🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابٌ فِي الِاسْتِنْجَاءِ
باب: استنجاء کے احکام
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 173 (کل: 11 مقامات، 11 کتب)
سنن دارقطنی: 173
سنن ابوداود: 42
سنن ابن ماجہ: 327
مشکوۃ المصابیح: 368
مسند احمد: 24643
مصنف ابن ابی شیبہ: 597
الفتح الربانی: 718
السنن الكبرى للبيهقي: 551
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1244
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5551
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4850
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 169 ترقیم الرسالہ : -- 173
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نا أَبُو يَعْقُوبَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى التَّوْأَمُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: بَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتْبَعَهُ عُمَرُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَمْ أُؤْمَرْ أَنْ أَتَوَضَّأَ كُلَّمَا بُلْتُ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً" . لا بَأْسَ بِهِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يَعْقُوبَ التَّوْأَمُ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الرُّفَعَاءِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک برتن میں پانی لے کر آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا، میں جب بھی پیشاب کروں تو فوراً وضو کر لوں۔ اگر میں نے ایسا کیا تو یہ چیز سنت بن جائے گی۔“ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ابن ابی ملیکہ سے اس روایت کو نقل کرنے میں ابویعقوب توام منفرد ہیں، اور ان سے یہ روایت بلند مرتبہ راویوں کی ایک جماعت نے نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 173]
ترقیم العلمیہ: 169
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 42، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 327، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 557، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 173، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25282، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4850، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 597»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 327»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 42
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْمُقْرِئُ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى التَّوْأَمُ. ح وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ التَّوْأَمُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: بَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟. فَقَالَ: هَذَا مَاءٌ تَتَوَضَّأُ بِهِ، قَالَ:" مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، عمر رضی اللہ عنہ پانی کا ایک کوزہ (کلھڑ) لے کر آپ کے پیچھے کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”عمر! یہ کیا چیز ہے؟“، عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: آپ کے وضو کا پانی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایسا حکم نہیں ہوا کہ جب بھی میں پیشاب کروں تو وضو کروں، اگر میں ایسا کروں تو یہ سنت (واجبہ) بن جائے گی“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 42]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (ایک بار) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی کا لوٹا لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ (بعد از فراغت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”عمر! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”یہ پانی ہے کہ آپ اس سے وضو کر لیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں ہے کہ جب بھی پیشاب کروں (تو ساتھ) وضو بھی کروں۔ اگر میں نے ایسے کیا تو (امت کے لیے) سنت بن جائے گی۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 42]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/الطھارة 20 (327)، (تحفة الأشراف: 17982)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/95) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (عبداللہ التوأم ضعیف ہیں، نیز سختیانی نے ان کی مخالفت کی ہے، سختیانی نے اس کو ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے دوسرے سیاق میں روایت کی ہے (مؤلف: اطعمہ، باب: 11)، (ملاحظہ ہو: ضعیف ابی داود: 1/26)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف،ابن ماجه (327)
عبد اللّٰه بن يحيي التوأم ضعيف (تقريب التهذيب: 3698)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 15

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 327
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى التَّوْأَمِ ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبُولُ فَاتَّبَعَهُ عُمَرُ بِمَاءٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟" قَالَ: مَاءٌ، قَالَ:" مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کے لیے باہر تشریف لے گئے، اور عمر رضی اللہ عنہ پیچھے سے پانی لے کر پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: عمر یہ کیا ہے؟ کہا: پانی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ جب بھی پیشاب کروں، تو وضو کروں، اور اگر میں ایسا کروں تو یہ سنت واجبہ بن جائے گی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 327]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کے لیے (باہر) تشریف لے گئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پانی لے کر آپ کے پیچھے چلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”پانی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ جب بھی پیشاب کروں، تو وضو کروں۔ اگر میں ایسا کروں گا تو یہ (لازمی) سنت بن جائے گی۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 327]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 22 (42)، (تحفة الأشراف: 17982)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/95) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (تراجع الألبانی، رقم: 296، حدیث کی سند میں عبد اللہ بن یحییٰ التوام ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پیشاب کے بعد وضو کرنا ضروری نہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (42)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 388

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 368
368 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: بَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ: مَا هَذَا يَا عُمَرُ!) فَقَالَ: مَاءٌ تَتَوَضَّأُ بِهِ. قَالَ: (مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً) رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پیشاب کیا تو عمر رضی اللہ عنہ پانی کا لوٹا لیے آپ کے پیچھے کھڑے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”عمر! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: پانی ہے، آپ اس سے وضو فرمائیں گے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ جب میں پیشاب کروں تو وضو بھی کروں، اگر میں ایسا کروں تو یہ سنت بن جائے گی۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 368]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (42) و ابن ماجه (327)
