ٣٥٩، والبزار (٢٩١٥)، والحميدي (٤٤٨)، والطيالسي (٤١١)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٠١٤)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٣٦٤.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس براق لایا گیا جو سفید لمبا جانور ہے، اور وہ اپنی نظر کی انتہاء پر ایک قدم رکھتا ہے، آپ اس کی پیٹھ پر جبرئیل کے ساتھ بیٹھے رہے یہاں تک کہ بیت المقدس پہنچ گئے، اور ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے اور آپ نے جنت اور دوزخ کو دیکھا، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیت المقدس میں آپ نے نماز نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33859]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف رواية عاصم عن زر .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 45، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3389، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11216، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3147، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23757، 23795، 23807، 23808، 23820، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 411، والحميدي فى «مسنده» برقم: 453، والبزار فى «مسنده» برقم: 2915، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39331، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5014، ترقيم محمد عوامة: 32356»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39333
حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عاصم عن زر عن حذيفة بن اليمان ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اتي بالبراق - وهو دابة، ابيض طويل، يضع حافره عند منتهى طرفه -، قال: فلم يزايل ظهره هو وجبريل حتى اتيا بيت المقدس، وفتحت لهما ابواب السماء فراى الجنة والنار. قال: وقال حذيفة: ولم يصل في بيت المقدس، قال زر: فقلت: بلى قد صلى، قال حذيفة: ما اسمك يا اصلع؟ فإني اعرف وجهك ولا ادري ما اسمك؟ قال: قلت: زر بن حبيش، قال: فقال: وما يدريك؟ وهل تجده صلى؟ قال: قلت: يقول الله: سبحان الذي اسرى بعبده ليلا من المسجد الحرام إلى المسجد الاقصى الذي باركنا حوله لنريه من آياتنا إنه هو السميع البصير ؛ قال: وهل تجده صلى؟ إنه لو صلى فيه صلينا معه كما نصلي في المسجد الحرام، وقيل لحذيفة: وربط الدابة بالحلقة التي يربط بها الانبياء؟ فقال حذيفة: او كان يخاف ان تذهب وقد اتاه الله بها؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قلت).
(٢) هكذا في [هـ]، وسقط في بقية النسخ.
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: زيادة (تعالى).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ، ب]: (معه).
(٧) في [أ، ب]: (الحلقة).
(٨) في [جـ]: زيادة ﵈.
(٩) ضعيف؛ لضعف عاصم في زر، أخرجه أحمد ٥/ ٣٩٢ (٢٣٣٤٣)، وعبد الرزاق في التفسير ٢/ ٣٧٢، والحميدي (٤٤٨)، والطيالسي (٤١١)، وابن جرير في التفسير ١٥/ ١٦، والبزار (٢٩١٥)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٣٦٤.

راوی کہتے ہیں: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز ادا نہیں کی۔ حضرت زر کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ کیوں نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی ہے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے گنجے! تیرا نام کیا ہے؟ میں تیری شکل سے واقف ہوں لیکن تیرے نام سے واقف نہیں ہوں؟ حضرت زر کہتے ہیں۔ میں نے جواباً کہا: زر بن حبیش۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں کیسے معلوم ہے اور کیا تم نے یہ پایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی؟ حضرت زر کہتے ہیں: میں نے کہا: ارشاد خداوندی ہے۔ { سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَی بِعَبْدِہِ لَیْلاً مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إلَی الْمَسْجِدِ الأَقْصَی الَّذِی بَارَکْنَا حَوْلَہُ لِنُرِیَہُ مِنْ آیَاتِنَا، إِنَّہُ ہُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ } حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے یہ پایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی؟ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت المقدس میں نماز پڑھتے تو ہم (بھی) وہاں نماز پڑھتے جیسا کہ ہم مسجد حرام میں نماز پڑھتے ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانور کو اس کڑے کے ساتھ باندھا جس کے ساتھ انبیاء باندھا کرتے تھے؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا خوف تھا کہ وہ چلا جائے گا حالانکہ اس کو تو اللہ تعالیٰ لائے تھے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39333]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عاصم في زر .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 45، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3389، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11216، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3147، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23757، 23795، 23807، 23808، 23820، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 411، والحميدي فى «مسنده» برقم: 453، والبزار فى «مسنده» برقم: 2915، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33858، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5014»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10570
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (أُتِيتُ بِالْبُرَاقِ وَهُوَ دَابَّةٌ أَبْيَضُ طَوِيلٌ يَضَعُ حَافِرَهُ مُنْتَهَى طَرَفِهِ فَلَمْ نُزَايِلْ ظَهْرَهُ أَنَا وَجِبْرِيلُ حَتَّى أَتَيْتُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ فَفُتِحَتْ لَنَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَرَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ) ) قَالَ حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ وَلَمْ يُصَلِّ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ قَالَ زِرٌّ فَقُلْتُ لَهُ بَلَى قَدْ صَلَّى قَالَ حُذَيْفَةُ مَا اسْمُكَ يَا أَصْلَعُ فَإِنِّي أَعْرِفُ وَجْهَكَ وَلَا أَعْرِفُ اسْمَكَ فَقُلْتُ أَنَا زِرُّ بْنُ حُبَيْشٍ قَالَ وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهُ قَدْ صَلَّى قَالَ فَقَالَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ} قَالَ فَهَلْ تَجِدُهُ صَلَّى لَوْ صَلَّى لَصَلَّيْتُمْ فِيهِ كَمَا تُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ قَالَ زِرٌّ وَرَبَطَ الدَّابَّةَ بِالْحَلْقَةِ الَّتِي يَرْبِطُ بِهَا الْأَنْبِيَاءُ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ قَالَ حُذَيْفَةُ أَوَ كَانَ يَخَافُ أَنْ تَذْهَبَ مِنْهُ وَقَدْ آتَاهُ اللَّهُ بِهَا) )
۔ (دوسری سند) زِرّ بن حبیش رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس براق کو لایا گیا،یہ سفید رنگ کا لمبا سا جانور تھا، اپنے منتہائے نگاہ تک اپنا قدم رکھتا تھا، میں اور جبریل اس کی کمر سے جدا نہ ہوئے، یہاں تک کہ میں بیت المقدس آیا اور پھر ہمارے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے اور ہم نے جنت اور جہنم کو دیکھا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز نہیں پڑھی، جبکہ زِرّ رحمہ اللہ نے کہا: بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی ہے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: او گنجے! تیرا نام کیا ہے، میں تجھے چہرے سے تو پہچانتا ہوں، البتہ تیرے نام کی پہچان نہیں ہے، میں نے کہا: میں زِرّ بن حبیش ہوں، انھوں نے کہا: تجھے کیسے پتہ چلا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز پڑھی ہے؟ میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {سُبْحَانَ الَّذِیْ أَسْرٰی بِعَبْدِہِ لَیْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْأَقْصَی الَّذِیْ بَارَکْنَا حَوْلَہُ لِنُرِیَہُ مِنْ آیَاتِنَا اِنَّہُ ھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ} انھوں نے کہا: تو اس آیت میں کوئی ایسی چیز پاتا ہے، جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی ہے؟ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں نماز پڑھی ہوتی تو تم کو بھی وہاں نماز ادا کرنا پڑتی، جیسا کہ تم مسجد ِ حرام میں نماز پڑھتے ہو، سیدنا زِرّ نے کہا: اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی سواری کو اس کنڈے کے ساتھ باندھا تھا، جس کے ساتھ انبیائے کرامR باندھتے تھے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ڈر تھا کہ وہ بھاگ جائے گا، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے خود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10570]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23721»
وضاحت: فوائد: … چونکہ دوسرے صحیح احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز پڑھائی تھی، اس لیے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی نفی کو ان کے علم نہ ہونے پر محمول کریں گے، فقہی قانون یہ ہے کہ مثبت کو منفی پر مقدم کیا جائے۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23721
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 128
«أتيت بالبراق وهو دابة أبيض طويل يضع حافره عند منتهى طرفه فلم نزايل ظهره أنا وجبريل حتى أتيت بيت المقدس, ففتحت لي أبواب السماء ورأيت الجنة والنار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس براق لایا گیا، اور وہ ایک سفید رنگ کا لمبا جانور تھا جو اپنا کھر وہاں رکھتا تھا جہاں تک اس کی نگاہ کی حد ہوتی تھی، پس میں اور جبریل اس کی پیٹھ سے اس وقت تک جدا نہیں ہوئے یہاں تک کہ میں بیت المقدس پہنچ گیا، پھر میرے لیے آسمان کے دروازے کھولے گئے اور میں نے جنت اور جہنم کو دیکھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 128]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم, ع, حب, ك, الضياء] عن حذيفة. الصحيحة 874.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5747
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِالْبُرَاقِ وَهُوَ دَابَّةٌ أَبْيَضُ فَوْقَ الْحِمَارِ وَدُونَ الْبَغْلِ، فَلَمْ يُزَايِلَا ظَهْرَهُ هُوَ وَجِبْرِيلُ حَتَّى انْتَهَيَا بِهِ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَصَعَدَ بِهِ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِلَى السَّمَاءِ، فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ فَأَرَاهُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ. ثُمَّ قَالَ لِي: هَلْ صَلَّى فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: مَا اسْمُكَ يَا أَصْلَعُ؟ إِنِّي لَأَعْرِفُ وَجْهَكَ وَمَا أَدْرِي مَا اسْمُكَ. قَالَ: أَنَا زِرُّ بْنُ حُبَيْشٍ . قَالَ: فَأَيْنَ تَجِدُهُ صَلَّاهَا؟ فَتَلَوْتُ الْآيَةَ (سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا) ...) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، قَالَ: فَإِنَّهُ لَوْ صَلَّى لَصَلَّيْتُمْ كَمَا تُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ. قَالَ: قُلْتُ لِحُذَيْفَةَ: أَرَبَطَ الدَّابَةَ بِالْحَلَقَةِ الَّتِي كَانَتْ تَرْبُطُ بِهَا الْأَنْبِيَاءُ؟ قَالَ: أَكَانَ يَخَافُ أَنْ يَذْهَبَ مِنْهُ وَقَدْ أَتَاهُ اللَّهُ بِهَا؟!".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس براق لایا گیا جو ایک سفید رنگ کا چوپایہ تھا، وہ گدھے سے بڑا اور خچر سے چھوٹا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور جبریل علیہ السلام اس کی پشت سے الگ نہیں ہوئے یہاں تک کہ وہ انہیں بیت المقدس لے آیا اور جبریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر آسمان کی طرف بلند ہوئے، پھر جبریل علیہ السلام نے (آسمانی دروازہ) کھلوایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت و دوزخ دکھائی۔“ (راویِ حدیث زر بن حبیش کہتے ہیں کہ) پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز پڑھی تھی؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”اے گنجے شخص! تمہارا نام کیا ہے؟ میں تمہاری صورت تو پہچانتا ہوں مگر تمہارا نام نہیں جانتا۔“ میں نے عرض کیا: ”میں زر بن حبیش ہوں۔“ انہوں نے پوچھا: ”تمہیں یہ کہاں لکھا ملتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں نماز پڑھی تھی؟“ تو میں نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا﴾ (آیت کے آخر تک)۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں نماز پڑھی ہوتی تو تم سب بھی وہاں اسی طرح نماز پڑھتے جیسے مسجدِ حرام میں پڑھتے ہو۔“ زر بن حبیش کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سواری کو اس حلقے سے باندھا تھا جس سے انبیاءِ کرام اپنی سواریاں باندھا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خوف تھا کہ وہ جانور آپ کے پاس سے بھاگ جائے گا جبکہ اللہ تعالیٰ اسے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا تھا؟!“ اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5747]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رواته ثقات»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3147، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22821، وأخرجه فتح الباري برقم: 3674، وأخرجه مسند البزار برقم: 2915، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5008»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں