الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
61. من كان لا يتوضأ مما مست النار
جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 535 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 535
مسند احمد: 18219
الفتح الربانی: 823
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1315
المعجم الکبیر للطبرانی: 18132
ترقیم عوامۃ: 535 ترقیم الشثری: -- 535
حدثنا عفان ، قال: حدثنا عبيد الله بن إياد ، قال: حدثني إياد ، عن سويد بن سرحان ، عن المغيرة بن شعبة : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اكل طعاما ثم اقيمت الصلاة وقد كان توضا قبل ذلك، فاتيته بماء ليتوضا فانتهرني" وقال:" وراءك ولو فعلت ذلك فعل الناس بعدي"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ سويد صدوق، أخرجه أحمد (١٨٢١٩) وأبو داود (١٨٨) والترمذي في الشمائل (١٦٨) والنسائي في الكبرى (٦٦٥٥).
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا کھایا، اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا، آپ پہلے سے با وضو تھے۔ میں آپ کے پاس وضو کے لئے پانی لایا تو آپ نے مجھے ڈانٹ دیا اور فرمایا ”پیچھے رہو، اگر میں نے وضو کیا تو میرے بعد لوگ بھی وضو کرنے لگیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 535]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 18506، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1008، ترقيم محمد عوامة: 535»
حدیث نمبر: 18219
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَعَفَّانُ ، قَالاَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ ، حَدَّثَنَا إِيَادٌ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ سَرْحَانَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ طَعَامًا، ثُمَّ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ، فَقَامَ، وَقَدْ كَانَ تَوَضَّأَ قَبْلَ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ لِيَتَوَضَّأَ مِنْهُ، فَانْتَهَرَنِي، وَقَالَ:" وَرَاءَكَ"، فَسَاءَنِي وَاللَّهِ ذَلِكَ، ثُمَّ صَلَّى، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّ الْمُغِيرَةَ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِ انْتِهَارُكَ إِيَّاهُ، وَخَشِيَ أَنْ يَكُونَ فِي نَفْسِكَ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَيْهِ فِي نَفْسِي شَيْءٌ إِلَّا خَيْرٌ، وَلَكِنْ أَتَانِي بِمَاءٍ لِأَتَوَضَّأَ، وَإِنَّمَا أَكَلْتُ طَعَامًا، وَلَوْ فَعَلْتُ، فَعَلَ ذَلِكَ النَّاسُ بَعْدِي" .
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمایا اس کے بعد نماز کھڑی ہوگئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے وضو فرما رکھا تھا اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کا پانی لے کر آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جھڑکتے ہوئے فرمایا پیچھے ہٹو، بخدا! مجھے یہ بات بہت بری لگی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی، میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس کی شکایت کی تو انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے نبی! مغیرہ کو آپ کا جھڑکنا بہت پریشان کر رہا ہے اسے اندیشہ ہے کہ کہیں اس کے متعلق آپ کے دل میں کوئی بوجھ تو نہیں ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے دل میں تو اس کے متعلق سوائے بھلائی کے اور کچھ نہیں البتہ یہ میرے پاس وضو کے لئے پانی لائے تھے جبکہ میں نے تو صرف کھانا کھایا تھا اگر میں وضو کرلیتا تو میرے بعد لوگ بھی اسی طرح کرنا شروع کردیتے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18219]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 823
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَقَامَ وَقَدْ كَانَ تَوَضَّأَ قَبْلَ ذَلِكَ فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ فَانْتَهَرَنِي وَقَالَ: ( (وَرَاءَكَ) ) فَسَاءَنِي وَاللَّهِ ذَلِكَ، ثُمَّ صَلَّى فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! إِنَّ الْمُغِيرَةَ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِ انْتِهَارُكَ إِيَّاهُ وَخَشِيَ أَنْ يَكُونَ فِي نَفْسِكَ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَيْسَ عَلَيْهِ فِي نَفْسِي شَيْءٌ إِلَّا خَيْرٌ، وَلَكِنْ أَتَانِي بِمَاءٍ لِأَتَوَضَّأَ وَإِنَّمَا أَكَلْتُ طَعَامًا، وَلَوْ فَعَلْتُهُ فَعَلَ ذَلِكَ النَّاسُ بَعْدِي) )
سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا کھایا، پھر نماز کیلئے اقامت کہہ دی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھ کھڑے ہوئے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کھانے سے پہلے وضو کر چکے تھے، میں پھر پانی لے آیا، (میرے خیال میں یہ تھا کہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر وضو کریں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے جھڑک دیا اور فرمایا: پیچھے ہٹ جا۔ اللہ کی قسم! یہ بات مجھ پر تو بڑی گراں گزری، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی، میں نے سیدنا عمرؓ کے سامنے اپنی شکایت رکھی (کہ آج میرے ساتھ یہ کچھ ہوا ہے)۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ کا مغیرہ کو جھڑکنا، یہ چیز ان پر بڑی گراں گزری ہے اور وہ ڈر رہے ہیں کہ ان کے بارے میں آپ کے دل میں کوئی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے دل میں ان کے بارے میں خیر کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اصل بات یہ ہے کہ وہ میرے وضو کیلئے پانی لے آئے تھے، جبکہ میں نے تو صرف کھانا ہی کھایا تھا، اب اگر میں وضو کر دیتا تو میرے بعد لوگوں نے بھی کرنا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 823]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 48، والطبراني في الكبير: 20/ 1008، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18219 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18406»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 48
حدیث نمبر: 1315
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكَلَ طَعَامًا، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَقَامَ وَقَدْ كَانَ تَوَضَّأَ قَبْلَ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ لِيَتَوَضَّأَ مِنْهُ فَانْتَهَرَنِي وَقَالَ:" وَرَاءَكَ" فَسَاءَنِي وَاللَّهِ ذَلِكَ، ثُمَّ صَلَّى، فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّ الْمُغِيرَةَ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِ انْتِهَارُكَ إِيَّاهُ، وَخَشِيَ أَنْ يَكُونَ فِي نَفْسِكَ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ عَلَيْهِ فِي نَفْسِي إِلَّا خَيْرٌ، وَلَكِنْ أَتَانِي بِمَاءٍ لِأَتَوَضَّأَ، وَإِنَّمَا أَكَلْتُ طَعَامًا، وَلَوْ فَعَلْتُ فَعَلَ النَّاسُ ذَلِكَ بَعْدِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھایا، پھر نماز کھڑی ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ گئے، آپ اس سے پہلے وضو کر چکے تھے، میں آپ کے لئے پانی لے کر آیا، تاکہ آپ اُس سے وضو کریں، تو آپ نے مجھے ڈانٹا اور فرمایا: پیچھے کرو! (راوی بیان کرتے ہیں) اللہ کی قسم مجھے یہ بات بہت گراں گزری، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، میں نے اس کی شکایت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کی، تو انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ نے مغیرہ کو جو ڈانٹا ہے، وہ اسے گراں گزرا ہے، اسے یہ اندیشہ ہے کہ شاید آپ اُس سے ناراض ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے من میں صرف بھلائی ہے، یہ میرے پاس پانی لے کر آیا تھا کہ میں وضو کروں، میں نے کھانا کھایا تھا، اگر میں ایسا کر لیتا، تو میرے بعد لوگوں نے بھی ایسا ہی کرنا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1315]
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17754»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18132
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلَطِيُّ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالُوا، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ سَرْحَانَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ طَعَامًا فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَقَامَ وَقَدْ كَانَ تَوَضَّأَ قَبْلَ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ يَتَوَضَّأُ فَانْتَهَرَنِي، فَسَاءَنِي ذَلِكَ وَاللهِ فَشَكَوْتُ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ قَدْ شَقَّ عَلَيْهِ انْتِهَارُكَ إِيَّاهُ وَخَشِيَ أَنْ يَكُونَ فِي نَفْسِكَ عَلَيْهِ شَيْءٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ فِي نَفْسِي عَلَيْهِ شَيْءٌ إِلَّا خَيْرٌ، وَلَكِنَّهُ أَتَانِي بِمَاءٍ لِأَتَوَضَّأَ، وَإِنَّمَا أَكَلْتُ طَعَامًا، وَلَوْ فَعَلْتُ فَعَلَ النَّاسُ بَعْدِي ".
سوید بن سرحان رحمہ اللہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھایا، پھر نماز کھڑی ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے پہلے وضو کر چکے تھے، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کے لیے پانی لے کر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ڈانٹ دیا، اللہ کی قسم! مجھے یہ بات بری لگی، تو میں نے عمر رضی اللہ عنہ سے اس کی شکایت کی۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مغیرہ بن شعبہ پر آپ کی ڈانٹ گراں گزری ہے اور اسے ڈر ہے کہ کہیں آپ کے دل میں اس کے خلاف کچھ نہ ہو۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے دل میں اس کے خلاف بھلائی کے سوا کچھ نہیں، لیکن وہ میرے پاس وضو کے لیے پانی لے آیا تھا، حالانکہ میں نے صرف کھانا کھایا تھا، اور اگر میں ایسے ہی کر لیتا تو میرے بعد لوگ بھی ایسا ہی کرنے لگتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18132]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 419، حدیث 1008»