٭ عبد الله بن يحيي التوأم: ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24643
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الضَّبِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ، فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟" قَالَ: مَاءٌ تَوَضَّأْ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ ذَلِكَ كَانَتْ سُنَّةً" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب کے لئے تشریف لے گئے، ان کے پیچھے حضرت عمر ایک پیالے میں پانی لے کر کھڑے ہوگئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فراغت کے بعد پوچھا عمر! یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ! آپ کے وضو کے لئے پانی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم نہیں دیا گیا کہ میں جب بھی پیشاب کروں تو وضو ضرور ہی کروں کیونکہ اگر میں ایسا کرنے لگوں تو یہ چیز سنت بن جائے گی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24643]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، عبدالله بن يحيي ضعيف، وقد تفرد به، وأم عبدالله بن أبى مليكة مجهولة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 597 ترقیم الشثری: -- 597
حدثنا حدثنا ابو اسامة، عن عبد الله بن يحيى التوام، عن ابن ابي مليكة، عن امه، عن عائشة ، قالت: انطلق النبي صلى الله عليه وسلم يبول فاتبعه عمر بماء، فقال: ما هذا يا عمر؟ فقال: ماء توضا به، فقال: " ما امرت كلما بلت ان اتوضا ولو فعلت لكانت سنة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لحال عبد اللَّه، أخرجه أحمد (٢٤٦٤٣) وأبو داود (٤٢) وابن ماجة (٣٢٧) والدارقطني ١/ ٦١ والبيهقي ١/ ١١٣.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کے لئے گئے تو حضرت عمر پانی لے کر آپ کے پیچھے چل پڑے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”اے عمر! یہ کیا ہے“ فرمایا یہ پانی ہے آپ اس سے وضو کیجئے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”مجھے ہر مرتبہ پیشاب کے بعد وضو کا حکم نہیں دیا گیا، اگر میں ایسا کروں گا تو یہ عمل دین کا حصہ بن جائے گا“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 597]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال عبد اللَّه .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 42، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 327، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 557، والدارقطني فى «سننه» برقم: 173، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25282، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4850، ترقيم محمد عوامة: 597»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 718
عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَالَ فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ، فَقَالَ: ( (مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟) ) قَالَ: مَاءٌ تَوَضَّأْ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: ( (مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ ذَلِكَ كَانَتْ سُنَّةً) )
ام المؤمنین سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے، سیدنا عمرؓ برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: عمر! یہ کیا ہے؟ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! پانی ہے، آپ اس کے ساتھ وضو کریں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ حکم تو نہیں دیا گیا کہ میں جب بھی پیشاب کروں تو وضو کروں، اور اگر میں نے ایسا کیا تو یہ قابلِ پیروی طریقہ بن جائے گا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 718]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف عبد الله بن يحييٰ الضبي۔ أخرجه ابوداود: 42،وابن ماجه: 327، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24643 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25150»
وضاحت: فوائد: … لیکن یہ بات درست ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر وقت باوضو رہنے کا اہتمام نہیں کرتے تھے، جیسا کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء سے خارج ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانا پیش کر دیا گیا، لوگوں نے کہا کہ کیا ہم وضو کا پانی لے آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّمَا اُمِرْتُ بِالْوُضُوْئِ اِذَا قُمْتُ اِلَی الصَّلَاۃِ۔)) … مجھے صرف وضو کا حکم اس وقت دیا گیا ہے، جب میں نماز ادا کرنے لگوں۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف عبد الله بن يحييٰ الضبي۔ أخرجه ابوداود: 42
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 551
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ، نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، نا فَهِدُ بْنُ حَيَّانَ الْقَيْسِيُّ، نا أَبُو يَعْقُوبَ الضَّبِّيُّ وَهُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ فَأَتَاهُ عُمَرُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟". قَالَ: تَوَضَّأْ بِهِ. قَالَ:" لَمْ أُومَرْ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً". لَفْظُ حَدِيثِ فَهْدِ بْنِ حَيَّانَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی کا ایک پیالہ لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! یہ کیا ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اس سے وضو کر لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی میں پیشاب کروں تو وضو کروں اس کا مجھے حکم نہیں دیا گیا اور اگر میں ایسے کروں تو سنت بن جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد 42»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1244
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالَ، فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟" فَقَالَ: مَاءٌ تَتَوَضَّأُ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی کا برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! یہ پانی ہے، تاکہ اس کے ذریعے آپ وضو کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ میں جب بھی پیشاب کروں، تو وضو کر لوں، اگر میں ایسا کر لیتا ہوں، تو یہ سنت ہو جائے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، جسے ابن ابی ملیکہ نے اپنی والدہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا، امام ابویعلیٰ نے اسے ابن ابی ملیکہ کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، سید عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1244]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24122»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5551
«ما أمرت كلما بلت أن أتوضأ ولو فعلت لكانت سنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ جب بھی پیشاب کروں وضو کروں، اور اگر میں ایسا کرتا تو یہ سنت بن جاتی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5551]
تخریج الحدیث: «(حسن) [حم د هـ] عن عائشة. المشكاة 368، صحيح أبي داود 32.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں