الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3321 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 3321
المستدرک علی الصحیحین: 8330
ترقیم العلمیہ : 3276/2 ترقیم الرسالہ : -- 3321
قَالَ الزُّهْرِيُّ: ثُمّ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ وَبَرَةَ الْكَلْبِيِّ، قَالَ: أَرْسَلَنِي خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى عُمَرَ، فَأَتَيْتُهُ وَمَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَعَلِيُّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَهُمْ مَعَهُ مُتَّكِئُونَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقُلْتُ:" إِنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ وَهُوَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلامُ، وَيَقُولُ: إِنَّ النَّاسَ قَدِ انْهَمَكُوا فِي الْخَمْرِ، وَتَحَاقُّوا الْعُقُوبَةَ فِيهِ، فَقَالَ عُمَرُ: هُمْ هَؤُلاءِ عِنْدَكَ فَسَلْهُمْ، فَقَالَ عَلِيُّ:" نَرَاهُ إِذَا سَكِرَ هَذِيَ، وَإِذَا هَذِيَ افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانِينَ"، فَقَالَ عُمَرُ: أَبْلِغْ صَاحِبَكَ مَا قَالَ، قَالَ: فَجَلَدَ خَالِدٌ ثَمَانِينَ جَلْدَةً، وَجَلَدَ عُمَرُ ثَمَانِينَ، قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ إِذَا أُتِيَ بِالرَّجُلِ الضَّعِيفِ الَّذِي كَانَتْ مِنْهُ الذِّلَّةُ ضَرَبَهُ أَرْبَعِينَ، قَالَ: وَجَلَدَ عُثْمَانُ أَيْضًا ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِينَ.
ابن وبرہ کلبی بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، وہ کہتے ہیں: جب میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پہنچا، تو اس وقت ان کے پاس سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، یہ سب لوگ مسجد میں ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، میں نے کہا: ”سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے مجھے آپ کی خدمت میں بھیجا ہے، انہوں نے آپ کو سلام کہا ہے اور یہ گزارش کی ہے: لوگ شراب زیادہ پینے لگے ہیں اور وہ اس کی سزا کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ حضرات یہاں تمہارے سامنے تشریف فرما ہیں، تم ان سے اس بارے میں دریافت کرو۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمارا یہ خیال ہے کہ جب (شراب پینے والا شخص) مدہوش ہو گا، تو ہذیان بکے گا اور ہذیان بکے گا، تو افتراء (زنا کا جھوٹا الزام) لگائے گا اور افتراء کی سزا اسی کوڑے ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انہوں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے جو کہا ہے، وہ اپنے صاحب (سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ) تک پہنچا دینا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگوائے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی کوڑے لگوائے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے کسی کمزور شخص کو لایا جاتا، جس نے یہ جرم کیا ہوتا، تو وہ اسے چالیس کوڑے لگواتے تھے، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بھی (کسی کو) اسی اور (کسی کو) چالیس کوڑے لگواتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3321]
ترقیم العلمیہ: 3276/2
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17619، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3321»
حدیث نمبر: 8330
قال الزُّهْري هذا: فحدَّثني حُمَيد بن عبد الرحمن عن وَبَرة الكَلْبي قال: أرسَلَني خالدُ بن الوليد إلى عمر، فأتيتُه وهو في المسجد معه عثمانُ بن عفان وعليٌّ وعبدُ الرحمن بن عوف وطلحةُ والزُّبيرُ متَّكئون معه في المسجد، فقلت: إنَّ خالد بن الوليد أرسَلَني إليك، وهو يقرأ عليك السلامَ، ويقول: إنَّ الناس قد انهمَكُوا (1) في الخمر، وتَحاقَرُوا العقوبة. فقال عمر: هم هؤلاء عندك فسَلْهم، فقال عليٌّ: نَراه إذا سَكِرَ هَذَى، وإذا هَذَى افترى، وعلى المفتري ثمانونَ. فقال عمرُ: أبلِغْ صاحبَك ما قال. فجَلَدَ خالدٌ ثمانينَ، وجَلَدَ عمرُ ثمانينَ، فكان عمرُ إذا أُتِيَ بالرجل القوي المُنهمِك في الشُّرْب جَلَدَه ثمانينَ، وإذا أُتِي بالرجل الضعيف الذي كانت منه الزَّلّة جَلَدَه أربعين، ثم جَلَدَ عثمانُ ثمانين وأربعينَ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8131 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8131 - صحيح
وبرہ کلبی سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، میں ان کے پاس پہنچا تو وہ مسجد میں تھے اور ان کے ساتھ سیدنا عثمان بن عفان، سیدنا علی، سیدنا عبد الرحمن بن عوف، سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم مسجد میں تکیہ لگائے بیٹھے تھے، میں نے عرض کی: مجھے خالد بن ولید نے آپ کی طرف بھیجا ہے، وہ آپ کو سلام کہتے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ لوگ شراب نوشی میں بہت زیادہ ملوث ہو گئے ہیں اور سزا کو معمولی سمجھنے لگے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ لوگ تمہارے سامنے موجود ہیں، ان سے مشورہ کر لو، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہماری رائے یہ ہے کہ ”جب وہ نشہ کرتا ہے تو ہذیان بکتا ہے، اور جب ہذیان بکتا ہے تو بہتان تراشی کرتا ہے، اور بہتان لگانے والے کی حد اسی کوڑے ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے صاحب (خالد) کو بتا دو جو انہوں نے کہا ہے، چنانچہ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگائے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی کوڑے لگائے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا معمول یہ تھا کہ جب کوئی طاقتور شخص جو شراب کا عادی ہو لایا جاتا تو اسے اسی کوڑے لگاتے اور جب کوئی کمزور شخص لایا جاتا جس سے لغزش ہو گئی ہوتی تو اسے چالیس کوڑے لگاتے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی اسی اور چالیس کوڑے لگائے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8330]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8330]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وَبَرة الكلبي مجهول، قال الحافظ ابن حجر في "لسان الميزان" 8/ 373 قال ابن حزم في "الإيصال": مجهول» [ترقيم الرساله 8330] [ترقيم الشركة 8231] [ترقيم العلميه 8131]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف