🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
باب بلاعنوان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2826 (کل: 17 مقامات، 7 کتب)
سنن دارقطنی: 2826، 2827
صحیح مسلم: 3454، 3455، 3811، 3812
سنن دارمی: 2213
مسند احمد: 4722، 6034، 6036، 6135، 6276، 6411، 6417
المنتقى ابن الجارود: 570
السنن الكبرى للبيهقي: 10887
المعجم الاوسط: 8391
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6276
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَخْطُبُ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا يَبِعْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، إِلَّا بِإِذْنِهِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نکاح نہ بھیجے الاّ یہ کہ اسے اس کی اجازت مل جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6276]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5142، م: 1412 .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6411
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَارِمٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، إِلَّا بِإِذْنِهِ"، وَرُبَّمَا قَالَ:" يَأْذَنَ لَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نکاح نہ بھیجے الاّیہ کہ اسے اس کی اجازت مل جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6411]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1412
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6417
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا صَخْرٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ"، وَكَانَ يَقُولُ:" لَا تَلَقَّوْا الْبُيُوعَ، وَلَا يَبِعْ بَعْضٌ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ، أَوْ أَحَدٌ، عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، حَتَّى يَتْرُكَ الْخَاطِبُ الْأَوَّلُ، أَوْ يَأْذَنَهُ فَيَخْطُبَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا: ”ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لئے بیع کرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ تاجروں سے پہلے ہی مت ملا کرو اور تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نکاح نہ بھیجے الاّ یہ کہ اسے اس کی اجازت مل جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6417]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5142، م: 1412
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 570
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالَ: أَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلا يُقَالُ لَهُ شَهْرٌ، كَانَ تَاجِرًا وَهُوَ يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ بَيْعِ الْمُزَايَدَةِ، فَقَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أحَدٍ حَتَّى يَذَرَ، إِلا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ .
زید بن اسلم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے شہر نامی شخص سے سنا جو کہ تاجر تھا، اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیع مزایدہ (بولی لگانے) کے متعلق پوچھا، تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ کوئی آدمی دوسرے کے سودے پر سودا کرے، حتیٰ کہ وہ اسے چھوڑ دے، غنائم اور وراثتیں اس سے مستثنیٰ ہیں۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 570]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: سنن الدارقطني: 11/3»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2790 ترقیم الرسالہ : -- 2827
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاءً، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلا يُقَالُ لَهُ شَهْرٌ كَانَ تَاجِرًا، وَهُوَ يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " عَنْ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ حَتَّى يَذَرَ إِلا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ" ،.
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: میں نے ایک آدمی کو بیان کرتے ہوئے سنا، ان کا نام شہر تھا، وہ تاجر تھا، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیع مزایدہ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، جب تک کوئی دوسرا شخص اسے چھوڑ نہ دے، البتہ مال غنیمت کا اور وراثت کا حکم مختلف ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2827]
ترقیم العلمیہ: 2790
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2139، 2165، 5142، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1412، 1517، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1041، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4047، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3241، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2081، 3436، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1292، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1868، 2171، 2179، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2826، 2827، 2828، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4619»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10887
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: شَهْرٌ كَانَ تَاجِرًا وَهُوَ يَسْأَلُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، عَنْ بَيْعِ الْمُزَايَدَةِ، فَقَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، حَتَّى يَذَرَ إِلَّا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، وَرَوَاهُ يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ وَهُوَ يَسْأَلُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ فَأَرْسَلَهُ، ⦗٥٦٣⦘ وَرُوِّينَا عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّهُ قَالَ: أَدْرَكْتُ النَّاسَ لَا يَرَوْنَ بَأْسًا بِبَيْعِ الْمَغَانِمِ فِيمَنْ يَزِيدُ.
زید بن اسلم کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی کو سنا، اسے شہر کہا جاتا تھا، وہ تاجر تھا۔ وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے «بَيْعُ الْمُزَايَدَةِ» ”بیع المزایدہ“ کے متعلق پوچھ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے یہاں تک کہ وہ چھوڑ دے، الا یہ کہ غنیمتیں اور وراثت ہو۔“
(ب) یونس بن عبدالاعلیٰ، ابن وہب سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ عبداللہ بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ سے سوال کر رہا تھا، اور انہوں نے اسے مرسل بیان کیا۔
(ج) عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو پایا ہے کہ وہ غنیمتوں کی قیمت میں اضافہ کرنے میں حرج محسوس نہ کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10887]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابن الجارود 570۔ الدارقطني 3/11»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8391
وَبِهِ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَبِيعَ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ حَتَّى يَذَرَ، إِلَّا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ، وَأَنْ يَخْطِبَ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَذَرَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَلَا يُرْوَى: I " إِلَّا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ I " عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے، یہاں تک کہ وہ (پہلا) اسے چھوڑ دے، سوائے مالِ غنیمت اور وراثت (کی نیلامی) کے، اور یہ بھی منع فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے عبیداللہ بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں، اور ”سوائے مالِ غنیمت اور وراثت کے“ کے الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند سے مروی ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8391]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2139، 2165، 5142، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1412، 1517، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1910 / 494، 2516 / 579، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 623، 621، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4047، 4051، 4959، 4965، 4966، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3238 / 1، 3243 / 1، 4510 / 1، 4511 / 2، 4515 / 1، 4516 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5334، 5340، 6045، 6046، 6050، 6051، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2081، 3436، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1292، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2222، 2609، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1868، 2171، 2179، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11000، 10998، 10999، 11024، 14144، 14143، 14145، 14146، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2826، 2827، 2828، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4619، 4799، 4813، 4829، 5400، 5498، 5756، 6142، 6144، 6168، 6196، 6244، 6385، 6391، 6522، 6528، 6562، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2042، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5801، 5807، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 756، والبزار فى «مسنده» برقم: 5484، 5485، 5502، 5942، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14868، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17928، 21857، 21863، 37404، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4225، 4224، 4228، 5494، 5495، 5498، 5496، 5497، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13546، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 385، 510، 5557»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں