🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. هذا ما حفظ أبو بكر في أحد وما جاء فيها
یہ وہ احادیث ہیں جنہیں واقعہ اُحد اور اس کے حالات کے بارے میں ابو بکر (ابن شیبہ) نے محفوظ کیا ہے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39550 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39550
المستدرک علی الصحیحین: 4956
السنن الكبرى للبيهقي: 6805
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37941 ترقیم الشثری: -- 39550
حدثنا احمد بن عبد الله قال: حدثنا ابو بكر [عن] يزيد عن مقسم عن ابن عباس قال: لما قتل حمزة يوم احد اقبلت صفية تطلبه لا تدري ما صنع، قال: فلقيت عليا والزبير، فقال علي للزبير، اذكره لامك، وقال الزبير: لا، بل اذكره انت لعمتك، قالت: ما فعل حمزة؟ قال: فارياها انهما لا يدريان، قال: فجاء النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني لاخاف على عقلها، قال: فوضع يده على صدرها ودعا لها، قال: فاسترجعت وبكت، قال: ثم جاء فقام عليه وقد مثل به، فقال: لولا جزع النساء لتركته حتى يحشر من حواصل الطير وبطون السباع، قال: ثم امر بالقتلى فجعل يصلي عليهم، قال: فيضع تسعة وحمزة فيكبر عليهم سبع تكبيرات ثم يرفعون ويترك حمزة، ثم يجاء بتسعة فيكبر عليهم سبعا حتى فرغ منهم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [جـ]: (ابن).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (اذكر).
(٤) في [ع]: زيادة (قل).
(٥) في [أ، ب، ط، هـ]: (اذكر).
(٦) في [أ، ب]: (فأراهما).
(٧) في [أ، ب]: (يدها).
(٨) في [أ]: (لولى).
(٩) في [جـ]: بياض.
(١٠) في [ي]: (فنضع).
(١١) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه الحاكم ٣/ ١٩٧، وابن ماجه (١٥١٣)، وابن سعد ٣/ ١٤، والطحاوي ١/ ٥٠٣، والطبراني ٣/ (٢٩٣٥)، والبيهقي ٤/ ١٢.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب احد کے دن حضرت حمزہ قتل ہوگئے تو حضرت صفیہ انہیں تلاش کرنے کو آئیں۔ انہیں خبر نہیں تھی کہ کیا ہوا ہے۔ راوی کہتے ہیں: ان کی ملاقات حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زبیر سے ہوئی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت زبیر سے کہا۔ اپنی والدہ کو حضرت حمزہ کے بارے میں بتاؤ۔ حضرت زبیر نے کہا۔ نہیں! بلکہ آپ اپنی پھوپھی کو ان کے بارے میں بتاؤ۔ حضرت صفیہ کہنے لگی۔ حمزہ کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ راوی کہتے ہیں: ان دونوں (علی رضی اللہ عنہ، زبیر) نے اسے یہ ظاہر کیا کہ انہیں خبر نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: مجھے اس کی عقل پر خوف ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک ان کے سینہ پر رکھا اور ان کے لئے دُعا کی۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر حضرت صفیہ نے اناللہ پڑھا اور رو پڑیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور حضرت حمزہ کے پاس کھڑے ہوئے۔ درآنحالیکہ ان کا مثلہ کیا گیا تھا۔ اور فرمایا: اگر عورتوں کا رونا دھونا نہ ہوتا تو میں ان (حمزہ) کو یونہی چھوڑ دیتا تاکہ یہ میدان محشر میں پرندوں کے پوٹوں اور درندوں کے پیٹوں سے جمع ہو کر آتے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہداء کے بارے میں حکم دیا: اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر نماز جنازہ پڑھنی شروع کی۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نو افراد کو اور ساتھ حضرت حمزہ کو رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر سات تکبیرات میں جنازہ پڑھا۔ پھر باقی میتیں اٹھا دی گئیں اور حمزہ کو چھوڑ دیا گیا پھر نو افراد کو لایا گیا اور ان پر سات تکبیرات کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنازہ پڑھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فارغ ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39550]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن الملقن: فيه يزيد بن أبي زياد قال خ منكر الحديث . قال ابن الجوزي: يزيد بن أبي زيادراو الحديث منكر الحديث . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4923، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1513، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6907، 6909، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4204، 4209، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6194، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2885، 2886، 5023، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4910، 4909، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2936، 2935، 2942، 11051، 11403، 12152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1599، 3009، ترقيم محمد عوامة: 37941»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4956
حدثني محمد بن صالح بن هانئ حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى الشهيد، حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا بكر بن عيّاش، حدثنا يزيد بن أبي زياد عن مِقسَم، عن ابن عباس قال: لما قُتل حمزةُ أقبلتْ صفيةُ تَطلُبُه لا تدري ما صَنَعَ، فلقيَتْ عليًّا والزبيرَ، فقال عليٌّ للزبير: اذكُر لأُمّكَ، وقال الزُّبَير لعليٍّ: لا، اذكُر أنتَ لعمّتِك، قالت ما فعلَ حمزةُ؟ فأرَيَاها أنهما لا يَدرِيان، فجاءتِ النبيَّ ﷺ، فقال:"إني أخافُ على عقلِها" فوضعَ يدَه على صدرِها ودعا، فاسترجَعتْ وبَكَت، ثم جاء فقام عليه وقد مُثِّلَ به، فقال:"لولا جَزَعُ النساءِ لتَركتُه حتى يُحشَر مِن حَواصِل الطَّير وبُطُونِ السِّباع". ثم أمر بالقَتْلى فجعل يُصلِّي عليهم، فيَضعُ تسعةً وحمزةَ، فيكبِّر عليهم سبعَ تكبيراتٍ، ثم يُرفَعُون ويُترَك حمزةُ، ثم يُؤتَى (1) بتسعةٍ، فيُكبِّر عليهم سبعَ تكبيراتٍ، حتى فرَغَ منهم (2)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4895 - سمعه أبو بكر بن عياش من يزيد قلت ليسا بمعتمدين
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدنا حمزہ شہید ہوئے تو ان کی بہن سیدہ صفیہ انہیں ڈھونڈتی ہوئی آئیں، انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے بھائی کے ساتھ کیا ہوا ہے، راستے میں ان کی ملاقات سیدنا علی اور سیدنا زبیر سے ہوئی، علی نے زبیر سے کہا: ”اپنی والدہ کو بتا دو“، زبیر نے علی سے کہا: ”نہیں، تم اپنی پھوپھی کو بتاؤ“، سیدہ صفیہ نے پوچھا: ”حمزہ کا کیا ہوا؟“ ان دونوں نے لاعلمی ظاہر کی، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کی عقل (صدمے سے) مغلوب نہ ہو جائے“، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے سینے پر رکھا اور دعا فرمائی، چنانچہ انہوں نے کلمہ استرجاع پڑھا اور روئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حمزہ کے پاس آ کر کھڑے ہوئے جبکہ ان کا مثلہ کیا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر عورتوں کے غم کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں چھوڑ دیتا یہاں تک کہ وہ پرندوں اور درندوں کے پیٹ سے اٹھائے جاتے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہداء کے جنازے کا حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نو شہداء کے ساتھ حمزہ کو رکھتے اور ان پر سات تکبیریں کہتے، پھر ان نو کو اٹھا لیا جاتا اور حمزہ وہیں رہتے، پھر دوسرے نو لائے جاتے اور ان پر بھی سات تکبیریں کہی جاتیں، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام شہداء سے فارغ ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4956]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف بمرّة، أبو بكر بن عيّاش - وإن كان صدوقًا - في حفظه سوءٌ، وشيخه يزيد ابن أبي زياد - وهو الهاشمي مولاهم - الجمهور على تضعيفه، وقد كان ساء حفظه لما كبر فصار يُلقَّن فيَتَلقَّن، وقد انفرد فيه بألفاظ وخُولف في أخرى.» [ترقيم الرساله 4956] [ترقيم الشركة 4923] [ترقيم العلميه 4895]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف بمرّة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6805
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّفَّاءُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ أَقْبَلَتْ صَفِيَّةُ تَطْلُبُهُ لَا تَدْرِي مَا صَنَعَ، فَلَقِيَتْ عَلِيًّا، وَالزُّبَيْرَ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِلزُّبَيْرِ: اذْكُرْ لِأُمِّكَ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: لَا بَلْ أَنْتَ اذْكُرْ لِعَمَّتِكَ، قَالَ: فَقَالَتْ: مَا فَعَلَ حَمْزَةُ فَأَرَيَاهَا أَنَّهُمَا لَا يَدْرِيَانِ، قَالَ: فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنِّي أَخَافُ عَلَى عَقْلِهَا"، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِهَا، وَدَعَا لَهَا، قَالَ: فَاسْتَرْجَعَتْ وَبَكَتْ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَ، فَقَامَ عَلَيْهِ وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَقَالَ:" لَوْلَا جَزَعُ النِّسَاءِ لَتَرَكْتُهُ حَتَّى يُحْشَرَ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ وَحَواصِلِ الطَّيْرِ"، قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ بِالْقَتْلَى، فَجَعَلَ يُصَلِّي عَلَيْهِمْ فَيُوضَعُ تِسْعَةٌ وَحَمْزَةُ، فَيُكَبِّرُ عَلَيْهِمْ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ وَيُرْفَعُونَ وَيُتْرَكُ حَمْزَةُ، ثُمَّ يُجَاءُ بِتِسْعَةٍ، فَيُكَبِّرُ عَلَيْهِمْ سَبْعًا حَتَّى فَرَغَ مِنْهُمْ" لَا أَحْفَظُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، وَكَانَا غَيْرَ حَافِظَيْنِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ غزوہِ احد میں جب سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا انہیں تلاش کرتی ہوئی آئیں اور وہ نہیں جانتی تھیں کہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا ہوا ہے، تو وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے ملیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے کہا: اپنی ماں کو بتا دو، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”نہیں، بلکہ تم اپنی پھوپھی کو بتاؤ۔“ راوی کہتے ہیں: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ حمزہ (رضی اللہ عنہ) کے بارے میں کیا ہوا؟ تو ان دونوں نے ایسا ظاہر کیا گویا وہ کچھ جانتے نہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس کی عقل کے بارے میں ڈرتا ہوں (کہ کہیں حواس نہ کھو بیٹھے)۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے سینے پر رکھا اور دعا کی۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں“ پڑھی اور رو دیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور رک گئے اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا مثلہ کیا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر عورتوں کی جزع فزع (کا ڈر) نہ ہوتا تو میں اسے اسی حال میں چھوڑ دیتا، یہاں تک کہ اسے درندوں کے پیٹوں اور پرندوں کے پوٹوں سے اکٹھا کیا جاتا۔“ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتولین کے متعلق حکم دیا اور جنازہ پڑھا، تو نو مقتولین کو رکھا جاتا اور دسویں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ ہوتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر سات تکبیرات کہتے تو ان کو اٹھا لیا جاتا اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو چھوڑ دیا جاتا، پھر مزید نو کو لایا جاتا، ان پر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سات تکبیرات کہتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے فارغ ہو گئے۔
میں اسے صرف ابوبکر بن عیاش کی یزید بن ابی زیاد سے روایت ہی سے جانتا ہوں اور یہ دونوں حافظ (پختہ یادداشت والے) نہیں تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6805]
تخریج الحدیث: «منكر۔ ابن ماجه»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں