الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 40286 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 40286
سنن ابن ماجہ: 4072
مشکوۃ المصابیح: 5487
الفتح الربانی: 12979
المستدرک علی الصحیحین: 8822
الجامع الكامل: 16052
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7632
1 تا 10
ترقیم عوامۃ: 38654 ترقیم الشثری: -- 40286
حدثنا يزيد بن هارون ، عن سعيد بن ابي عروبة ، عن قتادة ، عن سعيد بن المسيب قال: قال ابو بكر : هل بالعراق ارض يقال لها خراسان؟ قالوا: نعم، قال: فإن الدجال يخرج منها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سعيد لم يدرك أبا بكر، أخرجه نعيم في الفتن (١٤٩٦).
حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابوبکر نے پوچھا کیا عراق میں ایسی زمین ہے جسے خراسان کہا جاتا ہے لوگوں نے عرض کیا جی ہاں تو حضرت ابوبکر نے ارشاد فرمایا یقینا وہاں سے دجال نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40286]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ سعيد لم يدرك أبا بكر .»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 33، 34، 35، 36، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8703، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2237، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4072، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13، 34، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 36، 34، 33، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 4، والبزار فى «مسنده» برقم: 46، 47، 48، 47 (م)، 46 (م)، 48 (م)، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، ترقيم محمد عوامة: 38654»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 33، 34، 35، 36، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8703، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2237، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4072، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13، 34، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 36، 34، 33، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 4، والبزار فى «مسنده» برقم: 46، 47، 48، 47 (م)، 46 (م)، 48 (م)، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم:، ترقيم محمد عوامة: 38654»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 4072
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ , وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , قَالُوا: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ , عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ , عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ سُبَيْعٍ , عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ , عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ , قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ يُقَالُ لَهَا: خُرَاسَانُ , يَتْبَعُهُ أَقْوَامٌ , كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ".
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ حدیث بیان کی: ”دجال مشرق (پورب) کے ایک ملک سے ظاہر ہو گا، جس کو «خراسان» کہا جاتا ہے، اور اس کے ساتھ ایسے لوگ ہوں گے جن کے چہرے گویا تہ بہ تہ ڈھال ہیں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4072]
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”دجال مشرق کی ایک زمین سے نکلے گا، اسے خراسان کہا جاتا ہے، کچھ لوگ اس کی اتباع کریں گے، ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے تہ دار ڈھال ہوتی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4072]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الفتن 57 (2237)، (تحفة الأشراف: 6614)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/4، 7) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ ان کے چہرے گول، چپٹے اور گوشت سے پر ہوں گے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 5487
5487 - وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"الدَّجَّالُ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ يُقَالُ لَهَا: خُرَاسَانُ يَتْبَعُهُ أَقْوَامٌ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عمرو بن حریث نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”دجال مشرقی سرزمین سے نکلے گا، جسے خراسان کہا جاتا ہے، جو لوگ اس کی اتباع کریں گے ان کے چہرے تہ بہ تہ ڈھالوں جیسے ہوں گے۔“ حسن، اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5487]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2237 وقال: حسن غريب)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 12
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سُبَيْعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ يُقَالُ لَهَا: خُرَاسَانُ، يَتَّبِعُهُ أَقْوَامٌ كَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ".
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال کا خروج مشرق کے ایک علاقے سے ہو گا جس کا نام خراسان ہو گا اور اس کی پیروی ایسے لوگ کریں گے جن کے چہرے چپٹی ڈھال کی طرح محسوس ہوں گے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 12]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 33
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سُبَيْعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ : أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ أَفَاقَ مِنْ مَرْضَةٍ لَهُ، فَخَرَجَ إِلَى النَّاسِ، فَاعْتَذَرَ بِشَيْءٍ، وَقَالَ: مَا أَرَدْنَا إِلَّا الْخَيْرَ، ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ يُقَالُ لَهَا خُرَاسَانُ، يَتْبَعُهُ أَقْوَامٌ كَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ".
عمرو بن حریث کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کچھ بیمار ہو گئے، جب صحت یاب ہوئے تو لوگوں سے ملنے باہر تشریف لائے لوگوں سے معذرت کی اور فرمایا ہم تو صرف خیر ہی چاہتے ہیں، پھر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ حدیث ارشاد فرمائی ہے کہ دجال ایک مشرقی علاقے سے خروج کرے گا جس کا نام ”خراسان“ ہو گا اور اس کی پیروی ایسے لوگ کریں گے جن کے چہرے چپٹی ڈھالوں کی طرح ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 33]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 12979
عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”أَنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ يُقَالُ لَهَا خُرَاسَانُ، يَتْبَعُهُ أَقْوَامٌ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ“
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مشرق کی جہت میں واقع خراسان نامی جگہ سے دجال نمودار ہوگا اور ایسے لوگ اس کی پیروی کریں گے جن کے چہرے ڈھالوں کی طرح چوڑے چپٹے ہوں گے۔ [الفتح الربانی/بيان العلامات الكبرى التى تظهر قبل قيام الساعة/حدیث: 12979]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه الترمذي: 2237، وابن ماجه: 4072، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:12 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12»
وضاحت: فوائد: … امام عبدا لرحمن مبارکپوری رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: ماوراء النہر اور عراق کے علاقوں کے درمیان خراسان کے معروف علاقے ہیں۔ اب ہرات کو خراسان کہتے ہیں، جس کا بیشتر حصہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشین گوئی میں مذکورہ خراسان کاہے، بالکل ایسے ہی سمجھیں جیسے دمشق کو شام کہتے ہیں۔ (حالانکہ احادیث میں مذکورہ شام جزیرہ نماعرب کا شمالی علاقہ ہے، جوموجودہ شام، انطاکیہ سمیت، اردن اور فلسطین سے عسقلان پر مشتمل ہے۔) رہا مسئلہ اس کی پیروی کرنے والے اس حدیث میںمذکورہ لوگوں کا، تو یہ پیدائشی اوصاف ترک اور ازبک لوگوںمیں پائے جاتے ہیں۔ (تحفۃ الاحوذی: ۳/ ۲۳۴) جغرافیائی حدود میں تبدیلی کی وجہ سے علاقوں کے قدیم اور جدید ناموں میں اختلاف پایا جا تا رہا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
حدیث نمبر: 8822
حدَّثَنيهِ أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بالوَيهِ، حدثنا محمد بن أحمد بن النضر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا أبو إسحاق الفَزَاري، عن عبد الله بن شَوذَب، عن أبي التَّيّاح، عن المغيرة بن سُبَيع، عن عمرو بن حُرَيث قال: مَرِضَ أبو بكر الصِّدّيق ثم كُشِرَ (1) عنه، فصلَّى بالناس فحَمِدَ الله وأَثنى عليه، ثم قال: أنا لكم ناصحٌ، سمعت رسول الله ﷺ يقول:"يخرجُ الدَّجالُ من قِبَل المشرِق من أرضٍ يقال لها: خُراسانُ، معه قومٌ وجوههم كالمَجَانِّ" (2) .
عمرو بن حریث سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے، پھر ان کی تکلیف میں کچھ کمی آئی تو انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: میں تمہارا خیر خواہ ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دجال مشرق کی جانب سے ایک زمین سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، اس کے ساتھ ایسی قوم ہوگی جن کے چہرے ڈھالوں کی طرح (چوڑے) ہوں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8822]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن كسابقه» [ترقيم الرساله 8822] [ترقيم الشركة 8711]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 16052
16052- عن أبي بكر الصديق قال: حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: الدجال يخرج من أرض بالمشرق يقال لها: خراسان يتبعه أقوام كأنّ وجهوهم المجان المطرقة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (2237)، وابن ماجه (4072)، وأحمد (12)، والحاكم (4/527) كلهم من حديث روح بن عبادة، قال: حدثنا سعيد بن أبي عروبة، عن أبي التياح، عن المغيرة بن سبيع، عن عمرو بن حريث، عن أبي بكر الصديق فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1607
«إن الدجال يخرج من قبل المشرق من مدينة يقال لها: خراسان يتبعه أقوام كأن وجوههم المجان المطرقة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ دجال مشرق کی جانب سے ایک علاقے سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، اس کے پیچھے ایسے لوگ چلیں گے جن کے چہرے تہہ بہ تہہ جڑی ہوئی ڈھالوں کی طرح (چوڑے اور چپٹے) ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1607]
”بلاشبہ دجال مشرق کی جانب سے ایک علاقے سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، اس کے پیچھے ایسے لوگ چلیں گے جن کے چہرے تہہ بہ تہہ جڑی ہوئی ڈھالوں کی طرح (چوڑے اور چپٹے) ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1607]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم هـ] عن أبي بكر. الصحيحة3 1591: ت، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3404
«الدجال يخرج من أرض بالمشرق يقال لها خراسان يتبعه أقوام كأن وجوههم المجان المطرقة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دجال مشرق کی ایک سرزمین سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، اس کے پیچھے ایسی قومیں ہوں گی جن کے چہرے گویا تہہ بہ تہہ (پرت دار) ڈھالیں ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3404]
”دجال مشرق کی ایک سرزمین سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، اس کے پیچھے ایسی قومیں ہوں گی جن کے چہرے گویا تہہ بہ تہہ (پرت دار) ڈھالیں ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3404]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت ك] عن أبي بكر. المشكاة 5487: الضياء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح